جلیل خان سودی عرب جدہ
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جلیل خان سودی عرب جدہ, TV Network, جدہ, .
بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں
میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی ابو یا امی جاتے ہیں
میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی
آپ کی بہن جب بھی آتی ہے
اس کے بچے گھر کا حال بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں
خرچ ڈبل ہو جاتا ہے
اور تمہاری ماں
ہم۔سے چھپ چھپا کر کبھی اس کو صابن کی پیٹی دیتی ہے کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے
اور کبھی کبھی تو چاول کا تھیلا بھر دیتی ہے
اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں
مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے
بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی کا ریموٹ توڑ دیا
میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا
ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس
اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں سب
ماں چپ رہی
لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری
بہن کچھ نہ بولی
4 بج رہے تھے اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ او
میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں
پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں زمین کا بٹوارا ہو رہا تھا تو
میں نے صاف انکار کیا بھائی میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا
بہن سامنے بیٹھی تھی
وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا
میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی
وہ بیچاری خاموش تھی
بڑابھای علدہ ہوگیا کچھ وقت کے بعد
میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی
میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں تھا
بہت پریشان تھا میں
قرض بھی لے لیا تھا لاکھ روپیہ
بھوک سر پہ تھی
میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ
اس وقت وہی بہن گھر آگئی
میں نے غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس
میں نے بیوی کو کہا کچھ تیار کرو بہن کےلیے
بیوی میرے پاس آئی
کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس کے لیئے
پھر ایک گھنٹے بعد وہ میرے پاس آئی
بھائی پریشان ہو
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں تمہاری
گود میں کھیلتے رہے ہو
اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو
پھر میرے قریب ہوئی
اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے
آہستہ سے بولی
پاگل توں اویں پریشان ہوتا ہے
بچے سکول تھے میں سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آؤں۔
یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر
بیٹے کا علاج کروا
شکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی تم۔نے
میں خاموش تھا بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا
وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تم۔کو میری قسم ہے
میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے
شاید اس کی جمع پونجی تھی
میری جیب میں ڈال۔کر بولی بچوں کو گوشت لا دینا
پریشان نہ ہوا کر
جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ اس نے بال سفید ہو گئے
وہ جلدی سے جانے لگی
اس کے پیروں کی طرف میں دیکھا ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی
پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی
بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا
ہم بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں اور بہنیں
بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتیں
وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا
اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھیں
اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں
کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں
شاید کے ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لیئے ایک سکون آ جائے، ،،،
بہنیں ماں کا روپ ہوتی ہیں😢
Good
Mera kazan Muhammad Mazhar....
افسوسناک خبر 😭😭😭
چانڈیہ برادری کا نوجوان حاجی شاہنواز جو کہ سعودیہ عربیہ مدینہ منورہ مِیں مُکیم تھا آج ایکسیڈنٹ حادثے مِیں وفات پاچُکا ہے اس کے ساتھ مُختلف برادری کے نوجوان بھی ساتھ تھے سُننے کو آ رہاہے کہ ایک گوپانگ اور باقی کوئی دایا برادری اور کوئی موچی برادری سے تعلق رکھنے والے ضلع رحیمیار خان کے وفات پاگئے ہیں باقیوں کی کنفرم نہیں ہوئی اور حاجی شاہنواز بستی حاجی نزیر احمد خان چانڈیہ کے رہائش پزیر تھے اللہ پاک جنت میں جگہ دے اور گھر والوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے لواحقین سے بہت افسوس ہوا 😭😭
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
اسی طرح ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں بھی تین ماہ کی توسیع ہوگی جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک موجود ہیں جبکہ ان کے ویزوں میں بھی اتنی ہی مدت کے لیے مفت توسیع ہوگی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے افراد، نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد کے لیے کوششیں جاری رکھتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فیصلے کیے ہیں جن کی تفصیل دی جا رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق غیر ملکیوں کے فائنل ایگزٹ ویزوں میں مفت توسیع کی منظوری دی گئی ہے اور ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں 3 ماہ مفت توسیع ہوگی جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک گیے ہوئے ہیں اور جن کے ویزے پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ختم ہوگئے ہیں۔
ان غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ مفت توسیع ہوگی جن کے ویزے استعمال نہیں ہوئے اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جاسکے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تمام غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں 3 ماہ کی مفت توسیع ہوگی جو بیرون ملک موجود ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے۔
اس کے علاوہ مملکت میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی 3 ماہ مفت توسیع کی گئی ہے جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ ’شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنائی صورتوں پر حسب ضرورت نظر ثانی اور تبدیلی ہوتی رہے گی
چھٹی پر گئے ہوئے لوگ کرونا ختم ہونے سے پہلے نہیں آسکیں گے۔ جب کورونا ختم ہوگا تو صرف وہ واپس آسکیں گے جن کی چھٹی (خروج وعودہ) باقی ہوگی۔۔
بہر حال کچھ بھی ہو چھٹی والوں کیلئے نیا اعلان کورونا ختم ہونے کے بعد ہی ہوگا۔
بریکنگ نیوز: سعودی عرب نے محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ حج کا اعلان کر دیا ہے۔ حج صرف سعودی عرب میں رہنے والے لوگ کر سکیں گے اور ہر ملک کے شہریوں کو حج کرنے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہوں....
بریکنگ نیوز: سعودی عرب نے محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ حج کا اعلان کر دیا ہے۔ حج صرف سعودی عرب میں رہنے والے لوگ کر سکیں گے اور ہر ملک کے شہریوں کو حج کرنے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہوں....
بریکنگ نیوز
کل صبح 6 بجے سے سعودی عرب میں مکمل طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیاگیا۔۔۔مکمل تفصیل ویڈیو میں دیکیئے اور شیئرکریں
بریکنگ نیوز: کل صبح 6 بجے سے کرفیو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور عمرہ انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی رہے گی!
سعودي عرب كے شہر تبوک میں دنیا کی پہلی عالی شان مسجد کا آج افتتاح جمعہ نماز سے ہوا ۔یہ مسجد جس کا اندرونی رقبہ 7100 میٹر اور اونچائی 90 میٹر بغیر کسی ستون کی جس میں بیک وقت 3450 نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں ۔ اللہ تعالٰی اس ارض حرمین شریفین کو تا قیامت شاد و آباد فرمائے؛ (آمین)
انالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں۔۔۔💔
نیلام گھر
بزم طارق عزیز😓
اللہ پاک مغفرت فرمائے
انالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں۔۔۔💔
نیلام گھر
بزم طارق عزیز😓
اللہ پاک مغفرت فرمائے
سردار عارف خان مرحوم کی قل خوانی پر نزیر خان چانڈیہ کا برادری سے اظہار تعزیت .MPA عامر نواز چا نڈ یہ بھی موجود ۔پور ی چا نڈیہ برادری کے لیڈر خیر خواہ کی وفات کا دلی دکھ ہے نزیر خان کی عامر نواز کی عظمت کو سلام مشکل حالات میں انہو ں نے ساتھ نہ چھوڑا ۔
افسوس ناک خبر
سابق ناظم کوٹلہ دولت عارف خان چانڈیہ وفات پاگئے ہیں
بریکنگ نیوز کل سے تمام جدہ میں اگلے 15 روز 28 شوال تک کے لیے شام 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لگایا جا رہا ہے اس دوران مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی بھی ہو گی..!
اللہ رب العزت کے بے پناہ احسانات،
والدین،رفقاء اور اعزہ و اقارب کی پر خلوص دعاؤں کی بدولت آج جدہ سعودی عریبہ میں "نیو مطعم کشمیرکی برانچ کے نام سے نئے "مطعم" کا آغاز کر دیا ہے
اللہ رب العزت سے دعا ہے
اللھم اکفنا بحلالک عن حرامک و اغننا بفضلک عن من سواک
اور تمام مشکلات کو سہل کر دے۔۔۔۔۔۔! انعام اصغر ملک
فاروق اصغر ملک
مملکتِ سعودی عربیہ جدہ
بھارت میرا کبوتر واپس کرو۔۔
#لیموزین۔۔ 8 شوال ۔۔ #اتوار..... 31 مئی۔
#مكة المكرمة کے علاوہ پورے سعودی عرب میں ٹیکسی 8 شوال سے شروع ہو جائیں گے۔
مگر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ۔۔
#ٹیکسی ۔ #سرکاری اور پرائیویٹ بسیں۔ #ریل گاڑی ۔۔
اگر دل اجازت دے تو اس پوسٹ کو لائک اور شیئر ضرور کریں
سر جھکانے کی خوبصورتی بھی کمال کی ہوتی ہے
سجدے زمین پر کرو تو دعاٸیں آسمان تک جاتی ہیں
نیوز الرٹ۔
5 شوال سے 7 شوال تک کرفیو صبح 6 سے شام 3 تک ختم کردیا گیا ہے۔
8 شوال سے 28 شوال تک صبح 6 سے رات 8 بجے تک کرفیو ختم کردیا گیا ہے
اور 8 شوال سے مکہ کے علاوہ تمام مساجد میں جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کی جائیں گی اسی طرح داخلی تمام فلائیٹس کو کھول دیا جائے گا۔ اور اپنی گاڑی پر ایک شہر سے دوسرے شہر جا سکیں گے یعنی 8 شوال سے 28 شوال تک صرف رات کا کرفیو ہوگا اور 21 جون سے سعودی عرب پرانی زندگی میں واپس لوٹ جائے گا۔
سعودی عرب کا شوال میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ، مساجد کھل گئیں
سعودی عرب : آج جاری کردہ بیان کا خلاصہ
5 شوال سے 7 شوال تک کرفیو صبح 6 سے شام 3 تک ختم کردیا گیا ہے
8 شوال سے 28 شوال تک صبح 6 سے رات 8 بجے تک کرفیو ختم کردیا گیا ہے۔
اور 8 شوال سے مکہ کے علاوہ تمام مساجد میں جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
اسی طرح داخلی تمام فلائیٹس کو کھول دیا جائے گا۔ اور اپنی گاڑی پر ایک شہر سے دوسرے شہر جا سکیں گے۔
یعنی 8 شوال سے 28 شوال تک صرف رات کا کرفیو ہوگا۔
تمام پرائیویٹ اور حکومتی ادارے کھولنے کا بھی اعلان کردیا گیا تمام دفاتر کھل جائیں گے اور 21 جون سے سعودی عرب پرانی زندگی میں واپس لوٹ جائے گا!
انڈیا نے پاکستان کا ایک اور جاسوس پکڑ کر پجنرے میں بند کیا انڈیا اتنا ڈرا ہوا ہے کہ اسے ایک کبوتر سے ڈر لگ رہا ہے ۔۔۔۔۔ او انڈیا والو اتنی جلدی ڈر گئ
#پردیس کی عید کا بھی اپنا ہی مزہ ہے...نا #شاپنگ کا رولا نہ #کپڑوں کی ٹینشن
گھر فون کرو اشک بہاؤ اور #سو جاؤ😢