Dera Ismail Khan Tv News

Dera Ismail Khan Tv News

Only news

19/08/2021

اب وقت ہواجاتا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پورے
ملک میں کورونا وائرس کی شدید
لہر کا خدشہ عوام احتیاط کریں..
گھروں میں نماز و دیگر وعبادات
کریں مسجد میں فاصلے پہ ٹھہرے

18/08/2021

ڈیرہ اسماعیل خان:
9 محرم الحرام کا جلوس تھلہ بموں شاہ سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں ،تھلہ بھوراں شاہ،حسینی چوک،تھلہ یلہ شاہ،حیدری چوک،تھلہ حضرت عباس،علمدار چوک،تھلہ حیدر شاہ شیرازی سے ہوتا ہوا مسجد لاٹو فقیر پر اختتام پذیر ہوا جلوس میں عزادارن حضرت امام حسین کے غم میں سینہ کوبی کرتے رہے

15/08/2021

جنوبی وزیرستان:افغان طالبان نے پاک افغان بارڈر انگور آڈاہ پر قبضہ کر لیا ذرائع

جنوبی وزیرستان:طالبان کمانڈر جمشید کی قیادت میں طالبان نے انگور آڈاہ اور مچداد کیمپ کا کنٹرول سنبھال لیا ذرائع

جنوبی وزیرستان:پاک افغان بارڈر انگور آڈاہ پہلے ہی سیکورٹی کی وجہ سے بند کردیا ہے

جنوبی وزیرستان:انگور آڈاہ پر تعینات افغان فورسز نے سرنڈر کر دیا ذرائع

10/08/2021

ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی یکم محرم سے مجالس عزاء شروع ہو گئیں۔ مجالس میں علماء و زاکرین نے واقعہ کربلا اور فلسفہ شہادت امام حسین پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے

دنیا بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں یکم محرم الحرام سے مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 69 امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

مجالس عزاء میں علماء و زاکرین نے واقعہ کربلا اور فلسفہ شہادت امام حسین اور ان کے رفقاء پر روشنی ڈالی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یکم سے 10 محرم الحرام تک کل 642 مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جبکہ 6 محرم الحرام سے علم و سیج (جنازہ علی قاسم) کے جلوس شروع ہوگے۔

محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے

یکم محرم الحرام سے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو 4 زون اور 11 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے محرم الحرام کے سلسلے میں ڈیرہ پولیس کے 7540 جوان اور افسران جس میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایف آر پی، ایلیٹ پولیس، اسپیشل برانچ، بم ڈسپوزل سکواڈ، کینین یونٹ، کنٹرول یونٹ اور ریزرو نفری اپنی مخصوص ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

یکم محرم الحرام سے 08 تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری جب کہ 9 اور 10 کو مکمل پابندی عائد ہو گی۔ محرم الحرام کے موقع پر 642 مجالس اپنے مقررہ اوقات کار میں منعقد ہوں گی جبکہ 194 جلوس اپنے مقررہ روٹس پر نکالے جائیں گے۔

ایک اندازے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک تقریبا 22 سے زائد سیج (جنازہ علی قاسم بن امام حسن مجتبیؑ) کے جلوس، 8 بیڑے کے جلوس، 2 گھڑی گھڑولہ کے جلوس، 13 سے زائد مکانڑی جلوس، 9 مہندی کے جلوس، 19 علم و ذوالجناح کے جلوس اور 19 تعزیوں کے جلوسوں سمیت 250 سے زائد پروگرام منعقد کیے جائیں گے

28/07/2021

1. ہر کونسل میں جنرل سیٹ کی تعداد 3، خاتون.1 نوجوان1. کسان۔ 1 اور اقلیتی نشست بھی1ہوگی۔
اس طرح ایک کونسل میں کل ممنران کی تعداد 7 ہوگی ویلج میں جو بھی ایک نمبر پر آئے گا وہ وہ ویلج ناظم اور تحصیل اسمبلی کا ممبر بھی ہوگا اورناظم رزلٹ کے تین دن کے اندر کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرے گا

