PTI Abbottabad
This is an Official Page of PTI Abbottabad District for all Official Updates and News of PAKISTAN TE
Official Page of District Abbottabad for all official updates and News of PAKISTAN TEHREEK E INSAF.
الحمدللّٰہ
سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ بےشک اللّٰہ الحق ہے۔
”دھاندلی ذدہ اور یک طرفہ انتخابات کا سب سے بڑا اور فوری اثر پہلے سے کمزور معیشت اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے معاملات پر پڑے گا“
سابق وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کا اڈیالہ جیل سے خصوصی پیغام
ہرنائی بلوچستان ورکرز کنونشن
جگہ جگہ رستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ کرنے کے باوجود بغیر لیڈرشپ کے ورکرز نے کنونشن کو جلسہ میں تبدیل کر دیا. مرکزی اور صوبائی قائدین پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بعد بھی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت قوم کا فیصلہ صرف عمران خان
شیر افضل مروت کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی شدید مذمت
شیر افضل مروت کی گرفتاری ملک میں رائج لاقانونیت اور اہلِ اقتدار کے خوف اور بوکھلاہٹ کی مظہر ہے،
ان غیرآئینی و غیرقانونی حربوں کا مقصد الیکشن سے فرار اور "لندن پلان" کے تحت لائے گئے بھگوڑے کو ملکی سیاست اور اقتدار پر قابض کرنا ہے،
تحریک انصاف قائدین کی غیر قانونی گرفتاریوں میں مجرمانہ سہولتکاری کرنے والی غیر آئینی نگران حکومت جرم میں برابر کی شریک ہے،
عدلیہ کی مسلسل خاموشی ان جرائم اور مسلسل غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے،
شیر افضل مروت کو فوری طور پر رہا کیا جائے،
ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی اور نہ ہی پارٹی قائدین و کارکنان کے حوصلے پست ہونگے، ترجمان تحریک انصاف
جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے سائفر کیس کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے سائفر کا مقصد میری حکومت گرانا تھا جو پورا ہوا،سائفر کے اندر سازش ہے جو چھپائی جارہی ہے۔
چیئرمین عمران خان کی سائفر کیس میں جج سے گفتگو
نظریہِ حقیقی آزادی کی گونج آج باجوڑ میں
سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مومنہ باسط صاحبہ کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی جائنٹ سیکٹری نامزد کر دیا گیا.
ظلم و جبر کے سامنے بہادری سے کھڑی ہونے والی کرک کی عوام کا شکریہ۔
کرک نے کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا پیغام دے دیا۔ ہر قسم کی رکاوٹوں کے باوجود پنڈال بھر گیا اور لوگ پنڈال سے باہر موجود۔ ابھی تو خان جیل میں ہے جب باہر آ کر خان خود جلسہ کرے گا تب منظر دیکھنے والا ہو گا۔
شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے بنچ کی تشکیل کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل کا خیرمقدم :
سول آبادی کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کی دنیا کے کسی مہذب جمہوری معاشرے میں کوئی گنجائش ہے نہ ہمارا دستور اس کی اجازت دیتا ہے,
اٹارنی جنرل کی عدالتِ عظمیٰ کو 3 اگست 2023 کو کروائی گئی یقین دہانی اور عدالتی ہدایات بھی ریاست کو ایسے ٹرائلز سے دوٹوک انداز میں منع کرتی ہے،
بدقسمتی سے دستور سے سنگین انحراف کی راہ پر گامزن ریاستی مشینری آئین، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات سے کھلے انحراف پر بضد رہتے ہوئے متعدد شہریوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی آگے بڑھا رہی ہے،
ہمیں توقع ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں اس معاملے کی سماعت کیلئے قائم بنچ فوری طور پر اس کا نوٹس لے گا اور ریاست کو دستور و قانون سے تجاوز سے روکا جائے گا،
امید ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر دستور کی منشا کو بھی پہلے سے بڑھ کر واضح کرے گی اور اس باب میں اٹھائے جانے والے انتظامی و لیجسلیٹیو اقدامات کالعدم قرار دے کر منصفانہ سماعت کے دستوری حق کو پھر سے زندہ کرے گی، ترجمان تحریک انصاف
اگر تم حق پر ہو تو کچھ بھی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں وقت خود گواہی دے گا تمہارےحق پہ ہونے کی
(امام حسین)
جیل سے عمران خان کا اپنے خاندانی ذرائع سے عوام کیلئے پیغام:
جب پانچ اگست کو مجھے اٹک جیل میں قید کیا گیا تھا تو پہلے چند روز میرے لئے خاصے مشکل تھے۔ سونے کیلئے میرے پاس بستر نہیں تھا اور مجھے فرش پہ لیٹنا پڑتا تھا جہاں دن کے وقت کیڑے مکوڑے اور رات کو مچھر ہوتے تھے۔ لیکن اب میں اس میں ایڈجسٹ ہوگیا ہوں۔
آج کے عمران خان میں اور اُس عمران خان میں جسے پانچ اگست کے روز قید کیا گیا تھا، زمین آسمان کا فرق ہے۔ میں آج روحانی، ذہنی اور جسمانی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور ہوں کیونکہ جیل کی تنہائی میں مجھے قرآنِ پاک کا بغور مطالعہ کرنے کا موقع ملا جس نے میرے ایمان کو مزید مستحکم کیا۔ اور قرانِ پاک کے ساتھ ساتھ میں دیگر کتب کا مطالعہ بھی کررہا ہوں اور اپنی سیاسی زندگی کے گذشتہ چند سالوں کے واقعات پہ غور بھی کررہا ہوں۔
