Character Building Society, University of Okara
Character building society, University of okara is formulated on special instructions of National Ac
The Security Department of the University of Okara (UO) today performed a great service to this institution by returning a lost amount of around PKR 14000, after indentifying the students who lost it. Especially, the security person Mr. Amin Toor deserves huge round of applause for his vigilant action in this whole matter.
University of okara proudly announces it's 1st Convocation.
یونیورسٹی آف اوکاڑہ
سے مجھے اس لیے انسیت نہیں ہے کہ یہ عمارت جو تصویر میں نظر آرہی اس نے میرے سامنے ارتقا کی منزل طے کی ہے۔ سفید عمارت سے سرخ اور دو سے تین منزلہ ہوتے اس کو دیر نہیں لگی۔ لیکن مجھے اس سے انسیت اس لیے ہے کہ اس عمارت کی چھت کے نیچے ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت ملی۔ مجھے اس پر اس لیے بھی فخر ہے کہ اس عمارت میں زیر تربیت طلبہ نے نفرتوں کے بیج بوکر طلبہ تنظیموں کے نام پر وہ دھماچوکڑی نہیں مچائی جو آج آپ کو پاکستان کی بڑی بڑی یونیورسٹیز میں نظر آتی پے۔ بے ہنگم نعروں کا شور، لسانی ، مذہبی اور علاقائی تعصبات جہاں ہمارے رویوں پر اثر انداز ہوتے ہیں وہاں تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کرتے ہیں۔ ان سب چیزوں کا یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں نہ ہونا شاید اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو اس بات کا شعور ہے کہ تعلیمی درسگاہ سیاسی نعروں کے لیے نہیں بلکہ علم کے حصول کے لیے ماں کی گود کی حیثیت رکھتی ہے لہذا اس درسگاہ کو ہمیشہ ان نعروں سے پاک رکھنا ہے۔اس چھت کے نیچے سینکڑوں گریجوایٹس تو ہوئے ہیں لیکن سیاسی بنیادوں پر نفرتوں سے یہ عمارت لاعلم رہی جس نے یہاں کے طلبہ کو ایک تعلیمی ماحول فراہم کیا۔۔ آئیے عزم کریں کہ اس ادارے کو اپنے والدین کے سہانے خوابوں کی تعبیر گاہ بنائیں گے۔ اس میں کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے فضول سرگرمیوں سے گریز کرتے ہوئے اس ادارے کو اپنے لیے قابل فخر بنائیں گے۔ تاکہ ہم مستقبل میں اپنی ڈگری کے ساتھ اپنے ادارے کا نام فخر سے بتا سکیں۔ آئیے اس کا ماحول ہم ویسا بنا دیں جیسا ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بہن یہاں پر پڑھے اور اسے ویسا ماحول ملے اگر آپ لڑکی ہیں تو ویسا ماحول بنا دیں جیسا آپ اپنے چھوٹے بھائی کے لیے چاہتے ہیں اور اگر آپ کے بہن بھائی بھی نہیں ہیں تو یاد رکھیے کچھ سالوں بعد آپ کی اولاد یہاں پڑھنے آئے گی اس ادارے کو ویسا بنانے میں اپنا کردار ادا کیجیے جیسا ہمارے والدین اپنی تربیت کے مطابق چاہتے ہیں اور جیسا ہم اپنے بچوں کی تربیت کے لیے چاہتے ہیں۔
کسی بھی تنظیم کا آلہ کار بننے سے معذرت کریں ان شاءاللہ آپ ایک دن لیڈر بنیں گے لیکن لیڈر بننے کے لالچ میں کسی بھی جماعت کا حصہ بطور طالب علم کبھی نہ بنیں چاہے آپ کسی بھی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ ہیں بس مجھے اس یو نیورسٹی سے اسی لیے انسیت ہے کہ یہ اس چیز سے پاک ہے جس سے لڑائیاں اور جھگڑے جنم لیتے ہیں۔ باقی اگر کوئی کمی بیشی نظر آتی ہے تو اسے ہم سب نے مل کر سنوارنا ہے آخر کو یہ ہمارا اپنا گھر ہے۔
تحریر عمر بن عبدالعزیز
تصاویر بشکریہ ہریرہ علوی
Winter vacations at University of okara
یونیورسٹی آف اوکاڑہ دنیا کی 500 سرسبز ترین جامعات میں شامل۔
پاکستان کی صرف 19 جامعات اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکیں۔
گرین میٹرک ہر سال جامعات میں ماحولیاتی پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے رینکنگ جاری کرتی ہے جس میں دنیا کے کئی ممالک کی یونیورسٹیز کے اعدادو شمار اکٹھے کیے جاتے ہیں۔ گرین میٹرک ورلڈ رینکنگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق امسال 80 ممالک کی 956 جامعات کے اعداوشمار جمع کیے گئے جن میں 500 سرسبز ترین جامعات کی لسٹ شائع کی گئی ہے جس میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ 489 نمبر پر دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ پاکستان کی صرف 19 جامعات دنیا کی 500 سرسبز جامعات میں جگہ بنا سکی ہیں جن میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ واحد یونیورسٹی ہے جس کا شمار نئی جامعات میں ہوتا ہے۔ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی جانب سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ارشد کامران اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد۔
کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن واک پر ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے طلبہ اور یو او میڈیا کی مشترکہ خصوصی رپورٹ
یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام کرپشن کے خاتمے کے عالمی دن پر آگاہی واک کی گئی جس میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم، سربراہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر ریاض الامین،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حمودالرحمان، شعبہ ریاضی سے ڈاکٹر عمیر، محمد مالک، شعبہ کمپیوٹر سائنسز کےڈاکٹر غلام علی ، انعام الحق ، صدر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی عمر بن عبدالعزیز سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں اور کرپشن کے خاتمے میں تعلیمی اداروں کے کردار کو اجاگر کیا۔
انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن واک کی جائے گی۔ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی جانب سے تمام طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ کرپشن کے خلاف آگاہی واک میں ضرور شرکت کریں۔
Dear Students (Evening Classes),
University of Okara.