2. ایک ووٹر 6 ووٹ ڈال سکے گا۔
3. امیدوار کے لئے انتخاب لڑنے کے لئے کوئی تعلیمی قابلیت کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ البتہ نوجوان سیٹ کے انتخابات کے لئے 21 سال سے 30 سال تک اور باقی نشستوں کے لئے 21 سال سے اوپر عمر درکار ہے۔
4. امیدوار صرف اسی کونسل سے انتخابات لڑ سکتا ہے جہاں پر اس کا ووٹ بطور ووٹر انتخابی فہرست میں درج ہو۔
5. انتخابات کے لئے داخلہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں نامزدگی فارم جمع کرناہوگا۔
اور ویلج/ نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرنے کی فیس 5,000جبکہ تحصیل چیئرمین کی نشست کی انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرنے کی فیس 50,000 روپے ہیں۔
اور یہ فیس ناقابل واپسی ہوگی۔
6. تحصیل چیئرمین کے نشست کے لئے انتخابات براہ راست ووٹ کے ذریعے ہونگی۔ یعنی پورے تحصیل کونسل میں جتنے ووٹر رجسٹرڈ ہیں انہی سے MNA اور MPA کی طرز پر ووٹ لیا جائے گا۔
ضلع کونسل کا نظام اس دفعہ ختم کیا گیا ہے اس لئے ضلع ممنر یا ضلع ناظم نہیں ہے۔
7. یونین کونسل لیول پر اس بار انتخابات نہیں ہوگے اس بار صرف نیبر ہوڈ یا ویلج کونسل ہونگے اور اوپر لیول پر تحصیل ہوگا۔
البتہ ووٹر کی کوئی تعداد نہیں رکھی گئی ہے کیونکہ حلقہ بندی ووٹر نہیں بلکہ آباد کے اعتبار سے کی جاتی ہے اور وہ ہر کونسل میں 5 سے 15 ہزار تک ہوگی۔
8. نیبر ہوڈ وہ کونسل ہوتا ہے جو شہری علاقوں میں ہو اور ویلج کونسل دیہی علاقوں میں ہوتا ہے۔ یونین کونسل اس سے پہلگ ہوتا تھا اور وہ ان دونوں سے بڑا ہوتا ہے جسے 2015 انتخابات میں وارڈ کا نام دیا گیا تھا۔ موجودہ نظام میں یونین کونسل کا تصور ہی ختم کیا گیا ہے۔

26/07/2021

بورڈ امتحانات کے حوالے سے اہم خبر۔۔۔۔۔
نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات اپنے وقت پر ہونگے سوشل میڈیا پر کینسل، پروموشن کی خبریں بلکل غلط ہیں ۔
رزلٹ 45 دنوں میں تیار کیا جائے گا تا کہ طلباء کا وقت ضائع نہ ہو۔ جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے رزلٹ پر کام تیزی سے جاری ہے 20 اگست سے پہلے رزلٹ جاری کر دیاجائے گا۔ چئیرمین تعلیمی بورڈ ڈی آئی خان

24/07/2021

*پنجاب حکومت کا ملتان سمیت 5 اضلاع میں گھر گھر کرونا ویکسین مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔*

پنجاب حکومت نے ملتان سمیت 5 اضلاع میں 26 جولائی سے گھروں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گھر گھر کرونا ویکسین مہم ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں چلائی جائے گی۔

تفصیلات (آر ٹی آئی ویبلاگ) کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہفتہ کے روز ہونے والے اجلاس میں 26 جولائی سے پولیو ویکسین کی طرز پر گھر، گھر جاکر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر (این سی او سی) نے 14 اگست تک 18سال سے زائد عمر افراد کی 40 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے۔

گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں اور تمام ٹیچنگ اسپتالوں کے زیرِ انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپ بنائے جائیں گے جبکہ گھروں پر ویکسین لگانے کیلئے ہر یونین کونسل میں دو موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

ایک یونین کونسل میں ٹیم 3 ارکان پر مشتمل ہوگی، 2 ویکسینیشن ٹیمیں گھر گھر جائیں گی۔

محکمہ صحت پنجاب گھر گھر ویکسین مہم کیلئے فیصل آباد میں 566، گوجرانوالہ 224، ملتان میں 250، راولپنڈی 356 اور لاہور میں 528 موبائل ٹیمیں تشکیل دے گا۔