یہ لوگ مجھے جس جیل میں بھی رکھیں، جیسے حالات میں بھی رکھیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور نہ ہی میرے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان ہونا ہے۔ آپکا کپتان عوام کے حقِ حاکمیت اور آئینِ پاکستان کی بنیادی ترین شرط، صاف شفاف الیکشن، کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جو لوگ مجھے کہ رہے ہیں کہ آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں انکو میراایک ہی جواب ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے اور میں اپنی دھرتی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔
جہاں تک سائفر مقدمے کا تعلق ہے، میرے پاکستانیو، یہ مقدمہ سابق آرمی چیف جرنیل باجوہ، ڈونلڈ لو کو بچانے کیلئے گھڑا گیا ہے۔ ملک کا منتخب وزیراعظم تو میں تھا، جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر غداری تو میرے ساتھ کی گئی اور آج مجھ پہ مقدمہ اسلئے قائم کیا گیا کہ میں نے پاکستانی عوام کو، جو کہ اس ملک کے اصل حاکم ہیں، اس غداری کی خبر دی۔
مجھے اگر کسی چیز کی تکلیف ہے تو اُن کارکنان، خصوصاً خواتین کارکنان، کی اسیری کی تکلیف ہے جنہیں طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا چند افراد نے اپنی انا کی تسکین کیلئے کئی ماہ سے قید کیا ہوا ہے۔ میری عدلیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے کارکنان کو رہائی دلائی جائے ۔
آخر میں میرے پاکستانیو! آپ نے ہمت نہیں ہارنی۔ آپ ثابت قدمی سے ڈٹے رہیں۔ یہ آزمائش کا وقت ختم ہو کر رہے گا کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ "ہر مشکل کیساتھ آسانی ہے"۔ آپ ہر فورم پہ اس غیر منتخب حکمران ٹولے اور انکے سہولتکاروں کیخلاف آواز اُٹھاتے رہیں اور ملک میں صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے رہیں۔
میں پیشنگوئی کررہا ہوں کہ جس دن بھی الیکشن ہوا، انشاءاللہ پاکستانی عوام کروڑوں کی تعداد میں نکلیں گے اور تحریکِ انصاف کو ووٹ ڈال کر لندن پلان والوں کو شکست دیں گے۔ یہ لوگ جتنی مرضی دھاندلی کرلیں، انکا مقدر صرف اور صرف شکست ہے۔
پاکستان زندہ باد
ایبٹ آباد نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شہزاد گل
سینیئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان اپنے خاندان کے پاس واپس پہنچ گئے الحمد اللّٰہ، عمران ریاض خان تقریبآ 5 ماہ اغواء/لاپتہ رہے، عمران ریاض خان کا قصور حق کی آواز بلند کرنا اور ملک میں پونے والے فسطائیت و ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا تھا، افسوس کے وہ خوف اس فسطائیت کا شکار ہوگئے۔
نواز شریف اگلے ماہ پاکستان آ رہے تھے جو کہ ہماری اطلاع کے مطابق اب انہوں نے ٹکٹ اپنی کینسل کروا دی۔ مشتاق غنی
سپریم کورٹ نے تمام نیب ترامیم رد کر دی، جنہوں نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی اب وہ انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے۔ تمام تحریک انصاف کے کارکنان کو مبارک ہو۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا ویڈیو پیغام
مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مومنہ باسط صاحبہ کو پاکستان تحریک انصاف کا جوائنٹ سیکرٹری نامزد کر دیا.
پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نظرِثانی درخواست کا سپریم کورٹ آف پاکستان سے اخراج
پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان
پنجاب و خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئین سے صریح انحراف کا مرتکب ہوا ہے،
پاکستان تحریک انصاف نے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے پنجاب اور پختونخوا میں اسمبلیوں کی تحلیل کا آئینی و جمہوری قدم اٹھایا،
دستور اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے،
سپریم کورٹ نے مفصّل سماعت کے بعد 90 روز میں انتخابات کے دستور حکم کی تشریح کی اور الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کا پابند بنایا،
الیکشن کمیشن نے آئین کی منشا اور عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر عمل کی بجائے انتخابات کو غیرمعیّنہ مدت تک التواء کی نذر کرنے کا مجرمانہ قدم اٹھایا،
سپریم کورٹ نے معاملے پر اپنے تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردار کی شرح و وضاحت کی،
نظرِثانی درخواست پر سماعت کے دوران بھی الیکشن کمیشن اپنے خلافِ آئین اقدامات پر عدالت کو مطمئن کرنے میں مکمل ناکام رہا،
عدالتِ عظمیٰ کے 4 اپریل کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظرِثانی درخواست کا سپریم کورٹ سے اخراج فی الحقیقت الیکشن کمیشن کیخلاف فردِ جرم ہے،
قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اب قومی انتخابات کے باب میں بھی آئین سے انحراف کا ایجنڈا قوم پر عیاں ہے،
ملک میں صاف، شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے دستور سے مسلسل انحراف اور شہریوں کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کئے جانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئیے،
چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کیخلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر اور ان کے کڑے محاسبے کی استدعا کریں گے- ترجمان تحریک انصاف
وفا کا دوسرا نام غضنفر گلزار
اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر آج پورے پاکستان میں غباروں کے ساتھ جھنڈا لہراؤں مہم کا انعقاد کیا گیا.
امیدوار برائے پی کے 39 ایبٹ آباد غضنفر علی عباسی نے اپنے آبائی علاقے میں یوتھ اور بزرگوں کے ہمراہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیا.
عمران خان اور کور کمیٹی کی ہر کال پر مشکل وقت میں غضنفر علی عباسی کی جہدوجہد ضلع ایبٹ آباد اور ہزارہ ڈویژن میں ایک مثال رکھتی ہے.