ADCR Mianwali

ADCR Mianwali

Head of Revenue Department Mianwali after the Deputy Commissioner Mianwali . Dealing with public issues relating to Revenue Department.

Photos from ADCR Mianwali's post 13/02/2022

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) میاں عثمان علی صاحب کے تبادلہ کے موقع پر سٹاف کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

Photos from ADCR Mianwali's post 13/02/2022

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک میانوالی سے تبادلہ پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں عثمان علی کے اعزاز میں کینال ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر انہیں یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی اظہار الحق باجوہ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ڈاکٹر رضوان اشرف،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن رائے ذوالفقار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

22/12/2021
Photos from ADCR Mianwali's post 02/11/2021

آج اے ڈی سی آر آفس میانوالی میں نائب تحصیلدار عبدالرشید صاحب کے لۓ الوداعی پارٹی منعقد کی گئ۔۔۔جس میں اے ڈی سی آر میانوالی، میاں عثمان علی صاحب نے شرکت کی۔۔تمام آفس کے Colleages کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔۔۔

Photos from ADCR Mianwali's post 02/10/2021

ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، میاں عثمان علی صاحب ڈی سی آفس میانوالی میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔۔۔ان کے ہمراہ تحصیلدار میانوالی بھی موجود۔۔۔

Photos from ADCR Mianwali's post 18/09/2021

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں عثمان علی کا سی او میونسپل کمیٹی آفتاب احمد خان، چیت سینیٹری انسپکٹر امجد بخآری اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری گڈ گورننس زبیر ہاشمی کے ہمراہ مسلم کالونی سمیت شہر کی یونین کونسل 15 کے مختلف علاقوں کا صبح سویرے تفصیلی دورہ، ایک ایک گلی ،سڑک کا معائنہ کر کے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیااس موقع پر انہوں نے ایم سی افسران کو اس حوالہ سے ہدایات بھی جاری کیں۔

13/09/2021

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پربورڈ آف ریو نیو پنجاب سینئر ممبر بورڈ بابر حیات تارڈکی سربراہی میں پٹوار سسٹم کے خاتمہ کی بجا ئے روایتی پٹوار سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔اس حوالہ سے ڈیجیٹل گرداوری سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے اورپٹوار یوں کایہ ٹریننگ سیشن اس سمت کی طرف انقلا بی اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے پٹواریوں کو پری ڈیجیٹل گرداوری ٹریننگ سیشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ٹریننگ سیشن ضلع کو نسل ہا ل میں منعقد ہوا جس میں پرانے اورنئے بھرتی ہو نیوالے پٹواریوں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو میاں عثمان علی بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے بھرتی ہو نیوالے پٹواری پرانے پٹواریوں کے تجربہ سے استفادہ کریں اور پرانے پٹواری نئے پٹواریوں سے جدید پٹوار سسٹم سے متعلق آگاہی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ گرداوری پروگرام15ستمبر سے شروع ہو کر پندرہ نومبر تک جاری رہے گا۔اس دوران ضلع کے تما م پٹواری اپنی تما م تر تو جہ گرداوری پر مر تکز کریں ان سے گرداوری کے کا م کے دوران کو ئی اور کا م نہیں لیا جا ئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹواری موقع پر زمینی حقائق کو ملحوظ رکھتے ہو ئے میرٹ پرگرداوری کریں کسی قسم کی غفلت کوتاہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔انہوں نے پٹواریوں کو ہدایت کی کہ محنت، جا نفشانی سے یہ ٹاسک مکمل کریں اور اس کا م میں ضلع میانوالی کو پنجاب کے ٹاپ کے اضلاع میں ہو نا چاہیے۔اس موقع پر اے ڈی سی آر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس ٹریننگ سیشن سے بھر پور استفادہ کر تے ہو ئے گرداوری کی مکمل حمایت کریں تا کہ فیلڈ میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ماسٹر ٹرینرز زبیر اقبال اورعبدالرشید این ٹی اونے پٹواریوں کو ڈیجیٹل گرداوری سے متعلق ٹریننگ دی۔

Photos from ADCR Mianwali's post 10/09/2021

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں عثمان علی کا میانوالی شہر کےمختلف علاقوں کا دورہ۔ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفاٸی کے کام کاتفصیلی معاٸنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر فوری ختم کرواٸیں۔

Telephone

Website

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00