Assistant Commissioner Vehari

Assistant Commissioner Vehari

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 13/09/2024

باتسلیمات نائب ناظم تعلقات عامہ حکومت پنجاب وہاڑی 13ستمبر 2024 ہینڈآؤٹ

وہاڑی (۔ ) ضلعی انتظامیہ عوام کو سرکاری نرخوں پرا شیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے متحرک ہے گراں فروشی پر بھاری جرمانہ اور مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا ستھرا پنجاب سرگرمیوں کو چانچنے کیلئے شہری ودیہی علاقوں کا معائنہ کیا جارہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے وہاڑی شہر اور ماچھیوال میں عام مارکیٹوں کے دورے کر کے آٹا، روٹی و نان، پھلوں، سبزیوں، گوشت، بریڈ، گیس، انسانی ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، کوالٹی، معیاد اور نرخ ناموں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیااور چک نمبر 162ای بی میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا ویلج کمیٹی ممبران سے ملاقات کرکے صفائی ستھرائی امور بارے معلومات لیں جس پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مزید کہا کہ دکاندار سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فروخت یقینی بنائیں کسی دکاندار کو عوام کی قوت خرید متاثر کرنے کی اجازت نہیں ہے میڈیکل سٹورز مالکان قواعد و ضوابط کے مطابق کام کریں ممنو عہ و زائد المعیاد ادویات ہرگز فروخت نہ کریں ادویات کے ریکارڈ کو مرتب رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی دکاندار گیس سلنڈر مقررہ قیمت پر فروخت کریں اور دکان پر تمام حفاظتی آلات و اقدامات مکمل ہونے چاہئیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر زغزالہ کنول نے ماچھیوال میں کھاد و زرعی ادویات کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کھاد و زرعی ادویات کی قیمتوں،معیاد، خرید وفروخت کے ریکارڈ دیگر معاملات کو چیک کیا اور کہا کہ جعلی ادویات کی روک تھام اور کاشتکاروں کو مقررہ قیمت پر کھاد و زرعی ادویات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے انسپکشنز باقاعدگی سے جاری ہے۔

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 13/09/2024

وہاڑی (۔) عوام کو سرکاری نرخوں پرا شیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے متحرک ہیں گراں فروشی پر بھاری جرمانہ اور مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے عام مارکیٹ کا دورے کر کے آٹا، روٹی و نان، پھلوں، سبزیوں، گوشت، بریڈ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، کوالٹی، معیاد اور نرخ ناموں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مزید کہا کہ دکاندار سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فروخت یقینی بنائیں کسی دکاندار کو عوام کی قوت خرید متاثر کرنے کی اجازت نہیں ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 12/09/2024

باتسلیمات نائب ناظم تعلقات عامہ حکومت پنجاب وہاڑی

12 ستمبر 2024

ہینڈ آؤٹ

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اجلاس منعقدہ ہوا ۔ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو معائنے بڑھانے کا حکم دیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خورونوش کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنائیں‘سبزیوں، پھلوں،گوشت اور کریانہ آئٹمز پر ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں ہے گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور مقدمات کا اندراج کیا جائے انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر تحصیل بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ موجود تھے

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل بھی سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے اور کہا کہ عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنا اولین ترجیح ہے سائلین کیلئے میرے دفتر کا دروازہ کھلا ہے اور عوامی مسائل کے حل کو بلا تاخیر یقینی بنایا جائے گا

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 12/09/2024

باتسلیمات نائب ناظم تعلقات عامہ حکومت پنجاب وہاڑی 12ستمبر 2024 ہینڈآؤٹ

وہاڑی () ضلع وہاڑی کے علاقہ ماچھیوال میں غیر قانونی فیکٹری سیل کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے ماچھیوال میں قائم غیر قانونی فیکٹری کو سربمہر کیا فیکٹری میں ناقص پلاسٹک تیار کیا جارہا تھا

