Abdullah Veterinary Store Nanghal

Abdullah Veterinary Store Nanghal

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abdullah Veterinary Store Nanghal, Pet service, .

06/12/2021
14/09/2021

آپ نے کہیں نہ کہیں یہ سنا یا پڑھا ہوگا کہ جانور کو "متوازن خوراک" دیں

متوازن خوراک سے مراد ایسی خوراک جس میں تمام غذائی اجزاء (پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، چکنائی ،نمکیات/معدنیات اور حیاتین/وٹامنز) اس تناسب سے موجود ہوں کہ جانور کی تمام ضروریات یعنی زندہ رہنے کے لیے ضروری افعال، نشوونما/بڑھوتری، پیداوار یعنی دودھ/گوشت اور تولیدی نظام کی صلاحیت کو برقرار رہ سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ خوراک کو جانور کی عمر, جانور کے وزن, جانور کی پیداوار، موسم کی شدت اور جانور کی جسمانی کیفیت (آخری مہینے کی حاملہ، حاملہ اور خشک، حاملہ اور دودھ دینے) کے مطابق بھی متوازن ہونا چاہیے

دودھ دینے والے اور زیادہ دودھ دینے والے جانور کو خشک جانور کی نسبت پروٹین، انرجی، وٹامن اور منرلز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ دودھ میں روزانہ یہ اجزاء خارج ہوتے رہتے ہیں اور دودھ کے بنانے میں جانور کا جسم بھی ان اجزاء کو استعمال کرتا ہے. خشک/دودھ نہ دینے والے جانور کی خوراک میں تقریباً 12 فیصد پروٹین ہوتی ہے اور ٢٠ لیٹر سے زیادہ دودھ دینے والے جانور کی خوراک میں 16-18 فیصد پروٹین ہوتی ہے, یہ ونڈہ کی پروٹین کی بات نہیں ہو رہی بلکہ اس خوراک/راشن کی جو جانور کھرلی سے کھا رہا ہے
تو خشک جانور والی خوراک زیادہ دودھ دینے والے جانور کے لیے متوازن نہیں اور زیادہ دودھ دینے والے جانور کی خوراک خشک جانور کے لیے متوازن نہیں

ایک گائے جس نے پہلی بار بچہ دیا/پہلن گائے اور ایک گائے جس نے تیسری بار بچہ دیا دونوں کی خوراک بلکل ایک جیسی نہیں ہو سکتی، پہلن گائے نے بھی پیٹ میں بچہ کو پالا ہے, اس نے اب دودھ بھی دینا ہے تیسری بار بچہ دینے والی گائے کی طرح, لیکن پہلن گائے کا ابھی بالغ جانور جتنا وزن نہیں ہے, اس نے دودھ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے جسمانی ڈھانچے کو بھی بڑھانا ہے, وزن پورا کرنا ہے. اگر یہاں اس کی خوراک میں کمی ہوئی تو اس کو دودھ دینے، اپنا وزن ڈھانچہ بڑھانے اور اگلی بار گبھن ہونے میں مشکلات کرنی ہیں

ابھی تک ہم نے پڑھا کہ کسی بھی جاندار کو زندہ رہنے، نشوونما/بڑھوتری، پیداوار اور افزائش نسل کے لیے خوراک میں 6 غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے
خوراک کو غذائی اجزاء/ غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ متوازن بھی ہونا چاہیے
یعنی خوراک میں غذائی اجزاء جانور کی عمر، وزن، دودھ گوشت کی پیداوار کے مطابق ہوں

آپ کے ذہن میں بہت سوالات آئیں گے، جیسے جیسے مزید پوسٹیں آئیں گیں انشاء اللہ آپ کو جوابات ملتے جائیں گے. ابھی 3-4 مزید ابتدائی اور تعارفی پوسٹیں اور ہونگیں

یہ نیا سلسلہ فارمنگ سے متعلق انتہائی بنیادی معلومات پر مشتمل ہوگا اور ممکن ہے آپ کو ان باتوں کا پہلے سے علم ہو

09/08/2021

میکسم کی پہچان، ملک میکس
12سے20 لیٹر دودھ دینے والے دیسی اور مکس نسل گائے اور بھینسوں کے لیےمفیدونڈا
مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن پر کال کریں یا اپنا نام ،فون نمبر، کمنٹ بکس میں لکھیں۔
ہیلپ لائن: 4007000 0323
#میکسم با اصول زرعی کمپنی

29/06/2021

Available....

11/06/2021

Available

Telephone

Website