House Design

House Design

civil engineer

11/11/2020
26/10/2020

تہخانے / بیسمینٹ
آر سی سی (ری انفورسڈ سیمنٹ کنکریٹ ) سٹرکچر کی لاگت کافی زیادہ ہوتی ہے اور تہخانےآر سی سی سٹرکچر کے ہی بنتے ہیں ، تہخانہ / بیسمنٹ ہم میں سے اکثریت کے بجٹ سے باہر ہوتا ہے ، بہرکیف اسکے بےحد فوائد بھی ہیں جیسے کہ اضافی اسپیس ، کنٹرولڈ درجہ حرارت گرمی اور سردی میں ، باہر کی ہر قسم کی آلودگی سے پاک رہتا ہے چاہے وہ شور ہو یا پھر دھول ۔بیسمنٹ کو ایک مکمل رہائش یا جزوی رہائش کے لئے بھی ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔ مکمل رہائش میں ماسٹر بیڈروم اٹیچ واش روم کے ساتھ بقیہ تقسیم جیسے لیونگ ایریا ، اسٹور ، سرونٹ روم پر مشتمل ہوتی ہے، ، جبکہ جزوی رہائش میں صرف بقیہ تقسیم کے حصے ہوتے ہیں لیکن سب سے زیادہ تجویز بھی اسی کی دی جاتی ہے کیونکہ اس میں واش روم اور کچن جیسے گیلے ایریے نہیں ہوتے چنانچہ سپٹک /لیکوڈ ویسٹ ڈسپوزل سسٹم لگانے یا مینٹین کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔

14/08/2020

45'x50' House Design

14/08/2020

*کنسٹرکشن گائیڈ( ۱ ) لوکیشن اور پلاٹ کا سائز*
, By ADEEL AHMED

اردو آرٹیکل
کام شروع کرنے سے پہلے اچھی ریسرچ ناکرنا
کنسٹرکشن گائیڈ( ۱ ) لوکیشن اور پلاٹ کا سائز
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا کہ اکثر لوگوں کو اپنا ڈریم ہاوس بنانے کا اپنی زنگی میں صرف ایک موقع ملتا ہے۔ لہذا اپنی محنت کا بہترین نتیجہ اخذ کرنے کے لئے کسی بھی بڑے اقدام سے پہلے اچھی خاصی تحقیق ضرور کرلینی چاھئے۔ اسکی شروعات اپنے آپ سے اور اپنے رشتہ داروں سےمندرجہ سوالات کرنے سے کی جائے ۔

کتنا بڑا گھر آپ افورڈ کرسکتے ہیں ؟

کتنا بڑا گھر آپ مینٹین کرسکتے ہیں ؟

آپ کو اور آپ کی فیملی کو کونسی لوکیشن بہتر سوٹ کرتی ہے ؟

آپ کی اور آپکی فیملی کی بنیادی ضروریات کیا ہیں ؟ جو آپ کےڈریم ہاوس کے قریب مہیا ہوں ؟

آپ کے نئے گھر کا آپ کے مہمانوں اور رشتہ داروں پر کیا اثر پڑےگا ؟

اگر آپ اپنا ڈریم گھر کسی دوسرے شہر میں بنانا چاہتے ہیں تو کیا آپ اور آپکی فیملی نئےکلچر کو اپنا پائیں گے ؟ اورکیا نئے لوگوں میں گھل مل پائیں گے ؟

جب آپکو ان سوالات کے جوابات مل جائیں تو سمجھئے کہ آپن صحیح راستے پر چل پڑے ہیں ، یاد رکھئے ! فیملی کے مشورہ بہت ضروری ہے کیونکہ آپ اکیلے اس نئے گھر میں نہیں رہیں گے بلکہ پوری فیبلی نے رہائش رکھنی ہے ، لہذا ہر فیملی ممبر کو حق ہونا چاھئے کہ وہ اپنی ضروریات اور خواہشات کا اظہار کرے ۔

کتنا بڑا گھر آپ افورڈ کر سکتے ہیں ؟
اپنی معاشی حالت کا اندازہ لگانے سے پہلے ایک بہت ہی اہم بات ذہن نشین کرلیں کہ آپ کے کنسٹرکشن کے دوران یا پہلے اور بعد میں ہونے والے تمام خرچوں کا سیدھا تناسب گھر کے سائز کے ساتھ ہے، جتنا بڑا گھر ہوگا اتنا خرچہ زیادہ ہوگا اور یہ گھر کی زمیں خریدنے کے ساتھ ہی شروع ہوجاتے ہیں ،اس کی ایک چھوٹی سی مثال کے طور پر ہم فرض کرلیتے ہیں کہ آپ نے 5 مرلے (125 گز ) کا گھر بنانا ہے تو اس کے لئے آپ کو :

زمین کے لئے کم پیسے ادا کرنے ہونگے ایک بڑے گھر کی نسبت

ٹرانسفر فیس ِ ڈیلر کے کمیشن وغیرہ کی مد میں کم پیسے اداکرنے ہونگے

ایڈوانس میں انکم ٹیکس ، کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ ڈیوٹی وغیرہ کی مد میں بھی کم پیسےاداکرنے ہونگے

گھر کے نقشے کی منظوری کے لئے بھی کم پیسے دینے ہونگے

بجلی ، پانی اور سیوریج جیسی سہولیات حاصل کرنے کے لئے بھی پیسے کم لگیں گے

گھر کی تعمیر بھی سستی ہوگی

مستقبل میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بھی کم ہی ٹیکس دینا ہوگا

