National Party - Workers

National Party - Workers

National Party (Urdu: نيشنل پارٹی‬‎) is a social democratic, centre-left political par

19/10/2023

.

Photos from 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐏𝐚𝐫𝐭𝐲 𝐊𝐡𝐮𝐳𝐝𝐚𝐫- 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's post 12/03/2023
Photos from National Party - Workers's post 27/02/2023

ضلعی کونسل خضدار

ایڈوکیٹ حمید بلوچ" حاجی نواز بلوچ" میراشرف علی مینگل خوشگوار موڈ میں"

26/02/2023

آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار، بد امنی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے عام شہری و کاروباری حلقے شدید متاثر و خوف و ہراس میں مبتلاء ہورہے ہیں، امن کے قیام کے لیئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ایڈوکیٹ حمید بلوچ

خضدار/ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چئیرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ و دیگر ممبران نے خضدار میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند عرصے سے بد امنی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے عام شہری و کاروباری حلقے شدید متاثر و خوف و ہراس میں مبتلاء ہورہے ہیں۔ شہریوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داری ہے لیکن ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ ادارے مسلسل غیر سنجیدگی و عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے خوف کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے اور بے یقینی کی صورتحال پیدا ہورہی ہے، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چئیرمین و دیگر رہنماوں نے خضدار میں پولیس فورس کے جوانوں کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیئے پولیس و لیویز فورس کے جوانوں و عام شہریوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں بد امنی کے واقعات کی روک تھام کے لیئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے خضدار دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کرتے ہوئے شہداء و زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Photos from 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐏𝐚𝐫𝐭𝐲 𝐊𝐡𝐮𝐳𝐝𝐚𝐫- 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's post 26/02/2023

خضــــــــــدار 26 فروری 2023

آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس

زیر صدارت چیئرمین آل پارٹیز ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ جاری۔۔۔۔

Photos from 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐏𝐚𝐫𝐭𝐲 𝐊𝐡𝐮𝐳𝐝𝐚𝐫- 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐢𝐚𝐥's post 25/02/2023

نیشنل پارٹی خضدار کا ضلع کونسل اجلاس 25 فروری 2023

نیشنل پارٹی خضدار کا ضلع کونسل زیر صدارت ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ منعقد ہوا۔

کونسل کے مہمان خاص مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق میر شاویز بزنجو تھے جبکہ اعزازی مہمانان میں صوبائی سیکرٹری ادب و ثقافت میر اشرف علی مینگل ریجنل سیکریٹری قلات ڈویژن نظام رند تھے۔
*اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی اسٹیج سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی نے ادا کئے جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت نیشنل پارٹی کے سینئیر رینماء ماسٹر فدا احمد نے حاصل کی،

*نیشنل پارٹی ضلع کونسل کے ایجنڈے درجہ ذیل تھے،

*1.صدر کے ابتدائی کلمات،
*2.سیکرٹر ی رپوٹس تحصیل وائز
*3. سیکرٹری رپورٹس پر بحث تنظیمی امور اور پارٹی نظم و ضبط
*4.مردم شماری، آئندہ کا لائحہ عمل

*نیشنل پارٹی ضلع کونسل کے اجلاس میں عبدالوہاب غلامانی ضلعی سیکرٹری رپورٹ پیش کی جبکہ تحصیل خضدار کا سیکرٹری رپورٹ تحصیل صدر انور رخشانی ، تحصیل نال کا رپورٹ تحصیل صدر خدابخش بلوچ جبکہ تحصیل اورناچ کا سیکرٹری رپورٹ تحصیل جنرل کامریڈ ریاض بلوچ نے پیش کی۔

*سیکرٹری رپورٹ پر کارکنوں نے بحث و مباحثہ میں حصہ لیا اور تجاویز پیش کی اور اگلے ماہ ہونے والے مردم شماری سے متعلق پارٹی کی تیاریوں پر روشنی ڈالی۔