University of Okara has organized a research related event tomorrow (8-12-2021). All the faculty members, administrative officers and employees will be engaged in the event, therefore, there would be no evening classes on 8-12-2021.
This is for the information of all evening students.
Regards
(ZAHID JAMIL)
PS to Vice Chancellor
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ
الحجرات، 49 / 06
’’اے ایمان والو! اگر تمہارے پاس کوئی فاسق (شخص) کوئی خبر لائے تو خوب تحقیق کر لیا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تم کسی قوم کو لاعلمی میں (ناحق) تکلیف پہنچا بیٹھو، پھر تم اپنے کئے پر پچھتاتے رہ جاؤ۔‘‘
"O believers! If some wicked person brings you any news, inquire thoroughly into its truth (lest) you should cause (undue) harm to a people unknowingly, and later feel regret for what you have done."
معروف موٹیویشنل سپیکر شیخ عاطف احمد کا یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے سیمینار میں خطاب کے بعد یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے بارے اظہار خیال سنیے شیخ عاطف احمد کیا کہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی تاریخ کا پہلا میگا ایونٹ
کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام کردار سازی کے حوالے سے سیمینار۔
معروف موٹیویشنل سپیکر شیخ عاطف احمد کو سننے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد امڈ آئی۔
آڈیٹوریم میں جگہ کم پڑنے کے باعث سیمینار مسجد میں منتقل کرنا پڑا جہاں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شیخ عاطف احمد کا لیکچر سنا۔
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم، سربراہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر ریاض الامین، ڈاکٹر حمودالرحمن نے مہمان مقرر کا استقبال کیا۔
صدر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی عمر بن عبدالعزیز، صدر یو او میڈیا سوسائٹی تاثیر حیدر، عبدالغفار مکی کی دعوت پر شیخ عاطف احمد نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔
بعد ازاں شیخ عاطف احمد نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
29 نومبر 2021.
معروف موٹیویشنل سپیکر شیخ عاطف احمد کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام " کردار سازی کامیابی کا پہلا زینہ" کے عنوان سے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے مین آڈیٹوریم میں 30 نومبر شام 4 بجے سیمینار سے خطاب کریں گے۔
23 اکتوبر 2021.
یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئرز اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام نیشنل ہائی ویز اتھارٹیز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد۔ سیمینار میں پٹرولنگ آفیسر میڈم حنا سلیم نے طلبہ و طالبات کو روڈ پر محفوظ طریقے سے سفر کرنے کے اصولوں سے روشناس کروایا اس موقع پر ڈی ایس پی میڈم سائرہ طارق نے طلبہ و طالبات کے سوالات کے جوابات دیے اس موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے طلبہ و طالبات میں تحائف بھی تقسیمِ کیے گئے۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم ے اس موقع پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹیز اور موٹروے پولیس کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
14 اگست 2021.
8 جولائی 2021.
یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کا پہلا اجلاس ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں صدر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی یونیورسٹی آف اوکاڑہ عمر بن عبدالعزیز ، جنرل سیکرٹری صالحہ جاوید، ممبران توقیر حسین، سائرہ ارشد، اقصیٰ شفیع اور بلال عامر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے یونیورسٹی کی سطح پر مستقبل میں سرگرمیوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ ماہ آزادی میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی جس کے طلبہ و طالبات براہ راست حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم کا کہنا تھا کہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔
9th June, 2021.
Congratulations to newly notified executive body of character building society, University of okara by University of okara Media Society.
8 جون 2021
یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کا قیام
حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے رجسٹرار آفس سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں سال 2021 کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق
صدر عمر بن عبدالعزیز، نائب صدر محمد نعیم، جنرل سیکرٹری صالحہ جاوید، جبکہ محمد فرقان، توقیر حسین، اقصیٰ شفیع، سائرہ ارشد اور محمد بلال عامر ایگزیکٹو ممبران میں شامل ہیں۔ کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی سطح پر اخلاقی اور معاشرتی روایات کو فروغ دے گی۔