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے وہاڑی شہر میں سہولت بازار کاؤنٹرز، انسداد تجاوزات، ستھرا پنجاب سرگرمیوں، کسان کارڈ تقسیم مرکز اور گورنمنٹ ہائی سکول کا معائنہ کیا اور 12ربیع الاول پر انتظامات کے سلسلہ میں انجمن تاجران دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کو چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر نے سہولت بازار کاؤنٹرز، انسداد تجاوزات،ستھرا پنجاب سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو سہولت بازار میں عام مارکیٹ سے سستے نرخوں پر سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں جس سے شہری بھر پور مستفید ہورہے ہیں انہوں نے سہولت بازار کانٹرز پر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ عوام کو اشیاء خوروش نے خریداری میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے اسسٹنٹ کمشنر نے چوڑی بازار معائنہ کے دوران تجاوزات کے خاتمہ کا جائزہ لیا اور کہا کہ تجاوزات سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے دکاندار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دکاندار کے باہر ناجائز تجاوزات سے گریز کریں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے امام بارگاہ چوک سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کسان کارڈ تقسیم مرکز میں کاشتکاروں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات،رہنمائی کے عمل، کسان کارڈ تقسیم کے طریقہ کار سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا انہوں نے کاشتکاروں میں کسان کارڈ بھی تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا طالبات کی تعلیمی استعداد کار کا معائنہ کیا اور سکول میں طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات، اساتذہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 10/09/2024

باتسلیمات نائب ناظم تعلقات عامہ حکومت پنجاب وہاڑی

10 ستمبر 2024

ہینڈ آؤٹ

وہاڑی () وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں کی جانچ پڑتال جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے کریانہ و جنرل سٹورز ،میڈیکل سٹورز ، ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے 39 ڈبلیو بی اور ایچ بلاک پارک کا دورہ کیا انہوں نے کریانہ و جنرل سٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں ، وزن اور معیار کو چیک کیا اور دکانداروں کو نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے میڈیکل سٹورز پر ادویات کے خرید و فروخت کے ریکارڈ ، لائسنس ، ممنوعہ ادویات ، ایکسپائری سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور میڈیکل سٹور مالکان کو خرید و فروخت کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کرنے ، زائد المعیاد ادویات ہر گز نہ رکھنے سمیت ضروری ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے چک نمبر 39 ڈبلیو بی میں ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد شہری و دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنانا ہے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ دیہی علاقے شہر کے مساوی صاف ستھرے ، خوبصورت اور دلکش نظر آئیں اسسٹنٹ کمشنر نے ایچ بلاک پارک معائنہ کے موقع پر پودوں اور سبزہ کی تراش خراش کے کام کا جائزہ لیا اور پارکوں کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 10/09/2024

پریس ریلیز

وہاڑی () نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی سید عثمان منیر بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کو صدر ریونیو کوارڈینیشن کونسل وہاڑی شہباز ریاض نے اپنے عہدیداران و دیگر ملازمین کے ہمراہ گلدستہ پیش کیا اس موقع پرسینئر نائب صدر پنجاب، ریونیو کوآرڈینیشن کونسل پنجاب آصف علی طارق، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری پنجاب فخر حسنین، سینئر نائب صدر محمد شعبان، ڈسٹرکٹ ناظر وہاڑی رفاقت حیات جوئیہ ، سپریڈنٹ ڈی سی آفس سعید احمد ز
ہیڈ کلرک رانا بابر ، محمد ناظر، محمد کلیم ، قاسم رشید بٹ،
محمد عمر و دیگر اہلکاران موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے ریونیو سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بروقت مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور عوام کو بہترین ریونیو سروسز کی فراہمی میں محکمہ مال کے ملازمین کا انتہائی کلیدی کردار ہوتا ہے تمام ملازمین عوامی خدمت کے جذبہ سے کام کریں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائیں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے ریوینیو ملازمین کی طرف سے گلدستہ پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کسی بھی محکمہ کی ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں میں پر امید ہوں کہ تمام ملازمین پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں گے تاکہ سائلین کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوسکیں

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 05/09/2024

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عزالہ کنول نے چارج سنبھالتے ہی ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات سٹاف کی حاضری ،ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور مریضوں سے علاج معالجہ سہولیات سمیت ادویات کے بارے معلومات لیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر عزالہ کنول نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہسپتالوں کی انسپکشن باقاعدگی سے جاری رکھوں گی ڈاکٹر و سٹاف اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے

04/09/2024

Dr. Ayesha Khan (PAS), relinquish the charge of Assistant Commissioner, Vehari.

