Jhang Express News hd

Jhang Express News hd

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jhang Express News hd, Media/News Company, .

کبیروالا: مرادمان میں معمولی تلخ کلامی پر تین موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ۔26سالہ خیرات علی فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق.ملزمان کی گرفتاری کے 21/11/2022

کبیروالا: مرادمان میں معمولی تلخ کلامی پر تین موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ۔26سالہ خیرات علی فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق.ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل۔ ڈی پی او خانیوال نعیم عزیز سندھو

کبیروالا: مرادمان میں معمولی تلخ کلامی پر تین موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ۔26سالہ خیرات علی فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق.ملزمان کی گرفتاری کے کبیروالا: مرادمان میں معمولی تلخ کلامی پر تین موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ۔26سالہ خیرات علی فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق ، پولیس ذرائع کبیروالا: خیرات علی گھر سے اپنی دوک...

گڑھ مہاراجہ: نادرا آفس گڑھ موڑ مسائل کا گڑھ بن گیا نادرہ آفس میں چاۓ سموسہ پارٹی چلتی رہی سینکڑوں شہری گھنٹوں ذلیل و خوار ہوتے رہے عوامی حل 11/11/2022

گڑھ مہاراجہ: نادرا آفس گڑھ موڑ مسائل کا گڑھ بن گیا نادرہ آفس میں چاۓ سموسہ پارٹی چلتی رہی سینکڑوں شہری گھنٹوں ذلیل و خوار ہوتے رہے عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ.تفصیل جانتے ہیں میاں ساجد جھنڈیر کی رپورٹ میں

گڑھ مہاراجہ: نادرا آفس گڑھ موڑ مسائل کا گڑھ بن گیا نادرہ آفس میں چاۓ سموسہ پارٹی چلتی رہی سینکڑوں شہری گھنٹوں ذلیل و خوار ہوتے رہے عوامی حل 12 گڑھ مہاراجہ: نادرا آفس گڑھ موڑ مسائل کا گڑھ بن گیا نادرہ آفس میں چاۓ سموسہ پارٹی چلتی رہی سینکڑوں شہری گھنٹوں ذلیل و خوار ہوتے رہے عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس ل...

09/11/2022

9 November Allama Iqbal Day ..❤️

یوم اقبال(9 نومبر)
اقبال! وہ ہستی کہ جس نے اس جہان والوں کو خودی، امید، عروج، مشقت، وفا، محبت، توکل اور بہادری جیسی تمام تر صلاحیتوں کو نا صرف قلم بند کیا بلکہ اس کو ایک ابھرتی ہوئی قوم کے دلوں میں پیوست بھی کیا اور ایک انقلاب عظیم برپا کیا جس کی بنا پر ہم اس مملکت خداداد پاکستان کے وجود کو یقینی بنا سکے۔
9 نومبر بطور اقبال ڈے یعنی "علامہ اقبال دن" کے منایا جاتا ہے۔ اقبال کی انقلابی شاعری نے نہ صرف برصغیر کے مسمانوں میں ایک ولولہ پیدا کیا بلکہ ارد گرد کے مسلمانوں کے ایمان کو بھی تقویت بخشی۔ اقبال شاید اپنے لئے ہی کہہ گئے تھے کہ
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا"
یوں تو ہر سال 9 نومبر آتا ہے لیکن ہر سال اقبال نہیں آتا اب اس کے لئے ہزاروں سال منتظر رہنا پڑے گا۔
9 نومبر | اقبال ڈے | شاعر مشرق
اللّٰہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں اقبال سا حقیقی شعور عطا فرمائے اور جدو جہد مسلسل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین

08/11/2022
احمدپورسیال:نواحی علاقے بند محمد مرالی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی ساتھی ملزمان کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ جس کے نتیجے میں زیر حراست 08/11/2022

احمدپورسیال:نواحی علاقے بند محمد مرالی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی ساتھی ملزمان کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزم شدید زخمی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل۔رپورٹ میاں ساجدجھنڈیر

احمدپورسیال:نواحی علاقے بند محمد مرالی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی ساتھی ملزمان کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ جس کے نتیجے میں زیر حراست 14 احمدپورسیال:نواحی علاقے بند محمد مرالی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی ساتھی ملزمان کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزم شدید زخمی تحصیل ہیڈ ....

احمدپورسیال: افسوسناک خبر کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم محلہ شمس آباد کے رہائشی چوہدری عمر دراز میو کی دو بیٹیاں موقع پر جاں بحق جب 03/11/2022

احمدپورسیال: افسوسناک خبر کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم محلہ شمس آباد کے رہائشی چوہدری عمر دراز میو کی دو بیٹیاں موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا محمد حفیظ شدید زخمی۔رپورٹ میاں ساجد جھنڈیر

احمدپورسیال: افسوسناک خبر کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم محلہ شمس آباد کے رہائشی چوہدری عمر دراز میو کی دو بیٹیاں موقع پر جاں بحق جب 41 احمدپورسیال: افسوسناک خبر کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم محلہ شمس آباد کے رہائشی چوہدری عمر دراز میو کی دو بیٹیاں موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا محمد حفیظ شدی...

10/10/2022

السلام عليكم پیارے دوستوں آج آپ کو ہندسوں کا ایک قصہ سناتا ہوں
جب پہلی بار ہندسے سکول میں داخل ہوۓ تو استاد صاحب نے انہیں کلاس روم میں جانے کو اور ترتیب سے اپنی جگہ پر بیٹھنے کو کہا سب کلاس روم میں چلے گٸے اور جیسے استاد جی نے حکم دیا بیٹھ گٸے۔تبھی نمبر9نے ساتھ بیٹھے نمبر 8 کو تھپڑ مار دیا 8 نمبر نے پوچھا جناب مجھے کیوں مارا میرا قصور کیا ہے تب 9نمبر نے اکڑ کر کہا کہ میں تم سے بڑا ہوں اس لیے بڑے کو حق حاصل ہے جو کرے۔یہ بات سنتے ہی کلاس روم میں تھپڑوں کی بارش شروع ہو گٸی 8نے7 کو مارا 7 نے6 کو 6نے 5 کو اسی طرح چلتے چلتےجب نمبر 2نے نمبر 1 کو تھپڑ مارا تو پاس بیٹھے نمبر 0 بہت زیادہ ڈر گیا کہ اب میری باری ہے اور میں ہندسوں میں سب سے کمزور اور بےکار ہوں۔مجھے تو مار بھی زیادہ پڑے گی
ڈر کے مارے کلاس روم کے کونہ میں دبک کے بیٹھ گیا۔جب نمبر 1نے دیکھا اور چلتے ہوۓ 0کے پاس آگیا اور کہا کیا ہوا کیوں ڈرے ہوۓ 0نے جواب دیا آپ بڑے ہو میں کمزور ہوں آپ مجھے مارو گے۔
تب نمبر1 نے کہا کہ نہیں میں تمھیں نہیں مارو گا تم نہ ڈرو یہ کہتے ہوے نمبر1نمبر 0کے بغل میں بیثھ گیا جب نمبر 0 1کو اپنے ساتھ بیثھے دیکھا تو عجیب طاقت محسوس کی تب 1نے اسے کہا میری بات یاد رکھنا جو اپنے آپ کو خود بڑا کہے وہ بڑا نہیں ہوتا جو کسی اور کو بڑا کردے اصل میں وہ بڑا ہے ۔تو بھلا ہم نے اس قصے سے کیا سیکھا۔کمنٹ میں ضرور بتایٸے گا۔
میاں ساجد جھنڈیر
نیوز ایڈیٹر جھنگ آن لاٸن نیوز/پاکستان آن لاٸن نیوز

