Good Agriculture Platform
Agricultural consultancy regarding all crops.
کسان پیکج ختم کردیا گیا، نوٹیفیکیشن
*کسان پیکج کے تحت کسانوں کو فی یونٹ 3 روپے 60 پیسے کی سبسڈی دی گئی تھی
*وزارت انرجی نے کسان پیکج ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا....
So difficult but masterpiece, just smile
✅️
Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars – they help me earn money to keep making content that you love.
Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars.
fb.com/stars
Hahaha
MINI TRACTOR KABOTA 8700
کیسی فصل ہے
اسلام علیکم
کسان بھائیو آجکل بہاریہ مکئی کے بیج کا بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔یہ مسئلہ ہم نے خود بنایا ہے۔ہم سب ایک طرف کو چل پڑتے ہیں۔6317 یا 7024
نہ ملا تو کیا ہو گا۔بہاریہ مکئی کے اور بھی بیج ہیں وہ لے لو۔1429 اچھا بیج ہے اور 9108 اور سرخاب۔سونی دھرتی کے بیج بھی اچھے ہیں syngenta کے سیڈ اچھے ہیں ۔جہاں تک اوسط کی بات ہے تو یہ آپ کی خوراک اور زمین پر ہے۔اگر زمین اچھی ہے خوراک اچھی ہے فصل بھی اچھی ہو گی۔یہ ضروری بھی نہیں کہ سب کی اوسط ایک جیسی ہو۔
شکریہ
Baby corn 🌽
سپرے کرنے کا یہ طریقہ کار صحیح یا غلط، صحیح طریقہ کار بتائیں
کھاتے تو آپ ان کو روز ہیں مگر پہچانتے نہیں، کچھ کھانے کی چیزیں جن کو درخت پر لگے دیکھ کر کوئی پہچان نہ سکے
ناقابلِ یقین کیڑے اور حیرت انگیز خصوصیات
GROW MORE FROM LESS
FOOD FOR 2050
Agriculture Facts Amazing.
الرٹ الرٹ
کنگی کی پہچان...
جب پتوں پر موجود ہلدی نما پاؤڈر کا آپ کے ہاتھوں پر لگ جانا۔
آج کل موسمی دباؤ کی وجہ سے پتے پیلے ہو رہے ہیں کنگی کا حملہ مشاہدہ میں نہی آیا ہے۔ دھوپ نکلنے کے بعد یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔۔
پچھیتا جھلساو Late Blight
موسم کا حال
آداب عرض!
اسپغول کا چھلکا: Psyllium Husk
فارسی میں اسب گھوڑے کو اور گل پھول کو کہتے ہیں۔ اسب-گل یعنی ایسا پھول جو آپ کو گھوڑے جیسا طاقتور و توانا کرکے کھڑا کردے۔ مختلف زبانوں سے ہوتے ہوتے پاکستان میں جب یہ لفظ پہنچا تو اسپغول بن گیا۔
اسپغول دراصل ایک چھوٹی جھاڑی یا گھاس نما پودا ھے جس کی نسل کو انگریزی میں Plantago کہتے ہیں اس کی کوئی 200 قسمیں ہیں جن میں سے ایک قسم Plantago Ovata یعنی اسپغول کے چھلکے کا پودا ھےاور اسی کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ھے۔
دنیا میں اسپغول کی پیداوار میں نمبر ون ملک بھارت ھے جو دنیا کی کل مانگ کا %80 پیدا کرتا ھے جبکہ امریکہ دنیا کا نمبر ون درآمدی ملک ھے جو اسپغول دوسرے ملکوں سے درآمد کرتا ھے۔اسپغول کی ڈیمانڈ یورپ اور ایشائی ممالک میں بہت زیادہ ہے اور دن بدن بڑھ رہی ھے۔
آخر ایسی کیا خاص بات ھے اس میں؟
خاص بات اس کے ننھے سے بیج کے چھلکے میں ھے۔ چونکہ یہ ٹھنڈے اور خشک علاقے کا پودا ھے تو خدا نے اس کے بیج کے بیرونی چھلکے میں ایک زبردست طاقت پیدا کر رکھی ھے۔ وہ یہ کہ اس کے بیج کا چھلکا قدرتی خالص فائیبر سے بھرپور ہے جو اپنے سے 14 گناہ زیادہ پانی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے۔ خشک ٹھنڈے علاقے کا مطلب پودے کے لئیے کم پانی۔ تو اس ننھے سے بیجوں کی یہ خاصیت کہ اپنے اردگرد کے پانی اور اس میں موجود نمکیات کو اپنی کھال میں جذب کرکے قدرتی طور پر پانی سٹور کرلیتے ہیں اور اگ آتے ہیں۔ انسان کو جب اسکی یہ خوبی پتہ چلی تو اس نے ان کی کھال اتار کر اکھٹی کرکے استعمال کرنا شروع کردی جسے اسپغول کا چھلکا یا Psyllium Husk (سیلئیم ہسک) کہتے ہیں۔
اسپغول کا چھلکا معدے کے لئیے ایک معجزاتی دوا ھے
