PTI Tiger Pakistan

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTI Tiger Pakistan, Political Party, Upper Darby, PA.

This page is totally based and in support on political movement of Great Imran Khan (Prime Minister of Pakistan), here you will find the true face of PTI and will find the answer of about all baseless questions and propaganda against PTI and Imran Khan.

Photos from PTI Tiger Pakistan's post 06/01/2024

ملک ریاض سے مالی فائدہ حاصل کرنے والے صحافیوں کی فہرست بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جاری کر دی، اب اگلی باری سیاستدانوں، اسکے بعد اسٹیبلشمنٹ میں عہدیداران کی فہرست بھی متوقع طور پر جاری ہوسکتی،

یہ تو پہلی قسط ہے، جنہوں نے اصل میں چھیڑا ہے ان کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور ملک ریاض کو چھیڑنے کا پہلا نتیجہ موصول فہرست ملاحظہ۔۔۔۔ 🤗👇

Photos from PTI Tiger Pakistan's post 05/20/2024

جیت سچ ہی کی ہوتی ھے اگر عدل کیا جائے

05/14/2024

*‏پہلا ریورس گیئر لگ گیا،،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 19 اور اقلیتوں کی 3*

*خیبرپختونخواہ اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل*

*پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اقلیتوں کی 3 نشستوں*

*جبکہ سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیتوں کی ایک نشست پر ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔۔۔!!!*
👈 جو دوست تحریک انصاف ۔۔خان صاحب۔۔سے متعلق ہر خبر سے اپڈیٹ آگاہ رہنا چاہتے ہیں تو یہ پیج PTI Tiger Pakistan فالو کریں۔

05/12/2024

یہ غازی تیرے پُر اسرار کُھسرے 🤘
تاریخ میں لکھا جائے گا کہ اپنے حقوق کے لیے ہجڑے بھی
نکلے تھے. مگر ایک قوم تھی جو اپنی تباہی کا تماشا دیکھتی رہ گئی، 25 کروڑ کی آبادی میں صرف چند کھسروں نے ہی مردوں والا کام کیا ھے.

04/05/2024

مبینہ طور پر اس کتاب کو عائشہ آصف (سابقہ بہو مریم نواز) سے منسوب کیا جاتا ھے، کسی دوست کو اس بارے معلومات ھو تو رہنمائی کیجئے۔ اگر یہ سچ ھے تو واقعی "خدا کی بےآواز لاٹھی " کا مصداق ھے

04/01/2024

Like & Follow

02/21/2024
02/18/2024

احسان فراموش اور غدار دوست سے کھلم کھلا دشمنی کرنے والا ھزار درجے بہتر ہے۔
ہاتھ ملانا ہی ھے تو کھلے دشمن سے ملائیے احسان فراموش سے اعراض میں ہی بھلائی ھے۔

02/17/2024

میں ھو ایک " Angle😇 " اور " Devil🤫 " میرا یار

02/17/2024

مولانا کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس ہی کے منہ سے ساری سچائی باہر لا رہا ھے۔
میرا #مرشد گیم چینجر ھے آگے آگے دیکھئے ھوتا ھے کیا💪

02/14/2024

پی ٹی آئی اور وحدت المسلمین اتحاد!

خبر آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین حکومت سازی میں ایک دوسرے کی حامی ہوں گی خوش آئند بات ہے ایسی صورتحال میں کچھ لوگ جن کا تعلق یا ہمدردی عمران مخالف مذہبی سیاسی اور سیاسی جماعتوں سے ہے ان کے سینے پہ سانپ لوٹ رہا ہے اور وہ بار بار مذہب کارڈ کھیل کی کوشش کر رہے ہیں کہ مدینہ ثانی کے دعویدار کرسی کی خاطر ان سے جا ملے جو ریاست مدینہ کے پہلے تین خلفاء کے ہی منکر ہیں وغیرہ وغیرہ