حلقہ پی پی 129 کے بارے عوامی راٸے پر مبنی مکمل رپورٹ ،پبلک امیدواروں کے متعلق کیا کہتی ہے اور کیا تبصرے ہو رہے ہیں ۔ جھنگ آن لاٸن نیوز پیش کرر 08/10/2022

حلقہ پی پی 129 کے بارے عوامی راٸے پر مبنی مکمل رپورٹ ،پبلک امیدواروں کے متعلق کیا کہتی ہے اور کیا تبصرے ہو رہے ہیں ۔ جھنگ آن لاٸن نیوز پیش کررہا ہے سروے میاں ساجد جھنڈیر کی قلم سے

حلقہ پی پی 129 کے بارے عوامی راٸے پر مبنی مکمل رپورٹ ،پبلک امیدواروں کے متعلق کیا کہتی ہے اور کیا تبصرے ہو رہے ہیں ۔ جھنگ آن لاٸن نیوز پیش کرر 10 حلقہ پی پی 129 کے بارے عوامی راٸے پر مبنی مکمل رپورٹ ،پبلک امیدواروں کے متعلق کیا کہتی ہے اور کیا تبصرے ہو رہے ہیں ۔ جھنگ آن لاٸن نیوز پیش کررہا ہے سروے میاں ساجد جھنڈی...

01/10/2022

(کھڑک سنگھ کے کھڑکنے سے کھڑکتی ہیں کھڑکیاں)

آپ نے یہ منقولہ تو بچپن سے سنا ہوگا مگر اس کے پیچھے کی داستان کا نہیں پتا ہوگا ۔
کھڑک سنگھ پٹیالہ کے مہاراجہ کے ماموں تھے، پٹیالہ کے سب سے بااثر بڑے جاگیردار اور گاؤں کے پنچایتی سرپنچ بھی تھے،
ایک دن معمو لات سے تنگ آکر بھانجے کے پاس پہنچے اور کہا کہ شہر کے سیشن جج کی کرسی خالی ہے مجھے جج لگوا دے،
(ان دنوں کسی بھی سیشن جج کے آڈر انگریز وائسراۓ کرتے تھے)
بھانجے سے چھٹی لکھوا کر کھڑک سنگھ وائسرائے کے پاس جاپہنچے، وائسرائے نے خط پڑھا
وائسرائے۔ نام؟
کھڑک سنگھ'
وائسرائے۔ تعلیم؟
کھڑک سنگھ۔ "تسی مینو جج لانا ہے یا سکول ماسٹر؟"
وائسرائے ہنستے ہوئے 'سردار جی میرا مطلب قانون کی کوئی تعلیم بھی حاصل کی ہے یا نہیں اچھے برے کی پہچان کیسے کرو گے'؟
کھڑک سنگھ نے موچھوں کو تاؤ دیا اور بولے " بس اتنی سی بات بھلا اتنے سے کام کے لیے گدھوں کی طرح کتابوں کا بوجھ کیوں اٹھاؤں میں سالوں سے پنچائت کے فیصلے کرتا آرہا ہوں ایک نظر میں بھلے چنگے کی تمیز کرلیتا ہوں"
وائسرائے نے سوچا کہ بھلا کون مہاراجہ سے الجھے جس نے سفارش کی ہے وہ جانے اور اس کا ماموں، عرضی پر دستخط کردیے اور کھڑک سنگھ جسٹس کا فرمان جاری کردیا۔
اب کھڑک سنگھ پٹیالہ لوٹے اور اگلے دن بطور جسٹس کمرہ عدالت میں پہنچے اتفاق سے پہلا کیس قتل کا تھا،،
کٹہرے میں ایک طرف چار ملزم اور دوسری جانب ایک روتی خاتون تھی ۔
جسٹس صاحب نے کرسی پر براجمان ہونے سے پہلے فریقین کو غور سے دیکھ لیا اور معاملہ سمجھ گئے ۔
۔
ایک پولیس افسر کچھ کاغذ لے کر آیا اور بولا 'مائی لاڈ یہ عورت کرانتی کور ہے اس کا الزام ہے کہ ان چار لوگوں نے اس کے شوہر کو قتل کیا ہے'
جسٹس کھڑک سنگھ نے عورت سے تفصیل پوچھی۔
عورت بولی- "سرکار دائیں جانب والے کے ہاتھ میں برچھا تھا اور برابر والے کے ہاتھ میں درانتی اور باقی دونوں کے ہاتھوں میں سوٹے تھے، یہ چاروں کماد کے کیھت سے نکلے اور کھسم(شوہر) کو مار مار کر جان سے مار دیا"
جسٹس کھڑک سنگھ نے چاروں کو غصہ سے دیکھا اور پوچھا 'کیوں بدمعاشو تم نے بندہ مار دیا'؟
دائیں طرف کھڑے بندے نے کہا 'نہ جی سرکار میرے ہاتھ میں تو کئی(بیلچا) تھی دوسرے نے کہا میرے ہاتھ میں بھی درانتی نہیں تھی ہم تو صرف بات کرنے گئے تھے اور ہمارا مقصد صرف سمجھانا تھا"
کھڑک سنگھ نے غصہ سے کہا جو بھی ہو بندہ تو مرگیا نا؟
پھر قلم پکڑ کر کچھ لکھنے لگے تو اچانک ایک کالا کوٹ پہنے شخص کھڑا ہوا اور بولا مائی لاڈ رکیے "یہ کیس بڑا پیچیدہ ہے یہ ایک زمین کا پھڈا(تنازعہ) تھا اور جس زمین پر ہوا وہ زمین بھی ملزمان کی ہے بھلا مقتول وہاں کیوں گیا؟
جسٹس کھڑک سنگھ نے پولیس افسر سے پوچھا یہ کالے کوٹ والا کون ہے ؟
'جناب یہ ان چاروں کا وکیل ہے' پولیس والے نے جواب دیا۔
تو انہیں کا بندہ ہوا نا جو ان کی طرف سے بات کررہا ہے، پھر کھڑک سنگھ نے وکیل صفائی کو بھی ان چاروں کے ساتھ کھڑے ہونے کا کہا پھر ایک سطری فیصلہ لکھ کر دستخط کردیے ۔
فیصلے میں لکھا تھا ( ان چاروں قاتلوں اور ان کے وکیل کو کل صبح صادق پھانسی پر لٹکا دیا جاۓ)
پٹیالہ میں ہلچل مچ گئی ہر طرف لوگ کھڑک سنگھ کے نام سے تھر تھر کانپنے لگے کہ کھڑک سنگھ مجرموں کے ساتھ ان کے وکیلوں کو بھی پھانسی دیتا ہے، اچانک جرائم کی شرح صفر ہوگئی، کوئی وکیل کسی مجرم کا کیس نہ پکڑتا، جب تک کھڑک سنگھ پٹیالہ جج رہیں ریاست میں خوب امن رہا آس پاس پڑوس کی ریاست سے لوگ اپنے کیس کھڑک سنگھ کی عدالت میں لاتے اور فوری انصاف پاتے۔
اس واقعہ میں دور حاضر کے پڑھے لکھے ججوں کے لیے ایک گہرا سبق ہے کہ اگر انصاف فوری اور مجرموں کے ساتھ ان کے وکیلوں کو بھی سزا ملنے لگے تو ملک میں جرائم کی شرح صفر ہوجائے گی۔..