۰ اس میں خالص فائیبر موجود ھے جو معدے میں جاتے ساتھ ہی اپنا کام شروع کردیتا ھے۔ اگر آپ کو قبض ہو یا پیچش کی شکایت ہو دونوں صورتوں میں آپ کا پیشاب (Stool Movement) درست کردیتا ھے اس طرح یہ قدرتی Laxative کا کام کرتا ھے۔
۰ اس میں موجود فائیبر جسم کا کولیسٹرول گھٹاتا، دل کی شریانیں کھولتا، بلڈ پریشر کو کم کرتا اور اس طرح آپ کے دل کی صحت مضبوط کرتا ھے۔
۰ یہ قدرتی فائیبر آپ کی ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ھے۔
۰یہ معدے اور آنتوں کے بہت سارے مسائل اور بیماریوں کی معجزاتی دوا ھے۔ بواسیر (Hommoride)کے مریضوں کے لئیے بھی درد کم کرنے میں موثر ھے۔
۰ یہ موٹاپے (Obesity) کو کم کرنے میں بھی بڑی زبردست شے ھے ۔تاہم سوکھے پتلے بچوں کو زیادہ مت دیں۔
۰ یہ معدے میں تیزابیت کو کم کرتا ھے اور ہلکے ہیضے کے لئے بھی زبردست ھے۔ یہ معدے کے السر کو کم کرنے میں بھی مددگار ھے۔
انسانی زندگی کی لمبائی چوڑائی کا اصل تعین اس کا معدہ ہی کرتا ھے اور اسپغول معدے کا بہترین ہمدرد ھے۔ اسے باقاعدہ کھانے کا حصہ بنالیں اور اپنی زندگی لمبی کریں۔ تاہم کچھ لوگوں میں یہ الرجی بھی کرسکتا ھے جو کہ بہت کم ھے۔ اگر اسپغول کھانے سے آپ کی آنکھیں سوج جائیں یا گلے میں درد یا سوجن ہوجائے تو اس کو بالکل استعمال نہ کریں۔ دوسرا اسے پانی یا لیکیو ڈ چیز کے بغیر نہ لیں کیونکہ یہ اردگرد کے پانی کے ساتھ چمٹ کے Gel بنا لیتا ہے اگر آپ ویسے ہی اس کا 'پھکا' ماریں گے تو یہ گلے میں چمٹ سکتا ھے اور سانس بھی بند کر سکتا ھے۔ اس کو استعمال کرنے کے بعد اکثر پیٹ میں ہلکے سے مروڑ بھی اٹھتے ہیں۔
ویسے تو اسے آپ کھانے کے ساتھ ہی استعمال کریں لیکن جب تکلیف ہو تو تب بھی استعمال درست ہے۔ اسے جوس یا دہی کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اسے ایک چمچ روز(سات گرام) کھانے کا حصہ بنا لیں اور پھر اثر دیکھیں۔
کیا اسے اگایا جاسکتا ھے؟
یہ ایک حساس علاقے کا پودا ہے ایسا علاقہ جہاں کی آب و ہوا خشک اور سرد ہو۔ اور اس کے لئیے مٹی بھی پتھریلی اور ریتلی درکار ھے تاکہ پانی کھڑا نہ ہو وہاں اکتوبر نومبر کے مہینوں میں اس کی کاشتکاری کی جاتی ھے۔
7 سے 8 کلو بیج کو ایک ایکڑ پر لگا کر 700 سے 1000 کلو تک پیداوار حاصل کی جاسکتی ھے۔ اگر مٹی پانی اور کھاد کا مناسب انتظام کیا جائے اسکے بعد چنائی اور بیج کی صفائی کا عمل کام میں لایا جاتا ھے۔ چھ مہینوں میں اس کی فصل تیار ہوجاتی ہے۔اس کے ایک ایک پودے پر تقریباً 15000 دانے ہوتے ہیں۔
بیج کے چھلکے کی اتنی افادیت دیکھ کر امریکی گورمنٹ کے ادارے FDA نے اپنی دوائیوں کی کمپنیوں کو اس کے میڈیکل استعمال کی باقاعدہ اجازت دے رکھی ھے جن میں پراکٹر اینڈ گیمبل نے Metamucil کے برانڈ نام کے ساتھ اس کے بہت ساری ادوایات بنائی ہیں جن میں خالص چھلکا، کیپسولز اور فائیبر بسکٹ شامل ہیں۔
اسپغول کے چھلکوں کو بہت ساری آئیس کریموں، سیریل اور فائیبر بسکٹوں کے ساتھ ساتھ بہت ساری میٹھی چیزوں میں بطور Thickneing یعنی خوراک کو موٹا کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ھے۔یہ بہت سارے جانوروں خصوصاً گھوڑے کا معدہ درست کرنے میں بھی استعمال ہوتا جے۔
اگر حکومت پاکستان اس طرف توجہ دے تو حفظان صحت کے حوالے سے یہ بڑی اچھی چیز ھے اس کے علاوہ مقامی کاشتکاروں کو مضبوط کرکے اور انٹرنیشل مارکیٹ کی بڑی مانگ پوری کرکے پاکستان میں زر مبادلہ کمایا جاسکتا ھے
زیادہ پیداواری مقابلہ 2023
انعامات ہی انعامات
All Micronutrients and Macronutrient dor Tomato plant
Adaptation to latest technology will enhance farm efficiency.
Camera equipped spray for enhanced efficiency.