Daily News

Daily News

@Politics, discovery, entertainment, creativity and table talk.

Freelance Contract: A Free Service Agreement | Upwork Direct Contracts 29/07/2023

https://www.upwork.com/workwith/umerf81

Freelance Contract: A Free Service Agreement | Upwork Direct Contracts I’m available for new work. Use this link to create a proposal with me using Direct Contracts by Upwork.

Photos from Daily News's post 04/12/2021
04/12/2021

All wants to go in jannah by doing sins and they all have solid explanation of it.
yesterday morning incident is astonished.
this activity committed by youngers ,totally unusual and un religious

شاکر شجاع آ باد کی ذندگی کے حقائق اور ان کے حوالے سے گرد ش کرنے والی خبروں کے کے بارے میں جانتے ہیں۔ 04/11/2021

شاکر شجاع آ باد کی ذندگی کے حقائق اور ان کے حوالے سے گرد ش کرنے والی خبروں کے کے بارے میں جانتے ہیں۔ شاکر شجاع آ باد کی ذندگی کے حقائق اور ان کے حوالے سے گرد ش کرنے والی خبروں کے کے بارے میں جانتے ہیں اس پروگرام ( ملتان کا احساس فہد واہگہ کے ساتھ میں ) ایسے ...

جھنڈے کاتنازعہ: طالبان کی نافرمانی افغان کرکٹ ٹیم کومہنگی پڑنےکاخدشہ 01/11/2021

جھنڈے کاتنازعہ: طالبان کی نافرمانی افغان کرکٹ ٹیم کومہنگی پڑنےکاخدشہ ٹیم واپسی پرہماراجھنڈا چومےبغیرجہازسےاترنہیں پائےگی،طالب...;

سائبر حملے میں صارفین کا مالیاتی ڈیٹا محفوظ ہے، نیشنل بینک 01/11/2021

سائبر حملے میں صارفین کا مالیاتی ڈیٹا محفوظ ہے، نیشنل بینک پیر کے روز سے بینکنگ سروسز بحال ہوجائیں...;

کیا نیا ٹریڈنگ سسٹم جلدبازی میں متعارف کروایا گیا؟ 01/11/2021

کیا نیا ٹریڈنگ سسٹم جلدبازی میں متعارف کروایا گیا؟ سسٹم ایس ای سی پی کی منظوری سےلانچ کیاگیا،فرخ...;

30/09/2021

امریکی سینیٹ میں طالبان کے حامی اور مددگار ممالک پر پابندی کا بل پیش

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں طالبان حکومت سمیت ان کی مدد کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر سینیٹر جم رِش اور مارکو روبیو نے 20 ارکان کے ساتھ افغانستان کے حوالے سے ’’انسداد دہشت گردی، نگرانی اور احتساب بل‘‘ پیش کیا ہے۔


اس بل میں طالبان حکومت اور ان کے مددگار ممالک پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ری پبلکن سینیٹرز کے اس بل میں طالبان کی سفارتی، اخلاقی، مالی اور سیاسی مدد دینے والے ممالک اور غیر ریاستی افراد کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بل میں اس بات کا بھی جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے 2001 سے 2020 تک طالبان کی پناہ گاہوں، تربیت ار منصوبہ بندی سمیت کس کس طرح کی مدد کی۔

قانون ماہرین نے اس بل کے تناظر میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان سمیت ایسے تمام ممالک پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں جن کے بارے میں امریکا سمجھتا ہے کہ ان ممالک نے طالبان کی کسی بھی شکل میں حمایت، معاونت اور مدد کی ہے۔

بل میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ طالبان کی مدد کرنے والے ممالک کو امریکا کی جانب سے دی جانے والی امداد کا بھی جائزہ لیا جائے۔

تاہم بل کے اسپانسرز کا مؤقف ہے کہ بل کا مقصد جوبائیڈن انتظامیہ کی جلد بازی میں افغانستان سے انخلا جو نہایت تباہ کن ثابت ہوا ہے، سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے جب کہ بل کے ایک حصے کا مقصد طالبان کے خلاف تعزیراتی اقدامات کرنا ہیں۔