خصوصی گھر گھر مہم کیساتھ ساتھ ویکسینیشن سینٹرز پر معمول کے مطابق ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری رہے گا۔

22/07/2021

CPEC Western Route: 6 lanes 1500 meters Indus River bridge near Esa Khel Mianwali first asphalt layer completed. 6 hours travelling time will be 2 hours 30 mints from Islamabad to D I Khan.
292 Km D I Khan Islamabad Motorway M-14 will be open for traffic soon. Quetta Islamabad travelling time will be reduced 3 hours 30 mints

22/07/2021

ڈی۔آئی۔خان: اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری بہمراہ ڈیرہ پولیس نے دریا بند پر تمام پارکس بند کرا دیئے۔

22/07/2021

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفرآباد کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر آزاد کشمیر میں داخلے پر پاپندی عائد ہے۔

پاپندی کے باجود علی امین گنڈا پور نے خواجہ فاروق،عتیق الرحمان،اور راجہ منصور کے ہمراہ جلسہ میں شرکت کی۔خط

جلسہ مظفرآباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔خط

علی آمین گنڈا پور کو آزاد کشمیر میں جلسے جلوسوں اور کمپین میں شرکت پر پاپندی کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا ،خط

خواجہ فاروق،عتیق الرحمان،اور راجہ منصور نے الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود عملدرآمد نہ کیا،خط

خواجہ فاروق،عتیق الرحمان،اور راجہ منصور کو نااہل کیا جائے،خط

17/07/2021

مظفرآباد میں تعینات خفیہ ایجنسی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نعیم کو اختیارات سے تجاوز کرنا اور آزاد کشمیر الیکشن میں اثر انداز ہونے پر برطرف کرنا اس بات کی علامت ہے کہ پاک فوج آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔۔۔

16/07/2021

مظفرآباد
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم، چیف سیکرٹری کو خط

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی آزاد کشمیر میں جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کر دی

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط

وزیر موصوف کی آزاد کشمیر میں تقریروں سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے، مکتوب کے مندرجات

اشتعال انگیز بیانات سے انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے،الیکشن کمیشن کے مکتوب کے مندرجات

علی امین گنڈا پور کی جانب سے ضابط اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے، چیف سیکرٹری کو حکم

14/07/2021

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل: ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کوکلیئر کردیا گیا

اسلام آباد:رنگ روڈ سکینڈل کی ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے۔ ‏اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم رپورٹ ‏اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔ اس رپورٹ میں ‏ایک سو کے قریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس میں ‏رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنا اور غیر قانونی ایوارڈ ہونا ثابت ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‏رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی۔ تاہم سکینڈل کی ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں ہے۔

رنگ روڈ منصوبے سے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تحقیقات نیب کرے گا۔ ‏اینٹی کرپشن پنجاب نے پراجیکٹ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‏6 رکنی جے آئی ٹی نے تحقیقات میں 21 ہزار صفحات کی جانچ پڑتال کی۔ ‏پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ہدایات لنیے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‏پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کیں۔ ‏رنگ روڈ منصوبے میں وزیراعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔ ‏منصوبے کی لاگت میں پی سی ون میں تبدیل کرنے سے 10 ارب کا اضافہ ہوا۔

13/07/2021

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا نوٹس۔

ملاکنڈ تعلیمی بورڈ دیر لوئر سنٹر میں طالب علم کا میٹرک کے جاری امتحانات میں نقل کرنے پر صوبائی وزیرتعلیم کا نوٹس۔


صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا ملاکنڈ بورڈ کے کنٹرولر اور نقل پر اس کے بیٹے کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔

کنٹرولر کو امتحان جبکہ متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی سے الگ کردینے اور انکوائری کا حکم۔

مزید کاروائی کےلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم۔

واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی ۔

میرٹ کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔ شہرام خان ترکئی

میڈیا اور ان تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو کہ کہ اس طرح کے کاموں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ شہرام خان ترکئی۔

07/07/2021

*موسم کی صورتحال*

*آئندہ چند روز مزید بھکر، لیہ، میانوالی، ڈی آئی خان، سرگودھا کےعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان*

*12جولائی سے مون سون کی بارشیں*

Telephone

Website