PPP KPK

PPP KPK

PPP KPK MEDIA CELL

12/08/2023

چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید
چیئر پرسن بیگم نصرت بھٹو
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید
میر مرتضی شہید
شاہ نواز بھٹو شہید

کے قریبی ساتھی سینیٹر سردار سلیم 87 برس کی عمر میں دارِ فانی سے پردہ فرما گئے ہیں۔ آپ 30 نومبر 1967 سے لیکر آجدن تک کی جدوجہد کے عینی شاہد تھے، التماسِ دعا🙏🏼

11/08/2023

کمال کا مذہبی ٹچ۔
مذہب جیسی مقدس چیز میں بھی جھوٹ کی آمیزش کرنے والے نہ جانے اپنے ضمیر کو کیسے مطمئین کرتے ہوں گے۔ یا شائد ضمیر نامی چیز سے کبھی ان کا واسطہ پڑا ہی نہیں۔۔۔

آپ کی اطلاع کیلئے یہ فوٹو 17 جولائی کو علی محمد خان نے اپنے فیسبک پیج پر شیئر کی تھی۔ جو کے کمینٹ میں درج ہے۔
اس کے بعد یوتھیئوں نے اس فوٹو پر عمران خان کا سر لگا کر مذہبی ٹچ والا منجن بیچنا شروع کردیا۔ اسے کہتے ہیں زندہ معجزہ۔

09/06/2023

لاہور میں بننے والی پاکستان پیپلز پارٹی کو،
سندھ کی محدود جماعت کہنے والو،
کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی نے
جی-ایچ-کیو کی پیداوار ن لیگ اور پی ٹی آئی کو بری شکست سے ہمکنار کیا ہے،
اسے کہتے ہیں عوامی جماعت اور عوام کی طاقت
جئے بھٹوازم 🇱🇾🇵🇰✌️

26/12/2022

ڈھونڈو گے ملکوں ملکوں میں
ملنے کے نہیں، نایاب ہیں ہم
27 دسمبر یومِ شہادتِ محترمہ بینظیر بھٹو شہید 💔

11/06/2022

خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعلیٰ، وزراء بیوروکریٹ کو ہوائی سفر سے لطف اندوز کرنے کیلئے سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کیساتھ ہوائی جہاز کے استعمال کی اجازت دیتے ہوئے قانون میں ترمیم کر دی۔
صوبائی حکومت نے سرکاری خرچ پر زمینی سفر کی بجائے ہوائی سفر کو ترجیح دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے بعد وزراء اوربیوروکریٹ کیلئے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر سمیت ہوائی جہاز استعمال کی اجازت دیتے ہوئے قانون میں ترمیم کر دی جبکہ ضرورت پڑنے پر وزیر اعلیٰ، وزراء اور بیوروکریٹس سرکاری اخراجات پر وفاقی حکومت، پاکستان ائیر فورس یا اوپن مارکیٹ سے ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز کرایہ پر حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔
عوام کے ٹیکس سے اکٹھی کی جانے والی رقم اب وزیر اعلیٰ سمیت ان کے وزراء اور تمام بیوروکریٹس ہوائی جہاز یا ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے پر خرچ کرینگے۔ خیبرپختونخوا وزراء کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق قانون میں ترمیم شامل کی گئی ہے۔ قانونی مسودہ میں شامل نئی ترمیمی شق7بی (1)کے مطابق وزیر اعلیٰ سرکاری اخراجات پر سرکاری دوروں کیلئے ہیلی کاپٹرہوائی جہاز کا استعمال کرسکیں گے۔ اسی شق کی ذیلی شق(2) کے مطابق وزیر اعلیٰ سرکاری اخراجات پر اوپن مارکیٹ، پاکستان ائیر فورس یا وفاقی حکومت سے سرکاری مقاصد کیلئے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز حاصل کرنے کے مجاز ہونگے اور اسی شق کی ذیلی شق(3)کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی وزیر یا بیوروکریٹ کو سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز میں سفر کرنے کی اجازت دے۔
قانون میں ترمیم سے قبل سرکاری ہیلی کاپٹر میں صرف وزیر اعلیٰ کو دورہ کا اختیار حاصل تھا تاہم اب وزراء اور بیوروکریٹس کو ہوائی سفر سے لطف اندورز ہونے کیلئے قانون میں ترمیم شامل کی گئی ہے۔ قانونی مسودہ کو کل10جون کے خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسمبلی سے منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وزراء اور کوئی بھی بیوروکریٹ ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز میں سرکاری خرچ پر سفر کرنے کے مجاز ہونگے۔

08/06/2022

کی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں۔
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں۔
۔
آئیں اپنے اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھ کر پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔
#گستاخِ_رسول_نامنظور

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔۔