Sahiwal Press Club - REG Sahiwal
The Sahiwal Press Club is an association of and for working journalists and media professionals.
Membership includes professionals from all types of news organizations including the television, radio, daily newspapers, weekly and monthly publications, as well as professionals from the fields of communications
ساہیوال :کرسمس ریلی کی پریس کلب آمد پر شاندار استقبال۔۔۔پریس کلب نے بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم روایت کا آغاز کیا ،مسیحی راہنماء
Quran recitation was organized for late journalist Malik Ghulam Abbas Gohar at Sahiwal Press Club today
ساہیوال کے سینئر صحافی ملک غلام عباس گوہر مرحوم
کو ایصل ثواب پہنچانے کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام۔تمام احباب سے شرکت کی اپیل ہے
ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے صدر رانا جاوید نثار کی دعوت پر پرنسپل میڈیکل کالج ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن کی ساہیوال پریس کلب آمد
ساہیوال پریس کلب کی رجسٹریشن رینیوول کے عمل میں حائل پیچیدگیاں ختم۔سرٹیفکیٹ جاری
خبر غم
لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔حسین شاہ کرائم رپورٹر تھے انکا تعلق کیپٹل ٹی وی سے تھا۔ ساہیوال پریس کلب اور تمام صحافی برادری،اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے تحفظ کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ساہیوال پریس کلب رجسٹرڑ ساہیوال کے نو منتخب صدر پریس کلب رانا جاوید نثار نے پریس کلب کے ممبران اور دیگر ورکنگ جرنلسٹ کے اعزاز میں سنہری ریسٹورینٹ پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ساہیوال کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صدر پریس کلب رانا جاوید نثار نے اپنے خطاب میں اپنے وعدے کے مطابق پریس کلب کی ممبر شپ اوپن کرنے کا اعلان کیا اور وہاں موجود ممبر شپ کے خواہش مند صحافی دوستوں کو ممبر شپ فارم فراہم کیا اور اعلان کیا کہ ممبر شپ فارم ساہیوال کے تمام ورکنگ جرنلسٹ جو کسی بھی گروپ یا اخبار و چینل سے تعلق رکھتے ہیں وہ اس میں شامل ہوں اور ممبر شپ فارم چئیرمین پریس کلب، صدر پریس کلب و جنرل سیکریٹری پریس کلب سے لیکر جمع کروا سکتے ہیں مزید صدر کلب نے اپنے خطاب میں انکو صدر منتخب کرنے پر ممبران پریس کلب کا شکریہ ادا کیا اور پریس کلب کے کی باڈی کی تکمیل اور نو منتخب عہدیداران ,ایگزیکٹو ممبران و ممبران سپریم کونسل کو مبارک باد دی
اور صحافی برادری کی فلاح اور یکجہتی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عذم کیا
Rana Javed Nisar
President (2022)
Sahiwal Press Club (R) Sahiwal
ساہیوال پریس کلب کے نو۔منتخب عہدیدران کا نوٹیفکیشن جاری