3 Jamadul Sani Dhoke Ratta Aza Khana Bawa Mardan Ali Shah

3 Jamadul Sani Dhoke Ratta Aza Khana Bawa Mardan Ali Shah

راولپنڈی ڈیویژن کےقدیمی جلوس۳جمادالثانی کےبانی
شبیِہ مزارِ جَنَّة ٱلْبَقِيع بھی برآمدہوتی ہے

15/06/2024
27/05/2024

👈 عراق :- کیا آپ جانتے ہیں کہ عراق میں کونسا مقدس مقام کس شہر میں واقع ہے؟
پوری دنیا میں سب سے زیادہ زیارات ملک عراق میں ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

🔵 زیارات نجف

مرقداقدس مولا علیؑ ، مرقد اقدس حضرت آدم ؑ ، حضرت مرقد اقدس حضرت نوح ؑ،مرقد صحابی امیر المومنین اثیب یمانی المعروف صافی الصفاء
مقام امام زین العابدینؑ ،
وادی السلام قبرستان جس میں 70 ہزار انبیاء مدفن ہیں
مرقد اقدس حضرت ہودؑ ، مرقد اقدس حضرت صالح ؑ ،
مقام امام جعفر صادق ؑ، مقام امام زمانہ ؑ۔
مرقد اقدس حضرت رقیہ بنت الحسن ع، مرقداقدس حضرت زہرہ بنت الحسن ع، مرقد اقدس حضرت آمنہ بنت الحسن ع
مرقد صحابی حضرت کمیلؑ ، مسجد حنانہ جہاں 72 شہداء کربلا کے سر اقدس رکھے گئے تھے اور جب مولاعلی ع کا جنازہ کوفہ سے نجف لایا جارہا تھا تو اس مسجد کی دیواریں احتراماً جھکی تھیں۔

چشمہ عین الحسین علیہ السلام نجف سے 60کلو میٹر دور قادسیہ شہر میں ہے ۔ اس چشمہ کا پانی کینسر اور باقی ہر مرض کی شفا ہے۔

🔵 زیارات کوفہ

مرقد اقدس صحابی حضرت میثم تمار ؑ، مسجد سہلہ جس میں انبیا کرام آئمہ اور اولیا صالحین نے نمازیں پڑھیں ،
مراقد اقدس سادات امام زین العابدین علیہ السلام (حضرت محمد الاصغر علیہ السلام ، حضرت بی بی عالیہ سلام اللہ علیھا ، حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا )
مرقد اقدس حضرت ابراہیم بن حسن مثنی ؑ،مرقد جناب اسماعیل بن ابراہیم مجاب بن محمد بن امام موسی کاظم ؑ
مولا امیر المومنین علیہ السلام کا گھر مبارک
مسجد سھلہ سے تقریبا10 کلومیٹر پر واقع مقام سجاد علیہ السلام و سیدہ زینب سلام علیہا جہاں پر حکم وقت کہ کہنے پر قیدیوں کو اس وجہ سے کئی گھنٹے روکے رکھا کے ابھی تک بازار کوفہ سجا نہیں ۔

🔵 زیارات مسجد کوفہ

مقام نبی ابراہیم ؑ، مقام خضر ؑ، مقام دکتہ القضاء، مقام بیت الطشت ، مقام نبی محمدﷺ ، مقام ساعہ ، مقام تنور نوح ؑ
مقام نبی آدم ؑ، مقام حضرت جبرائیل ؑ ، مقام نبی نوح ؑ، مقام ضربت امیر المومنین ؑ ، مقام امام زین العابدین ؑ
مقام نافلہ امیر المومنین ؑ، مقام امام جعفر صادق ؑ ، مرقد اقدس حضرت مسلم بن عقیل ؑ،
مرقد اقدس حضرت مختار ثقفی ؓ،مرقد صحابی حضرت ہانی بن عروہ ؓ
مرقد اقدس حضرت خدیجہ بنت امیر المومنین علیہ السلام ( حضرت عباس علیہ السلام کی سگھی ہمشیر ہ)
قصر دار الامارہ ( عبید اللہ ابن زیاد ملعون کا محل ) ،مسجد صاصعہ بن سوخان ( مولا علی علیہ السلام کا صحابی )

