Umeed Ka Diya
Umeed Ka Diya Is a welfare orgonization.
اگر تم عظمت کی بلندیوں کو چھونا چاہتے ہو،
تو اپنے دل میں انسانیت کے لیے نفرت کے بجائے
محبت آباد کرو !! 🌼
رحمتوں کا مہینہ عنقریب شروع ہورہا ہے۔
اپنے رب سے گناہ اور خطائیں معاف کروائے۔
تراویح میں ختم القرآن کا خصوصی اہتمام فرمائے۔
کسی غریب کو بھوکا نہ سونے دے۔
میرے طلب کے تقاضے پر تھوڑا تو غور کر 👏 میں تیرے پاس آیا ہوں خدا کے ہوتے ہوئے 🙏
🔥🔥🔥
کسی کے غربت کا مزاق مت اڑائیں،
وقت چہرے یاد رکھتا ہے۔۔😭 😢😭💔
دوسروں کی مدد کیجئے، بے سہاروں کا سہارا بنئے۔
🔥🔥🔥
پاکستان میں ایک طبقہ ایسا ہے جنہیں وائرس کا خوف نہیں بلکہ اپنے بچوں کے بھوکے رہ جانے کا خوف ستائے جا رہا ہے ۔
😭دل خون کی آنسو رو رہا ہے دیکھ کے یا اللہ غریبوں کی مدد فرما.
آمین.
🔥🔥🔥
تمام امت_مسلمہ کو شب براءت مبارک ہو۔
اللہ تعالی' ہمیں نیک اعمال اور دوسروں کی مدد کرنے کی توفیق دے۔
آمین۔
ایسا عظیم شخص جس نے 1994ء میں ایوارڈ کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرایا کہ میں نے جو کچھ لکھا ہے ' کی خوشنودی کے لئے لکھا ہے لہذا مجھ پر میرے #دین کو خراب نہ کریں.
ایک ایسا عظیم شخص جس نے #فرانس کی نیشنیلٹی کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ مجھے اپنی مٹی اور اپنے وطن سے محبت ہے.
ایک ایسا عظیم شخص جس کے ہاتھ پر 40000 غیر مسلموں نے پڑھا.
ایک ایسا عظیم شخص جو 22 زبانوں کا ماہر تھا اور 84 سال کی عمر میں آخری زبان #تھائی سیکھ لی تھی.
ایک ایسا عظیم شخص جس نے مختلف زبانوں میں 450 کتابیں اور 937 علمی مقالے لکھے.
ایک ایسا عظیم شخص جو اس قدر علمی مقام رکھنے کے باوجود اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے تھے.
ایک ایسا عظیم شخص جسے 1985ء میں #پاکستان نے اعلی' ترین شہری اعزاز سے نوازا تو اعزاز کے ساتھ ملنے والی رقم جو روپے بنتی تھی اس رقم کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ کو یہ کہتے ہوئے دیا کہ اگر اس فانی دنیا میں یہ اعزاز وصول کیا تو پھر باقی رہنے والی زندگی کے لئے کیا بچے گا.
ایک ایسا عظیم شخص جس نے #حدیث کی اولین کتاب جو 58 ہجری میں لکھی گئی تھی جسے کہا جاتا ہے اس عظیم حدیثی و تاریخی دستاویز کو انہوں نے 1300 سال بعد #جرمنی میں #برلن لائبریری سے دریافت کیا اور تحقیق کے بعد شائع کرایا.
ایک ایسا عظیم شخص جس نے کا #فرانسیسی زبان میں ترجمہ و تفسیر لکھا اس شاہکار ترجمے کے بیسیوں ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں.
ایک ایسا عظیم شخص جس نے " #تعارفالاسلام " کے نام سے ایک شاہکار کتاب لکھی جس کتاب کے دنیا کی 22 زبانوں میں ترجمے ہوچکے ہیں.
یہ عظیم انسان یہ نابغہ روزگار شخصیت تھے، آپ 1908ء میں میں پیدا ہوئے،
آپ نے 1933ء میں #جرمنی سے #ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد وہی #عربی اور #اردو کے استاد مقرر ہوئے.
آپ 1946ء میں میں ریاست #حیدرآباد کے نمائندہ (سفیر) مقرر ہوئے۔
1948ء میں سقوط حیدر آباد اور #انڈیا سے ریاست کے جبری الحاق پر سخت دلبرداشتہ ہوئے اور جلاوطنی کی زندگی اختیار کی اور جلا وطنی کے دوران " " کے نام سے ایک تنظیم بھی بنائی.