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 04/09/2024

وہاڑی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے الوداعی تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور وہاڑی شہر کی تعمیر وترقی ، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ، بریگیڈیئر محمد معراج خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان سمیت دیگر ضلعی افسران نے یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے اس کے علاوہ شہریوں کی جانب سے بھی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان کے شہریوں کے درمیان آمد پر پرتپاک انداز میں پھولوں کے ہار پہنائے گئے علاقہ کیلئے عوامی فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر آفس سٹاف ، ریونیو منسٹریل ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل کی طرف سے بھی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے الوداع کیا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ ، ضلعی افسران ، اپنے سٹاف اور محکمہ مال کے دیگر تمام ملازمین اور شہریوں کی جانب سے پذیرائی اور عزت و احترام دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 03/09/2024

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان کا وہاڑی میں ایک سال عرصہ تعیناتی پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر اسسٹنٹ راؤ عمر فاروق بابر ، جاوید میکن ، راؤ الطاف دیگر عملہ نے گلدستے پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا کہ عرصہ تعیناتی کے دوران وہاڑی میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مشنری جذبہ سے فرائض انجام دیئے اور الحمدللہ وہاڑی سے اچھی یادیں لیکر جارہی ہوں
انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر و پوسٹنگ سرکاری ملازمت کا حصہ ہے لیکن وہاڑی میں تعیناتی کوملازمت کی زندگی کا سرمایہ سمجھتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی کو مثالی بنانے کے لئے شب و روز محنت کی جس میں میرے سٹاف نے شانہ بشانہ مل کر کام کیا جس کا صلہ شہریوں کی طرف سے پذیرائی اور محبت کی صورت میں ملا۔ تقریب کے اختتام پر سٹاف کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 02/09/2024

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان کے اعزاز میں جم خانہ ممبران کی طرف سے الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر / صدر جم خانہ وہاڑی سید آصف حسین شاہ سیکرٹری جمخانہ عمر سیٹھی، ممبر بورڈ آف گورنرز محمد یٰسین رامے، شاہد راشد ممبرز ڈویلپمنٹ کمیٹی خلیل احمد سمیت دیگر ممبران موجود تھے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے وہاڑی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان کی خدمات کو سراہا اور تمام ممبران نے نئی تعیناتی پر اسسٹنٹ کمشنر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تحائف پیش کیے

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 29/08/2024

باتسلیمات نائب ناظم تعلقات عامہ حکومت پنجاب 29اگست 2024

ہینڈ آؤٹ

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مختلف علاقوں میں جا کربیکریز، کریانہ دکانوں، تندورز، میڈیکل سٹورز اور آئل ایجنسیوں کا معائنہ کیا اور ایک غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی،ڈبل روٹی سمیت دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں، معیاراور وزن کوبھی چیک کیا میڈیکل سٹورکے لائسنس، ممنوعہ و زائد المعیاد ادویات، خرید و فروخت کے ریکارڈ دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور کہا کہ غیر قانونی آئل ایجنسیاں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں غیر قانونی آئل ایجنسی کسی بھی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں انسانی جانوں کا تحفظ ترجیح ہے جس بھی علاقہ میں غیر قانونی آئل ایجنسی پائی گئی اسے فوری سیل کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے انسپکشنز بھی باقاعدگی سے کی جا رہی ہیں تاکہ گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے انہوں نے میڈیکل سٹورز مالکان کو ہدایت کی کہ ادویات کے خرید و فروخت کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر مرتب رکھیں اور قانون کے مطابق میڈیکل سٹورز چلائیں