🔵 زیارات حلہ

حضرت نبی ذوالکفل ؑ اور ان کے 5 اصحاب ، مسجد نخیلہ (کربلا سے 45میل جہاں مولا امام حسین ؑ نے عاشورا والے دن علم نصب کیا تھا ) مقام امیر المومنین ؑ
مقام خضر ؑ، حضرت خولہ بنت الحسین ؑ جو راستہ میں شھید ہوگئی تھیں جب لٹا ہوا قافلہ کوفہ آرہا تھا ۔۔۔ان کی مرقد اقدس سبایا یعنی قیدیوں والے راستہ پر واقع ہے
مرقد صحابی امیر المومنین علیہ السلام حضرت رشید الھجری،
مرقد اقدس حضرت سید زید بن امام زین العابدین ؑ
مرقد اقدس حضرت اسماء بنت عمیس زوجہ حضرت جعفر طیار ؑ
مرقد اقدس حضرت قاسم بن امام موسی کاظم ؑ
مرقد اقدس حضرت حمزہ بن قاسم بن حضرت عباس ؑ ( معجز نماپوتا سرکار عباس علیہ السلام کا)
مقام ولادت حضرت نبی ابراہیم ؑ ، مقام نمرود جہاں سے نمرود نے آگ روشن کی تھی
مرقد اقدس حضرت نبی ایوب ؑ
مرقد اقدس بی بی شریفہ بنت امام حسن ؑ
معجزہ رد شمس جہاں مولا امیر علیہ السلام نے سورج پلٹایا تھا

🔵 زیارات بغداد

مرقد اقدس حضرت امام موسی کاظم ؑ، مرقد اقدس حضرت امام محمد تقی ؑ
مرقد اقدس صحابی حضرت بہلول ؓ ،مرقد اقدس صحابی حضرت قنبر صحابی امیر المومنین علیہ السلام
مسجد براثا
مقام امیر المومنین علیہ السلام ،وہ پتھر جس پر جناب عیسی نبی ؑ کی پیدائش ہوئی تھی
پتھر امیر المومنین علیہ السلام جس سے آج بھی پانی نکل رہا ہے
مراقد اقدس نواب اربعہ امام مھدی علیہ السلام کے چار نائب

🔵 زیارات مدائن

مراقد اقدس صحابی حضرت سلمان فارسی ؑ ، حضرت عبداللہ بن جابرانصاری ؑ
صحابی حضرت حذیفہ یمانی ؓ
مرقداقدس حضرت طاھربن امام باقر ؑ

🔵 زیارات سامرہ

مرقد اقدس حضرت امام علی نقی ؑ، مرقد اقدس حضرت امام حسن عسکری ؑ ، مقام غیبت امام زمانہ ؑ
مرقد اقدس بی بی نرجس خاتون سلام اللہ علیھا، مرقد اقدس بی بی حکیمہ خاتون س ، امام علی نقی علیہ السلام کا قید خانہ

🔵 زیارات بلد

مرقد اقدس حضرت سید محمد ؑ بن امام علی نقی ؑ،
مرقد اقدس حضرت ابراہیم بن مالک اشتر ( جس نے جناب مختار کی حکومت بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا )

🔵 زیارات مسیب

مراقد اقدس طفلان امیر مسلم ؑ جناب محمد ؑ و جناب ابراہیم ؑ
جناب عقیل بن ابی طالب ؑ
جناب ابو قاسم بن امام حسن ؑ (امام حسن علیہ السلام کے بڑے بیٹے )