1950ء میں #پاکستان کا پہلا قانونی مسودہ بن رہا تھا تو آپ سے رابطہ کیا گیا آپ #پاکستان تشریف لائے.
آپ نے 1952ء سے 1978ء تک #ترکی کی مختلف جامعات میں پڑھایا۔
1980 میں جامعہ #بہاولپور میں طلبہ کو خطبات دیے جنہیں بعد ازاں کے نام سے شائع کیا گیا.
یہ عظیم علمی اور فکری شخصیت 17 دسمبر 2002ء کو #امریکی ریاست #فلوریڈا میں انتقال کر گئے.
کہنے کو ایک فرد تنہا لیکن کام کئی جماعتوں سے زیادہ کر گئے، #اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔
#آمین__یا__رب__العالمین
23 مارچ خواب دیکھنے کا دن۔ خوابوں کو بیان کرنے کا دن۔ خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کا دن۔ جو خواب 1940 میں دیکھا گیا ہمارے بزرگوں نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی اور اسے حقیقت بنا ڈالا۔تحریک پاکستان کے تمام ہیروز کو سلام۔ پاکستان زندہ باد
23 مارچ
💚💚💚
ایک مُدت ہو گئی اِنسانیت کی مَوت کو
اب اُٹھاۓ پھِر رہے ہیں لوگ اپنی اپنی لاش
💔💔💔
🔥🔥🔥
زندگی ہر روز ہم سے یہ تماشہ کب تک ؟
اِس عُمر میں یہ بوجھ اُٹھاتے ہوے تھک جاتا ہُوں
😔
🔥🔥🔥
مخلوق خدا نے جس کو دھتکار کر کہہ دیا
اس نے پھر اپنا سارا غم دیوار سے کہہ دیا
🔥🔥🔥🔥🔥🔥
وہ سب معصوم سے چہرے تلاش رزق میں گم ہیں
جنہیں تتلی پکڑنا تھی، جنہیں باغوں میں ہونا تھا💔💔
فُرصت میں کبھی دیکھو یَہاں تخت نشینوں
ہم خاک نشیں کِتنے مزے لُوٹ رہے ہیں
بے بسی کو بس شعور آنے دو
رہنما بھی اسی سے نکلیں گے
ہم لوگ وصال وہجر پے روتے ہیں زار و زار!!!
دکھ درد اس سے پوچھیے جسے بھوک کھا گئی!!!
یہ ہوتا ہے عدل و انصاف۔۔
ملزم ایک 15 سالہ لڑکا تھا۔ ایک اسٹور سے چوری کرتا ہوا پکڑا گیا۔ پکڑے جانے پر گارڈ کی گرفت سے بھاگنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کے دوران اسٹور کا ایک شیلف بھی ٹوٹا۔
جج نے فرد ِ جرم سنی اور لڑکے سے پوچھا "تم نے واقعی کچھ چرایا تھا؟"
"بریڈ اور پنیر کا پیکٹ" لڑکے نے اعتراف کرلیا۔
"کیوں؟"
"مجھے ضرورت تھی" لڑکے نے مختصر جواب دیا۔
"خرید لیتے"
"پیسے نہیں تھے"
"گھر والوں سے لے لیتے"
"گھر پر صرف ماں ہے۔ بیمار اور بے روزگار۔ بریڈ اور پنیر اسی کے لئے چرائی تھی۔"
"تم کچھ کام نہیں کرتے؟"
"کرتا تھا ایک کار واش میں۔ ماں کی دیکھ بھال کے لئے ایک دن کی چھٹی کی تو نکال دیا گیا۔"
"تم کسی سے مدد مانگ لیتے"
"صبح سے مانگ رہا تھا۔ کسی نے ہیلپ نہیں کی"
جرح ختم ہوئی اور جج نے فیصلہ سنانا شروع کردیا۔
"چوری اور خصوصاً بریڈ کی چوری بہت ہولناک جرم ہے۔ اور اس جرم کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ عدالت میں موجود ہر شخص، مجھ سمیت۔ اس چوری کا مجرم ہے۔ میں یہاں موجود ہر فرد اور خود پر 10 ڈالر جرمانہ عائد کرتا ہوں۔ دس ڈالر ادا کئے بغیر کوئی شخص کورٹ سے باہر نہیں جاسکتا۔" یہ کہہ کر جج نے اپنی جیب سے 10 ڈالر نکال کر میز پر رکھ دیئے۔