جھنگ:ڈی پی او محمدراشد ہدایت نے تمام اہلکاروں کے لیئے سوشل میڈیا پالیسی کا اعلان کر دیا شناخت اثاثہ جات ظاہر کرنے پر پابندی نوٹیفکیشن جاری 06/09/2022

جھنگ:ڈی پی او محمدراشد ہدایت نے تمام اہلکاروں کے لیئے سوشل میڈیا پالیسی کا اعلان کر دیا شناخت اثاثہ جات ظاہر کرنے پر پابندی نوٹیفکیشن جاری تفصیل جاننے کےلیے وزٹ کریں جھنگ کی نمبر 1نیوز ویب ساٸیٹ جھنگ آن لاٸن نیوز پر

جھنگ:ڈی پی او محمدراشد ہدایت نے تمام اہلکاروں کے لیئے سوشل میڈیا پالیسی کا اعلان کر دیا شناخت اثاثہ جات ظاہر کرنے پر پابندی نوٹیفکیشن جاری 8 جھنگ:ڈی پی او محمدراشد ہدایت نے تمام اہلکاروں کے لیئے سوشل میڈیا پالیسی کا اعلان کر دیا شناخت اثاثہ جات ظاہر کرنے پر پابندی نوٹیفکیشن جاری تفصیل جاننے کےلیے وزٹ کری....

Photos from Jhang Express News hd's post 27/08/2022

افسوس ناک خبر
*اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے روزنامہ ایکسپریس شورکوٹ کے نمائندے صدر پریس کلب شورکوٹ چوہدری محمد یونس نومی جاں بحق ہو گئے۔

پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ پنجاب کی آئی جی کو یونیفارم تبدیلی کیلئے 3 رنگ منتخب کرنے کی ہدایت۔نٸی یونیفارم دیکھنے کےلیے و 17/08/2022

پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ پنجاب کی آئی جی کو یونیفارم تبدیلی کیلئے 3 رنگ منتخب کرنے کی ہدایت۔نٸی یونیفارم دیکھنے کےلیے وزٹ کیجیے جھنگ آن لاٸن نیوز ساٸیٹ۔رپورٹ میاں ساجدجھنڈیر https://www.jhangonlinenews.com/archives/72302

پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ پنجاب کی آئی جی کو یونیفارم تبدیلی کیلئے 3 رنگ منتخب کرنے کی ہدایت۔نٸی یونیفارم دیکھنے کےلیے و 13 پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ پنجاب کی آئی جی کو یونیفارم تبدیلی کیلئے 3 رنگ منتخب کرنے کی ہدایت۔نٸی یونیفارم دیکھنے کےلیے وزٹ کیجیے جھنگ آن لاٸن نیوز...

اسلام آباد: پولیس نے شکرپڑیاں میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ میاں ساجدجھنڈیر 17/08/2022

اسلام آباد: پولیس نے شکرپڑیاں میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ میاں ساجدجھنڈیر https://www.jhangonlinenews.com/archives/72289

اسلام آباد: پولیس نے شکرپڑیاں میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ میاں ساجدجھنڈیر 7 اسلام آباد: پولیس نے شکرپڑیاں میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ میاں ساجدجھنڈیر Mian Sajid Jhandeer 17/08/202217/08/2022 اسلام آباد پولیس ن....

ساہیوال:محبت میں ناکامی پرچچی اور بھتیجے نے زہریلی گولیاں کھا لیں دونوں جاں بحق۔ تفصیل میاں ساجدجھنڈیر کی رپورٹ میں 17/08/2022

ساہیوال:محبت میں ناکامی پرچچی اور بھتیجے نے زہریلی گولیاں کھا لیں دونوں جاں بحق۔ تفصیل میاں ساجدجھنڈیر کی رپورٹ میں https://www.jhangonlinenews.com/archives/72286

ساہیوال:محبت میں ناکامی پرچچی اور بھتیجے نے زہریلی گولیاں کھا لیں دونوں جاں بحق۔ تفصیل میاں ساجدجھنڈیر کی رپورٹ میں 18 ساہیوال:محبت میں ناکامی پرچچی اور بھتیجے نے زہریلی گولیاں کھا لیں دونوں جاں بحق۔ تفصیل میاں ساجدجھنڈیر کی رپورٹ میں Mian Sajid Jhandeer 17/08/202217/08/2022 ساہیوال:محبت میں ناکامی ....

اٹھارہ ہزاری:روڈوسلطان میں ہائی ایس نے ایک شہری کو کچل دیا،شہری ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ۔تفصیل 16/08/2022

اٹھارہ ہزاری:روڈوسلطان میں ہائی ایس نے ایک شہری کو کچل دیا،شہری ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ۔تفصیل جانٸیے عرفان حیدر کی رپورٹ میں https://www.jhangonlinenews.com/archives/72251

اٹھارہ ہزاری:روڈوسلطان میں ہائی ایس نے ایک شہری کو کچل دیا،شہری ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ۔تفصیل 13 اٹھارہ ہزاری:روڈوسلطان میں ہائی ایس نے ایک شہری کو کچل دیا،شہری ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ۔تفصیل جانٸیے عرفان حیدر کی رپور...

