News Nine Pakistan
نیوز ناٸن پاکستان آفیشل ۔ تیز ترین نیٹ ورک گروپ۔سچی اور
ایک ضروری گزارش 🙋♂️
جرابیں پہننے والے نمازی حضرات سے گزارش ہے کہ براہ کرم مسجد میں داخل ہونے سے پہلے دیکھ لیں کہ جرابوں سے بدبو تو نہیں آرہی ہے اگر آرہی ہے
تو پیروں کی بدبو ختم کرکے مسجد میں داخل ہوں سردیوں میں مسجد پیک ہونے کی وجہ سے پوری مسجد میں ناگوار بو پھیل جاتی ہے اور جس قالین پر جراب لگ گئی وہاں سجدہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے، پچھلا نمازی تنگ ہوتا ہے،
واضح رہے کہ اس کا اہتمام بوجہ ایذاء مسلم کے فرض کے درجہ میں ہے اور اس نیت سے اہتمام کرنا کہ مسلمانوں کو تکلیف نہ ہو ثواب بھی ہے
اللہ عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
موٹروے پولیس کا انسانیت سے بھر پور کارنامہ
جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا
لاہور سے اسلام آباد جانے والی کار کو فیض پور کے نزدیک شارٹ سرکٹ وجہ سے آگ لگ گئی تھی
ڈی ایس پی افضل مجید اور پٹرولنگ افسران نے جلتی کار سے خاوند اور بیوی کو با حفاظت نکال لیا
کار سوار میاں بیوی نے موٹروےپولیس کی جرات و بہادری کوخراج تحسین پیش کیا سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے
اسموگ کی وجہ سے 3دن سكول تو بند کر دیئے لیکن یہ جو دن رات اسطرح کی فیکٹریاں چل رہی ہیں ان کو کون بند کروائے گا؟؟؟؟؟؟ جڑانوالہ روڈ فیصل آباد
ماشاءاللہ
اسلام میں ہے کہ راستے سے ایک کانٹا ہٹا دینا بھی صدقہ اور نیکی ہے
یہاں گلی پرانا محبوب والی چمنبلی مارکیٹ میں 10 , 10 فٹ کے فاصلے پر ناجائز سپیڈ بریکر صرف اسلئیے بنائے گے کہ ایک گھر کا پانی دوسرے گھر کے سامنے نا جائے جس سے آنے جانے والے بزرگ شہریوں ، بچوں کو خاص کر رات میں ٹھوکریں لگتی ہیں
مونسپل کمیٹی فوری طور پر ایکشن لے کر یہ ناجائز سپیڈ بریکر ختم کروائے
دیامر بھاشا ڈیم کے لئے دریائے سندھ کا رخ اسی ماہ کے آخر تک موڑ دیا جائے گا۔
منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے یہ بہت بڑی پیش رفت ہوگی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2028 میں شیڈول ہے۔
منصوبے کی بدولت 8.1 ملین ایکڑ پانی ذخیرہ ہوگا جبکہ 4500 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی پیدا ہوگی
پنڈدانخان حادثہ
آلٹو کار اور ریل گاڑی میں تصادم کوی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گاڑی کا کافی نقصان ہوا۔۔
اللہ پاک حادثات سے محفوظ رکھے
آمین یا رب العالمین .
سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ جناب گوہرایوب خان کی وفات کی تعزیت کے لیے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی ریحانہ آمد۔سابق وفاقی وزیر ومرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جناب عمرایوب خان سے تعزیت کا اظہار۔۔
مانسہرہ*
17.نومبر ۔2023چٹہ بٹہ میں نامعلوم شخص کی نعش ملنے کی اطلاع۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔
*مانسہرہ* :- محمد ریاض ولد عمر خان نامی شخص کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر گولیاں مار کر جانبحق کر دیا۔
*مانسہرہ* : ریسکیو ٹیم نے مانسہرہ پولیس کی موجودگی میں نعش کو کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔
*ترجمان*
ریسکیو
1122 مانسہرہ۔
یہ وہ بدبخت اس خاندان کے لیٸے بنا ۔ باپ کی کمائی سے خریدی گئی گاڑی پر زگ زیگ کرتے ہوئے جا رہا تھا اور ڈیفینس لاہور میں کل ایک گاڑی کو زور سے ٹکر ماری اور ایک ہی خاندان کے چھ افراد موقع پر ہی دنیا سے چلے گئے۔۔ ایک باپ اپنی بیوی ۔۔ بیٹے ۔ پوتے، پوتی،بہو اور داماد سے محروم ہوگیا وہ داماد جس کی شادی بیٹی کے ساتھ 25 نومبر کو ہونا تھی ۔۔وہ رو رو کر انصاف مانگ رہا ہے
۔
فیروزوٹواں :چاندی کوٹ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم
فیروزوٹواں :حادثہ کے نتیجہ میں فیروزوٹواں کا رہائشی صلابت موقع پر جاں بحق
*افتخار احمد بھٹی نمائندہ فیروزوٹواں*
*روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ
*مانسہرہ* خواجگان میں دو موٹر سائیکلز کی آپس میں تصادم اطلاع۔ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر ریسپانس کیا ۔حادثے کے نتیجہ میں فہد (عمر 17 سال )نامی شخص زخمی۔
*مانسہرہ* میڈیکل ٹیم نے زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کےکنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
*ترجمان*
ریسکیو 1122 مانسہرہ
سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب کے متعدد شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن: تعلیمی ادارے، دفاتر جمعرات سے اتوار تک بند رہیں گے
پنجاب کی نگراں حکومت نے سموگ کے تدارک لاہور ڈویژن سمیت صوبے کے فضائی آلودگی سے متاثرہ چند شہروں میں جمعرات (نو نومبر) سے اتوار (12 نومبر) تک کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرز پر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ د
انصاف کے ورکروں کے ساتھ اظہار ہمدردی کنونشن روکنا جمہوریت کا قتل ہے.
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
افسوسناک خبر. مولانا طارق جمیل صاحب کے فرزند مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جانبحق ہو گٸے۔ابھی تک وجہ سامنے نہیں آ سکی۔اللہ تعالیٰ انکے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
اپنے پیسوں سے گول گپے کھاتے ہیں .تب پلیٹ کا پانی بھی پی جاتے ہیں•آئسکریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں . •مونگ پھلی کھانے کے بعد چھلکے میں دانہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں . لیکن! •کسی کی شادی میں جب کھاتے ہیں .تو آدھے سے زیادہ کھانا جوٹھا چھوڑ دیتے ہیں . ایسا کیوں ؟ ایک باپ اپنی پوری زندگی کی کمائی لگا کر اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی میں آپ کے لئے اچھا کھانا تیار کرواتا ہے . ایک باپ کے محنت کی کمائی کا اس طرح مذاق نہ اڑائیں . اتنا ڈالیں اور بچوں کو خود ڈال کر دیں . جتنا کھا سکیں . کم ہو دوبارہ لے لیں . مگر رزق کو ضائع مت کریں . اللّٰہ کریم جزاۓ خیر عطا فرماٸیں ...
پشاور پولیس کو مطلوب موبائل چھیننے والوں کی تصاویر بازاروں میں أویزاں کر دی گئی ہیں
مانسہرہ پانو انٹرچینج پر خوفناک حادثہ 3 افراد جان کی بازی ہار گۓ 1 شدید زخمیاِhttps://youtube.com/shorts/No1jBLuqsJA?feature=share
نیچے دی گئی تصاویر LRH پشاور کے ایمرجنسی کی ہیں جن دوست بھائیوں کو ایمرجنسی میں اپنے مریض کو لا جانے یا تیماداری میں مشکل پیش آتی ہو تو ان فرش پر بنی لائنز کی فالو کرے تو آسانی سے اپنے مطلوبہ مقام پر پہنچے جائے گا جب آپ اہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوں تو چار 4 رنگ کی لائنیں آپ کو فرش پر بنی نظر آہیں گی اگر آپ نے ( زخمی وغیرہ ) یعنی سرجیکل ایمرجنسی جانا ہے تو لال رنگ اگر ( دل گردے اور دیگر درد وغیرہ ) یعنی میڈیکل ایمرجنسی جانا ہے تو سفید رنگ اگر آپ نے میڈیکل واڈ جانا ہے کالے رنگ اور اگر آپ نے سرجیکل واڈ جانا ہے تو سبز رنگ کی لائن کا استعمال کریں.