گو کہ مانی جانی کے ساتھ اپنے بھی بہت سارے اختلافات ہیں اور رہیں گے جن میں سر فہرست ایمپائر کی انگلی اور پھر 2018 میں اس کا گھٹیا کوالٹی کے چاول کی طرح کومپنی کے بالکل تلے لگ جانا ہے لیکن اس کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے کہ سنی شیعہ سیاسی قائدین ایک ساتھ بیٹھیں گے بھلے وہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے ہی کیوں نہ سہی درحقیقت سیاسی مجالس ہی وہ جگہ ہے جہاں سے محبت و منافرت دونوں پروان چڑھتی ہیں وطن عزیز میں سنی شیعہ کے بیچ جو قتل غارت ہوتی رہی ہے وہ سیاہ ست کی کارستانی ہے جہاں مذہبی اور سیاسی مذہبی جماعتوں کو اپنے مفاد کی خاطر بے دریغ استعمال کیا گیا
عمران مخالف جماعتوں کے کارکنان اور پیرو کاروں سے اتنا کہنا ہے کہ اگر مجلس وحدت المسلمین کا اہلِ تشیع ہونے کی وجہ عمران خان کا ان کے ساتھ اتحاد آپ کو کھٹکتا ہے تو ایک بار بھٹو اور زرداری کے بارے میں پتا کر لیجے گا اور یہ بھی جان لیجئے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ اثنا عشری شیعہ تھے خدارا اس منافرت سے نکلو ہم پہلے ہی اس منافرت کی وجہ سے کافی نقصان اٹھا چکے ہیں مزید کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔۔۔۔۔
رب العالمین اس خطے اور اس کے باسیوں پہ اپنا کرم فرمائے اور انہیں باہمی محبت، اتحاد و یگانگت نصیب فرمائے آمین ثم آمین

02/13/2024

شائد مقتدرہ کو اس سے حیاء آجائے 😒

02/08/2024

کرکٹ میں بڑے بڑے ریکارڈ بنتے دیکھے ہیں لیکن تاریخ میں پہلی بار بلے کے بغیر سنچری بنتے دیکھ لیا۔
ویلڈن ٹائیگر

02/08/2024

انشاءاللہ ہمت نہیں ہارنا جیت انصاف کی ہی ھوگی

Photos from PTI Tiger Pakistan's post 02/08/2024

ابھی تک نتائج
انشاءاللہ اگر انجنئیرنگ نہیں کی گئی تو حالات آگے بھی ایسے ہی ھونگے

01/28/2024

2 کلو چاول 700 روپے
گوشت 550 روپے
گھی آدھا کلو 200 روپے
پیاز ٹماٹرآلو بخارہ زیرہ گرم مصالحہ 250 روپے
گیس 150 روپے
ٹوٹل خرچہ 1800 روپے
1800میں گھر میں اچھی بریانی بن سکتی ہے بنائیں اور سارا ٹبر بیٹھ کر کھائیں۔
خدارا ایک پلیٹ بریانی کے لیے ذلیل نہ ہوں اور اپنے آنے والی نسلوں کا مستقبل تباہ نہ کریں 🙏
ووٹ سوچ سمجھ کر دیں۔ 😜🤣

01/28/2024

سوال یہ ہے کہ فیصلہ تو رات 11 بجے کے بعد آیا تھا لیکن بیلٹ پیپرز بلےکے بغیر کیوں چھاپے گئے تھے 🤔 سوال تو بنتا ہے
اتنے بڑے فکس میچ کا

01/07/2024

13 بچوں کی ماں کہتی ہے کہ مجھے شوہر کا سچا پیار نہیں ملا۔ 🙄

01/03/2024

کہتے ہیں ھم #نیوٹرل ہیں😂
‏کاغذات نامزدگی۔
‏عمران خان..مسترد
‏شاہ محمود قریشی۔۔مسترد
‏زین قریشی۔۔مسترد
‏شہریار آفری۔۔مسترد
‏علی محمد خان..مسترد
‏حماد اظہر..مسترد
‏پرویز الہی..مسترد
‏مونس الہی..مسترد
‏والدہ عثمان ڈار..مسترد
‏اھلیہ عمر ڈار..مسترد
‏فہمیدہ مرزا..مسترد
‏ذوالفقار مرزا..مسترد
‏زرتاج گل..مسترد
‏قاسم سوری..مسترد
یاسمین راشد۰۰مسترد
عامر اللہ نیازی..مسترد
عاطف اللہ نیازی۰۰مسترد
مراد سعید۰۰مسترد
صنم جاوید۰۰مسترد‏
‏زلفی بخاری۰۰ مسترد