خانیوال۔ موہانہ فاؤنڈیشن خانیوال کی چوتھی سالانہ میٹنگ کا 14 اگست کو بستی سیال آباد خانیوال میں انعقاد یوم آزادی کی مناسبت سے آزادی کیک کا 16/08/2022

خانیوال۔ موہانہ فاؤنڈیشن خانیوال کی چوتھی سالانہ میٹنگ کا 14 اگست کو بستی سیال آباد خانیوال میں انعقاد یوم آزادی کی مناسبت سے آزادی کیک کاٹا گیا۔ ملک و ملت و قوم موہانہ کی سلامتی و فاؤنڈیشن کی کامیابی کے لئے دعائے خیر بھی کروائی گئی ڈاکٹر جاوید اقبال ملاح کی موہانہ فاؤنڈیشن ضلع جھنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے میٹنگ میں شرکت.رپورٹ۔جاوید اقبال ملاح https://www.jhangonlinenews.com/archives/72242

خانیوال۔ موہانہ فاؤنڈیشن خانیوال کی چوتھی سالانہ میٹنگ کا 14 اگست کو بستی سیال آباد خانیوال میں انعقاد یوم آزادی کی مناسبت سے آزادی کیک کا 4 خانیوال۔ موہانہ فاؤنڈیشن خانیوال کی چوتھی سالانہ میٹنگ کا 14 اگست کو بستی سیال آباد خانیوال میں انعقاد یوم آزادی کی مناسبت سے آزادی کیک کاٹا گیا۔ ملک و ملت و قوم موہا...

اوچ شریف :انتہائی افسوسناک حادثہ موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی 20 مسافر جاں بحق ۔رپورٹ۔جاوید اقبال ملاح 16/08/2022

اوچ شریف :انتہائی افسوسناک حادثہ موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی 20 مسافر جاں بحق ۔رپورٹ۔جاوید اقبال ملاح https://www.jhangonlinenews.com/archives/72239

اوچ شریف :انتہائی افسوسناک حادثہ موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی 20 مسافر جاں بحق ۔رپورٹ۔جاوید اقبال ملاح 2 اوچ شریف :انتہائی افسوسناک حادثہ موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی 20 مسافر جاں بحق ۔رپورٹ۔جاوید اقبال ملاح Mian Sajid Jhandeer 16/08/202216/08/2022 اوچ شریف : مو....

بورے والا میں اندھیر نگری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ایک اور بچی درندگی کی بھینت چڑھ گئی قانون نافذ کرنے والے ادارے ان عوارض کی بیخ کنی 13/08/2022

بورے والا میں اندھیر نگری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ایک اور بچی درندگی کی بھینت چڑھ گئی قانون نافذ کرنے والے ادارے ان عوارض کی بیخ کنی کرنے میں بری طرح ناکام۔تفصیل جھنگ آن لاٸن نیوز کی رپورٹ میں https://www.jhangonlinenews.com/archives/72169

بورے والا میں اندھیر نگری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ایک اور بچی درندگی کی بھینت چڑھ گئی قانون نافذ کرنے والے ادارے ان عوارض کی بیخ کنی 2 بورے والا میں اندھیر نگری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ایک اور بچی درندگی کی بھینت چڑھ گئی قانون نافذ کرنے والے ادارے ان عوارض کی بیخ کنی کرنے میں بری طرح ناکام۔تفص...

07/07/2022

حضرت عبد اللہ شاہ غازی رضی اللہ عنہ

آپ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے عمر میں 15 سال چھوٹے اور امام موسی کاظم رضی اللہ عنہ سے عمر میں 3 سال بڑے تھے

نام: عبد اللہ شاہ غازی

لقب: شہنشاہِ کراچی، غازی بابا

تاریخِ پیدائش: ٩٨ھ

تاریخِ وصال٢٠ ذوالحج ١٥١ھ

وجه شہرت: آپ تابعین و تبع تابعین سے ہیں

عبد اللہ شاہ غازی کراچی، سندھ، پاکستان کے نہایت معروف و برگزیدہ ولی اللہ مانے جاتے ہیں۔ آپ کا مزار کلفٹن، کراچی میں واقع ہے۔

تاریخ:

عبداللہ شاہ غازی کی کنیت ابو محمد اور لقب العشتر ہے۔ آپ کی ولادت واقعہ کربلا کے اٹھائیس سال بعد سن اٹھانوے ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور یہ بنی امیہ کی حکومت کا آخری دور تھا

حضرت عبد اﷲشاہ غازی 98ھ میں حضرت محمد نفس ذکیہ کے گھر مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے آپ کاسلسلہ نسب پانچویں پشت میں حضرت علی کرم اﷲوجہہ الکریم سے جاملتا ہے ۔آپ حسنی وحسینی سادات میں سے ہے آپ کا شجرہ نسب حسنی میں ابو محمد عبد اﷲالاشتربن سید محمد نفس ذکیہ بن سید محمد عبد اﷲبن سیدنا امام حسن مثنیٰ بن سیدنا امام حسن بن سید ناعلی مرتضیٰ کرم اﷲوجہہ الکریم اورماں کی جانب حسینی ہے حضرت سیدہ فاطمہ صغریٰ بنت حضرت امام حسین رضی اﷲتعالیٰ عنہ کانکاح حضرت امام حسن مثنیٰ سے ہواتھا اسی وجہ سے آپ حسنی حسینی سید ہیں آپ حضرت امام موسیٰ کاظم سے عمر میں تین سال بڑے اور اما م جعفر صادق سے عمر میں پندرہ سال چھوٹے تھے آپ سن ایک سو اڑتیس ہجری میں سندھ تشریف لائے