for Information
انتہائی افسوسناک واقعہ پتوکی کے نواحی علاقے پھولنگر دیناناتھ میں 2 دن قبل اغواء ہونے والے 13 سالہ علی حسن کی سر کٹی تشدد ذدہ نعش قریبی کھیتوں سے برآمد علی حسن کو زیادتی (بدفعلی) کرنے کے بعد انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا ۔
مانسہرہ پانو انٹر چینج پر موٹرکار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ۔ایک ہی گھر کے تین افراد جان بحق ۔ تینوں افغانی افراد شادی کیلئے پنڈی خریداری کیلئے جارہے تھے ۔جان بحق دو نوجوانوں کی ایک ہفتہ بعد شادی طے تھی موٹر کار کو آگ لگ گئی لاشیں بری طرح جھلس گئی۔ مانسہرہ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی 2 فائر ویکل بمع فائر فائٹر اور ایمبولینس بمع میڈیکل ٹیم نے جائے حادثے پر ریسپانس کیا ۔ حادثے کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر جانبحق اور ایک زخمی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نےپیشہ وارانہ طور پر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تمام افراد کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
🤲 😭
*کتنی اذیت میں اڑی ہونگی روحیں آسمان میں*
*جو کسی کی جان تھے تو کسی کا جہان تھے.
* #غزہ*
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون سابق وزیراعظم فلسطین و غزہ
سربراہ "حماس" محترم اسماعیل ہنیہ کے گھر اسرائیل کی بے غیرت آرمی کی بمباری بیٹوں، بیٹی، پوتے اور پوتیوں سمیت 14 افراد اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے
جی ہاں یہ وہی اسماعیل ہنیہ صاحب ہیں
جب قرآن کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا اور
یہ وزیراعظم تھے اس وقت انہوں 40000 حفاظ
بنانے کا اعلان کرا تھا اور انکے شہید بیٹے نے
سب سے پہلے 40 دنوں میں قرآن حفظ کیا تھا
آج اپنے رب کی جنتوں کی جانب گامزن
ہے پورا گھرانہ
حسبنا اللّٰہ و نعم الوکیل
نعم المولی ونعم النصیر 💔
کرایہ نامہ جنرل بس اسٹینڈ فیصل آباد
#بفہ/شنکیاری ۔۔۔۔زیر تعمیر گھر قبر میں بدل گیا کنویں سے تینوں بھائیوں کی نعشیں برآمد
مانسہرہ ڈھوڈیال کے رہائشی تینوں بھائی نئے مکان کی تعمیر کے لیے شنکیاری بجنہ میں موجود تھے جو مکان کی کنسٹریکشن کا کام خود ہی کررہے تھے شام کو جب گھر واپس نہیں گئے تو لواحقین نے تھانہ میں اطلاع دی کہ تینوں بھائی گھر نہیں آئے اور رابطہ بھی نہیں ہورہا پولیس نئے تعمیر ہونے والے گھر میں پہنچی جس کی تعمیر ہورہی تھی انہوں نے دیکھا تو تینوں بھائی کنویں میں پڑے تھے جس کے بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر مانسہرہ حفیظ الرحمن کی زیرنگرانی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آپریشن شروع کیا مسلسل کئی گھنٹوں کی کاوش سے تینوں نعشوں کو کنویں سے نکالا گیا تین سگے بھائی تھے جن میں 36 سالہ ذیشان 28 سالہ منیب اور عمر شامل ہیں پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی
#شنکیاری مخالفین کی ایما پر شریف شہری کے گھر چھاپہ توڑ پھوڑ اور بوگس مقدمہ بنانے پر عدالت نے کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ موصوف نے دو ماہ قبل مبینہ طور پر دوستی نبھانے کے لئے ڈھوڈیال میں ایک بزرگ شہری کے گھر چھاپہ مار کر توڑ پھوڑ کی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اہل خانہ کو ہراساں کیا اور بزرگ شہری کو گرفتار کر کے اس پر بوگس مقدمہ بنایا تھا۔ جس پر بزرگ شہری نے عدالت میں 22A کی درخواست دی تھی، عدالت نے دی پی او مانسہرہ کو SHO مدثر ضیاء کے خلاف فی الفور شفاف انکوائری کے احکامات دیئے ہیں، DPO. مانسہرہ نے عدالتی حکم پر ڈی ایس پی سطح کے آفیسر کو انکوائری کی زمہ داری سونپ دی ہے، جس کی آج انکوائری ہو رہی ہے، اور گواہوں کے بیانات قلمبند ہو رہے ہیں،
اہم اطلاع
ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سرٹاپ پر موسم سرما کی برف باری شروع ہوگئ۔
کسی بھی حادثے یاجانی ضیاع سے بچنے کےلئیے بابوسرٹاپ روڈ کو برف باری کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کےلئیے بند کردیا گیا
مسافر اور سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ وہ سفر کےلئیے KKH روڈ استعمال کریں۔
*روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ*
09۔اکتوبر۔2023
*مانسہرہ* ہاتھی میرا موٹر ووے پر کوچ اور جی ایل آئ کے آپس میں تصادم کی اطلاع۔ حادثے کے نتیجہ میں شانگلہ کے رہائشی ایک عورت سمیت 4 افراد جانبحق:-
جن میں
ساجد علی
افسر دین
عمر صادق
میڈیکل ٹیم بروقت ریسپانس کر کہ تمام افراد کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
*ترجمان*
ریسکیو 1122 مانسہرہ
فیروزوٹواں بس حادثہ میں جان بحق ہونے والا، دو معزور بھائیوں اور بیوہ ماں کی امیدوں کا محور ، یتیم 9th کلاس کا سٹوڈنٹ سلمان ظفر وٹو کی دل چیر دینے والی آھوں اور سسکیوں کے سائے میں نماز جنازہ ادا کر دیا گیا۔
اللہ تعالیٰ ورثاء کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
فیروز وٹواں
ٹریفک حادثہ میں جام بحق ہونے والا فیروزوٹواں کا رہائشی سٹوڈنٹ بچہ
محمد سلمان ظفر وٹو
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
واربرٹن فیروز وٹواں روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد کو فائر مارکر کا زخمی کردیا اور نقدی رقم لوٹ فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر المصطفی ویلفئیر سوسائٹی ایمبولینس سروس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ننکانہ منتقل کردیا۔
خانہ کعبہ کا وہ جگہ جہاں اذان دی جاتی ہے
موجودہ حکومت نے مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے گوبھی گوشت🥦🐓 کے شوقین خواتین و حضرات کا مسئلہ حل کر دیا۔آگے آگے دیکھو
بائیسویں گریڈ کے چند افسران خود کو ریاست سمجھنا چھوڑ کر زرا بھیس بدل کر عوام سے اپنے بارے میں رائے لیں تو اندازہ ہو کس نفرت کا بیج اپ اس نسل میں بورہے ہیں لوگوں کو مارنا اٹھانا غائب کرنا کیمکل زدہ کھانے کھلا کر زبانیں خاموش کرنا حضور اپ کس کے خلاف یہ جنگ لڑ رہے ہیں سامنے اپکے اپنے ہی لوگ ہیں مت بھریں اتنی نفرت لوگوں میں