*کونسل کے آخری حصے میں پارٹی کی مرکزی ، صوبائی اور مقامی قیادت نے خطاب کیا۔

*مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری اداروں کی فعالی پر یقین رکھتی اور نیشنل پارٹی خضدار نے ضلعی کونسل کا انعقاد کرکے کارکن کو اپنے خیالات کے اظہار کا بہتریں موقع فراہم کیا اور پارٹی کونسلران کے تجاویز کی روشنی میں بہتر حکمت عملی طے کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

*مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی محنت کش پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ، ساحل و وسائل کا پاسبان اور مظلوم اور محکوم اقوام کی ترجمانی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل پارٹی کسی بھی ظلم و ناانصافی کے خلاف خاموش تماشائی نہیں بن سکتی بارکھان میں رونما ہونے والی حالیہ انسان سوز عمل کی نیشنل پارٹی نے نہ صرف مذمت کی بلکہ میدان میں عمل نکل بھرپور احتجاج کیا۔

*مقررین نے کہا کہ متوقع مردم شماری بلوچ قوم کے لئے موت و زیست کی حثیت رکھتی ہے لہذا کارکن مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ وسائل کی تقسیم کا دارومدار مردم شماری سے منسلک ہے پارٹی تحصیل وارڈ یونین سطح پر منظم مربوط طریقے سے تیاری کرکے مردم شماری میں حصہ لینے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

*اجلاس میں پارٹی نظم وضبط اور پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لئے کارکنوں کا پارٹی کے آئین و منشور پر مکمل عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے ان فیصلوں کی باضابطہ طور پر کونسل سے منظوری لی گئی جو درجہ ذیل ہیں

*1.مرکزی کمٹی کے رکن سردار محمد اسلم بزنجو کی سربراہی میں ایک بااختیار کمیٹی بنایا گیا جو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

*2.نیشنل پارٹی تحصیل نال و تحصیل خضدار کے کونسل کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے.

*3.آئندہ 3 ماہ میں زیدی ، زہری ، باغبانہ اور کرخ میں پارٹی ڈھانچہ تشکیل دی جائے گی۔

*4.پارٹی میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لئے مروجہ آئینی طریقہ کار کے مطابق جو بھی پارٹی ڈسپلن کے خلاف کوئی بھی عملی کرے گا ہر تحصیل پہلے اس فرد کو شوکاز جاری کرے گا اگر جواب سے تحصیل مطمئن نہ ہو تو مذید کاروائی کے لئے ضلع کونسل سے رجوع کیا جائے گا۔

*5.مردم شماری میں پورے ضلع میں تمام تحصیل کابینہ ، منتخب کونسلران ، یونٹ سیکرٹریز اور دیگر زمہ داران مردم شماری کے دوران اپنے علاقے میں رہیں اور مردم شماری کے عملے سے مکمل تعاون کریں اور ہر تحصیل میں تحصیل صدر اور کابینہ مردم شماری کا نگرانی کریں۔

*6.ایک اعلی سطح مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو ، ضلعی صدر حمید بلوچ ، میر شاویز بزنجو ، میر عبدالرحیم کرد ، میر اشرف علی مینگل ، حاجی احمد نواز بلوچ ، عبدالوہاب غلامانی ، ناصر کمال بلوچ پر مشتمل ہے۔

*7.ضلعی کونسل نے سانحہ بارکھان کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور جبری طور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتا ہے

*8.خواتین ونگ کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید کام کرنے پر زور دیا گیا اور خواتین ونگ کو ہدایت کی گئی کہ ہر ماہ اپنا اجلاس باقاعدگی سے کرے۔

*9.ضلع کونسل نے 2 مارچ کو کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کلچر سیکرٹری کلچر ڈے کے مناسبت سے پرگرام کا انعقاد کرے گا جس میں پارٹی قیادت و کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔

*10.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ایس او پجار کے ساتھ تمام سطح پر پارٹی مکمل تعاون کرے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور بی ایس او پجار کے دوستوں کے قریبی رابطہ رکھا جائے اس سلسلے میں ہر مہینہ ضلعی سیکرٹریٹ میں اسٹیڈی سرکلز کا اہتمام کیا جائے گا۔

*11.فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری خضدار میں میڈیا کانفرنس منعقد کرنے کے بارے میں اقدامات کرے۔

*12.فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی قیادت ہر ماہ تحصلوں کا دورہ کرے گی.