تلوار چلانے اور اونٹ سواری میں آپ کاثانی نہیں تھا اس لئے آپ کو الاشتر یعنی اچھا اونٹ چلانے والا جو کہ آپ کے نام کاجز بن گیا ۔آپ کی تعلیم وتربیت آپ کے والد کے زیر سایہ ہوئی آپ علم حدیث میں مہا رت رکھتے تھے اس لیے آپ کا محدثین میں بھی شمار کیا گیا۔آپ ’’میں علم کا شہر ہوں علی اس کا دروازہ ہیں ‘‘کے خانوادے کے روشن چراغ تھے آپ میں علم کے جو ہر موجو د تھے آپ علم کی تابانیوں سے عرش تافرش بقعہ نو ر تھے۔آپ کا تابعی ہونا بھی ممکنات میں سے ہے آپ کے زمانے میں کئی صحابہ کرام روئے زمین پر موجود اپنے علم کے نور بکھیر رہے تھے ۔ آپ کی پیدائش کا زمانہ بنو امیہ کی حکومت کا آخری دور تھا بنو امیہ کی 92سالہ حکومت زوال پذیر تھی 92سالہ دور حکومت سادات پرظلم وجبراوربربریت کا سخت دور تھا اموی حکمراں اہل بیت اطہا ر کو اپنی حکمرانی کیلئے ہمیشہ خطرہ سمجھتے تھے ۔ہزاروں سادات شہیدکیے گئے ۔ہزاروں جلا وطن ہزاروں نے اپنے اعلیٰ نسب کو چھپا کر گم نامی کی زندگی گذاری الغرض بنو امیہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد 132ھ میں عبد اﷲبن محمد سفاح پہلا عباسی حکمراں بنا بغدادعباسیوں کا دارالسلطنت بنا۔عبد اﷲبن محمد سفاح کے انتقال کے بعد اس کا بھائی ابو جعفر عبد اﷲ،المعروف ابو جعفر منصور مسند اقتدار پر بیٹھا منصور نے اپنی حکومت جمانے اور لوگوں کے دلوں میں اپنی ہیبت بٹھانے کیلئے وہ مظالم کیے جو تاریخ کے خونی اوراق میں کسی سے کم نہیںمنصور نے خصوصیت کے ساتھ سادات پرجومظالم ڈھائے وہ سلاطین عباسیہ کی پیشانی کا بہت بڑا بدنما داغ ہیں ۔138ھ میں حضرت عبداﷲشاہ غازی کے والد حضرت محمد نفس ذکیہ نے نظام رسالت وخلافت راشدہ کی بحالی کیلئے تحریک کا آغازکیا ،جسے تاریخ میںعلوی تحریک کے نام سے جانا جاتاہے حضرت محمدنفس ذکیہ تقویٰ وپرہیز گاری کے لحاظ سے نہایت ممتاز بزرگ شمار ہوتے تھے ۔حجازمقد س وعراق میں ہزاروں عقیدت مند اِن کی آواز پر لبیک کیے ہوئے تھے حضرت امام مالک رحمۃ ُاﷲعلیہ نے آپ کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ۔14 رمضان المبارک 145ھ میں مدینہ منورہ کے شمال میں جبل سلع کے قریب عباسی فوج کامقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے نفس ذکیہ بہت شجا ع فن حرب کے ماہر قوی وطاقتور تھے ،ایک بڑی فوج سے مقابلہ کیا حضرت محمد نفس ذکیہ نے اپنے بیٹے عبد اﷲالاشتر کوسندھ اور بھائی حضرت سید ابراہیم کوبصرہ کی جانب روانہ کردیا تھا۔بصرہ میں سید ابراہیم کے ہاتھ پر ہزاروں لوگوں نے بیعت کی۔ بصرہ میں قیام کے دوران سید ابراہیم نے بڑی قوت حاصل کرلی آپ بصرہ سے کوفہ منتقل ہوگئے ،کوفہ میں ایک لاکھ افراد آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے بڑے بڑے علماء وفقہا نے ان کا ساتھ دیا بالخصوص امام اعظم ابو حنیفہ حضرت نعمان بن ثابت رحمۃ ُاﷲعلیہ نے بھی ان کی حمایت ومالی مدد کی جنگ میں بعض مجبو ریوں کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے جس کا امام اعظم کو آخری وقت تک افسوس رہا ۔حضرت سیدابراہیم کو بھی منصور کے مقابلے میں شکست ہوئی او رسیدابراہیم شہید کردیئے گئے منصور نے جنگ سے فارغ ہوکر ان لوگوں کی خبر لی جنہوں نے ان کے خلاف خروج میں کسی بھی طرح کا تعاون کیاتھا ان کے ساتھ سختی سے پیش آیا ۔کئی افراد کوقتل اور کئی کو قید وبندکی سزائیں اور کئی کوکوڑے مارے جن میں امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت بھی شامل تھے ۔بعدازاں ابو جعفر منصور نے امام اعظم کو قیدمیں زہر دے کر شہید کروادیا ۔حضرت عبد اﷲشاہ غازی کوفہ سے ہوتے ہوئے سندھ میں ایک تاجرکی حیثیت سے پہنچ چکے تھے ۔اُس وقت سندھ میںگورنرعمربن حفص تھا جو سادات سے بڑی عقیدت رکھتا تھا ۔اگرچہ آپ کے والد نے آپکو خلافت علوی کے نقیب کے طور پر سند ھ بھیجا تھا مگر آپ نے اپنی زیادہ توجہ تبلیغ اسلام کی جانب مرکوزرکھی مگرایک دن موقع پاکر آپ کے ایک ساتھی نے گورنرسندھ عمر بن حفص کوسادات کی حکومت کے قیام میں مددکی دعوت دی جسے گورنر نے فوراًقبول کرلی ،کچھ دنوں بعد بغداد سے ایک تاجر بحری جہازکے ذریعے سندھ پہنچا جو اپنے ہمراہ گورنر کی بیوی کاخط گورنر کیلئے لایا تھا ۔جس میں اُس کی بیوی نے لکھا کہ سید محمد نفس ذکیہ اور اُن کے بھائی سید ابراہیم عباسیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہے گورنروہ خط حضرت عبد اﷲشاہ الاشتر کے پاس لے کر گیا اور اُن سے ان کے والد اور چچا کی شہا دت پر تعزیت وافسوس کا اظہا ر کیا خط وحالات سن کر آپ غمگین ہوئے تو اس موقع پر عمر بن حفص نے آپ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ رنجیدہ نہ ہوںمیں آپ کو یہاں کے ایک ہندوراجہ کے پاس بھیج دیتا ہوجو اگرچہ اپنے ہندو نظریہ پر قائم ہے مگر رسول اﷲﷺاور اُن کی آل کابے حد احترام کرتاہے ۔اور وہ آپ کوبڑے احترام سے رکھے گا اور وہ خو دمختار ہے ۔اس لیے حکمراں اُسے کسی بات پر مجبو ر نہیں کریں گے ،الغرض گورنرسندھ کی مددسے ساحلی ریاست (ممکنہ طور پر ساکروندی کے قریب )جانے کا فیصلہ کیا راجہ نے آپ کو خوش آمدید کہا اور انتہائی عزت واحترام کے ساتھ پیش آیا اورآپ کے مشن میں شریک سفر ہوگیا ۔تقریبا ًچار سال آپ راجہ کے مہمان رہے راجا آپ کے حسن واخلا ق وکردار سے متاثر ہوکر آپ کانیاز مند ہوگیا اور اپنی بیٹی آپ کے عقد میں دے دی جس سے ایک بیٹا پیدا ہواجس کانام محمد ابوالحسن رکھا ۔یہا ںتقریبا ًچار سوافراد مشرف بہ اسلام ہوئے ۔آپ نے اہل سندھ کے اندر دین متین کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ انکے معاشی اور معاشرتی حقوق اور سماجی انصاف کیلئے بھی شعور اجاگر کیا ۔