🔵 زیارات کربلا

مرقداقدس حضرت امام حسین ؑ، مرقد اقدس حضرت عباس علمدار ؑ
مراقد سیدہ زینب س کی اولاد حضرت سیداسماعیل ابن عبداللہ اور سیدہ ام کلثوم س
حضرت عبداللہ ابن امام موسی کاظم ؑ حضرت علی اکبر ؑ ۔ حضرت علی اصغر ؑ
مقتل گاہ ۔ گنج شہداء ۔مرقداقدس صحابی رسول اللہ ص حضرت جناب حبیب ابن مظاہر ؑ ۔مرقداقدس جناب ابراہیم مجاب ؑ
کف عباس علیہ السلام ۔ خیام گاہ ۔ ٹلہ زینبیہ ۔ نہر علقمہ ۔ مقام تکلم عمر سعدمع امام علیہ السلام
مقام امام موسی کاظم علیہ السلام، مقام امام زمانہ علیہ السلام ،مقام امام جعفر صادق علیہ السلام
مقتل گاہ سرکار علی اکبر علیہ السلام ، مقتل گاہ سرکار علی اصغر علیہ السلام
مقام فضہ و حارث شیر ۔ خیام گاہ کی مسجد
مقام فصطاط وہ مقام جہاں سرکار علی اکبر علیہ السلام کی روح نے جسم اطہر کو چھوڑا تھا
حضرت حر علیہ السلام ۔ حضرت عون علیہ السلام ،قطارہ امیر المومنین علیہ السلام
کربلا سے 30کلو میٹر شام کی طرف

🔵 متفرقہ

مرقد حضرت سلمان نبی علیہ السلام ۔۔بصرہ
مرقد حضرت عزیر نبی علیہ السلام ۔۔میسان
مرقد حضرت یونس نبی علیہ السلام ۔۔دیوانیہ
مقام ۔نبی شعیب علیہ السلام ۔۔دیوانیہ
جبل جوزی ۔موصل ،جس سے کشتی حضرت نوح علیہ السلام ٹکرائی

التماس دعا

Photos from 3 Jamadul Sani Dhoke Ratta Aza Khana Bawa Mardan Ali Shah's post 17/04/2024
13/10/2023

مولا مولا بول
استاد پیار ے خاں(مرحوم)

13/10/2023

ماشاءاللہ مولا پاک سلامت رکھے
قصیدہ پیر میرا علی ع کُل ایمان اے

ماشاءاللہ ذاکر ہدایت علی مدرسہ چٹھہ

Photos from 3 Jamadul Sani Dhoke Ratta Aza Khana Bawa Mardan Ali Shah's post 19/09/2023

28 Safar Lahore with Nisar party سینئر
Nohakhowans.

04/09/2023

مرکزی ماتمی دستہ مظفراباد دعائے زہرا علیہ السلام

سالارسید عاقب حسین کاظمی

مرکزی جلوس مری

🗓️ تاریخ:3 ستمبر، 2023 |16 صفر المظفر، 1445

📍 بمقام: مال روڈ مری

💳 زیرِ اہتمام: گوہر عباس مرزا ،خانوادہ مرزا محمد اقبال بیگ (مرحوم)

Photos from 3 Jamadul Sani Dhoke Ratta Aza Khana Bawa Mardan Ali Shah's post 30/07/2023

11 Muharram Salana Jaloos
بامکام دربار باوا سید مردان علی شاہ کاظمی المشئدی
باوا سید شاہ رحمان کاظمی المشئدی

26/07/2023

مکہ سے کربلا تقریباً 1731 کلومیٹر ہے۔
یہ فاصلہ گوگل میپ کے مطابق 18 گھنٹے بذریعہ مشینری مطلب گاڑی وغیرہ میں طے کیا جا سکتا ہے مگر آج سے1381 سال پہلے یہ فاصلہ ایک مُشکل اور تکلیف دہ راستہ تھا، جس پر امام حُسین علیہ السلام نے اپنا سفر 8 ذلحج 60 حجری یعنی 10 ستمبر 680 عیسوی کو اپنے اہل خانہ کیساتھ شروع کیا۔

سفر شروع کرنے کے بعد تاریخ کی کتابوں میں 14 مختلف مقامات کا ذکر ملتا ہے، جہاں امام نے یا پڑاؤ کیا یا مختلف لوگوں سے ملے اور یا لوگوں سے خطاب کیا۔۔
اس آرٹیکل میں ان 14 مقامات کا سرسری ذکر کیا جائے گا تاکہ جو لوگ نہیں جانتے اُنہیں سفر اور راستے کی تھوڑی آگاہی ہوسکے۔