12/31/2023

اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان والسلامة والاسلام، ورضوان من الرحمن وبعيد من الشيطان۔
2024

12/15/2023

ماشاءاللہ ہمارے نظام عدل نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ جہاں مُردہ شخص کا لائیوو ٹرائل اور زندہ شخص کا خفیہ ٹرائل ہو رہا ہے 😂😁

12/02/2023

,🔥‏ بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب🔥
عمر ایوب جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی منتخب۔
ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈاپور صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ اور علیم عادل شیخ سندھ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گئے۔
منیر احمد بلوچ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدرمنتخب۔

11/29/2023

توجہ فرمائیں۔!
مرشد عمران خان کا انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہ لینے اور چیئرمین نہ رہنے کا مقصد کیا ہے؟
آپ کو آسان الفاظ میں سمجھاتا ہوں تحریر پورا پڑھیں
مرشد کو علم ہے کہ اگر میں پارٹی چیئرمین منتخب ہوا اور ٹکٹوں پر میں نے دستخط کئے تو الیکشن کمیشن الیکشن سے کچھ دن پہلے مجھے نااہل کرکے تمام امیدوران کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کہیں گے بلٹ پیپر سے بلے کا نشان ہٹا دیا جائے گا اور کارکنان میں مایوسی پیدا ہوگی اور ووٹ دینے نہیں نکلیں گے تاکہ کمپنی اور چوروں کو ٹرن آؤٹ کم کرنے میں آسانی ہو اور وہ دھاندلی میں کامیاب ہوسکے
اسلئے مرشد نے سب سے پہلے قائم مقام چیئرمین بنانا ہے جب الیکشن ہوجائے پھر مرشد قائم مقام چیئرمین کو ہٹا کر خود بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوجائے گا

11/02/2023

عمران خان کا قد !
ایک دانا نے عمران خان کے بارے میں کہا تھا کہ اسے قدرت نے ایسے کپڑے عطا کئے ہیں کہ اس کے دشمن جتنی مرضی اسکی کردار کشی کر لیں اسکے دامن پر داغ خود بخود دھلتے جاتے ہیں۔ شائد اسے کینسر کے مریضوں کی دعائیں ہی کافی ہیں

جاوید ہاشمی نے دغا دیا آج کہیں کا نہیں رہا۔ کوئی پارٹی اسے ٹکٹ دینے کو ہی تیار نہیں۔

حامد خان، عائشہ گلالئی سے لیکر عامر لیاقت اور اپنی پارٹی میں آکر پھر جانے والے اور بےشمار لوگ جو اس سے ٹکرائے ماضی بن گئے.

ریحام خان نے کتاب لکھی لیکن خان نے اس کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا۔ وہ آج بھی زہر اگلتی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، یہاں تک کہ مریم بھی منہ لگانے کو تیار نہیں۔

پھر کہا گیا انویسٹر کے بنا کچھ نہیں کر سکتا۔ لیکن اپنی ہی حکومت میں انہیں سائیڈ لائن کیا جو ریٹرن آن انویسٹمنٹ مانگ رہے تھے۔

پھر وہ علیم خان اور جہانگیر ترین جو 2018 میں خود لوگوں کو ٹکٹ دیتے تھے، آج دوسرے کے ٹکڑوں پر ٹکٹ کا کشکول لیے کھڑے ہیں

پھر شوشہ اڑا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھایا تو اس کا ککھ نہیں رہنا یا لندن بھاگ جائے گا۔۔

آج 13 پارٹیاں بشمول الیکشن کمیشن اس کے خلاف ہو گئے لیکن اکیلا عمران خان ان سب پر بھاری پڑ رہا ہے۔

کہا جاتا تھا کہ ایجنسیاں جلسے کراتی ہیں، حکومت ہے تو بڑے بڑے جلسے ہو رہے ہیں۔۔۔ وغیرہ وغیرہ، آج یہ بیانیہ بھی دفن ہو گیا۔

9 اپریل کو کہا “کوئی رہ تو نہیں گیا جو میرے خلاف نہ ہو ؟”
10 اپریل کو کراچی سے لوئر دیر تک عوام کا جم غفیر نکل پڑا۔۔۔

غرض یہ کہ جس نے یہ سمجھا ہمارے بنا خان کچھ نہیں، آج وہ خود عوام میں نکلنے کے قابل نہیں رہے