151ہجری میں ابو جعفر منصور کومعلوم ہواکہ عبداﷲشاہ الاشتر سندھ میں مقیم ہیں جس پر منصور کی پریشانی بڑھتی جارہی تھی ۔وہ حضرت عبد اﷲشاہ غازی کوسندھ میں عباسی حکومت کیلئے خطرہ محسوس کررہا تھا ،اُس نے گورنرعمر بن حفص سے جواب طلبی کی اور ایسے گورنرسندھ سے معزول کرکے افریقہ کاگورنر بناکر افریقہ بھیج دیا اور ہشام بن عمروتغلبی کوسندھ کا نیا گورنر بناکر خصوصی ہدایات کیساتھ بھیجا کہ عبد اﷲشاہ غازی کوگرفتار کرواور راجہ کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ ہوتو راجہ کو قتل کردیا جائے مگر ہشام بن عمر وجو خود بھی سادات کا احترام کرتا اور اُن سے دلی عقیدت رکھتا تھا اور پھر عبداﷲشاہ الاشتر کی سند ھ میں غیر معمولی شہرت ومقبولیت کی وجہ سے نئے گورنرہشام بن عمروانہیں گرفتار کرنے میں ترد کاشکار رہا مختلف حیلوں اور بہانوں سے عبداﷲشاہ غازی کی گرفتاری سے متعلق ابو جعفر منصور کو ٹالتا رہا انہی دنوں میں سندھ کے ایک اور علاقے میں بغاوت ہوئی ۔جوکہ عبد اﷲشاہ غازی کے قیام کے قریب کاعلاقہ تھا گورنرہشام بن عمرونے اپنے بھائی سفیع بن عمرکواُس بغاوت کوکچلنے کیلئے بھیجاعبد اﷲشاہ غازی بمعہ مریدوں کے سیروشکار پرنکلے ہوئے تھے سفیع بن عمرولشکریوں کے ہمراہ اس علاقے میں ٹھہراہواتھا دور سے عبداﷲشاہ غازی کی سواریوں سے اُٹھنے والی گرد سے اس کے دل میں خوف پیداہواکہ دشمن کا لشکر آرہا ہے ،سپاہیوں کو حکم دیاکہ لڑائی کیلئے تیا ر ہوجاؤں جب حضرت عبد اﷲشاہ غازی قافلے کے قریب آئے تو لشکریوں نے آپ کو پہچان لیا اور سفیع کوبتایا کہ یہ تو حضرت عبد اﷲشاہ غازی الاشتر ہے اہل بیت کے خاندان سے ہے سابقہ گورنر عمر بن حفص نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور موجودہ گورنرہشام بن عمروبھی ان کے عقیدت مندوں میں سے ہے اور یہاں شکا ر کی غرض سے آتے رہتے ہیں مگر سفیع نے اپنے لوگوں کی باتوں پردھیان نہیں دیا اُس نے حضرت عبد اﷲشاہ غازی سے گرفتاری دینے یا جنگ کیلئے پیغام دیا آپ جنگ کیلئے تیار نہ تھے سفیع جو اہل بیت کے شہزادوں کی تلواربازی کواچھی طرح جانتا تھا ،سفیع نے اپنے لشکر کے ساتھ آپ پرحملہ کردیا،آپ اپنے نوساتھیوں کے ہمراہ تھے دونوں فریق آمنے سامنے ہوئے آپ نے بڑی جواںمردی کے ساتھ ایک بڑے لشکر کامقابلہ کیا،باوجو د اس کے کہ مقابل ایک فوجی لشکر تھا ،مگر آپ کے مختصر لشکر کے سامنے آنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا مقابل لشکر نے ایک ساتھ آپ پر حملہ کیا آپ زخمی ہوئے شاہی لشکر کے لوگ میدان چھوڑ کر بھاگ رہے تھے کہ ایک ظالم نے پیچھے سے تلوار کاوار کرکے آپ کو شہید کردیا۔’’اناﷲواناالیہ راجعون ‘‘
قرب وجوار کے لوگوں کوجب آپ کی شہادت کے واقعہ کا علم ہواتو بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ادھر سفیع نے اپنے بھائی گورنر ہشام بن عمروکواس کی اطلاع دی گورنر کچھ بول نہیں سکھا کیونکہ یہ عباسی حکمراں ابو جعفر منصور کے حکم کی بجاآوری تھی اس نے اس کی اطلا ع بغداد میں ابو جعفر منصور کودی ۔ادھر آپ کے مریدوں نے آپ کے جسد مبارک کو چھپا کر دور ایک اونچی پہاڑی پر لے گئے اور اسی پہاڑی پر آپ کو سپر دخاک کیا گیا ۔یہ پہاڑی کراچی کے کلفٹن کی پہاڑی ہے اس وقت یہ ایک مچھیروں کی چھوٹی سی بستی ہوا کرتی تھی کئی کئی میل کوئی آبادی نہیں تھی بحری آمدو رفت بھی اُس وقت صرف دیبل موجو دہ بن قاسم پورٹ پر ہواکرتی تھی جو اس وقت بھی کلفٹن سے کئی کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ایک روایت یہ بھی ہے کہ آپ کا سر مبارک کو تن سے جد ا کرکے بغداد ابو جعفر منصور کے دربار میں بھیجا گیا۔پھربغداد سے مدینہ منورہ میں جنت البقیع میں مدفن کیا گیا۔آپ کی شہادت کے بعد ابو جعفر منصور کو یہ خدشہ تھا کہ لوگ آپ کے صاحبزادے محمد ابو الحسن کو آپ کا جا نشین نہ بنالیں جو آپ کے سسر راجہ صاحب کے پاس اپنی والدہ صاحبہ کے ہمراہ مقیم تھا ہشا م بن عمر و نے 151ھ میں ہی راجہ صاحب کی ریاست پر حملہ کردیا خونریز معرکہ آرائی میں راجہ کوقتل اور ریاست پر قبضہ کرلیا گیا آپ کی اہلیہ محترمہ اور بیٹے کوپہلے بغداد پھر مدینہ منورہ بھیجوادیا گیا ۔حضرت عبد اﷲشاہ غازی کا مزار کئی سوسال تک جسے مریدوں نے درختوں کی لکڑیوں وپتوں سے بنا یا ہوا تھا ۔مریدین آپ کی قبر کے قریب ہی رہتے کہ کہیں عباسی (سرکاری) اہلکا ر جسم اطہر کو قبر سے نکال کر بغداد نہ لے جائیں یا نامعلوم مقام پر منتقل نہ کردیں۔ مریدوں کو سب سے زیادہ دقت یہ پیش آتی کہ وہاں پینے کا میٹھا پانی میسر نہیں تھا سمندری زمین پر پہاڑی جہاں میٹھے پانی کا ہونا ناممکن تھا ۔مریدوں کی دعاسے حضرت عبد اﷲشاہ غازی کے صدقے پہاڑی کے نیچے سے میٹھے پانی کا چشمہ جاری ہوا جو آج بھی جاری وساری ہے ۔یہ عبد اﷲشاہ غازی کی کرامت ہے اہل بیت رسول آل ابراہیم واسماعیل علیہ السلام ہیں۔حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑیارگڑنے سے عرب کے ریگستان میں زم زم کا چشمہ ابل آیا تھا جو آج بھی ہے یہ اﷲتعالیٰ کے برگزیدہ بندے ہیں، جو چاہیں رب سے منوالیں اور رب کی رضا پر راضی رہے۔ چاہے کتنی بڑی آزمائش کیوں نہ آجائے ۔
آپ کا عرس مبارک ہر سال ماہ ذوالحجہ کی 20,21,22تاریخ کو بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ آپ کی خدمات دینیہ کے پیش نظر اہل سندھ او ر دنیا بھر سے لو گ اپنی عقیدت کے اظہار کے لئے آپ کے مزار اقدس پر حاضر ہوکر شاندار ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہر مذہب کے افراد شامل ہوتے ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں آکر دل کو تقویت ملتی ہے اور مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ حضرت عبدللہ شاہ غازی کی سب سے بڑی کرامت سمندر کے قریب مزار کے نیچے میٹھے پانی کا چشمہ ہے جو آپ کی چلہ گاہ میں بھی موجود ہے۔ لوگ دور دور سے آتے ہیں اور یہ پانی پی کر شفا یاب ہوتے ہیں۔