نمبر 1: الصفا
یہ پہلا مقام تھا امام اس جگہ پر عرب کے مشہور شاعر الفرزدق سے ملے اور اُس سے کوفہ کے حالات پُوچھے ، شاعر بولا ” کوفہ والوں کے دل آپ کے ساتھ ہیں اور اُن کی تلواریں آپ کے خلاف ہیں”۔
شاعر نے امام کو کوفہ جانے سے روکا، مگر امام اپنا سفر شروع کر چُکے تھے۔

نمبر 2: ذات عرق
مکہ سے کوفہ جاتے ہُوئے یہ دوسرا مقام ہے جو مکہ سے تقریباً 92 کلومیٹر پر ہے، اس مقام پر امام اپنے کزن عبداللہ ابن جعفر سے ملے اور اس مقام پر عبداللہ ابن جعفر نے اپنے دونوں بیٹوں عون اور مُحمد کو امام کی خدمت میں پیش کیا اور ساتھ ہی امام کو کوفہ جانے سے روکا، جس پر امام نے جواب دیا:
”میری منزل اللہ کے ہاتھ میں ہے”۔

نمبر 3: بطن الروما۔
یہ مقام ذات عرق سے کُچھ کلومیٹر آگے ہے یہاں امام نے قیس بن مشیر کے ہاتھ کوفہ والوں کو خط لکھا اور یہاں امام کی مُلاقات عبداللہ بن مطیع سے ہُوئی جو عراق سے آرہا تھا۔ عبداللہ نے امام کو آگے جانے سے روکا اور بولا ” کوفہ والوں پر بھروسا نہیں کیا جا سکتا وہ اہل وفا میں سے نہیں" مگر امام نے اپنا سفر جاری رکھا۔

نمبر 4: زرود۔۔
حجاز کی پہاڑیوں پر یہ ایک چھوٹا سا ٹاون تھا اور یہاں پر حجاز کی پہاڑیوں کا سلسلہ ختم ہوجاتا ہے اور عرب کا تپتا ریگستان شروع ہوتا ہے۔ یہاں امام کی مُلاقات زُہیر ابن القین سے ہُوئی۔ اُسے جب پتہ چلا کہ امام کس مقصد کے لیے جارہے ہیں تو اُس نے اپنا تمام سامان اپنی بیوی کے حوالے کیا اور اُسے کہا کہ تم گھر جاؤ میری خواہش ہے کہ میں امام کے ساتھ قتل ہو جاؤں۔

نمبر 5: زبالہ
اس مقام پر امام کی مُلاقات دو آدمیوں سے ہُوئی جن کا تعلق عرب کے قبیلہ اسدی سے تھا انہوں نے امام کو کوفہ والوں کے ہاتھوں جناب مسلم بن عقیل کی شہادت کی خبر دی۔
امام نے فرمایا "بیشک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں اور بیشک وہ ہماری قُربانیوں کا حساب رکھنے والا ہے”۔
اس مُقام پر امام نے اپنے ساتھ چلنے والوں کو بتایا کے جناب مُسلم اور جناب ہانی کو شہید کر دیا گیا ہےاور کوفہ والے ہماری نُصرت نہیں کریں گے، امام نے اس مقام پر فرمایا جو چھوڑ کر جانا چاہتا ہے واپس چلا جائے۔

بہت سے قبائل جو راستے میں امام کے ساتھ اس اُمید پر چل پڑے تھے کہ اُنہیں مال و دولت ملے گی اس مقام پر ادھر اُدھر بکھر گئے اور واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے اور امام کے ساتھ اُن کے اہل خانہ سمیت تقریباً پچاس لوگ رہ گئے۔

نمبر 6: بطن العقیق
اس مُقام پر امام اکرمہ قبیلے کے ایک آدمی سے ملے جس نے امام کو آگاہ کیا کہ "کوفہ میں آپ کا کوئی دوست نہیں، کوفہ کو یزید کے لشکر نے گھیرے میں لے لیا ہے اور اُس کے داخلی اور خارجی دروازے بند کر دئیے ہیں اور کوفہ تشریف نہ لے جائیں” ۔ یہاں بھی امام نے اپنا سفر جاری رکھا۔

