Imamia Forum Pakistan

Imamia Forum Pakistan

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imamia Forum Pakistan, Religious organisation, .

05/05/2023

امامیہ فورم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس امامیہ ہاؤس سولجربازار میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین امامیہ فورم محترم جناب علی اکبر پنجوانی نے کی۔ اجلاس میں محرم الحرام ۱۴۴۵/۲۰۲۳ھ کے یکم سے ۹ محرم مجالس عزاء کے عشرے اور مؤکب عزاداران امام حسین (ع)کے حوالے سے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین اور کابینہ کی جانب سے تری منگل کے گورمینٹ ہائی سکول پر فائرنگ سے شیعہ اساتذہ کی شہادت پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور حکومت وقت اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کو کرار واقعئ سزا دی جائیں اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس کے اختتام پر شہدائے تری منگل کے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 03/05/2023

امامیہ فورم کراچی کی جانب سے بیرون ملک کےدوراجات سے واپسی پر حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا عارف حسین کاظمی صاحب کے اعزاز میں عشایہ دیا
گیا جس میں امامیہ فورم کے عہداران و ممبران نے شرکت کی۔

22/04/2023

عید سعید فطر کے موقع پرامامیہ فورم کراچی کی جانب سے تمام امت اسلامی، مقام معظم رہبری امام خامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمان عج اللہ تعالی فرجہ شریف کی خدمت میں تبریک و تہنیت عرض ہے

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 14/04/2023

ٓآئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں مرکزی آزادی القدس ریلی کا انعقاد
ریلی نمائش تا تبت سینٹر تک نکالی گئی، ہزاروں مرد، خواتین، بچوں اور جوانوں کی شرکت
امریکا، اسرائیل اور اس کے حواریوں کو اب کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی، حسن عارف صدر آئی ایس او پاکستان
فلسطینی عوام پر مسجد میں حملہ اسرائیل میں جاریحکومت مخٓلف احتجاج سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،علی زیدی صدر پی ٹی آئی سندھ
پاکستانی غیور عوام کبھی اسرائیل کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیگی، مسلم پرویز نائب امیر جماعت اسلامی کراچی
اسرائیل کے مظالم کی آگ اسرائیل کے اندر تک جاپہنچی ہے جو بہت جلد اسرائیل کے اختتام پر ختم ہوگی،علامہ احمد اقبال رضوی
سرزمین فلسطین نہر سے بہر تک صرف فلسطینی عوام کی ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی،مولانا عقیل انجم جمیعت علماء پاکستان

کراچی (پ-ر)حالیہ دنوں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشتگردوں کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ امریکا، اسرائیل اور اس کے حواریوں کو اب کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی، فلسطین و قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے۔ بہت جلد ہم بیت المقدس میں افطار کریں گے، حالیہ دنوں فلسطینوں پر مسجد میں حملہ اسرائیل میں جاری صہیونی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج سے بین الاقوامی سطح پر توجہ ہٹانے کی سازش ہے لیکن اب اسرائیل کے مظالم کی آگ اسرائیل کے اندر تک جاپہنچی ہے جو بہت جلد اسرائیل نامی ناسور کے اختتام پر ہی ختم ہوگی۔ کچھ عناصر ملک میں اسرائیل جیسی ناجائر ریاست کو قبول کرنے کے لئے زمینہ و ماحول سازی کرررہے ہیں ہم انکو بتا دینا چاہتے ہیں پاکستانی غیور عوام کبھی اسرائیل کو قبول کرنے کی اجازت نہیں دیگی، کیونکہ یہ سرزمین نہر سے بہر تک فلسطینوں کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جاب سے تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نمائش تا تبت سینٹر نکالی جانے والی مرکزی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔القدس ریلی تبت سینٹر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیرمسلم پرویز، پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاکستانی اشیاء کی اسرائیل درآمد پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ گرچہ حکومت نے اس خبر کی تردید کردی ہے لیکن ان عناصر کے خلاف کوئی علمی اقدام نہیں کیا گیا جو اس سازش میں ملوث ہیں اور نا ہی ان شہریوں سے باز پرس کی گئی جو پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کرکے آئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کا بانی اور موجد ہے جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے۔ سلام ہو امام خمینی رح پر جنہوں نے جمعتہ الوداع کے روز یوم القدس منانے کا اعلان کرکے فلسطین کے قضیہ کو زندہ کردیا اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کو خاک میں ملادیا، آج دنیا بھر میں ناصرف مسلمان بلکہ ہر ذی شعور انسان غاصب صہیونی ریاست اور اسکے سہولت کار امریکا کی جنایت کاریوں اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کررہا ہے اور یہ آواز وقت کے ساتھ ساتھ مزید بلند ہوتی چلی جائے گی۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی ناگزیر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نا منظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم سمیت برطانوی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