عباسی دور حکومت کے زمانہ جنگ میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کو سن ایک سو اکیاون ہجری میں شہید کردیا گیا آپ کے خادمین اور عقیدت مندوں نے آپ کو یہاں موجود پہاڑی پر دفن کردیا جہاں آج بھی آپ کا مزار موجود ہے۔

کبڈی ٹیم کے معروف پلئر وقاص گجر کو بھرے میدان میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا، ہجوم نے قاتل کو گرفتار کر لیا، جانئیے مکمل پاکستان آن لائن نیو 07/07/2022

کبڈی ٹیم کے معروف پلئر وقاص گجر کو بھرے میدان میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا، ہجوم نے قاتل کو گرفتار کر لیا، جانئیے مکمل پاکستان آن لائن نیوز پر میاں ساجدجھنڈیر سے https://pakistanonlinenews.com/?p=28012

کبڈی ٹیم کے معروف پلئر وقاص گجر کو بھرے میدان میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا، ہجوم نے قاتل کو گرفتار کر لیا، جانئیے مکمل پاکستان آن لائن نیو اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں، کبڈی ٹیم کے معروف پلئر وقاص گجر آج بھرے میلے میں گولی کا نشانہ بن گیا، ملزم گرفتار لاہور میں آج کبڈی کے میچ کے دوران نامعلوم شخص نے و...

07/07/2022

پی پی 125 جھنگ کا ضمنی انتخاب اور انجانا خوف

تحریر علی امجد چوہدری

انتخابی مہم کے آغاز میں حکومتی مشینری سب سے زیادہ امید کا محور تھی حکومتی امیدوار نواب فیصل حیات جبوانہ کا خیال تھا کہ حکومتی مشینری کے ہوتے ہوئے ان کی جیت سو فیصد ہے اور انتخاب محض ایک رسمی کاروائی ہے ان کے بڑے حامی بھی نہ تو انتخاب کو سنجیدگی سے لے رہے تھے اور نہ ہی میاں اعظم چیلہ کو ان کا خیال تھا کہ میاں اعظم چیلہ ان کے لیئے محض ایک نوالہ ثابت ہونگے اس وقت ان کے نظروں میں وہی 13000 سے زائد کا منظر گھوم رہا تھا جو انہوں نے عام انتخابات میں حاصل کیا تھا ابتداء میں انہیں یہ غرض نہیں تھی کہ مولانا آصف معاویہ سیال ان کے ساتھ ہوں یا نہ ہوں انہیں مخدوم فیصل صالح حیات امیر عباس خان کی بھی کوئی فکر نہیں تھی یہ اس وقت طاقت کے اس قدر زعم میں تھے کہ انہیں سب کچھ بھول چکا تھا اور یہ حریف کو غیر معمولی حد کمزور سمجھ چکے تھے مگر دھیرے دھیرے جب عوام کے تیور سے آگاہ ہوئے تو اس قدر بدحواس ہوئے کہ فریادیں وزیر اعلی کے پاس لے پہنچے چیئرمین سطح کی شخصیات کو لے کر وزیر اعلی کے پاس جا پہنچے مگر انجانا خوف پیچھا کرتا رہا پھر پاکستان راہ حق پارٹی کی منت سماجت ہوئی راہ حق پارٹی کے کئی مطالبات کے گارنٹر رانا ثنا اللہ بنے راہ حق پارٹی کے مولویوں نے کمر کس لی مولانا آصف معاویہ سیال دیوانہ وار کود پڑے مگر انجانا خوف پھر بھی پیچھا نہیں چھوڑ رہا تھا پہلے افتخار خان بلوچ کو اہمیت نہیں دی جا رہی تھی پھر بات وزیر اعلی اور مریم نواز کے بار بار فون تک جا پہنچی مشیر وزیر اعلی کی آفر بھی کام نہ آئی تو رخ ہوا مخدوم فیصل صالح حیات کی طرف ابتداء میں ترلے منتیں ناکام گئے تو مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو فریاد گئی اور پھر ہائی کمان کے ذریعے مخدوم فیصل صالح حیات کو راضی کیا مگر انجانا خوف پھر بھی پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں تھا پھر اپنی جماعت کے مخالف سمجھے جانے مولانا مسرور نواز پر ڈورے ڈالے گئے مگر انجانا خوف اپنی جگہ موجود ہے اب صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف پاکستان راہ حق پارٹی کی قیادت کے علاوہ مولانا آصف معاویہ سیال ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں عطاء تارڑ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں مخدوم فیصل صالح حیات امیر عباس خان سیال نوازش خان سیال سمیت سب کمر بستہ نظر آتے ہیں کئی پگوں والے جن کے کام رکے ہوئے تھے سرکاری مشینری کے زور پر شامل کرائے گئے ہیں اور دوسری طرف اکیلے صاحبزدگان چیلہ صاحبان کے حامی ہیں مگر خوف پھر بھی حکومتی سائیڈ پر موجود ہے کیونکہ حکومتی سائیڈ کے زیرک لوگوں کی چھٹی حس بہت تیز ہے اور انہیں اس انجانے خوف کی حقیقت کا پتہ ہے افتخار خان بلوچ کا مشیر وزیر اعلیٰ کا پرکشش عہدہ ٹھکرا کر حکومت کے خلاف الیکشن لڑنا ظاہر کر رہا ہے کہ فتح حکومتی امیدوار سے کچھ دور ہی دکھائی دیتی ہے کیونکہ انجانا خوف بھی شکست کی ایک علامت ہوتا ہے

05/07/2022

جھنگ سیٹلائیٹ ٹاؤن بہاری کالونی کے علاقہ ڈھڈی موڑ نصرت بی بی جو کہ آٹھ بچوں کی ماں بیوہ خاتون تھی جس کے عمران سعید کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جن کے درمیان کسی بات پر تنازعہ ہو گیا تو عمران سعید نے پٹرول لے کر رات کی تاریخی میں نصرت بی بی چھڑک کر آگ لگا دی جس سے کمرے کے اندر دیگر سامان بھی جل گیا نصرت بی بی شدید جل گئی جس کو طبی امداد کے بعد فصل آباد ریفر کیا گیا جہاں پر زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی .پولیس نے کاروائی کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی.