سادہ سا ہے، عام انسانوں کی طرح گناہ گار بھی ہے، غلطیاں بھی کرتا ہے، دھوکا بھی کھاتا ہے اور روایتی سیاستدانوں کی طرح کھوچل بھی نہیں، کچھ بڑے بڑے وعدے بھی کر بیٹھا جو پورے نہ کرسکا لیکن اپنے ملک اور لوگوں کے لئے اپنی کوئی انا نہیں۔ ایک دھن اس کے سر پر سوار ہے

اب الحمدللہ خان اتنی بڑی سیاسی طاقت بن گیا ہے کہ 13 پارٹیاں الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر بھی الیکشن کروانے سے ہچکچا رہی ہیں

حاصل گفتگو یہ ہے کہ تم سب مل کر اور علیحدہ علیحدہ اپنی چال چلتے ہو اور ایک تدبیر اللہ رب ذوالجلال کی ہوتی ہے۔۔۔

جس کی گاڑی اللہ چلارہا ہو اس کے پہیے میں ہاتھ دے کر اسے روکنے کی کوشش نہیں کرتے.

سوچئے گا ... !

10/31/2023

مرشد کی تازہ ترین تصویر
💗💓💞😥💓💗💞

10/21/2023

باقی مرضی آپ کی🤷

10/19/2023

تب اور اب🤷

10/07/2023

تمہیں کیا لگتا ہے کہ پاکستانی قوم جانتی نہیں ہے کہ آج قاسم سوری، علی امین گنڈاپور، علی اعوان، حماد اظہر، مراد سعید مطلوب کیوں ہیں؟
فرخ حبیب، حسان نیازی لاپتہ کیوں ہیں؟
تمہیں کیا لگتا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ جیسی درجنوں خواتین جیلوں میں کیوں ہیں؟
عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، محمود الرشید کونسی گستاخی کی قیمت چکا رہے ہیں؟
اسد قیصر، تیمور جھگڑا، عاطف خان، جنید اکبر جیسے زیر عتاب کیوں ہیں؟
بات اگر ایک عمارت کی تکریم کی ہوتی تو پریس کانفرنسوں والے معاف نہ ہوتے۔ بات اگر کسی ادارے کی تعظیم کی ہوتی تو اس کو سرِ عام گالیاں دینے والے آج منظورِ نظر نا ہوتے. بات اگر “ملک کی سالمیت” کی ہوتی تو ڈان لیک والو، ممبئ حملوں کا الزام اپنی ایجنسیوں پر لگانے والو کے لیے لیول پلئنگ فیلڈ نا سجائ جارہی ہوتی۔
بات جرم کی ہوتی تو عدالتوں میں فیصلے ہوتے۔ ثبوت آتے، دلائل دیے جاتے۔ نو مئی کا تو محظ بہانہ ہے، اصل بات کسی کی انویسٹمنٹ کی ہے۔ بات کسی کی خوشنودی کی ہے۔ بات کسی کی انا کی ہے۔
بات تو ان دکانوں کی ہے جو بند ہوجاتی ہیں اگر ‘آوٹ آف سیلیبس’ قاسم سوری کرسی پہ بیٹھ جاتا ہے۔ اگر علی امین تمہارا جبر سہتے ہوئے قہقہے لگاتا ہے۔ اگر علی اعوان ۱۸ مارچ کو تمہاری گولیوں کے سامنے پلک بھی نہیں جھپکتا۔ اگر حماد اظہر اپنے کاروبار کو تالے لگنے پہ تمہارے قدموں میں نہیں گرتا۔ اگر فرخ حبیب بے خوف ہوکر کالے ڈالوں کے سامنے کھڑا ہوجاتا ہے۔ اگر یاسمین راشد تمہاری ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کی اگلی کھیپ کے لیے راستہ نہیں چھوڑتی۔ اگر عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ، صنم جاوید تمہیں صنفِ آہن کی اصل تعبیر بن کر دکھا دیتی ہیں۔ اگر عمر چیمہ، محمود الرشید، اعجاز چوہدری بڑی محنت سے بنائے اس متعصبانہ تاثر کو زائل کردیتے ہیں کہ پنجاب کبھی حاکمِ وقت کے خلاف نہیں کھڑا ہوتا۔
اگر اسد قیصر، تیمور جھگڑا، عاطف خان اپنی تمام تر نرم خوئ کے باوجود اصول پر سمجھوتا نہیں کرتے۔ اگر جنید اکبر تمہاری چالوں کو تمہی پر الٹ دیتا ہے۔ بات اس جسارت کی ہے جو ان ہزاروں کارکنان نے کی جنہیں تم نے کبھی اپنے اصل مجرموں سے سوال پوچھنے کا حق نہیں دینا تھا۔
بات تو ان گناہوں کی ہے جن پر پردہ ڈالنا مطلوب ہے۔ بات اس غداری کی ہے جو ملک کے منتخب سربراہ سے کی گئی۔ بات اس قتل کی ہے جہاں قاتلوں کو یقین تھا کہ ان کے جُبہ پر لگی خون کی چھینٹوں کی جانب کوئ اشارہ نا ہوگا۔ بات اُس عالمی سیاست کی ہے جہاں ہمارے جیسے ملکوں کی عوام کو ایندھن بنا کر افراد کی طاقت کو دوام بخشا جاتا ہے۔ وہ سیاست جس میں قابلِ قبول وہی عناصر ہیں جو بند کمروں میں تسلی دیتے ہیں کہ تم قتل کیے جاؤ ہم زبانی کلامی مذمت سے آگے نا بڑھینگے۔ وہ سیاست جو اپنے کاروباری مراسم کو ان پر ترجیح دیتی ہے کہ جو ۷۶ سال سے اپنے مُردے بھی پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر دفناتے ہیں۔ وہ سیاست جو اپنی سرزمین کی تقسیم کے نعرے پر قائم ہے۔ وہ سیاست جو دین کی دستار سے اپنے تر دامن ڈھانپتی ہے۔
اسی سیاست سے ہی تو تمہاری طاقتوں کو دوام ہے۔ اسی میں تو ڈیلیں ہوتی ہیں۔ باریاں لگتی ہیں۔ مفادات کا تحفظ ہوتا ہے۔ نوراکشتی ہوتی ہے۔ اسی کی بدولت تو تم سی قوتوں کو قبولیت ملتی ہے۔
اُس سیاست کی پروردہ کسی طاقت کو کیونکر ریاستِ مدینہ کا کوئ نام لیوا گوارا ہوگا۔ کسی کا ایبسلوٹلی ناٹ کہنا قبول ہوگا۔
کیسے وہ لوگ قبول ہونگے جو اپنے حق کا سوال کرنا جانتے ہیں۔ جو مقابلہ کرتے ہیں، جو ڈٹ جاتے ہیں۔ جو ملک کو اپنی میراث اور عوام کو اپنی رعایا نہیں سمجھتے۔
تمہیں کیا لگتا ہے قوم نہیں جانتی کہ تمہیں مطلوب قاسم سوری، علی اعوان، علی امین، حماد اظہر، مراد سعید نہیں ہیں تمہیں مطلوب وہ شعور ہے جس نے انہیں تمہاری طاقت کے آگے حرِف سوال بلند کرنے کی جرات عطا کی۔ تمہیں مطلوب ان کی فکری آزادی ہے۔ تمہیں مطلوب وہ ادراک ہے جس سے تم نے انہیں بے بہرا رکھنا تھا۔۔ یہ ادراک کہ وہ ریاست کا استعارہ ہیں، کوئ ایک فرد، چند عہدیدار نہیں!

10/06/2023

‏جج ابوالحسنات کی عدالت میں کیا ہوا؟؟

‏کل اڈیالہ جیل میں عجب اور غضب مناظر دیکھنے
‏کو ملے۔
‏جو پہلے کبھی دیکھے اور نا سنے
‏شاید کل کے مناظر کلبھوشن یادیو جو بھارتی را کے ایجنٹ تھے کے ساتھ بھی نا گزرے ہوں گے۔