23/02/2023
19/02/2023

اعلامیہ نیشنل پارٹی خضدار

نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے اعلامیہ کے مطابق مورخہ 25 فروری 2023 بروز ہفتہ صبح 10 بجے پارٹی کے ضلع کونسل کا پہلا اجلاس ضلعی صدر کے صدارت میں طلب کرلیا گیا ہے۔

(نوٹ جگہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا)

Photos from National Party - Workers's post 13/10/2022

آپ کے سامنے تربت بازار کا 2013 سے قبل اور موجودہ دونوں تصاویر ھیں۔ نیشنل پارٹی کی قیادت نے مختصر دور حکومت میں شہر کا نقشہ تبدیل کر دیا لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چار سالوں میں اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نظر ھورئے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔۔۔

08/10/2022

ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ کا استاد محمد رمضان زیدی والے کی عیادت، وزیر اعلی بلوچستان و دیگر حکام سے علاج و معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ

خضدار

آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چئیرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں براھوئی زبان کے معروف گلوکار استاد رمضان زیدی والے کی عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ استاد رمضان نے اپنی پوری زندگی براھوئی زبان کی خدمت کی لیکن بیماری کی شدید حالت میں آج وہ علاج و معالجے کے معیاری سہولتوں سے محروم ہے۔

*انہوں نے کہا کہ فنکار قوم کا سرمایہ ہیں حکومت کی یہ زمہ داری ہے کہ استاد رمضان جیسے عظیم فنکاروں کو ان کی خدمات کی بنیاد پر علاج و معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کرے۔

*ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو و دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ استاد محمد رمضان زیدی والے کے علاج و معالجے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

05/10/2022

نیشنل پارٹی خضدار کے کامیاب ڈسٹرکٹ کنونشن نے غیرجمہوری ذہنیت کے گروہوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام اور سیاسی ورکرز ہیں آج خضدار میں حمید بلوچ ایڈووکیٹ جیسے ادنا سیاسی کارکن کی جدوجہد و محنتوں سے ہر ایک پارٹی مجبور ہوچکی ہیں کہ اپنے اپنے پارٹیوں کے اندر جمہوری سوچ رکھنے والے سیاسی کارکنوں کو مُنعظم کرکے آگے لانا ہوگا نیشنل پارٹی کے دوستوں کی جدوجہد و حمید بلوچ کی ایماندارانا مُخلصانا سوچ کی بدولت آج نیشنل پارٹی خضدار میں جمہوری حوالے سے سب سے آگے نکل چُکی ہے آج نیشنل پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن اس چیز کی واضع ثبوت ہے اور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ و ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت نے یہ ثابت کردیا کہ نیشنل پارٹی ورکروں کی پارٹی ہے نیشنل پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے انشاءاللہ ہمیں اُمیدہے نیشنل پارٹی کے ضلعی قیادت آگلے تین سال میں پارٹی کو خضدار میں وہ مقام دلائے گی جو دوسرے ڈسٹرکٹ خضدار کی مثالیں دیتے رہینگے ہر ورکرکو آئینی سے واقفیت و شعوری طورپر تیار رہنا ہوگا اب رٹھہ لگانے کا ٹائم ختم ہوچکا ہے اب شعور یافتہ ورکروں کا دور شروع ہوچکا ہے منجانب :- نیشنل پارٹی نال