علاوہ ازیں یہ بل امریکی محکمہ خارجہ میں ٹاسک فورس قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے جو امریکی شہریوں، قانونی مستقل رہائشیوں اور افغان خصوصی تارکین وطن کو ویزا فراہمی کے عمل کی نگرانی کرے۔

بل میں انسداد دہشت گردی اور طالبان کے قبضے میں لیے گئے امریکی فوج کے جنگی ساز و سامان کی واپسی یا اسے غیر فعال کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

28/09/2021

اقوام متحدہ میں ہماری حمایت پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، طالبان

کابل: نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہماری حکومت کو درپیش مشکلات کو پیش کرنے اور اُن کا حل عالمی برادری کے سامنے رکھنے پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں طالبان کے ترجمان اور عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ہماری حکومت کی بھرپور حمایت کی اور عالمی برادری پر طالبان حکومت سے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس پر ہم وزیر اعظم کے انتہائی شکر گزار ہیں۔


ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان برادر اور پڑوسی ملک ہی نہیں بلکہ افغانوں کا دوسرا گھر بھی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک اچھے پڑوسی کا حق بھی ادا کیا ہے۔ افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور سمیت تمام شعبوں میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہے۔ ہم پوری دنیا سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے افغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا امن و امان خود افغانستان کے لیے بھی اہم ہے۔ دونوں طرف کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور روابط دونوں طرف معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان طالبان نے کہا کہ ہماری تمام توجہ اب ملک کی تعمیر و ترقی پر ہو گی، کسی سے جنگ نہیں چاہتے البتہ کوئی لڑائی پر مصر ہوا تو سخت جواب دیں گے۔ پنجشیر میں بھی لڑائی ختم ہو چکی ہے اور بیشتر معززین علاقہ و علمائے اکرام ہمارے ساتھ مل گئے ہیں۔

27/09/2021

ن لیگ اب 2 نہیں 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اب 2 کے بجائے 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی۔

وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔


شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں ، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کررہے ہیں،نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، جعلی ویکسی نیشن کےمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن پاک فوج دہشت گرد سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہی، انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں گے، سنگاپور سے بھارت کے رابطوں اور 12 اکاؤنٹس پر مزید پیش رفت سامنے آرہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کوضمانت دیتےہیں کہ 2023 کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جواچھی بات ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے، ملک میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے، (ن) لیگ جب الیکشن میں جائےگی اس وقت ایک نیا سیاسی ماحول ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی، شہباز شریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہے، وہ اپنے لئے دم درود کرائیں، مسلم لیگ (ن) کو 2 کی بجائے 3 گروپ بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، (ن) لیگ کے گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھی بات ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اب 2 کے بجائے 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی۔

وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔


شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں ، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کررہے ہیں،نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، جعلی ویکسی نیشن کےمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن پاک فوج دہشت گرد سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہی، انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں گے، سنگاپور سے بھارت کے رابطوں اور 12 اکاؤنٹس پر مزید پیش رفت سامنے آرہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کوضمانت دیتےہیں کہ 2023 کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جواچھی بات ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے، ملک میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے، (ن) لیگ جب الیکشن میں جائےگی اس وقت ایک نیا سیاسی ماحول ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی، شہباز شریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہے، وہ اپنے لئے دم درود کرائیں، مسلم لیگ (ن) کو 2 کی بجائے 3 گروپ بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، (ن) لیگ کے گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھی بات ہے۔

25/09/2021

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں لگنے والی ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کےلیے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، اپنے لیے اور اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں، 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

24/09/2021

برطانوی وزیراعظم 10 بلین ٹری منصوبے پر عمران خان کے معترف

ندن / اقوام متحدہ: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے 10 بلین ٹری پراجیکٹ کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے راہنماؤں سے ان کی پیروی کی اپیل کی ہے۔