یہ لو بریانی کے بعد نیا کام چل پڑا۔جو 21 تاریخ کو سب سے زیادہ بندے لیکر آئیگا اور فل ڈیوٹی دیگا اسکو دو ہنڈا 125 دیے جائینگے
انقلاب یہاں تک پہنچ گیا ہے
محمد جاوید اپنے بچوں کا ب فارم بنوانے گیا۔رش بہت ہی زیادہ تھا۔ تقریباً تین گھنٹے لائن میں کھڑا ہونے کے بعد ٹوکن ملا۔
ٹوکن ملنے کے بعد مزید ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد کاؤنٹر پرباری آئی۔
جب اندر کمپیوٹر آپریٹر کے کیبن میں گیا اور کہا کہ بچوں کا ب فارم بنوانا ہے تو ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ نادرا کے ریکارڈ میں ابھی تک میں "غیر شادی شدہ" ہوں۔
میں نے عرض کی کہ تین سال قبل اسی دفتر اور اسی کاؤنٹرپر میری بیوی کا شناختی کارڈ میرے نام پر بن چکا ہے تو اب تک نادرا ریکارڈ میں غیر شادی شدہ کیوں ہوں تو جواب ملا یہ ہمارا مسلہ نہیں ہے۔
تو بھائی پھر کس کا مسلہ ہے؟
پھر ریکوسٹ کی کہ میں بھی گورنمنٹ ملازم ہوں روز روز چھٹی نہیں ملتی آپ میرا ریکارڈ اپڈیٹ کے لیے اپلائی کر لیں اور بچوں کے ب فارم بھی آج ہی اپلائی کر لیں تو مہربانی ہو گی جس کے جواب میں نادرا ملازم جس بدتمیزی سے پیش آیا اس کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔
کل ہی ساہوکا کا ایک دوست بھی میرے ساتھ نادرا دفتر گیا تھا۔ اس نے اپنا شناختی کارڈ ری نیو کروانا تھا اور ساتھ بچوں کا ب فارم بنوانا تھا۔میری طرح تین گھنٹے لائن میں کھڑا رہا ، ڈیڑھ گھنٹہ باری آنے کا انتظار کیا۔ جب باری آئی تو جواب ملا کہ اس ٹوکن پر بس آپ کا شناختی کارڈ ری نیو ہو گا اگر بچوں کا ب فارم بنوانا ہے تو اس کے لیے دوبارہ لائن میں لگ کر ٹوکن لیں اور دوبارہ یہاں کاؤنٹر پر آئیں۔
لا چار و بے بس ہو کر وہ بیچارہ دوبارہ لائن میں لگا دوبارہ ٹوکن لیا اور کاونٹر پر آ کر کمپیوڑ آپریٹر کے پاس ب فارم کے لیے اپلائی کیا۔
نادرا والوں کی منطق سمجھ سے بالا تر تھی کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بیٹھے ہیں یا عوام کو مسائل میں الجھانے کے لیے؟؟؟
ایک پاکستانی شہری جس نے پہلے ہی فارم تصدیق کروانے کے بعد اپنا شناختی کارڈ بنوایا ہو جس کا تمام ریکارڈ پہلے ہی نادرا کے پاس ہو اس کے شناختی کارڈ ری نیوکرنے کے لیےپھر سے گریڈ 16 کے ملازم سے دوبارہ تصدیق کی وجہ سے نادرا دفتر کے اضافی چکر لگوا کر ذلیل و خوار کرنا، اپنا اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کروانا ضروری ہے کیا؟
نادرا دفتر میں تقریباً 7 گھنٹے گزرے اس دورانیہ میں عوام اورنادرا سٹاف کے درمیان مختلف وجوہات کی وجہ سے متعدد بار بحث و تکرار ہوتی دیکھی۔عوام آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ جو دھکم پیل کر رہی تھی وہ الگ منظر تھا۔
ایک ان پڑھ اور غریب دیہاڑی دار مزدور بندے کے لیے ان پیچیدہ مراحل سے گزرنا بہت ہی مشکل ہے۔
اس پوسٹ کے توسُّط سے گورنمنٹ آف پاکستان اور نادرا حکام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ خدارا عوام کو مسائل میں الجھانے کی بجائے اپنی مینجمنٹ کو بہتر کریں اور عوام کوسہولیات اور آسانیاں مُیسر کریں۔