Jandran kalan
Village Jandran Kalan P/O Hujra Shah Muqeem, Tehsil Depalpur, District Okara.
وہ بھاگا نہیں، ڈرا نہیں ، جھکا نہیں بکا نہیں بلکہ اس قوم کی حقیقی آزادی کا مقصد عوام کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد عوام میں موجود ہے اور مافیا سے لڑرہا ہے
یہ دو تصوریں ہیں بلکہ اگر میں کہوں کہ یہ دو تہذیبیں ہیں تو غلط نہ ہو گا, ایک طرف پاکستانی بچہ ہے جو تھیلیسیمیا مرض کا شکار ہے اور دوسری طرف کینیڈین بچی ہے وہ بھی تھیلیسیمیا مرض کا شکار ہے اور دونوں کے حالات آپکے سامنے ہیں، اس پکچر میں پاکستانی بچہ جو دیکھایا گیا اسکی کنڈیشن کئی بچوں سے کافی بہتر ہے یقین کریں میں نے ایسے ایسے بچے پاکستان میں دیکھے ہیں کہ انکی طرف دیکھنے کا حوصلہ نہیں ہوتا، اکثر ہمارے پاس ایسے پیشنٹ آتے ہیں، ویسٹرن بچوں کے لیے تھیلیسیمیا محض ایک لائف سٹائل ہے وہ بالکل نارمل زندگی بسر کرتے ہیں اور ہر میدان میں کامیاب ہیں اور دوسری طرف ہمارے بچے ہیں یہ فرق صرف کوالٹی ٹریٹمنٹ کا ہے جو ہمارے 95% بچوں کو میسر نہیں بلکہ آگاہی تک نہیں۔ آخر زمہ دار کون ؟
اے اہل درد ، ان بچوں کے ذمہ دار آپ بھی ہیں۔ آئیں اور اپنی ذمہ داری پوری کریں
اَلسَلامُ عَلَيْكُم
اپیل برائے ڈونیشن
جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن کو تھیلیسیمیا کے معصوم بچوں کے لیے فوری 50 بلڈ بیگز کی ضرورت ہے
ایک بلڈ بیگ تقریبا 550 روپے کا ہے
جو بھاٸی خود بلڈ بیگ لیکر عطیہ کرنا چاہیے یا اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے رابطہ کریں
03448883314
" تیری بہن لگتی ھے کیا..؟"
گزشتہ رات ایک گروپ میں کسی طالبہ نے یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کے بارے میں پوچھنے کے لئے پوسٹ کی.
ہر ایک نے اپنی رائے دی. کچھ شوخے، ون وھیلر ٹائپ لڑکوں نے ان باکس آنے کے لیے کہا اور کچھ نے اپنا نمبر دے کر کہا کہ فون کرے تاکہ تفصیل سے جواب دیا جا سکے
لڑکی سمپل ہی لگ رہی تھی اور کیا پتا رابطہ کر لیتی کہ اچانک ایک سلجھے ہوئے بھائی نے موجودہ حالات کو سمجھتے ہوئے کمنٹس میں لکھ دیا کہ مس، آپ پلیز کسی کو فون نہیں کریں نہ ان باکس پر آئیں بہتر ھے کہ اپنی قریبی یونیورسٹی جائیں اور معلومات لے لیں یہاں کچھ لوگ پھسانے اور ٹریپ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں. ۔۔۔۔آپ کے لئے میرا بہترین مشورہ ھے.. باقی اللّٰہ آپ کو شعور دے اور حفاظت کرے.
ایک منٹ بعد ہی فوراً ان لڑکوں میں سے کسی کی طرف سے کمنٹ آیا..زبان کی شائستگی ملاحظہ فرمائیں..
" ابے تجھے کیا تکلیف ھے؟ تیرے پیٹ میں کیوں درد آٹھ رہا ھے.. تیری بہن لگتی ھے کیا..؟"
وہ بھائی شائد خفت محسوس کرنے لگے اور خاموش ہو گئے۔۔۔۔۔
میں نے ان بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹس میں کہا کہ
بھائی آپ انکو جواب دیں کہ ہاں مجھے واقعی تکلیف ہوگی اگر خدانخواستہ کوئی بھٹک گیا. کسی کے والد کے کندھے غم سے مذید جھک گئے.
میرے آنسو تو شاید کچھ لمحوں کے ہونگے. مگر اس بہن کے آنسو شاید کبھی ختم نہیں ہوں گے تب مجھے تکلیف ہوگی
رہ گیا سوال کہ میری بہن لگتی ھے کیا..؟
تو ہاں میری بہن ھے.. اگر میری بہن نہ سہی، میری بہن جیسی تو ھوگی. مجھ جیسے بھائی ہی کی بہن ہوگی.. .کیا فرق پڑتا ھے.. . میرے ماں باپ کی نہ سہی، کسی بوڑھے ماں باپ کی تو عزت ہوگی.
اس بہن کے اپنے ارمان بھی تو ہونگے. کچھ سوچا ہوگا.. . مستقبل کے خواب سجاۓ آگے پڑھنے کی خواہش بھی ہوگی.۔۔۔۔
پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ میرے بھائیو آپ سے جب ایسے لوگ یہ سوال کریں کہ تمہاری بہن لگتی ہے کیا تو آپ خاموش مت ہو جائیں کہ اب میں اسکو کیا بولوں بلکہ اسکو غیرت دلایئں کہ ۔۔۔۔۔۔
وہ لوگ بھی تو ہیں کہ جن لوگوں کا کسی سے خون کا رشتہ نہیں ہوتا مگر وہ خون دینے کے لئے آمادہ رہتے ہیں. ایدھی، انصار برنی اور جگنو ویلفیئر جیسے ۔۔۔۔ ان سے کبھی کسی نے پوچھا تمہاری یہ بہن لگتی ہے کیا ؟
کاش ہم سب خون دینے والے اشرف المخلوقات بنیں نا کہ خون پینے والے بھیڑیے۔۔
خون کا عطیہ دینے کیلئے #جگنو #ویلفیئر #فاونڈیشن سے رابطہ کیجئے۔
قاسم علی انفارميشن سیکرٹری جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن دیپالپور