بورس جانسن نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کے 10 بلین ٹری پراجیکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ میں لاکھوں درخت لگانے جارہے ہیں لیکن ہم محض ایک ملک ہیں، میں ہر ایک کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ عمران خان کی مثال کو مشعل راہ بنائے، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے سے متعلق اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ اوسط عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے، صدی کے وسط تک کاربن اخراج صفر تک لانے ، تمام ممالک کو 2030 تک کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کے لئے کوئلے، کاروں ، کیش اور درختوں کے حوالے سے اقدامات کے عزم ، ترقی پذیر ممالک کے لئے 2040اور ترقی یافتہ ممالک کے 2030تک کوئلے کا استعمال ختم کرنے، چین میں کوئلے کے استعمال کے مرحلہ وار خاتمے، دنیا بھر میں 2040 تک کاربن فیول کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت ، ہر ملک کی طرف سے کاربن گیسوں کے اخراج میں 68فیصد تک کمی لانے، 2030 تک درختوں کی کٹائی ، اس سے ہونے والے نقصان اور حیاتیاتی تنوع کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔
بورس جانسن نے گلاسگومیں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کو انسانیت کے لیے آخری موقع قرار دیدیا،جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے ناقابل تلافی نقصان سے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کرہ ارض کو “ناقابل تقسیم کھلونا” نہ سمجھا جائے۔

22/09/2021

قیمتیں پوری دنیا میں بڑھی ہیں پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اشیائے صرف کی قیمتیں پوری دنیا میں بڑھی ہیں پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیں۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت فرخ حبیب اور معاون خصوصی جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہیں، بھارت میں فی لیٹر 250 روپے میں ملتا ہے، پیٹرول کی قیمت ڈیزل کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کیلئے بڑھائیں، پیٹرولیم لیوی کا ہدف اس سال 600 ارب ہے لیکن حکومت نے اب تک پٹرولیم لیوی پر کچھ نہیں لیا۔ روپے کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بیشی ہوتی رہی ہے اور ہوتی رہے گی، پہلے افغانستان سے ڈالر یہاں آیا کرتے تھے اب یہاں سے افغانستان جا رہے ہیں۔


شوکت ترین نے کہا کہ 2018 کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے معیشت پر اثرات پڑے لیکن اب مہنگائی کی شرح دو سال میں 9.2 فیصد سے کم ہوکر 8 فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ کورونا سے ہر چیز کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں اور پیداوار کم ہوئی ہے۔ اشیائے صرف کی قیمتیں پوری دنیا میں بڑھی ہیں پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیں ہے، کھانے کی پینے کی اشیا کی قیمتیں دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کم بڑھی، دنیا بھر میں چینی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، پام آئل بھی 50 فیصد عالمی سطح پر بڑھا، پاکستان میں حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول رکھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے 40 سے 42 فیصد لوگوں کو براہ راست فوڈ سبسڈی دیں گے، حکومت نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے کمی آئے گی، گندم کی قیمت 1950 روپے فی من کردی ہے، چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو فکس کردی ہے، درآمدی چینی کے اضافی بوجھ حکومت اٹھائے گی۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری توجہ منافع خوری کے لئے اجارہ داریاں ختم کرنے پر ہے، اگلے چند ہفتوں میں ایڈمینسٹرٹیو اسٹرکچر کھڑا ہو جائے گا جو قیمتوں کو کنٹرول کرے گا، انتظامی اقدامات کے تحت پرائس کنٹرول انسپکٹرز اور حکام نظر آئیں گے، اس کے علاوہ آمدن بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

پارلیمنٹ کی رکنیت کے سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے وزیر اعظم نے مجھے سینیٹر بنانے کا کہا ہے اور مجھے ان پر بھروسا ہے۔

21/09/2021

نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے خلاف کارروائی کیلئے قانونی مشورہ کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔ دونوں بورڈزکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔
واضح رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔

19/09/2021

نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ کیوں منسوخ کیا، حقائق کا پتہ چل گیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے میچ کے آغاز سے چند گھنٹے پہلے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر دورۂ پاکستان منسوخ کردیا تھا تاہم اب دورہ ختم کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آکلینڈ سے شائع ہونے والے مؤقر اخبار ’’نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے دورۂ کرکٹ ٹیم کو عین موقع پر ختم کرنے کا فیصلہ ’’فائیو آئیز‘‘ کی انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 ممالک کی انٹیلی جنس اتحاد کی تنظیم ’’فائیو آئیز‘‘ نے الرٹ جاری کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اسٹیڈیم کے باہر نیوزی لینڈ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ’’فائیو آئیز‘‘ کی رپورٹ کو مصدقہ اورقابل بھروسہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات پر دورہ پاکستان ختم کردیا

اخباری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فائیو آئیز کی جانب سے الرٹ ملنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پی سی بی کے چیئرمین کو ٹیلی فون کرکے دورے کی منسوخی کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔

قطل ازیں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن نے بھی تصدیق کی تھی کہ یہ اطلاع قابل بھروسہ اور فوری اقدام کی متقاضی تھی تاہم نے انھوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں خطرات کی نوعیت کیا تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ کیوں منسوخ کیا، حقائق کا پتہ چل گیا

واضح رہے کہ فائیو آئیز پانچ ممالک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کنیڈا، امریکا اور برطانیہ پر کے خفیہ اداروں کے درمیان ایک اتحاد ہے جس میں ایک دوسرے سے خفیہ معلومات کا اشتراک کیا جاتا ہے اور یہ پانچوں ممالک ان معلومات کو کسی چھٹے ملک کو نہ دینے کے پابند تھے۔

17/09/2021

عمر شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے امریکا کا ویزا جاری ہوگیا

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین اور سینئر اداکار عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری ہوگئے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے عمرشریف صاحب اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ عمرشریف جلد اپنے علاج کے لئے امریکا روانہ ہوں گے۔


شہباز گل نے مزید کہا عمرشریف کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحت یاب کرے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

واضح رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔ چند روز قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی تھی کہ بیرون ملک علاج کے لیے ان کی مدد کی جائے کیونکہ ان کا علاج پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں ہی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر اپنے شوہر کے علاج کے لیے حکومت سے ایئر ایمبولینس اور ویزا وغیرہ کے انتظامات کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: زرین عمر کا اسپتال میں عمر شریف سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کا عزم

عمر شریف کی درخواست پر وفاقی اور سندھ حکومت نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ان کے علاج کے لیے رقم جاری کرنے کا اعلان کیا اور محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کیا جس کے لئے 4 کروڑ روپے کی رقم محکمہ صحت کو جاری کی گئی۔

15/09/2021

عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ: جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے بھی جنوبی کوریا کے دعوے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر جوہری ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائلوں کا جوڑا سمندر کی جانب مار کیا۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ میزائل تجربہ اشتعال انگیز اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ادھر شمالی کوریا نے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تو دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر اور جاپانی وزیر اعظم نے اس نئی صورت حال پر اپنے اپنے ملک کی سلامتی کونسلز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے دو روز قبل ہی ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا تاہم اس بار بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

14/09/2021

پاکستان عالمی برادری کے مطالبات مانے جانے تک طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے، امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے مطالبات تسلیم کئے جانے تک طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سے متعلق بریفنگ کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہمیں افغانستان سے انخلا کے لیے ایک ڈیڈ لائن وراثت میں ملی تھی لیکن اس کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ملا تھا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فروری 2020 میں طالبان کے ساتھ معاہدے اور امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد نائن الیون کے بعد سے طالبان مضبوط ترین فوجی پوزیشن میں تھے جب کہ ہمارے پاس 2001 کے بعد زمین پر سب سے کم تعداد میں فوجی موجود تھے، صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی صدر بائیڈن کو فوری طور پر اس بات کا انتخاب کرنا پڑا کہ وہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ کریں یا اسے مزید بڑھاوا دیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ اگر ہم سابق امریکی حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پر عمل نہ کرتے تو افغانستان میں ہماری افواج اور ہمارے اتحادیوں پر حملے دوبارہ شروع ہو جاتے، بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان میں بدترین حالات کے لیے تیاری کر رکھی تھی لیکن ہم یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ امریکی افواج کی موجودگی میں کابل میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومت اور اس کی فوج اس طرح پسپا ہوجائے گی۔ اگر 20 سال کے دوران اربوں ڈالر کی امداد، ساز و سامان اور تربیت بھی افغان سکیورٹی فورسز اور حکومت کو مستحکم نہیں کرسکی تو پھر وہاں مزید کیوں رہا جاتا۔
پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات پر نظرثانی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امریکی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں پاکستان نے افغانستان میں حکومت کے قیام سے متعلق کئی اقدامات کئے، وہ طالبان کے ارکان خاص طور پر حقانی نیٹ ورک کے رہنماؤں کو پناہ دینے میں ملوث رہا، یہ ہی وہ ملک ہے جو ہمارے ساتھ انسداد دہشت گردی کے مختلف نکات پر تعاون بھی کرتا رہا۔ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے بہت زیادہ مفادات ہیں جن میں سے کچھ ہمارے مفادات سے متصادم ہیں، ہم آئندہ دنوں میں اس بات پر غور کریں گے کہ گزشتہ 20 برسوں میں پاکستان نے کیا کردار ادا کیا ہے اور ہم مستقبل میں پاکستان کا کیا کردار دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان افغانستان سے جانے کے خواہشمندوں کے محفوظ انخلا ، خواتین، بچیوں اور اقلیتوں کے حقوق کا احترام کریں، پاکستان کو ان مقاصد کے حصول کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اس وقت تک افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قانونی طور پر تسلیم نہ کرے جب تک وہ عالمی برادری کے مطالبات کو نہ مان لیں۔

11/09/2021

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: حسو خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

09/09/2021

چین کی طالبان حکومت کو 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی پیشکش

بیجنگ: چین نے افغانستان میں طالبان حکومت کو 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی مالیت کے امدادی پیکیج دینے کی پیشکش کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے افغانستان کی معیشت کی بحالی اور معاشرے کی تعمیر نو کا عزم اظہار کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی پیکیج کی پیشکش کی ہے۔

چین کے 3 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے اس امدادی پیکیج کو افغانستان سے کورونا وبا کے خاتمے اور غذائی قلت کی دوری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
افغانستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان، ایران اور تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

یہ خبر پڑھیں : چین کی مدد سے معیشت کی بہتری اور تعمیر و ترقی کی جنگ لڑیں گے، ترجمان طالبان

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان کی معیشت اور معاشرے کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروہوں اور منشیات کی غیر قانونی تجارت سے لڑنے میں مدد کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین نے افغانستان میں طالبان حکومت کی حمایت کردی

واضح رہے کہ چین نے ابھی تک باضابطہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم کابل میں اپنا سفارت خانہ کھلا رکھنے کا اعلان کرچکا ہے اور آج ہی چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی نئی حکومت کے ساتھ روابط رکھنے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

07/09/2021

بھارت نے ہرموقع پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، صدر مملکت

راولپنڈی: صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اور اس خطے کی ترقی کا راز کشمیرکے منصفانہ حل میں ہے۔

یوم دفاع اور شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبرمیں ہم نے دشمن کو ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، 6 ستمبرہماری قومی تاریخ میں استعارہ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ ملک کیلئے جان دینے کیلئے تیار ہے، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، ہمارے سروں کے تاج ہیں۔


