District Education Office -Female Haveli Kahutta

District Education Office -Female Haveli Kahutta

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Education Office -Female Haveli Kahutta, Education, .

09/03/2023

مورخہ 08 مارچ 2023ء کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں حویلی سیدہ عفت کاظمی صاحبہ کا گرلز ہائی سکول ہالن شمالی کا معائینہ اور تدریسی سرگرمیوں کے جائزے کے ساتھ ساتھ سٹاف کی حاضری،اوقات کار کی پابندی اور نظم و ضبط کی چیکنگ کے علاؤہ تدریس کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز و تاکید کی

05/02/2023

GMS tongari peeran haveli kahutta

05/02/2023
Photos from District Education Office -Female Haveli Kahutta's post 05/02/2023

حویلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع حویلی کے سب سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا.
اس موقع پر طالبات اور معلمات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور مختلف پروگرام پیش کیے

Photos from District Education Office -Female Haveli Kahutta's post 01/07/2022

محترمہ فہمیدہ افضل صاحبہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( نسواں) کو باضابطہ چارج سنبھالنے پر بہت بہت مبارک ہو

01/07/2022

(حویلی کہوٹہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس حویلی کہوٹہ میں ایک عظیم وشان الوداعی تقریب بسلسہ ریٹائرمنٹ سید صداقت حسین کاظمی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں حویلی منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید صداقت کاظمی نے محکمہ تعلیم میں ایک فرض شناس اور دیانتدار آفیسر کی حیثیت سے سروس مکمل کی.

25/06/2022

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہلاں سربراہ ادارہ اور اساتذہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ان کی سروس کی کامیاب تکمیل پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب صداقت حسین کاظمی نے اپنی سروس کے حوالے سے بتایا کہ کیا حسنِ اتفاق ہے کہ انھوں نے اپنی سروس کا آغاز بھی اسی ادارے سے کیا تھا اور آج اسی ادارے سے اپنی سروس کے اختتامی دورے کو تکمیل پذیر کر رہے ہیں۔

Photos from District Education Office -Female Haveli Kahutta's post 25/06/2022

آج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید صداقت حسین کاظمی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیدہ عفت کاظمی نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہلاں کا دورا کیا ۔تعلیمی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے تمام کلاسسز کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ معائنہ کے دوران تمام اساتذہ کو حاضر اور مصروف کار پایا۔ادارے کی نئی عمارت کو جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بہت خوش آئند قرار دیا ۔ادارے کی سربراہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ اس دور دراز علاقے میں اس قدر خوب صورت اور مکمل عمارت اس بات کی متقاضی ہے کہ یہاں اعلا پیمانوں پر تعلیمی سرگرمیاں بھی عمل میں لائی جائیں۔ اساتذہ مکمل ذمہ داری اور مکمل حاضری کے ساتھ بچیوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عفت کاظمی نے بھی اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچیوں کی تعلیم و تربیت پر پوری ذمہ داری کے ساتھ توجہ دی جائے اور معیار تعلیم کو بھی بہتر کیا جائے۔

04/06/2022

GMS Hillan Dist. haveli kahutta

09/02/2022

حویلی کہوٹہ (پی آئی ڈی) پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیومہم کا آغاز 22فروری سے ہو رہا ہے۔جو 4مارچ تک رہے گی۔اس دوران 5سال تک کے عمر کے بچوں کو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔حکومت عملی طے کی جا چکی ہے 22968کا ٹارگٹ ہے جس کے لیے 148موبائل ٹیمیں 20فکسڈ سائٹس اور ایریا انچارج 31،یوسی ایم اوز کے علاوہ تحصیل سپروائزر تین ہیں جو مانیٹرنگ کریں گے۔ٹرانزٹ پوائنٹس پر ضلع سے باہر سے آنے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے یوسی ایم اوز اور ایریاانچارج کی ٹریننگ 17/18فروری کو اپنی اپنی تحصیلوں میں ہو گی۔لیڈی ہیلتھ ورکرز مین پاور ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہر آفیسر ادارہ کا رول ہے ہمیشہ کی طرح انتظامیہ اور محکمہ جات تعاون کریں تا کہ مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر سید اشفاق حسین گیلانی نے کہا ہے کہ تمام محکمہ جات عوام،ملازمین پولیو مہم میں بھرپور اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کو مہم کے دوران جہاں کہیں بھی مشکلات درپیش آتی ہیں وہ انتظامیہ سے رابطہ کریں فوری اس کا حل کریں گے آپس میں رابطہ کاری رکھیں،ڈی سی آفس کو روزانہ رپورٹ دیں گا تاکہ چیزیں بہتر انداز میں چل سکیں۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی،ڈی ایس پی سردار محمد یونس،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عفت الحسنینی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری الف دین،اے سی کہوٹہ سید نصرف گردیزی،اے سی ممتازآباد سردار منور چغتائی،اے ڈی ٹریننگ عبدالرحمن،تحصیلدار قمر کاظمی،محمد فاروق میراورمیڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

08/02/2022

Congratulation

Photos from District Education Office -Female Haveli Kahutta's post 04/02/2022
01/02/2022

گرلز سکول لویئاں بالا کا اچانک معائنہ کیا گیا۔معلمات کو حاضر اور مصروف ِکار پایا۔طالبات کا تفصیلی تعلیمی جائزہ لیا گیا۔تعلیمی حالت بہت حد تک حوصلہ افزا پائی گئی۔مزید بہتری کے لیے ہدایات دی گئی۔۔

Telephone

Website