Quran Tehreek
Learn Quran with Urdu on Facebook. We are introducing a unique method to learn online Quran in Urdu with interesting Quranic animation.
Quran Urdu With Dr Ali Imran
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آئین ِ پاکستان کے مطابق عوام کو قرآن کی تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اسی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے حکومت نے قرآن بل2017 کے ذریعے تمام نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے پانچویں تا بارہویں جماعت کے مسلمان طلبہ کے لئے میں پورے قرآن کا ترجمہ سمجھ کر پڑھنالازم قرار دیدیاہے الحمد للہ ثم الحمد للہ۔ لیکن جہاں طلبہ کے لئے درسی نصاب میں شامل قرآن کی کچھ سورتوں کا ترجمہ رٹنا ہمیشہ سے ایک مشکل کام رہا ہے تو وہیں صرف اسلامیا ت کے پیریڈ میں عربی گرامر اس حد تک پڑھا دینا کہ طالب علم خود سے قرآن کا ترجمہ کرنے کے قابل ہوجائے یہ بھی عملاًممکن نہیں ۔ اس مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لئے ہم طویل تحقیق اورتعلیمی ماہرین کی آراء کے ساتھ ساتھ مختلف مسالک کے جید علماء کی سرپرستی اور ان کے اتفاق رائے سے ایک جدید طریقہ تدریس پیش کررہے ہیں جس کا نام ہم نے علامتی طریقہ تدریس رکھا ہے ۔