14/04/2023

حجتہ السلام و المسلمین مولانا نصرت عباس بخاری کا یوم القدس کے حوالے سے خصوصی پیغام

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 13/04/2023

*امامیہ فورم کراچی* کی جانب سے شرکاء جلوس امیرالمومنین حضرت علی ع (21رمضان المبارک) کے لیے *نماز باجماعت و افطار* کا اہتمام باغ زہرا اسٹریٹ کھارادر میں کیا گیا۔
نماز مغربین مولانا ہادی ولایتی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

06/04/2023

*۲۱ رمضان یوم شہادتِ امام علی علیہ اسلام*

باجماعت نماز مغربین اور افطار کا اہتمام باغِ زہرا اسٹریٹ کھارادر پرکیا جارہا ہے۔

باجماعت نماز مغربین: *مولانا ہادی ولایتی صاحب* کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔

تمام عزاداران امام علی علیہ اسلام سے شرکت کی گزارش ہیں

منجانب: *امامیہ فورم کراچی*

05/04/2023

*ولادت با سعادت امام حسنؑ مجتبیٰ علیہ السلام* کے پرمسرت موقع پر تمام مؤمنين بلخصوص وقت کہ امام عج، رہبر معظم، پیروان ولایت، محب اہلبیت ع کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں..

*امامیہ فورم*

03/04/2023

امامیہ فورم کراچی کی جانب سے دعوت افطار کو اہتمام کیتھولک کلب میں کیا گیا۔ دعوت افطار میں شہر کراچی کی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی

امامیہ فورم کراچی کے تحت دعوت افطار - اسلام ٹائمز 02/04/2023

https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1049939/1/%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85%DB%8C%DB%81-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D8%A7%DA%86%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%D8%AD%D8%AA-%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA-%D8%A7%D9%81%D8%B7%D8%A7%D8%B1

امامیہ فورم کراچی کے تحت دعوت افطار - اسلام ٹائمز دعوت افطار میں نماز مغربین مولانا جواد نوری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ پروگرام میں مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا باقر ع...

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 31/03/2023

امامیہ فورم کراچی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیتھولک کلب میں کیا گیا۔ دعوت افطار میں شہر کراچی کی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور تنطیمیں جن میں جناب محمود مولوی ایم این اے پاکستان تحریک انصاف، جناب فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان، جناب عادل عسکری ایم کیو ایم پاکستان، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا ناظر عباس تقوی مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا صادق جعفری صدر کراچی ڈویژن ایم ڈبلیو ایم،مولانا باقر زیدی صوبائی صدر سندھ ایم ڈبلیو ایم، مولانا نیعم الحسن،مولانا حافظ حیدر نقوی، علامہ باقر زیدی جعفریہ آلائنس پاکستان، جناب محمد دیباج صدر کراچی ڈویژن آئی ایس او، جناب سرور علی جنرل سیکریٹری پاک محرم ایسوسی ایشن، جناب عسکری دیوجانی یوتھ فاؤنڈیشن، جناب یعقوب شہباز، جناب رضی حیدر ، جناب منور بھوجانی کونسلر پاکستان تحریک انصاف، جناب معاز نظامی، ڈاکٹر صابر ابو مریم فلسطین فاؤنڈیشن، جناب علی رضا لیلانی آئی او کراچی ریجن نے شرکت کی جبکہ نماز مغربین مولانا جواد نوری صاحب کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 29/03/2023

امامیہ فورم کی جانب سے *۹ رمضان المبارک کی دعوت افطار* کے سلسلے میں جناب منظر الحق تھانوی اور سید معاذ علی نظامی سے ملاقات اور افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 29/03/2023

امامیہ فورم کی جانب سے *۹ رمضان المبارک کی دعوت افطار* کے سلسلے میں جناب ظفر عباس جنرل سیکریٹری جے ڈی سی سے ملاقات اور افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 29/03/2023

امامیہ فورم کی جانب سے *۹ رمضان المبارک کی دعوت افطار* کے سلسلے میں جناب محمد دیباج ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی سے ملاقات اور افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 29/03/2023

امامیہ فورم کی جانب سے *۹ رمضان المبارک کی دعوت افطار* کے سلسلے میں جناب حسن اکبر خوجہ جماعت اور شاہد بادامی محفل مرتظٰی ٹرسٹ سے ملاقات اور افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی

29/03/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=711396650778694&id=100057250967874&mibextid=Nif5oz

عشرہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت سید الشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام یکم محرم الحرام تا ۱۰ محرم الحرام ۱۴۴۵ھ ۲۰۲۳ بوقت 10:00 بجے شب خطاب: حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا عارف حسین کاظمی بمقام: موکب عزادران امام حسین ع سولجر بازار نمبر ۳ کراچی منجانب : امامیہ فورم کراچی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 28/03/2023

امامیہ فورم کی جانب سے *۹ رمضان المبارک کی دعوت افطار* کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال اورسینیر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات اور افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 28/03/2023

امامیہ فورم کراچی کے وفد کی یوتھ فاونڈیشن کے چیرمین عسکری دیوجانی سے ان کے آفس میں ملاقات باہمی امور پر گفتگو اور ۹ رمضان کو افطار کی دعوت دی گئی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 28/03/2023

امامیہ فورم کی جانب سے *۹ رمضان المبارک کی دعوت افطار* کے سلسلے میں جناب ناظر تقوی شیعہ علماء کونسل، جناب صابر فلسطین فاؤنڈیشن، جناب مرزا یوسف حسین، علامہ باقر رضا زاکرین امامیہ اور جناب مبشر حسن ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات اور افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 27/03/2023

امامیہ فورم کی جانب سے *۹ رمضان المبارک کی دعوت افطار* کے سلسلے میں جناب سرور علی، پاک محرم ایسوسی ایشن، جناب ایس ایم نقی مرکزی تنظیم عزاداری اور جناب علی حسین ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات اور افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 27/03/2023

امامیہ فورم کی جانب سے *۹ رمضان المبارک کی دعوت افطار* کے سلسلے میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب سے ملاقات اور افطار میں شرکت کی دعوت دی گئی

Photos from Imamia Forum Pakistan's post 24/03/2023

پریس ریلیز

رمضان کے پروگرامات کو حتمی شکل دینے کیلئے امامیہ فورم کا اہم اجلاس

امامیہ فورم کراچی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس مورخہ ۲۳ مارچ کو چیرمین امامیہ فورم جناب علی اکبر پنجوانی کی زیر صدارت امامیہ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے مہینہ کے حوالے سے پروگرامات کو حتمی شکل دی گئی۔
چیرمین امامیہ فورم جناب علی اکبر پنجوانی نے اپنی گفتگوں میں رمضان المبارک کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان المبارک میں ہمیں تزکیہ نفس اور تقوی الہی اختیار کرتے ہوئے اس رحمتوں اور برکتوں کے مہینہ میں گناہوں سے دور رہنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنا چاہیے۔
سیٹرل کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک میں ۹ رمضان کو دعوت افطار، دروس ، شب دعا اور ۲۱ رمضان نماز باجماعت و افطار کے پروگرامات کی منظوری بھی دی گئی۔

07/03/2023

*ولادت با سعادت امامِ العصرِ زماں عج* کے پرمسرت موقع پر تمام منتظرانِ مھدی بالخصوص چہاردہ معصومین ع و سیدہ بی بی نرجس خاتون ع و رہبر معظم، پیروان ولایت، محب اہلبیت ع کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں.. *امامیہ فورم کراچی*

25/02/2023
23/02/2023

3 شعبان یومِ ولادتِ باسعادت فاتح جہادِ اکبر، شہنشاہِ کائنات، مُحسنِ انسانیت، آقا و مولا، سید الشہداء، نواسۂ رسول، سید و سردار جوانان بہشت، سبط رسول الثقلین، فاتح کربلا، امام عالی مقام *"سیدنا حضرت امام حُسین علیہ السلام"* کے پرمسرت موقع پر تمام مؤمنين بلخصوص وقت کہ امام عج، رہبر معظم، پیروان ولایت، محب اہلبیت ع کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں.. *امامیہ فورم*

18/02/2023

پاکی ہے اسے جو راتوں رات اپنے بندے کو لے گیا مسجدِ حرام (خانہ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (بیت امقدس) تک۔۔

تمام مومنین و مومنات بلخصوص یوسفِ زہرا امام مہدی (عج) کو شبِ معراج مبارک.

*امامیہ فورم کراچی*

Telephone

Website