نمبر 7: Sorat
اس مُقام پر امام نے رات بسر کی اور صبح اپنے قافلے سے کہا کہ جتنا پانی ہوسکتا ہے ساتھ لے لیں۔

نمبر 8: شرف
اس مُقام پر امام کے ساتھیوں میں سے ایک چلایا کے اُس نے ایک لشکر کو اپنی طرف آتے دیکھا ہے، امام فوراً قافلے کا رُخ موڑ کر قریب ایک پہاڑ کے پیچھے لے گئے۔

نمبر 9: ذو حسم۔۔
اس مُقام پر امام کی مُلاقات حُر اور اُس کے ایک ہزار سپاہیوں ہُوئی جو پیاسے تھے، امام نے سب کو پانی پلانے کا حُکم دیا اور بذات خُود بھی سب کو پانی پلایا اور جانوروں کو بھی پانی پلایا گیا، اس مُقام پر ظہر کی نماز ادا کی گئی اور سب نے ملکر امام کی امامت میں نماز ظہر ادا کی۔

اس مُقام پر امام نے حُراور اُس کی فوج سےخطاب کیا اور فرمایا ، مفہوم” او اہل کوفہ تُم لوگوں نے میرے پاس اپنے قاصد بھیجے اور مُجھے خطوط لکھے کہ تُم لوگوں کے پاس کوئی امام نہیں اور میں کوفہ آؤں اور تم لوگوں کو اللہ کے راستے میں اکھٹا کرؤں اور تم لوگ میری بیعت کر سکو، تم لوگوں نے لکھا کے آپ اہل بیعت ہیں اور ہمارے معاملات کو اُن لوگوں کی نسبت جو ناانصافی کرتے ہیں اور غلط ہیں، بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں، مگر اگر تُم لوگوں نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور مُنکر ہوگئے ہو اور اہل بیعت کے حقوق نہیں جانتے اور اپنے وعدوں سے پھر گئے ہوتو میں واپس چلا جاتا ہُوں”۔
حُر کے لشکر نے امام کو واپس نہیں جانے دیا اور اُنہیں گھیر کر کوفہ کی بجائے کربلا کی طرف لے گئے۔

نمبر 10: بیضہ
امام اگلے دن بیضہ پہنچے اور اس مقام پر پھر حُر کے لشکر سے خطاب کیا آپ نے فرمایا، مفہوم "لوگو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے جو شخص ایسے بادشاہ کو دیکھے جو ظالم ہو اللہ کے حرام قرار دئیے کو حلال کہے ، خُدائی عہدوپیمان کو توڑے ، سنت رسول کی مخالفت کرے اور اللہ کے بندوں پر گُناہ اور زیادتی کیساتھ حکومت کرتا ہو، تو وہ شخص اپنی زبان اپنے فعل اور اپنے ہاتھ سے اُس بادشاہ کو نہ بدلے تو اللہ کو حق پہنچتا ہے کے ایسے شخص کو اُس بادشاہ کی جگہ جہنم میں داخل کرے”۔
امام نے اس مُقام پر مزید فرمایا ، مفہوم” لوگو تمہیں معلوم نہیں کہ جن لوگوں نے شیطان کی اطاعت اختیارکی اور اللہ سے مُنہ پھیرا، مُلک میں فساد برپا کیا، حدود شرح کو معطل کیا اور مال غنیمت کو اپنے لیے مختص کر دیا، ایسی صورت میں مُجھ سے زیادہ کس پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اصلاح کی کوشش کرے، میرے پاس تمہارےقاصد آئے اور خطوط پہنچے کے تُم نے بیعت کرنی ہے اور تُم میرے مدد گار بنو گے اور مُجھے تنہا نہ چھوڑو گے، پس اگر تُم اپنا وعدہ پُورا کرو گے تو سیدھے راستے پر پہنچو گے”۔

