Qurani Convoy

Qurani Convoy

Assalam o Alaikum📢
Brother & Sister,
Online Quran Academy (Qurani Convoy) offers Online Courses.

10/12/2023

اے اللہ مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا
اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرما. آمین 🌹❤️🌹

07/12/2023

تلاوت قرآن کی فضیلت

قرآن کریم وہ کتاب روشن ہے جس کے اندر معانی و معارف کے سمندر پنہاں ہیں.

قرآن کریم کا حرف حرف لازوال حکمتوں سے معمور ہے. یہ کلام الٰہی ہے اور جس طرح ذات باری تعالٰی ہر نقص و عیب سے پاک ہے اسی طرح اس کا کلام بھی ہر نقص و عیب سے مبرا اور شک و شبہ سے بالا تر ہے.

قرآن کریم کے ساتھ اپنا تعلق استوار کرنے کا بہترین ذریعہ اس کی تلاوت ہے اور تلاوت قرآن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے افضل عبادت قرار دیا ہے جیساکہ ارشاد فرمایا: میرے امتی کی افضل عبادت قرآن پاک کی تلاوت ہے (کنز العمال 2224)

اللہ پاک ہمیں بھی قرآن کریم سیکھنے اور روزانہ تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین 🌹❤️🌹

06/12/2023

عیادت مریض کی فضیلت

اسلام دین فطرت ہے اسلام انسانیت کی مسلمہ اقدار کو ناصرف قائم رکھتا ہے بلکہ انہیں اعلی معیار بھی عطا کرتا ہے. اسلام جرم سے نفرت کرتا ہے لیکن مجرم سے ہمدردی اس لیے رکھتا ہے تاکہ اس کی اصلاح ہو سکے.

اسلام اپنے ماننے والوں کو اپنے اجنبی ہمسائے اور پہلو میں بیٹھے رفیق سے بھی حسن سلوک کا حکم دیتا ہے.

اب ظاہر ہے اجنبی پڑوسی غیر مسلم بھی ہو سکتا ہے اور پہلو میں بیٹھا شخص بھی ممکنہ طور پر غیر مسلم ہو سکتا ہے. سو اسلام نے کسی نہ کسی درجے میں ان کے حق کو بھی تسلیم کیا ہے.

انسانی اقدار کی سر بلندی ہی کا شعار ہے کہ اسلام نے بیمار پرسی اور تیمارداری کو گناہوں کی بخشش اور بلندی درجات کا ذریعہ بتایا ہے اور غیر مسلم کی عیادت کی بھی اجازت دی ہے حتی کہ ایک حدیث پاک میں مریض کی عیادت کرنے کے بارے فرمایا: مریض کی عیادت کرنے والا جنت کے باغات میں بیٹھتا ہے (شعب الایمان، 9171)

اللہ تعالٰی ہمیں بھی اسلام کی کامل تعلیمات پر عمل کرنے اور بیمار پرسی کی بھی توفیق عطا فرمائے. آمین 🌹❤️🌹

05/12/2023

کلمہ طیبہ کی فضیلت

آپ نے بچپن میں ایک جملہ ضرور سنا ہو گا کہ اسلام کی تشریف آوری کے بعد عرب کے جنگجو جو ڈاکہ ڈالنے، دوسروں کا حق مارنے، چھوٹی سی بات پر خون بہانے والے بھی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے اور تمام تر بری عادات کو ترک کر کے آپس میں بھائی بھائی بن گئے.

کبھی آپ نے سوچا کہ وہ لوگ جو کئی سو سال تک لڑائی جھگڑے، چوری و ڈاکہ زنی، قتل و غارت گری میں ماہر تھے تو اسلام لانے کے بعد یکدم اپنی ساری عادتیں چھوڑ کر شریف اور بھائی بھائی بن گئے آخر کیوں؟

جوابا یہ ماننا پڑے گا کہ آلودگی میں لپٹی قوم نے بھی جب صدق دل سے کلمہ پڑھا اور اس کے تقاضے پورے کرنے لگے تو اس کلمہ کی برکت کے باعث ان سے بری عادتیں چھوٹ گئیں اور وہ آپس میں بھائی بن گئے.