جیسے کہ اوپر لکھا کہ جتنا بڑا گھر ہوگا اتنا خرچہ زیادہ ہوگا

آپ کتنا بڑا گھر مینٹین کر سکتے ہیں ؟
جب ڈریم ہاوس کی تعمیر مکمل ہوجائے اور پورا فرنش کرلیا جائے تو وہ رہائش کے لئے تیار ہوجاتا ہے اور جب آپ اس نئے گھر میں رہائش کر لیں تو اس کی خوبصورتی اورتعمیر کی حفاظت کے لئے مینٹیننس لازمی ہوتی ہے، جتنا چھوٹا گھر ہوگا اتنی مرمت(مینٹیننس) کم کرنی پڑے گی اور اسکو خود مینٹین کیاجا سکتا ہے ، لیکن جتنا بڑا گھر ہوگا اتنا کام زیادہ ہوگا جس کے لئے آپ کو نوکر اور ملازموں کو رکھنا پڑےگا جس صفائی اور مینٹیننس کا خیال رکھیں گے جس سے آپ کا خرچہ بڑھ جائےگا ، آپ کے نئے گھر کی جدت کو برقرار رکھنے کے لئے کچھ اضافی کام بھی وقتا فوقتا کرواتے رہنا ہوگا جن میں ریپینٹ ِ خراب سامان کی ردو بدل یا پھر خراب الیکٹرک / پلمبنگ کوموڈیٹیز اور اپلائنسز کو تبدیل کرتے رہنا ہوگا ، ساتھ ہی ساتھ باغبانی اور لینڈسکیپنگ کا کام بھی کروانے ہونگے۔

جیسا کہ پہلے ذکر ہوا ، چھوٹے گھر میں بنیادی ضرورتیں جیسے بجلی ، پانی اور سیوریج لانے کے لیے بھی خرچہ کم آتا ہے ، اور جب یہ ایک بار حاصل ہوجائیں تو پھر سب سے زیادہ ماہانہ بار بار ہونے والے خرچے یہی ہوتے ہیں۔ بڑے گھر کا مطلب بڑے کمرے ، گرمیوں میں انکو ٹھنڈا کرنے اور سردیوں میں گرم کرنے کے لئےاتنی انرجی زیادہ لگے گی، اسی طرح بڑے واشرومز اور کچن کے لئے پانی زیادہ استعمال ہوگا، سیوریج اور سولڈ ویسٹ ، سیکیورٹی اور سٹریٹ لائٹز پر بھی ماہانہ خرچہ آئےگا۔

آپ کو اور آپ کی فیملی کو کونسی لوکیشن بہتر سوٹ کرتی ہے ؟
جب آپ اپنے ڈریم ہاوس کے پلاٹ خریدنے کے لئے سوسائٹی کا انتیخاب کررہے ہوں تو ایک بات کا خیال ضرور رکھیں کہ آپ کی کام کی جگہ سے کتنی دور ہے ؟۔ یقینا آپ یا تو جاب کرتے ہوں گے یا پھر بزنسمین جو کم از کم دن میں ایک بار آئےگا اور پھر واپس جائےگا ، کہیں یہ روٹین درد سر نا بن جائے ، اور اگر آپ کے بچے اسکول یا کالج جاتے ہیں تو انکو کتنا سفر روز طے کرنا ہوگا ، یہ دونوں بہت اہم سوالات ہیں ۔

آپ کی اور آپکی فیملی کی بنیادی ضروریات کیا ہیں ؟ جو آپ کےڈریم ہاوس کے قریب مہیا ہوں ؟
گھر کے لئے پلاٹ خریدنے سے پہلے اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی باآسانی ہو، جیسے کہ اچھے اسکول ،مشہور کالجز، بہترین اسپتال ، مسجد ، روز مرہ کی گروسری اسٹورز، کمرشل اور شابنگ مالز۔ یہ سب ایک اچھی لائف اسٹٓائل اور کمیونیٹی لیونگ کی علامت ہیں ۔

آپ کے نئے گھر کا آپ کے مہمانوں اور رشتہ داروں پر کیا اثر پڑےگا ؟
اگر آپ کا تعلق ایک بڑے خاندان سے ہے اور آپ کا سوشل نیٹ ورک وسیع ہے تو یقینا آپ کے گھر کافی مہمانوں کی آمد و رفت ہوگی ، چنانچہ اپنے ڈریم گھر کی پلاننگ کرتے وقت اس اہم نکتہ کو بھی مد نظر رکھنا ضروری ہے، شہر سے زیادہ فاصلے پر ہونے کا مطلب ہے کہ مہمانو ں کا آنا جانا کم ہوگا جس سے آپ کی رشتہ داری یا دوستی میں خلل آسکتا ہے۔

اگر آپ اپنا ڈریم گھر کسی دوسرے شہر میں بنانا چاہتے ہیں تو کیا آپ اور آپکی فیملی نئےکلچر کو اپنا پائیں گے ؟ اورکیا نئے لوگوں میں گھل مل پائیں گے ؟
یہ ایک طبعی بات ہے کہ آپ اس جگہ کے عادی ہوجاتے ہیں جہاں آپ کی پرورش ہوئی ہو اور آپ نے ایک لمبا عرصہ وہاں گزارا ہو ، چناچہ جب آپ اور آپ کی فیملی زندگی کے کسی لمحے کسی بھی حالات میں ایک نئے شہر میں سیٹل ہونے کا سوچتے ہیں تو آپ کو نئی جگہ کا عادی ہونے میں وقت لگتا ہے ،

Telephone

Website

Opening Hours

08:00 - 16:00