امام نے یہاں لوگوں کو اپنے حسب اور نسب کا حوالہ دیا اور فرمایا، مفہوم "اگر تُم اپنے وعدے سے پھر جاؤ گے تو تعجب نہیں، تُم اس سے پہلے میرے والد اور میرے چچا زاد بھائی مُسلم کیساتھ ایسا ہی کر چُکے ہو اور عنقریب اللہ مُجھے تمہاری مدد سے بے نیاز کر دے گا”۔

امام کی تقریر سُن کر حُر نے امام سے کہا کہ اگر آپ نے جنگ کی تو آپکو قتل کر دیا جائے گا، امام نے فرمایا "تُم مُجھے موت سے ڈراتے ہو اور کیا تمہاری شقاوت اس حد تک پہنچے گی کہ مُجھے قتل کر دو گے”۔

حُر کے لشکر پر کوئی اثر نہ ہُوا اور وہ امام کو کربلا کی طرف گھیر کر لیجاتے رہے۔

نمبر 11: عزیب الحجنات۔
اس مُقام پر امام کی مُلاقات طرماح بن عدی سے ہُوئی جس نے امام کو کوفے والوں کے خطرناک ارادے سے آگاہ کیا، جسے امام پہلے ہی جانتے تھے اور امام سے اپنے ساتھ کوہ آجاہ چلنے کی درخواست کی تاکہ امام وہاں پناہ لے سکیں۔ امام نے فرمایا، مفہوم "اللہ تعالی تمہیں اور تمہاری قوم کو جزائے خیر دے، ہم میں اور ان لوگوں میں عہد ہو چُکا ہے اور اب ہم اس عہد سے پھر نہیں سکتے”۔

نمبر 12: قصر بنی مقاتل۔۔
فیصلہ ہوچُکا تھا کہ امام کو کوفہ نہیں جانے دیا جائے گا چنانچہ حُر کے لشکر نے کوفہ کا راستہ بدل کر امام کوگھیر کر کربلا کی طرف لیجانا شروع کیا اور امام راستے میں قصر بنی مقاتل رُکے اور شام کے وقت میں امام نے فرمایا ” بیشک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں”۔

امام کے 18 سالہ بیٹے علی اکبر امام کے قریب آئے تو امام نے فرمایا کہ اُنہوں نے خواب میں کسی کو کہتے سُنا ہے کہ یہ لوگ اُنہیں قتل کرنے والے ہیں۔ جس پر جناب علی اکبر نے امام کو تسلی دی اور فرمایا، مفہوم ” کیاہم سیدھے راستے پر نہیں ہیں”۔

نمبر 13: نینوا۔۔
اس مُقام پر حُر کو ابن زیاد کا خط ملا جس میں اُس نے لکھا تھا کہ امام جہاں ہیں اُنہیں وہیں روک لواور اُنہیں ایسی جگہ اُترنے پر مجبور کردو جہاں پانی اور ہریالی نہ ہو۔
حُر نے امام کو ابن زیاد کے خط سے آگاہ کیا۔ آپ نے فرمایا ہم اپنی مرضی سے نینوا میں خیمہ زن ہوں گے۔ جس پر حُر نے کہا کہ ابن زیاد کے جاسوس ہر چیز کی نگرانی کر رہے ہیں لہذا میں آپ کو ایسا نہیں کرنے دے سکتا، پھر امام کا قافلہ ایک مقام پر پہنچا تو امام نے پُوچھا اس جگہ کا کیا نام ہے؟ کسی نے جواب دیا کربلا۔ امام نے فرمایا یہ کرب و بلا کی جگہ ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں ہمیں قتل کیا جائے گا۔

نمبر 14: کربلا
امام کے حکم پر کربلا کے میدان میں خیمے گاڑ دئیے گئے ۔ دریائے فرات خیموں سے کُچھ میل کے فاصلے پر تھا اور یہ 2 محرم 61 ہجری کا دن تھا اور عیسوی کلینڈر پر 3 اکتوبر 680 کی تاریخ تھی۔