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 29/08/2024

باتسلیمات نائب ناظم تعلقات عامہ حکومت پنجاب 29اگست 2024

ہینڈ آؤٹ

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے ویمن ورکنگ ہاسٹل بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا معائنہ، سپیشل ایجو کیشن سکول، چک نمبر 41ڈبلیو بی میں بنیادی مرکز صحت،گورنمنٹ گرلز اور بوائز سکولز کا دورہ کیا انہوں نے ویمن ورکنگ ہاسٹل کے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ہاسٹل کے تعمیراتی کام میں شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کو جلد بہترین رہائشی سہولت میسر آسکے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مختلف تعلیمی اداروں کے دورہ کے موقع پر مختلف کلاس رومز میں جا کر طلبہ وطالبات کی تعلیمی استعداد کار، سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے دورے کئے جارہے ہیں تاکہ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم اور سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنایا جاسکے اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ وطالبات کی تعلیم وتربیت جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کریں اور بچوں کی کونسلنگ پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی مرکز صحت دورہ کے موقع پر طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی مشن ہے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 24/08/2024

وہاڑی () کمشنر ملتان مریم خان نے وہاڑی کے گاؤں 34 ڈبلیو بی کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کے ہمراہ گلی محلوں میں صفائی کے معاملات دیکھے اور گلیوں، گھروں کی مارکنگ جلد مکمل کرنے، صفائی شیڈول مساجد سمیت علاقہ کے اہم مقامات پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے کمشنر ملتان نے مساجد میں صفائی شیڈول سے متعلق اعلانات کی بھی ہدایات کیں بعد ازاں کمشنر مریم خان نے 32 ڈبلیو بی کا بھی دورہ کیا دیہی مرکز مال میں ویلیج کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور ویلیج کمیٹیوں میں خواتین اور امام مساجد کو شامل کرنے کے احکامات بھی دئیے اور کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے معاملات کی کڑی نگرانی کرائی جائے عوام میں صفائی سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کی جائے علاقہ کے مسائل حل کرنا بھی ویلیج کمیٹی کے فرائض میں شامل ہیں کمشنر ملتان مریم خان نے 32 ڈبلیو بی میں کپاس کی فصلوں کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف نے فصل کی صورتحال، کپاس کی فصل پر بارش کے اثرات اور بیماریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 24/08/2024

وہاڑی () کمشنر ملتان مریم خان نے ضلع وہاڑی کے دور افتادہ گاؤں 36 ڈبلیو بی میں کھلی کچہری لگا کر سائلین مسائل سنے اور انکی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ،ڈی پی او منصور امان، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل عبد الجبار، ایڈیشنل ڈپٹی فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان دیگر افسران موجود تھے کمشنر ملتان مریم خان نے کھلی کچہری میں خواتین اور مردوں کے مسائل سنے اور تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ پسماندہ علاقوں میں جاکر عوامی مسائل سنے جائیں ہیڈ کوارٹر پر تو روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل سنے جاتے ہیں آپ کے پاس آنے کا مقصد عوامی مسائل ان کی دہلیز پر سننا ہیں کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ علاقوں میں آکر مسائل خود دیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے کھلی کچہری میں موصول ہر درخواست پر داد رسی ہوں گی اور افسران کو درخواستوں پر رپورٹ پیش کرنے کیلئے ٹائم لائنز دے دی ہیں

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 24/08/2024

باتسلیمات نائب ناظم تعلقات عامہ حکومت پنجاب وہاڑی 24اگست2024ہینڈآؤٹ

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے اوورچارجنگ پر پٹرول پمپس سیل کر دیا انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں جا کرکے پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز، کھاد ڈیلرز او رزرعی ادویات کی دکانوں کو چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ سکول چک نمبر 24ڈبلیوبی کا بھی دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا کہ پٹرول کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے انسپکشنز جاری ہیں دوران انسپکشنز ایک پٹرول پمپ اوورچارجنگ کرتے ہوئے پایا گیا جسے فوری سیل کر دیا گیا ہے پٹرول پمپ، کھاد ڈیلرز، زرعی ادویات شاپس کے مالکان مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں اس کے علاوہ میڈیکل سٹورز مالکان قواعد و ضوابط کے مطابق سٹورز چلائیں بصور ت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے گورنمنٹ سکول معائنہ کے دوران اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز میں طلباء کی تعلیمی استعداد کار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اساتذہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بچوں کی تعلیم و تربیت کریں سکول انتظامیہ بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے بنیادی مرکز صحت 50 ڈبلیو بی اور 52 ڈبلیو کا بھی معائنہ کیا طبی سہولیات کی ، ڈاکٹر و سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی ترجیح ہے ڈاکٹرز و سٹاف اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کریں