"اس کے علاوہ میں اسٹور انتظامیہ پر 1000 ڈالر جرمانہ کرتا ہوں کہ اس نے ایک بھوکے بچے سے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے، اسے پولیس کے حوالے کیا۔ اگر 24 گھنٹے میں جرمانہ جمع نہ کرایا گیا تو کورٹ اسٹور سیل کرنے کا حکم دے گی۔"
فیصلے کے آخری ریمارک یہ تھے: "اسٹور انتظامیہ اور حاضرین پر جرمانے کی رقم لڑکے کو ادا کرتے ہوئے، عدالت اس سے معافی طلب کرتی ہے۔"
فیصلہ سننے کے بعد حاضرین تو اشک بار تھے ہی، اس لڑکے کی تو گویا ہچکیاں بندھ گئی تھیں۔ اور وہ بار بار جج کو دیکھ رہا تھا۔
("کفر" کے معاشرے ایسے ہی نہیں پھل پھول رہے۔ اپنے شہریوں کو انصاف ہی نہیں عدل بھی فراہم کرتے ہیں)
اے اللہ ہمیں عدل اور انصاف کرنے والا بنا اور ہمارے ججز کو عدل اور انصاف کرنے کی توفیق اور طاقت عطا فرمائے
اور ان کے دلوں میں صرف آپ ہی کا خوف ڈالے کسی انسان کا نہیں آمین 🤲
دو غبارے لے جا بابو منا دل بہلا لے گا
تیرا منا کھیلےگا تو میرا منا کھا لے گا.
🔥🔥🔥
رزق............سخاوت میں پوشیدہ ہے
لوگ اسے محنت میں تلاش کرتے ہیں
بے بسی کو شعور آنے دو ...
رہنما بھی نکلیں گے اسی میں سے.
حادثوں سے بڑا کوئی سقراط نہیں ہوتا
بھوک بچپن میں ہی افلاطون بنا دیتی ہے
😪😪
لفظ "حقوقِ العباد" سنا ہے تُو نے کبھی
اُس سے رُخ مُوڑ کر تیرے سَجدے بِیکار ہیں_____!!!😔
*طاقتور ہو کر کسی کو۔۔۔۔!! *
*سہارا دینا ہی اصل قوت ہے۔۔۔!!*
باپ ایک موچی ہی کیوں نہ ہوں زندہ ہو تو اولاد شہزادوں والی زندگی گزارتی ہے. اللّه سب پر اسکے والدین کا سایہ سلامت رکھیں.
آمین
کراچی: شیخ التفسیر والحدیث ، استاذ العلماء ، مھتمم و شیخ الحدیث رئیس جامعہ عربیہ احسن العلوم کراچی ، ولی کامل ، عالمِ ربّانی حضرتِ اقدس مولانا مفتی زر ولی خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ انتقال فرماگئے ۔ اِنّاللہِ وَاِنّااِلَیہِ رَاجِعُونْ
انکی نماز جنازہ کل 8 دسمبر 2020 ء بروز منگل دن 11 بجے جامعہ احسن العلوم گلشنِ اقبال کراچی سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی
اللہ تعالیٰ حضرت مولاناؒ کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، پسماندگان و متعلقین و متوسلین و شاگردانِ رشید کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب فرمائے آمین یا ربّ العالمین ۔
اللَّهُمَّ ، اغْفِرْ له وارْحَمْهُ وَعافِهِ واعْفُ عنْه ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ ، واغْسِلْهُ بالماءِ والثَّلْجِ والْبَرَدِ ، وَنَقِّهِ مِنَ الخَطايا كما نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ ، وَأَبْدِلْهُ دارًا خَيْرًا مِن دارِهِ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِن أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِن زَوْجِهِ ، وَأَدْخِلْهُ الجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِن عَذابِ القَبْرِ!