دور حاضر میں ضرورت اس امر کی ہے ہم بھی اس کلمہ طیبہ کے تقاضوں کو پورا کر کے اپنا کھویا ہوا مقدر پا سکتے ہیں کیونکہ اسلام تو اپنے ماننے والوں کو پہلا کلمہ ہی کلمہ طیبہ سیکھانے کی وصیت کرتا ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچہ جب بولنا سیکھنے لگے تو اسے سب سے پہلے لا الہ الا اللہ سیکھاؤ (سنن دارمی:8649)

اللہ تعالٰی ہم تمام کو کلمہ طیبہ سیکھنے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین 🌹❤️🌹

03/12/2023

دنیا میں ثواب آخرت میں شفیع

قرآن کریم اپنے قاری کو دنیاوی زندگی میں ثواب و اجر سے نوازتا ہے اور آخرت میں اپنے قاری کیلیے شفیع بھی ہو گا.

لہٰذا آپ اپنی اولاد کو قرآن کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلیے قرآنی کانوائے کے ماہرین تعلیم سے پڑھائیں اور انکی دنیا و آخرت کو سنواریں.

اللہ پاک ہمیں قرآن پاک کی تلاوت اور سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین 🌹❤️🌹

02/12/2023

انفاق فی سبیل اللہ

اللہ تعالٰی کی اطاعت کے دامن سے وابستہ ہونے والا شخص وسعت قلبی کا مالک ہوتا ہے. وہ نہ زرپرست ہوتا ہے اور نہ ہی تنگ دل ہوتا ہے.

متقی شخص اپنے مال کو سمیٹ کر نہیں رکھتا بلکہ اس میں سے اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق ادا کرتا ہے. اسے ایمان سب چیزوں سے بڑھ کر عزیز ہوتا ہے اور وہ اپنے ایمان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتا حتی کہ وہ اللہ تعالٰی کے ہاں متقین کی صف میں شامل ہو جاتا ہے جیسا کہ اللہ تعالٰی نے متقین کی صفات بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: " جو رزق ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں" (البقرۃ، 3)

اسلام پوری انسانیت کو انفاق فی سبیل اللہ کے جذبہ سے اس لیے سرشار فرماتا ہے کہ آدمی مال کی محبت کا اسیر ہی بن کر نہ رہ جائے بلکہ اس میں اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق کو پہچانے اور ضرورت سے زائد مال کو اللہ کی راہ میں اور دوسروں کی بہتری کیلیے خرچ کر دے.

انفاق فی سبیل اللہ خیر و برکت کا دروازہ اور بلندی درجات کا سببِ خاص ہے. جو شخص اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اللہ تعالٰی اس کی شان بڑھا دیتا ہے اور اس کی قدر و منزلت میں بھی اضافہ فرماتا ہے. انفاق فی سبیل اللہ صرف منفق کے درجات کو بلند ہی نہیں کرتا بلکہ اس کے مال و دولت کی نشو نما بھی کرتا ہے جیسا کہ نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا! اے ابن آدم تم (میرے ضرورت مند بندوں پر) خرچ کرو میں تمہیں (مزید) دیتا رہوں گا (بخاری، 5253)

اللہ تعالٰی ہمیں اپنی راہ میں خرچ کرنے اور غرباء و مساکین کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین 🌹❤️🌹

01/12/2023

درود و سلام کا شمار اللہ تعالٰی کی ان بابرکات نعمتوں میں ہوتا ہے جن کے دامن میں بے پناہ فیوض و برکات سموئے ہوئے ہیں. درود و سلام اک ایسی لازوال دولت ہے کہ جسے نصیب ہو جائے تو اس کی دنیا و آخرت سنور جاتی ہے.

درود شریف جہاں حبیب خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف اور اللہ کی رحمت کا خزانہ ہے وہیں گناہوں کا کفارہ اور بلندی درجات کا زینہ ہونے کیساتھ ساتھ قرب الہی کا آئینہ اور خیر و برکت کا سفینہ بھی ہے.

درود و سلام جہاں مجلس کی زینت ہونے ساتھ ساتھ تنگ دستی کا علاج اور جنت میں لے جانے والعمل ہے وہیں درود شریف دل کی طہارت، بلاؤں کا تریاق، روح کی مسرت، روحانی پریشانیوں کا علاج، غرنت و افلاس کا حل، دوزخ سے نجات کا ذریعہ، شفاعت کی کنجی اور فرشتوں کی دعاؤں کا مستحق بھی ٹھہراتا ہے.

اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں اپنے حبیبِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت و الفت کے جذبے سے سرشار فرمائے اور درود شریف کی کثرت کی توفیق عطا فرمائے. آمین 🌹❤️🌷🌹

30/11/2023

قرآن کریم دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں شمار ہوتا ہے.

قرآن کریم انسانوں کیلیے جہاں شفاء و نور ہے وہیں قرآن کریم قیامت کے دن اپنے قاری کیلیے شفیع بھی ہو گا. اس لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم قرآن کے ذریعے اپنے دلوں اور گھروں کو آباد کریں.

اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں قرآن کریم سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کی توفیق عطا فرمائے. آمین ❤️🌹❤️

28/11/2023

رشتے داروں پر صدقہ کی فضیلت

24/11/2023

نماز جمعہ کیلیے جلدی آنے کی فضیلت

23/11/2023

🌹درود شریف کی کثرت کیجیے🌹

💞اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مضبوط تعلق استوار کیجیے💞

درود شریف کی کثرت سے اپنی آخرت سنوار لیجیے❤️🌹❤️

quran

22/11/2023

Assalam-u-Alaikum!

🕌 Qurani Convoy Online Academy Offers Online Courses:

The Holy Quran/Qaida 2 classes including Tajweed (Raul).

Flexible time is available.

30 Security Classes per Student.

20 minutes for Qaida/Qur'an and last 10 minutes for Prayer and Theology (Islamic Sciences).

3 Trial Classes are free.
Easy to Learn all over the World through Internet.

Contact: +92313-0565943

to your Friends and Relatives.

16/12/2022

ہم پھولوں کے جنازے نہیں بھول سکتے

سانحہ پشاور کے شہداء کیلیے فاتحہ خوانی کا خوب اہتمام کریں اور اپنے رب سے یہ دعا بھی ضرور کریں کہ
اللہ پاک ملک پاکستان کو ایسے دلخراش واقعات سے محفوظ فرمائے اور اسے مستحکم فرمائے آمین.

12/11/2022

تمام مؤمنین کی مائیں

11/11/2022

جمعہ مبارک

21/10/2022

Asslam o alaikum❤️
I am Online Quran tutor.
I teach quran with tajveed.
If you want to learn quran with tajveed contact me on WhatsApp: 03130565943
3 days trail free.

11/10/2022

مولد النبی (صلی علیہ والہ وسلم)

22/07/2022

❤️Qurani Convoy Online Quran Academy❤️

Let's learn Quran💖

A golden opportunity to learn Quran for children and adults💥

The saying of the Prophet ﷺ is the best among you who learns and teaches the Quran💖🌷🌺

Plz contact us on WhatsApp🎤
923130565943

21/07/2022

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!

We teach Holy Quran with proper tajweed rules and perfect letter sound with proper articulation point.

We teach tajweed very effectively and easily.

*Our teaching syllabuse*
📖 Holy Quran with tajweed
📖 Memorizing of Holy Quran
📖 Memorizing surah of Holy Quran
📖 40 Hadiths course
📖 6 kalmas
🤲 40 Duas

We teach 5 days in a week with very resonable fee.

Every one welcome to take trail classes for 2 days thier satisfation.

👉Plz come to learn perfect and good islamic studies for yourself and for your kids.

👉Contact on whatsapp:
+923130565943
جزاك اللهُ‎💫

01/04/2022

ONLINE QURAN TEACHER AVAILABLE

Trail Classes Available: 3- 5 days

Nazra E Quran
Noorani Qaida for Kids
Tajweed and Tafseer
Kalma Namaz

Classes: Mon to Friday and Weekend classes.

Certified Teachers, Perfect Teaching Methods.
(Reasonable fee)

CONTACT NO: +92 313 0565943

26/01/2022

اللہ سبحانہ و تعالی کے ذکر سے غافل مت ہو.

آئیے خود بھی قرآن سیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی قرآن کی تعلیم سے آراستہ کریں.
رابطہ نمبر:
0312-5606339

12/12/2021
23/11/2021

صبح و شام استغفار کیا کرو

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالی فرماتا ہے

"اے میرے بندو! تم دن رات گناہ کرتے ہو اور میں تمام کے تمام گناہ معاف کرتا ہوں سو مجھ سے استغفار کیا کرو تو میں تمہارے گناہوں کو معاف کر دوں گا" (صحیح مسلم)

13/11/2021

گندگی اور گناہوں کو مٹاؤ

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

"پانچ نمازیں گناہوں کو ایسے مٹاتی ہیں جیسے پانی گندگی کو" (ابن ماجہ)

Videos (show all)

Telephone

Opening Hours

Monday 09:00 - 06:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00