صدر عارف علوی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہمسائے نے ہماری آزادی کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور بھارت نے ہرموقع پرپاکستان کونقصان پہنچانےکی کوشش کی تاہم پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اور اس خطے کی ترقی کا راز کشمیرکے منصفانہ حل میں ہے، کشمیریوں کی اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج اورعوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑ لگا کرمغربی سرحد کو محفوظ بنادیا، افغانستان میں امن درحقیقت پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہیں، امید ہے افغان امن کیلئے دنیا ہماری کوششوں کوحقیقت کی نظرسےدیکھےگی۔

05/09/2021

انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے محمد انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اٹلی کے شہر روم میں انعام بٹ بیچ ریسلنگ ولرلڈ سیریز کی نوے کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں یوکرائن کے ریسلر کو ہراکر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ انہوں نے تین صفر سے کامیابی پاکر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔


اس سے پہلے سیمی فائنل میں گوجرانوالہ کے ریسلر انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو شکست دی تھی۔ انعام بٹ نے یہ فائٹ بھی تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔
پیرا لمپکس میں گوجرانوالہ ہی کے حیدر علی نے ایک روز پہلے گولڈ میڈل جیتا اب اسی شہر کے انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

02/09/2021

کشمیری حریت راہنُما سید علی گیلانی انتقال کرگئے

مقبوضہ سری نگر: تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز سمجھے جانے والے حریت رہنما سید علی گیلانی 92 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سابق ترجمان شیخ عبدالمتین نے سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی راہنُما اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ آج شام اپنے گھر میں رحلت پاگئے ہیں۔


قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گزشتہ 12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی گر چکی تھی۔
29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے سید علی گیلانی تحریک حریت جموں کشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئر مین بھی رہے۔ وہ 3 مرتبہ جموں اور کشمیر کے حلقے سے کشمیر اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا وہ ایک باہمت، نڈر اور مخلص راہنما تھے اورعمر بھر بھارتی سامراجیت کے خلاف ڈٹے رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے پوری زندگی اپنے لوگوں اور ان کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی۔ بھارتی فوج کے بدترین مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود سید علی گیلانی اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی سید علی گیلانی کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم آج سید علی گیلانی کے الفاظ یاد کررہے ہیں “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”۔ وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کی وفات پر کل (بروز جمعرات) سرکاری سطح پر سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل ملک بھر میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے۔ ان کا خواب اور اس کا مشن تب تک زندہ رہے گا جب تک مقبوضہ کشمیرکے لوگ اپنے حق خود ارادیت کو حاصل نہیں کر لیتے۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے سید علی گیلانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک آزادی کے سرخیل اور مزاحمت کا استعارہ تھے۔ وہ کشمیریوں کے ایسے ہیرو ہیں جن پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔ انہوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی۔

سید علی گیلانی نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی بھی بھارت کے غاضبانہ قبضے کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ان کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جبر، جیل اور تشدد کا کوئی مرحلہ ان کے عزم آزادی کو کبھی کم زور نہ کر پایا، انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ کشمیری قوم سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل حاصل کرےگی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے حریت راہنُما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی کے انتقال پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان افسردہ ہیں۔ سید علی گیلانی بیماری کے باوجود کئی سال اپنے گھر پر نظر بند رہے لیکن اپنے نظریے اور ٹھوس موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور اپنی آخری سانس تک مقبوضہ جموں کشمیر کی تحریک آزادی میں بھر پور حصہ لیا۔ ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید علی گیلانی کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں انتہائی نمایاں خدمات انجام دیں۔

01/09/2021

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119.80 روپے سے کم کر کے 118.30 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.53 روپے سے کم کر کے 115.03 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 88.30 روپے سے کم کر کے 86.80 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 85.77 روپے سے کم کرکے 84.77 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نئی قیمتیں 15 ستمبر تک لاگو رہیں گی۔

31/08/2021

امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لیے ایک سبق ہے، طالبان

کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں کے لیے ایک سبق ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہوگیا، کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے بعد طالبان نے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل ائیر پورٹ کا دورہ بھی کیا۔