‏جج ابوالالحسنات کی عدالت اک چھوٹے سے کمرے میں لگائ گئ۔
‏ملزم کے لئے دوطرفہ الگ سے کٹہرا تیارکیا گیا تھا۔
‏جیسے ہی عمران خان صاحب کو عدالت میں
‏لایا گیا تو سیدھا کٹہرے میں کھڑا کر دیا
‏بے حسی اور بےشرمی کی بات یہ ہے کہ
‏کٹہرے کے چاروں طرف لوہے کی جالی لگی ہوئ تھی
‏اس جالی میں خان صاحب کو کھڑا کیا گیا
‏تمام سوال و جواب اسی کٹہرے میںہوئے۔
‏شاہ مھمودقریشی کے ساتھ بھی یہی کچھ دہرایا
‏گیا۔
‏جب شاہ صاحب نے خان صاحب سے مصافہ کرنے کی
‏اجازت چاہی تو جج اور سیکورٹی نے اس جالی سے
‏نکالنے سے انکار کردیا۔
‏بالاآخر اس لوہے کی جالی جس میں سے ہاتھ
‏کی ایک انگلی اندر جانا بھی محال ہے
‏شاہ صاحب نے جالی کے اوپر ہاتھ رکھ کر خان صاھب سے سلام کیا۔
‏اسی دوران جج صاحب نے عمران خان سے
‏جیل میں دی گئ سہولیات بارے پوچھا
‏جس پر خان صاحب نے ناچاہتے ہوئےبھی
‏بس اتنا کہا
‏اگر عدالت میں ان جالیوں کے پیچھے رکھا جارہا
‏ہے تو جیل میں کیا حالات ہونگے
‏لیکن مجھے اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا
‏جہاں بھی اور جیسے بھی رکھیں مجھے کوئ شکایت نہیں۔
‏یہ لوگ اپنا پورا زور لگا لیں۔

‏یہ سب سن کر مخالف وکیل بھی ہکا بکا راہ
‏گئے کہ یہ کیسا شخص ہے جس پر
‏اس قدر سختی ہورہی ہے
‏اور یہ شکایت کرنے کو بھی تیار نہیں۔

‏ایک اور بات نے بہت تکلیف دی وہ یہ
‏کہ عمران خان کو عدالت کے اندر بھی ہتھکڑی لگائ ہوئ تھی۔
‏جو دوران سماعت بھی لگی رہی۔
‏جج کو شرم آئ اور نا ہی افسران اعلئ کو۔

‏سماعت کے بعد خان صاحب نے اپنے وکلا
‏کو کہا باہر جاکر بتائو میری کسی سے ڈیل
‏ہورہی ہے اور نا ہی ہوگی۔
‏میں اپنےنظریہ پر قائم ہوں۔

10/03/2023

جس طرح کسی بزرگ کو ریڑھی میں ڈال کر خاندان کے لوگ بھیک مانگتے ہیں نوازشریف کے ساتھ بھی ان کی جماعت ایسا ہی کرنا چاہتی ہے🤣

Want your organization to be the top-listed Government Service in Upper Darby?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

قرضہ اور عمران خان کی حکومت#PTIofficial #ImranKhanPTI
#PTIofficial #PTItiger #ImranKhanPTI
عمران خان نے عوام کیلئے کیا کیا ہیں؟؟؟🤷 #عمران_ہی_تحریک_انصاف_ہے  #چور_خوشحال_عوام_بدحال  #سیاسی_گرفتاریاں  #PTItiger  #...
یہ حال تھا اس ملک کا جب عمران خان کی حکومت تھی۔ #عمران_ہی_تحریک_انصاف_ہے  #چور_خوشحال_عوام_بدحال  #سیاسی_گرفتاریاں  #PTI...
تعریف وہ جو دشمن بھی کرنے پر مجبور ھو #justice  #سیاسی_گرفتاریاں  #عمران_ہی_تحریک_انصاف_ہے  #چور_خوشحال_عوام_بدحال  #PTI...
جب عوام عمران خان سے ملنے جیل تک پہنچ گئے
#PTItiger #عمران_ہی_تحریک_انصاف_ہے #ImranKhanPTI #PTI
#PTItiger
#عمران_ہی_تحریک_انصاف_ہے  #PTItiger #ImranKhanPTI #PTI #
#عمران_ہی_تحریک_انصاف_ہے  #PTItiger  #ImranKhanPTI  #pti  #احتجاج
یہ حال کردیا پی دی ایم نے اس ایک سال میں اس ملک کا 💔
#PTItiger #عمران_ہی_تحریک_انصاف_ہے

Address

Upper Darby, PA
19082

Other Political Parties in Upper Darby (show all)