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 24/08/2024

اپنی چھت۔ اپناگھر

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 24/08/2024

وہاڑی (۔)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں صفائی و آگاہی مہم جاری ہے۔گھروں سے صفائی چارجز وصول کرنے کی مہم تیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے چک نمبر 24 ڈبلیو بی میں ویلیج کمیٹی کے اراکین کے ساتھ اجلاس اور علاقہ میں گھروں کی مارکنگ اور صفائی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ مظفر خان ،اے سی ڈاکٹر عائشہ خان،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد حفیظ اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ شہر کے مساوی دیہاتوں میں بھی معیاری صفائی کی جائے گی۔

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 22/08/2024

وہاڑی () وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے وہاڑی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو صفائی کےلئے مشینری دے دی ہے اور صفائی عملہ کو فیلڈ میں متحرک کردیا گیا،انہو ں نے کہا کہ سینیٹری ورکرز کی فیلڈ میں حاضری چیک کی جائے گی صفائی نصف ایمان ہے،فرائض دیانتداری سے انجام دئیے جائیں شہری بھی صفائی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار،اے سی ڈاکٹر عائشہ خان ،چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر ،ایکسئین ہائی ویز رانا عمیر ،بلدیہ ملازمین اور شہری بھی واک میں شریک تھے

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 21/08/2024

وہاڑی(۔)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے وہاڑی سٹی کے مکہ ٹاؤن 11 ڈبلیو بی کی گلیوں میں پانی کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان نے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے سکر مشین اور متعلقہ ڈسپوزل ورکس کی لائن چالو کرا کر بارش کے پانی کی نکاسی شروع کرادی۔ مکمل نکاسی آب تک مشینری کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔واضح رہے کہ مکہ ٹاؤن 11 ڈبلیو بی مدرسہ فیضان رضا کے مین گیٹ اور چوک پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ مدرسہ فیضان رضا کے سامنے سٹرک پر رکاوٹ کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی۔اہل علاقہ نے سڑک پر غیر قانونی رکاوٹ کو ختم کرتے ہوئے بارش کے پانی نکالنے کی درخواست کی تھی۔

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 20/08/2024

وہاڑی () عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے غیرقانونی گیس کی ری فلنگ کے خلاف بھی بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان نے ان خیالات کا اظہار جنرل بس اور شہر کے دیگر علاقوں میں جا کر دکانوں کی انسپکشنز کے دوران کیا انہوں نے دکانوں پر اشیاء کی قیمتوں، معیار، وزن اور نرخ ناموں کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مختلف گیس شاپ کا بھی معائنہ کیا انہوں نے گیس کی قیمتوں ، وزن ، ری فلنگ، حفاظتی اقدامات سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور کہا کہ گیس کی غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا کیونکہ کسی بھی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہے اس لئے دکاندار گیس کی ری فلنگ سے اجتناب کریں بصورت دیگر قانونی کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 16/08/2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ستھرا پنجاب کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ضلعی نمبرداران کنونشن کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانا ہے ضلع وہاڑی میں ویلیج کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں گاؤں کی ہر گلی میں مثالی صفائی ہوگی اور صفائی کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر کو نمبر آلاٹ ہوگا اپنے چک،موضع کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنانا ہے نمبرداران مثالی صفائی اور فیس کی وصولی کےلئے فعال کردار ادا کرسکتے ہیں نمبرداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ مظفر خان ،اے سی ڈاکٹر عائشہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شہزاد اور دیگر افسران موجود تھے.

Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Commissioner Multan
Govt of Punjab

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 16/08/2024

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان نے شہر کی اہم شاہراہوں کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں بارشی پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا اور فوری سڑکوں سے پانی نکالنے کا حکم دیا اسسٹنٹ کمشنر نے سڑکوں کے ڈیوائیڈرز پر لگے پودوں اور سبزہ کی تراش خراش کا بھی معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کی شاہراہوں ، گلی محلوں سے نکاسی آب کیلئے بلدیہ عملہ و مشینری متحرک ہے تاکہ جلد از جلد بارش کے پانی کو سڑکوں سے نکالا جا سکے انشاء اللہ جلد سڑکوں سے بارش کا پانی نکال کر عوام کیلئے آمدورفت کو آسان بنایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب وژن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے شہر کی سڑکوں کے اطراف اور ڈیوائیڈرز پر پودوں کی نگہداشت یقینی بنانے کیلئے بلدیہ عملہ مصروف عمل ہے جس سے شہر کی اہم شاہرائیں صاف ستھری ، سرسبز و شاداب ، خوبصورت اور دیدہ زیب دکھائی دے رہی ہیں

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 15/08/2024

باتسلیمات نائب ناظم تعلقات عامہ حکومت پنجاب وہاڑی 15اگست2024 ہینڈآؤٹ

وہاڑی () اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان نے مختلف میڈیکل سٹورز، بیکریز اور کریانہ سٹورز کا معائنہ کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں جس کیلئے باقاعدگی سے انسپکشنز کی جا رہیں کسی بھی دکاندار کو گراں فروشی کی اجازت نہیں ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نے دکانوں پر 75مائیکرون سائز والے شاپر کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے بھی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے میڈیکل سٹورز پر ادویات کے خرید وفروخت کے ریکارڈ، معیاد، لائسنس اور کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ کوئی بھی میڈیکل سٹور مالک ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر ادویات فروخت نہ کرے زائد المعیاد، ممنوعہ ادویات ہرگز نہیں ہونی چاہئیں ادویات کی خرید وفروخت کے ریکارڈ کو باقاعدگی سے مرتب کیا جائے اس کے علاوہ اگر کسی میڈیکل سٹور کا لائسنس کی تجدید ہونے والی ہے اس صورت میں فوری لائسنس کی رینیول کر وائیں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مزید کہا کہ میڈیکل سٹور پر کوالیفائیڈ پرسن موجود ہونا چاہیے اس سلسلہ میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو تنبہ کیا جاتا ہے کہ میڈیکل سٹورز قانونی تقاضے پوری رکھیں

Photos from Assistant Commissioner Vehari's post 15/08/2024

وہاڑی (۔ )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے منفرد روایت قائم کرتے ہوئے مساجد میں کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کردیا۔جناح روڈ وہاڑی کی جامع مسجد میں کھلی کچہری لگاتے ہوئے نمازیوں اور سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کردئیے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے شہر کے ساتھ دیہی علاقوں میں عوام کے پاس خود جاکر کھلی کچہری لگانے کا بھی اعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے یہاں کسی تفریق کے بغیر نمازی آتے ہیں۔عوام کے پاس خود جاکر مسائل کی داد رسی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دفاتر کے ساتھ مساجد میں بھی عوام کے مسائل سنے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ریونیو دستاویزات کی فراہمی،تجاوزات کے خاتمہ،راستہ کی کشادگی،مالی امداد کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر دادرسی کیلئے باقاعدہ ٹائم لائنز بھی مقرر کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اے ڈی سی جی عبدالجبار،اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹرعائشہ خان اور دیگر موجود تھے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Vehari

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Other Government Officials in Vehari (show all)
School Education Information School Education Information
Vehari

ہمارا مقصد گورنمنٹ سکولوں کو پروموٹ کرنا ہے

Waris Ali Bhatti Shaheed Waris Ali Bhatti Shaheed
Vehari

He is a brave young Police officer Shaheed on 8,FEB 2006 In area of Fateh Shah police Station locate

Market Committee Vehari Market Committee Vehari
Grain Market Vehari
Vehari, 61100

MARKET COMMITTEE VEHARI GRAIN MARKET VEHARI