ترجمان طالبان نے ایئرپورٹ سیکیورٹی پر مامور طالبان کے دستے سے مختصر خطاب میں کہا کہ پہلے تو مبارک باد دیتا ہوں اور یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ آزادی ہمیں آپ جیسے مجاہدوں، ہمارے فدائی نوجوانوں اور مخلص لیڈرشپ کی وجہ سے ملی ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم افغانستان پر مسلط نہیں ہوئے بلکہ عوام کے خادم ہیں اور اس نے عوام نے گزشتہ 20 برسوں میں سخت مشکل دور دیکھا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ عوام کو تنگ نہ کریں۔

بعد ازاں ترجمان طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر کھڑے ہوکر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا دن تاریخی دن ہے۔ افغانستان سے 20 برس بعد امریکا کے نکلنے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور قوم سے عہد کرتے ہیں کہ اسلامی روایات، آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کریں گے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی شکست افغانستان پر حملہ کرنے والوں اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم سبق ہے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا نے انخلا سے قبل افغانستان میں موجود طیاروں کو ناکارہ بنادیا

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ افغانستان کی امارت اسلامی ایک آزاد اور خودمختار قوم ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی فتح ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخ ساز تصویر

اس موقع پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم امریکا سمیت دیگر دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اچھے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے ممالک کو خوش آمدید کہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بیس سال بعد افغانستان سے انخلا مکمل، امریکا نے کابل ایئرپورٹ خالی کردیا

واضح رہے کہ امریکا نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کابل ایئرپورٹ خالی کردیا جب کہ پینٹاگون نے بھی افغانستان چھوڑنے والے آخری سپاہی کی تصویر جاری کرکے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

30/08/2021

حکومت کو دفن کرنے کیلیے لاکھوں لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے، شہباز شریف

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے کراچی کے لیے 11 سو ارب کے پیکیج کا اعلان کیا گیا لیکن آج تک عمران نیازی نے چند ٹکوں کے سوا کراچی کو کچھ نہ دیا، اس حکومت کو دفن کرنے کے لیے لاکھوں لوگ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا کراچی باغ جناح میں جلسہ جاری ہے جس میں قائدین خطابات کررہے ہیں۔ اسٹیج پر مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، جہانزیب جمالدینی، اویس نورانی اور دیگر موجود ہیں۔ جلسے میں شرکت کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سمیت سندھ اور بلوچستان سے لوگ پہنچے ہیں۔


اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے کراچی کے لیے 11 سو ارب کے پیکیج کا اعلان کیا لیکن آج تک عمران نیازی نے چند ٹکوں کے سوا کراچی کو کچھ نہ دیا، جھوٹے وعدوں پر عوام کو ٹرخایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں، فضل الرحمان


انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سندھ کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، عمران خان دن رات جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں اور لوگوں کو بھتے کی پرچیاں دی جاتی تھیں لیکن اب بھتہ خوری کا خاتمہ ہوچکا ہے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی کے ذریعے کراچی میں امن و امان بحال کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ کراچی ایک معاشی حب ہے لیکن اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، اگر پی ڈی ایم کو موقع ملا تو اس شہر اور اس ملک کی ترقی کے لیے کام کرے گی، ہم تعلیم و صحت کو مفت فراہم کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ کراچی نے ایک ماں کی مانند پورے ملک بھر کے لوگوں کو اپنی گود میں سما رکھا ہے چاہے وہ پنجاب، بلوچستان، گلگت، کشمیر یا ملک کے کسی بھی علاقے سے آیا ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مہنگائی کے خلاف عوام کے طوفان کو اسلام آباد لے کر جانا ہوگا اور حکمرانوں کو خس و خاشاک کی طرح بہانا ہوگا، اس کرپٹ حکومت کو سیاسی طور پر دفن کرنے کے لیے فضل الرحمان کی قیادت میں لاکھوں لوگوں کا سمندر لے کر اسلام آباد ضرور جائیں گے۔

لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں، فضل الرحمان

فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچادیا؟ ہمیں ایک غیر محفوظ قوم بنادیا، آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، لوگوں اٹھو اور انقلاب لاؤ کیوں کہ انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایسی صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ چین اس خطے کی طاقت ہے جسے اقوام متحدہ میں ویٹو پاور حاصل ہے، ہم نے چین کو پاکستان کے راستے سے تجارت کی دعوت دی، سی پیک شروع ہوا تو عالمی قوتوں کو برداشت نہیں ہوا کہ پاکستانی ترقی کی راہ پر جارہا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے خلاف نمائشی مخالفت کی، تم کہتے ہو اڈے نہیں دو گے، اڈے تم سے مانگے کس نے ہیں؟ وہ تو ہیں ہی ان کے پاس، موجودہ حکومت نے تو اسلام آباد کے تمام ہوٹل امریکیوں کے حوالے کردیے، جو مودی ہمارا فون اٹھانے کو تیار نہیں ہم نے وہ کشمیر مودی کو بیچ دیا، جو بقیہ کشمیر رہ گیا تو اسے بھی عمران خان ریفرنڈم کی نذر کرنے کی بات کرتا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اس وزیراعظم کو یہ تک نہیں پتا کہ کشمیر پر ریاست کا موقف کیا ہے؟ اور اس پر اقوام متحدہ کی کون کون سی قرار دادیں منظور ہوئی ہیں، جن قوتوں نے ملک بھر میں ووٹ چوری کیا ان ہی قوتوں نے کشمیر میں بھی ووٹ چوری کرکے عمران خان کے حوالے کیا، موجودہ حکومت کے خلاف روڈ کاررواں بھی چلیں گے اور اسلام آباد کی طرف مارچ بھی ہوگا۔

افغانستان کے حالات پر انہوں ںے کہا کہ حکومت افغانستان پر طالبان کی حکومت کو غیر مشروط طور پر تسلیم کرے اور فراخدلی کا مظاہرہ کرے، امریکا اور نیٹو سمیت دیگر عالمی قوتیں بھی معاہدے کی پاس داری کریں، مان لیں کہ تم شکست کھا چکے ہو اور شکست خوردہ قوت کبھی شرائط عائد نہیں کرتی، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں۔

جلسے کے انتظامات

جے یو آئی ترجمان کے مطابق جلسہ گاہ میں بڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے جس پر 500 افراد بیٹھ سکیں گے جب کہ پنڈال میں ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئی ہیں، جلسہ میں جے یوآئی کے 10 ہزار رضا کار سیکیورٹی پر مامور ہیں، سیاسی قائدین کے لیے اسٹیج کے عقب میں وی وی آئی پی راستہ تیار کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں وضو خانے اور عارضی واش روم بھی بنائے گئے ہیں اور کھانے پینے کیلیے عارضی کنٹین قائم کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں تمام جماعتوں کے پرچم اور خیر مقدمی بینر آویزاں کیے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں ساؤنڈ اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جلسے کا اسٹیج کنٹینر سے بنایا گیا ہے جو 20 فٹ اونچا، 160 فٹ چوڑا اور 160 فٹ لمبا ہے۔

جلسے کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں اندرونی سیکیورٹی کے علاوہ ٹریفک کنٹرول، پانی پلانے، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے اور دیگر امورکی انجام دہی شامل ہے۔

جلسہ گاہ کے اطراف میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر پارکنگ اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف قافلوں کی آمد کے لیے مختلف روٹ کا تعین کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں داخلے سے پہلے تمام داخلی گیٹ پر واک تھرو گیٹ رکھے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف سڑکوں پر بھی ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Videos (show all)

Tiktoker Hareem shah got engagement with political person unknown
Action moves seen in national Assembly of Pakistan
Speech against Hamas attack. Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu said the attacks on Gaza, which have targeted som...

Telephone

Website