نوٹ: اس آرٹیکل میں کربلا کے حالات تفصیلاً بیان نہیں کیے جارہے ۔
اس آرٹیکل کا مقصد امام کے مکہ سے کربلا تک کے سفر میں آنے والی منازل اور چیدہ چیدہ واقعات کا ذکر کرنا تھا تاکہ جو لوگ نہیں جانتے اُنہیں 1731 کلومیٹر کے امام کے اس سفر کی تھوڑی آگاہی ہو
نقل شدہ مضمون ۔

23/07/2023

سو گیا کربلا کی مٹی اوڑ کر شبیر ہے


نتھو خاں پارٹی لاہور

18/07/2023

ترے مصلے پہ رکھی ہے خاکِ قبرِ حسین ع۔
تری نماز سے پہلے حسین ع واجب ہے
ن۔ع۔ن

15/07/2023

Sheikh Atta Ealhi Nohakhowan Party

Aza khana Bawa Mardan Ali shah

11/01/2023

" ﺟﻮ ﻣﺎﮞ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮧ ﮨﻮ ، ﻭﮦ ﺑﭽﻮﮞ ﭘﮧ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﺮﺗﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ "
ﺧﻄﯿﺐ ﺁﻝ ﻣﺤﻤﺪ ﺳﯿﺪ ﺍﻇﮩﺮ ﺣﺴﻦ ﺯﯾﺪﯼ ﻣﺮﺣﻮﻡ ﮐﺮﺑﻼ ﮔﺎﻣﮯ ﺷﺎﮦ ﻣﯿﮟ "ﻣﺎﮞ " ﮐﮯ عنوان ﭘﺮ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮ ﺭﮨﮯﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ فرمایا
ﮔﻨﮕﺎ ﻣﺌﯿﺎ ، ﺟﻤﻨﺎ ﻣﺌﯿﺎ
ﮨﻨﺪﻭ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﻣﺎﮞ ﺑﻮﻟﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﯾﮏ ﺟﻮﺍﻥ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ اور ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﺯﯾﺪﯼ ﺻﺎﺣﺐ! ﻋﺠﯿﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ کہ ﺟﺐﺑﯿﭩﺎ ﻣﺮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺭﺗﮭﯽ ﮐﻮ ﺁﮒ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﭘﮭﺮ ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺭﺗﮭﯽ ﺭﺍﮐﮫ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﺍﺳﮯ ﮔﻨﮕﺎ ﺟﻤﻨﺎ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ، ﻣﺎﮞ ﺍﺱ ﺭﺍﮐﮫ ﮐﻮ ﺑﮩﺎ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﭘﮭﺮ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﺗﮏ ﺍﺱ ﺭﺍﮐﮫ ﮐﺎ ﭘﺘﮧﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ ،
ﺍﺗﻨﯽ ﺳﻨﮕﺪﻝ ﮨﮯ ﻣﺎﮞ؟ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﯽ ﺭﺍﮐﮫ ﺑﮩﺎ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ؟

ﺧﻄﯿﺐ ﺁﻝ ﻣﺤﻤﺪ ﺳﯿﺪ ﺍﻇﮩﺮ ﺣﺴﻦ ﺯﯾﺪﯼ ﺯﯾﺪﯼ مرحوم ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﯾﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺌﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ
ﺟﻮ ﻣﺎﮞ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮧ ﮨﻮ ، ﻭﮦ ﺑﭽﻮﮞ ﭘﮧ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﺮﺗﯽ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ !!!

05/01/2023

Romain Abbas
Slamat Rahain

Videos (show all)

ماشاءاللہ مولا پاک سلامت رکھےقصیدہ پیر میرا علی ع کُل ایمان اےماشاءاللہ ذاکر ہدایت علی مدرسہ چٹھہ
Alhaaj Shiek Atta Elahi Nohakhowan Party
1991فراست علی بٹ ابن باقر علی بٹ مرحوم کی رھائش گاہ گلبرگ لاھور میں شہزادہ اسلم پارٹی موچی گیٹ نوحہ خوانی کر رھے ھیں اس ...
Ali be Aik hain Ustad Pyare khan

Telephone

Website