Photos from Dr Abdul Malik Baloch's post 04/10/2022
03/10/2022

نیشنل پارٹی خضدار کے نو منتخب ضلعی کابینہ

02/10/2022

ایڈووکیٹ عبدالحمید بلوچ ۔ بلامقابلہ نیشنل پارٹی خضدار کے صدر منتخب ہوگئے۔

02/10/2022

ضلعی کنونشن خضدار
بیاد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو

Photos from National Party - Workers's post 02/10/2022

نیشنل پارٹی کے کنونشن سے ضلعی صدر حمید بلوچ ابتدائی کلمات ادا کرریے ہیں

Photos from National Party - Workers's post 02/10/2022

کنونشن خضدار بیاد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو

28/09/2022

نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ و دیگر کارکنان 2 اکتوبر کے ضلعی کنونشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

18/09/2022

2 اکتوبر 2022
ضلعی کنونشن خضدار
بیاد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو
بو وقت صبحِ 10 بجے
زیر صدارت ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ منعقد ہوگا،
مہمان خاص:_ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

13/09/2022

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سندھ وحدت مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی صدر نیشنل پارٹی خضدار کو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سوانح عمری(مقصد سیاست) پیش کررے ہیں

08/09/2022

خضدار

7ستمبر2022

میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین اور اسنٹنٹ کمشنر خضدار کے درمیان کچھ دنوں سے مسئلہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سراپا احتجاج تھے۔ آج ڈپٹی کمشنر خضدار محترم میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزٸی صاحب اور نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیٸرمین ایڈووکیٹ حمید بلوچ، نے دونوں فریقین کو آپس میں شیرشکر کردیا،
واضع رہے مزکورہ مسئلے کے لیئے مزدور اتحاد کے میڈیا کوارڈینٹر بشیراحمد رئیسانی نے بھی ان دنوں دونوں فریقین سے بارہا رابطے میں رہے اور ثالثی کا کردار ادا کیا، اس کے ساتھ صدر انجمن تاجران حافظ حمیداللہ مینگل، اور ٹکری بشیراحمد جتک نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، ثالثین کو خیر خواہی کی وجہ سے بالآخر ملازم محمد حنیف اور اسنٹنٹ کمشنر انجینئر جہانزیب نور شایوانی کو آپس میں شیرو شکر کردیا۔
اس موقع پر بی این پی کے سٹی صدر سفرخان مینگل ۔ایڈووکيٹ غلام نبی مینگل۔
مزدور اتحاد خضدار کے چیٸرمین محمد اسماعیل زھری واٸس چیٸرمین علی احمد شاھوانی متحدہ لیبر فیڈریشن خضدار صدر کامریڈ مہراللہ قمبرانی جنرل سکرٹری یعقوب نتھوانی۔ پاکستان ورکرزکنفیڈریشن خضدار کے صدر *خلیل چنال* ۔باباٸے کارپوریشن حاجی عزیز سوز مینگل* ۔سینٸر مزدور رہنما منظور احمد مینگل ۔محبوب علی عمرانی۔عبدالصمد زھری
محمد نواز بلوچ عبدالرحیم بلوچ، امام دین گزگی۔محمد رمضان لانگو۔ مہراللہ مینگل۔ متاثر ملازم محمد حنیف مینگل ۔اور سپریڈٹنٹ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد مراد بلوچ موجود تھے۔
آخر میں محمد یعقوب نتھوانی نے شیڈول احتجاجی مظاہرے باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا

Videos (show all)

رات 12 بجے کی جیو نیوز ہیڈلائینز ۔ 31 مئی 2022 اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی بدستور 145 نش...
نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن خضدار کے صدر حمید ایڈوکیٹ گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کررہے ہیں
گرینڈ شمولیتی پروگرام سے نیشنل پارٹی خضدار کے صدر عبدالحمید بلوچ خطاب کررہے ہیں ۔
اسلام آباد        نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور بلوچستان کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی جماعت کے اعلٰی سط...
بلوچستان عمران خان کی ترجیح نہیں ہے: عبدالمالک بلوچVideo Credit~@ Independent Urdu
* سیندک کا حال دیکھنے کے بعد ہم ریکوڈک کے ساتھ ایسا مذاق ہونے نہیں دینگے* حکومت کو خبردار کرتے ہیں کے اٹھارویں ترمیم اور...