جھنگ :نئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے،انہیں حسب الحکم جناب انسپکٹر 25/06/2022

جھنگ :نئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے،انہیں حسب الحکم جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہو ر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ تعینات کیا گیا ہے۔ڈی پی او آفس جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ،شیخ عرفان حیدر ،رانا محمد شبیر https://www.jhangonlinenews.com/archives/71282

جھنگ :نئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے،انہیں حسب الحکم جناب انسپکٹر 198 جھنگ :نئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے،انہیں حسب الحکم جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہو ...

احمدپورسیال۔ آسیہ عمران نامی نجی کلینک کے ڈاکٹر محمد عمران کی مبینہ غفلت نااہلی یا پیسوں کا لالچ آپریشن کیا پتھری نکالنا بھول گیا ۔ایک ما 17/06/2022

احمدپورسیال۔ آسیہ عمران نامی نجی کلینک کے ڈاکٹر محمد عمران کی مبینہ غفلت نااہلی یا پیسوں کا لالچ آپریشن کیا پتھری نکالنا بھول گیا ۔ایک ماہ گزر گیا محکمہ صحت جھنگ کے افسران کودراخوست دینے کے باوجود ساٸل کی شنواٸی نہ ہو سکی مریض کی حالت خطرے میں۔مریض کے لواحقین کی میڈیا کے سامنے دہاٸیاں تمام میڈیا سے داد رسی کی اپیل۔تفصیل جانتے ہیں میاں ساجدجھنڈیر کی رپورٹ میں https://www.jhangonlinenews.com/archives/71198

احمدپورسیال۔ آسیہ عمران نامی نجی کلینک کے ڈاکٹر محمد عمران کی مبینہ غفلت نااہلی یا پیسوں کا لالچ آپریشن کیا پتھری نکالنا بھول گیا ۔ایک ما 18 احمدپورسیال۔ آسیہ عمران نامی نجی کلینک کے ڈاکٹر محمد عمران کی مبینہ غفلت نااہلی یا پیسوں کا لالچ آپریشن کیا پتھری نکالنا بھول گیا ۔ایک ماہ گزر گیا محکمہ صحت جھنگ کے...

جھنگ :زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے ان کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار، فائرنگ کے دوران ساتھیوں 05/05/2022

جھنگ :زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے ان کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار، فائرنگ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم شدید زخمی،ڈی ایچ کیو جھنگ منتقل کر دیا گیا زیر حراست ملزم ثقلین شاہ کے خلاف چوری، قتل ،اقدام قتل اور ڈکیتی کے 42 سے زاہد مقدمات درج ہیں، پولیس زرائع، رپورٹ زیشان حیدر سیال بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز https://www.jhangonlinenews.com/archives/70221

جھنگ :زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے ان کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار، فائرنگ کے دوران ساتھیوں 300 جھنگ :زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے ان کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار، فائرنگ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست مل....

جھنگ :ہیڈ تریموں کے مقام پر حویلی کینال کچی نہر میں دو دوست سیلفی بناتے ہوئے ڈوب گئے، دوست، دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر 04/05/2022

جھنگ :ہیڈ تریموں کے مقام پر حویلی کینال کچی نہر میں دو دوست سیلفی بناتے ہوئے ڈوب گئے، دوست، دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر میں گرنے والے دوست کو بچانے نکلا، خود بھی بے رحم لہروں کے حوالے ہو گیا، ریسکیو1122 جھنگ کی اہلکار تلاش میں مصروف، رپورٹ میاں عثمان علی سینئر رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز https://www.jhangonlinenews.com/archives/70214

جھنگ :ہیڈ تریموں کے مقام پر حویلی کینال کچی نہر میں دو دوست سیلفی بناتے ہوئے ڈوب گئے، دوست، دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر 71 جھنگ :ہیڈ تریموں کے مقام پر حویلی کینال کچی نہر میں دو دوست سیلفی بناتے ہوئے ڈوب گئے، دوست، دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر میں گرنے والے دوست کو بچان...

جھنگ میں ڈکیتی کی آڑ میں آندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، تھانہ سٹی کی بروقت تفتیش نے اصلی قاتل ڈھونڈ لئے، قاتل کون تھے جان کر پریشان ہو جائیں 04/05/2022

جھنگ میں ڈکیتی کی آڑ میں آندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، تھانہ سٹی کی بروقت تفتیش نے اصلی قاتل ڈھونڈ لئے، قاتل کون تھے جان کر پریشان ہو جائیں گے، رپورٹ آصف سیماب جنجوعہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز https://www.jhangonlinenews.com/archives/70210

جھنگ میں ڈکیتی کی آڑ میں آندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، تھانہ سٹی کی بروقت تفتیش نے اصلی قاتل ڈھونڈ لئے، قاتل کون تھے جان کر پریشان ہو جائیں 170 جھنگ میں ڈکیتی کی آڑ میں آندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، تھانہ سٹی کی بروقت تفتیش نے اصلی قاتل ڈھونڈ لئے، قاتل کون تھے جان کر پریشان ہو جائیں گے، رپورٹ آصف سیماب جنجو....

جھنگ میں مبینہ طور دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق، پکھی واسوں نے آپنی جھونپڑی کے پاس دیوار بنا رکھی تھی جو گرگئی جس سے ماں 04/05/2022

جھنگ میں مبینہ طور دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق، پکھی واسوں نے آپنی جھونپڑی کے پاس دیوار بنا رکھی تھی جو گرگئی جس سے ماں بیٹا اور باپ نیچے دب گئے، ریسکیو1122 جھنگ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں تشویشناک حالت کے باعث دم توڑ گئے ہیں https://www.jhangonlinenews.com/archives/70207

جھنگ میں مبینہ طور دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق، پکھی واسوں نے آپنی جھونپڑی کے پاس دیوار بنا رکھی تھی جو گرگئی جس سے ماں 365 جھنگ میں مبینہ طور دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق، پکھی واسوں نے آپنی جھونپڑی کے پاس دیوار بنا رکھی تھی جو گرگئی جس سے ماں بیٹا اور باپ نیچے دب گئے،...

Videos (show all)

جھنگ سیٹلائیٹ ٹاؤن  بہاری کالونی کے علاقہ ڈھڈی موڑ نصرت بی بی جو کہ آٹھ بچوں کی ماں  بیوہ خاتون تھی جس کے عمران سعید کے ...

Telephone