Akash khanzada

Akash khanzada

Mujhy achy achy loog Falow karen

20/03/2024
20/03/2024

‏یہ نیا سال عظیم ، خوبصورت ، اور بہادر ماھرنگ کے نام ❤️
💯💙💞




❤❤







🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹








20/03/2024

.









20/03/2024

‏آپ کے پاس طاقت ہے۔ ہمارے پاس دلیل ہے۔ ہمارے پاس سوال ہیں۔ آپ کے پاس خوف کا ہتھیار ہے۔ اگر آپ سوال کا جواب دھمکی سے دیں گے اور دلیل کا جواب دہشت سے تو آپ ہمارے اپنے تو ہرگز نہیں ہوسکتے۔

ہم نے آپ کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے۔ صرف آواز اٹھائی ہے۔ آپ نے جواب میں ہاتھ اٹھایا ہے۔ بلکہ ہمیں اٹھایا ہے۔ اگر ہمیں یہ یقین نہ ہوتا کہ ہتھیار اٹھا کر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا تو ہم ہتھیار بھی اٹھا لیتے۔ یہی اصول آپ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ آپ نے ہتھیار اٹھا رکھے ہیں آپ کبھی بھی پائیدار امن قائم نہیں کرسکتے۔

ہم تو صرف یہ پوچھتے ہیں کہ محسن نقوی ، فیصل واوڈا اور کاکڑ نے اس ملک کے لیے یا فوج کے لیے کون سی قربانیاں دی ہیں؟ یا یہ شہدا کے کس نظریے کے وارث ہیں؟ تو آپ ہمارے اوپر شہداء کی توہین کا الزام لگا دیتے ہیں۔

ہم سوال یہ پوچھتے ہیں کہ فوج کے افسروں کی باقی محکموں سے زیادہ مراعات کیوں حاصل ہیں ؟ ہم پوچھتے ہیں جرنیل ریٹائر ہو کر ملک سے باہر کیوں چلے جاتے ہیں؟ ہم پوچھتے ہیں آپ حلف اٹھانے کے باوجود کیوں سیاست میں دخل دیتے ہیں؟ ہم پوچھتے ہیں آپ نے چالیس سال براہ راست حکومت کی باقی پینتیس سال بلواسطہ حکومت کی اس کے باوجود آپ خود کو ملک کے موجودہ حالات کا ذمہ دار کیوں نہیں سمجھتے ؟ آپ جواب میں ہمیں غدار قرار دے دیتے ہیں۔

ہم پوچھتے ہیں کہ جب آپ کے بقول ملکی سلامتی داو پر لگی ہے افسر اور جوان شہید ہورہے ہیں تو پھر آپ کی توجہ زمینیں ہتھیانے ، ہاوسنگ سوسائیٹیاں بنانے ، کاروباری ادارے چلانے کی طرف کیوں ہے؟ اگر معاملات اتنے ہی حساس ہیں تو آپ اتنے بے حس کیوں ہیں ؟ آپ جواب میں ہمیں راء کا ایجنٹ قرار دے دیتے ہیں۔

آپ ہمیں اٹھاتے ہیں، برہنہ کرتے ہیں ، تشدد کرتے ہیں، خصیوں کو کرنٹ لگاتے ہیں، تشریف میں ڈنڈے گھساتے ہیں، ماوں بہنوں بیٹیوں کو اٹھانے کی دھمکی دیتے ہیں بلکہ اٹھا بھی لیتے ہیں ، پھر اگر ہم پلٹ کر گالی بھی دیں تو آپ گولی مار دیتے ہیں۔ کیوں؟

ہم سوال کرتے ہیں کہ جن کو ہم نے مسترد کیا وہ کیوں ہمارے سروں پر بٹھائے گئے؟ جنہوں نے اس ملک کو لگاتار لوٹا انکے ساتھ آپ کی کیا شراکت داری ہے؟ کیوں شراکت داری ہے؟ آپ اپنا قانون ، اپنا کٹہرا اپنا جج بٹھا کر ہمیں سزا سنا دیتے ہیں۔

ہم کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ آپ ننگے مفاد پرستوں کا پیٹ ڈھک رہے ہیں۔ وہ آپ کا پیٹ ڈھک رہے ہیں۔ آپ ایک دوسرے کو فائ

Videos (show all)

Telephone

Website