افسوس😢😢😢😭😭😭💔💔💔
اگر متفق ہو تو آگے بھی شئیر کرے۔
#بیشک
""چھان مارے ہیں فلسفے سارے،،،،،
دال روٹی ہی سب پر بھاری ہے""۔
محشر کا خوف حور کا لالچ دیا گیا۔۔
میں چیختا رہا کہ مجھے روٹی دیجئے 💔😭😭😭😭
ٰی_عنہ جب مسلمان ہوۓ نماز کا وقت ہوا تو #حضورﷺ نے فرمایا صحابہ تیاری کرو نماز کی،حضرت عمر نے پوچھا.حضور نماز کہاں پڑھیں گے؟ #حضورﷺ نے فرمایا کسی کونے میں چھپ کے پڑھتے ہیں، عمرنے کہاحضور آپ کے قدموں پہ میرے ماں باپ قربان، آگر اب بھی چھپ کے نماز پڑھیں توعمر کے مسلمان ہونے کا کیا فائدہ؟ عمرنے کہا حضور آج نماز میں پڑھیں گے. #حضورﷺ نے فرمایا عمرکفار کابڑا غلبہ ہے۔
واہ میرے خدا، عمر گھوڑے پہ سوار ہوۓ مکہ کے چوکوں پہ جا کرچلتے ہوۓ یہ اعلان کیا کہ مکے والو! آجاؤ آج میں کلمہ پڑھ کر #محمّد_مصطفیٰﷺ کا غلام بن کرآیا ہوں، آج ہم میں نماز پڑھنے جارہے ہیں، اگر کسی نے اپنی بیویاں بیواہ کروانی ہوں اگر کسی نے اپنے بچے یتیم کروانے ہوں تو آجاۓ عمر کے راستے کو روک کر دکھا دے۔
خدا کی قسم جب عمر مسلمان ہوۓ تو مکے کے کافروں نے گلیوں میں نکل کر ماتم کیا کہ ہاۓ آج آدھا مکہ ہم سے چھینا گیا۔
عمر واپس آئے #حضورﷺ سے کہا اے میرے حضور..! آپ آگے چلیں میں آپ کے پیچھے چلتا ہوں بیت اللہ میں نماز پڑھیں گے، میں دیکھتا ہوں کس کافر کی جرات ہوتی ہے جو ہمارا راستہ روکے. با سلامت بیت اللہ کے دروازے پرپہنچے جب بیت اللہ کا دروازہ کھلا تو میرے #نبیﷺ نے خوشی میں نعرہ تکبیرخود بلندکیا، اللہ اکبر کی صدا مکے میں پہلی بار یوں گونجی کے کفر کے کوٹ بھی گر پڑے بیت اللہ کو بتوں سے پاک کیا اور مسلمانوں نے کھلے عام عبادت کی، اسلام کوطاقت ملی اور جب میرے نبی نے مکہ سے ہجرت کی اس وقت بھی عمر فاروق نے ہجرت کی سب سے پہلے بیت اللہ کا طواف کیا پھر گھوڑے پہ سوار ہوۓ اور مکے کی گلیوں میں اعلان کیا کے آج میں ہجرت کر کے جارہا ہوں مدینہ اپنے محبوب #محمّدمصطفیٰﷺ کے پاس اگر کسی کافر میں جرات ہے تو #عمر کا راستہ روک کر دکھائیں۔
لوگ منصف نہیں
ورنہ
#رزق پورا اترتا ہے۔
رونے والوں کو تھوڑا رونے دو !!
ایک تو حق ہے !! پھر روایت ہے
اِس کو تدفین تو نہیں کہتے !!
مٹی کی مٹی سے !! محبت ہے
جن کا قرضہ ہے آ کے لے جائیں !!
مُجھ کو جانے کی تھوڑی عجلت ہے
اللہ بخشے ہو قبر میں راحت !!
یہ دعا تو نہیں !! اجازت ہے
عبادت اس مقام تک نہیں نہیں پہنچا سکتی
جہاں غریب کی خدمت پہنچا دیتی ہے 💐
کی محبت کا دعوی' کرنے والے ذرا رُک کر اپنے اخلاق و کردار کا بھی جائزہ لیں، اُن کے اخلاق عالیہ کی کوئی جھلک ہمارے کردار میں نظر آتی ہے؟
محبت کا دعوی' عمل سے تصدیق مانگتا ہے۔
ھماری پستی کا یہ عالم ہے کہ ہم ایسی باتیں پڑھ کے بس ایک لمحے کو ہی شرمندہ ہو جاتے ہیں۔
ایسی بات نظروں سے اوجھل ہوئی اور بس ھم اپنی پرانی ڈگر پہ نبی پاک (ص) کا نام آنے پر ہم جھوم جاتے ہیں۔
انکے حکم پر عمل کاسنتے ہی گھوم جاتے ہیں۔
ہم ایسے ہی نام نہاد عاشق ہیں۔
مفلس جو اگر تَن کی قَبا بیچ رہا ہے
واعظ بھی تو منبر پر دُعا بیچ رہا ہے
دونوں کو درپیش ہے سوال اپنے شِکم کا
اک اپنی خودی ، ایک خُدا بیچ رہا ہے
( حبیب جالب )