Shangla1.com

Shangla1.com

Shangla1.com is most visited website for news and current events In District Shangla . Shangla1.com

06/11/2023
05/11/2023

شانگلہ :پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے ناٸب صدر ڈاکٹر افسرالملک کے چچا اور سسر انتقال کرگۓ

شانگلہ:نماز جنازہ آج شام 7بج کر 30 منٹ پر داموڑی میں ادا کی جاٸیگی

03/11/2023

فخر شانگلہ
فخر خیبر پختون خواہ مرکزی رہنما پی پی پی

شیر شانگلہ حاجی بدیع الزمان خان مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی دست راست بینظیر بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان ,ایکس ایم پی اے چیٸرمین ڈیڈیک کمیٹی ضلع سوات
پیدایش :21جون 1940 داموڑٸی تحصیل کانا شاہ پور ضلع شانگلہ
شہادت:3نومبر 1994 بمقام سوات
3 نومبر 1994 شانگلہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس دن پی پی پی کے رہنما اور سابق ایم پی اے حاجی بدیع الزماں کو غائبانہ طاقت نے شہید کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوئے، لیکن قاتلوں کے چہرے ابھی تک بے نقاب نہیں ہوئے، اور عوام نے ایک عظیم اور بہادر سیاسی رہنما کو ہمیشہ کیلئے کھو دیا، حاجی بدیع الزمان کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی خلا آج تک پر نہ ہوسکی، حاجی بدیع الزمان خان 21 جون 1940 کو شانگلہ داموڑی میں پیدا ہوئے، آپ زرداد خان کے بیٹے تھے، سابق سینیٹر شیر محمد خان کے بڑے بھائی اور عنایت خان کے چھوٹے بھائی تھے، زندگی کے روز کی ابتداء والی سوات کے فوج میں شمولیت سے کی اور حوالدار کے عہدے پر فائز ہوگئے، کم آمدنی کے باعث حوالدار کے عہدے کو چھوڑ دیا، معمولی ٹھیکہ داری سے ابتداء کی اور بعد میں بڑے ٹھیکہ دار بن گئے، جب پاکستان پیپلز پارٹی تشکیل دے دی گئ تو سینیٹر شیر محمد خان نے اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،1972 میں شیر محمد خان سینیٹر منتخب ہوگئے، جس میں حاجی بدیع الزمان نے بھر پور کردار ادا کیا، اور پھر دونوں بھائی سیاسی میدان میں نظر آنے لگے، پہلی بار 1988 کے انتخابات میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور 1990 تک ممبر صوبائی اسمبلی کا حصہ رہے، پھر 1993 کے انتخابات میں ایک بار پھر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے،اور 1994 تک صوبائی اسمبلی کے ممبر رہے، آپ ضلع سوات کے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے اور پی پی پی خیبرپختونخواہ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی تھے، ایک بااثر شخصیت ہونے کے باعث آپ کو شیر شانگلہ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، عوام کی بے لوث خدمات کے باعث آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، آپ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا، شانگلہ کو ضلع کا درجہ ملنا بھی ان کی کاوشوں کا تسلسل ہے، پی پی پی کو منظم اور فعال بنانے کیلئے انھوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، 3 نومبر 1994 شانگلہ کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن تھا،جب بدیع الزمان کو سوات کے ایک مقامی ہوٹل میں شہید کرکے مخالفین اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوۓ ا ان کی شہادت پر پورے صوبے میں سوگ کا سماں رہا لیکن قاتلوں کے چہرے ابھی تک بے نقاب نہیں ہوئے اور اس طرح قوم ایک مخلص بہادر اور عظیم رہنما سے ہمیشہ کیلئے محروم ہوگئے آپ کی بے لوث خدمات کی بدولت دشمن بھی انکے معترف تھے حاجی بدیع الزمان شہید کے بعد شانگلہ کی سیاسی اور ترقیاتی خدمات کی فضا آلودہ ہوچکی ہے اللہ آپ کو اپنی جواری رحمت میں جگہ دیں آمین۔۔۔۔5نومبر بروز اتوار پیپلز ہاوس داموڑی میں شہید حاجی بدیع الزمان کی برسی مناٸی جاٸیگی جس میں ضلع بھر پی پی پی کے کارکنان شرکت کریں گے۔

01/11/2023

شانگلہ 1 نیوز ایک بہترین انداز میں آپ کو قومی اور علاقائ خبروں سے باخبر رکھتی ہے لایک سبسکرایب اور شیر کریں

30/10/2023

ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ بہترین کارکردگی کے اعتراف میں محمد افضل ایس ایچ او تھانہ کروڑہ کو نقد انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں

30/10/2023

ایس ایچ او کوکارئ ناصر رفیق اور ان کے ٹیم کی کامیاب کارروائی

22/10/2023

.

Videos (show all)

Telephone

Website