Swabi News
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swabi News, Media/News Company, .
صوابی
کرنل شیر خان (نواں کلے) گاؤں سے تعلق رکھنے والے عامرخان ولد اسرار خان نے بیرون ملک کنیڈا سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی میں اپنی طرف سے عامرخان کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ تعالی ان کو زندگی میں مزید کامیابیاں دیں آمین
سب انسپکٹر مشتاق خان کو انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکباد
مشتاق خان آجکل اپنا ڈیوٹی موٹروے پولیس میں سرانجام دیں رہا ہیں۔ ایک قابل اور ٹلینڈٹ پولیس آفیسر ہیں۔اللہ تعالی اور بھی
کامیابی دیں۔امین
*اطلاع برائے عوام الناس بابت انسداد پولیو مہم 16 تا 20 جنوری 2023*
تمام اہلیان صوابی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والی پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران ضلع بھر میں 05 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، اس تناظر میں پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت انسداد پولیو مہم کے دوران ہر قسم اسلحہ کی نمائش ، بلا نمبر پلیٹ موٹرسائیکل اور ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
لہٰذا عوام الناس سے اپیل ہے کہ ان ہدایات پر عمل درآمد کریں، دوران مہم پولیو ویکسینیشن ٹیمز اور صوابی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری طور پر مقامی پولیس کو مطلع کریں۔شکریہ
صوابی: *تھانہ ٹوپی پولیس کی کاروائیاں، دکان سے 01 لاکھ 47 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم اور منشیات فروش گرفتار*
*چوری شدہ موبائل فونز، منشیات اور اسلحہ برآمد*
تفصیلات کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ اور معاشرے سے منشیات کا صفایا کرنے کے لئے صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او ٹوپی افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹوپی ہارون خان نے ہمراہ آن ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز صوابی بروقت کاروائی کرتے ہوئے مدعی سریر محمد سکنہ کوٹھا کی موبائل کی دکان واقع سیم سنگ مارکیٹ ٹوپی بازار سے ایک لاکھ سینتالیس ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم مشال خان ولد وقار احمد سکنہ ٹوپی موقع پر ہی گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز برآمد کئے گئے، اسی طرح منشیات فروش قیصر ولد گل ریحان سکنہ ہملٹ کو حراست میں لے کر 588 گرام چرس، 01 عدد بندوق 12 بور اور 01 بندوق 303 بور برآمد کر لئے۔
گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹوپی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
عوام الناس متوجہ ہوں!
صوابی۔ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی ایس پی انوسٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ*
تفصیلات کے مطابق آج پولیس کانفرنس ہال میں ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن فیاض خان، جملہ ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی ٹریفک، جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ڈی پی او صوابی نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے ذیل احکامات جاری کئے۔
* قتل کے واقعات پر قابو پانے کے لئے پرانی دشمنیوں کے حوالے سے موثر اقدامات کریں، جہاں ڈی آر سی کی ضرورت ہو وہاں ان کی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کریں۔
* رپورٹ کنندگان کی رپورٹ پر بلا تاخیر مقدمہ درج رجسٹر کریں اور مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔
* اسلحہ کلچر کے سدباب کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کریں۔
* ہوائی فائرنگ کے خلاف فوری اور بلا امتیاز قانونی کاروائی یقینی بنائیں۔
* منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان پر بھی ہاتھ ڈالیں،جبکہ تفتیشی افسران بھی میرٹ پر تفتیش سے ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔
* مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دیں۔
* دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔
* بازاروں، پٹرول پمپس اور ہوٹل وغیرہ کے سامنے کیمروں کی تنصیب یقینی بنائیں کیونکہ ایسے اقدامات جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
* جملہ ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر دوپہر 02 بجے سے 04 بجے تک اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوامی شکایات سنیں گے تا کہ شہری بلا جھجک انہیں اپنے مسائل و شکایات بیان کرسکیں۔
# ترجمان صوابی پولیس
صوابی: *تھانہ یارحسین کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کےمابین فائرنگ کا تبادلہ*
*فائرنگ کے تبادلے کے دوران تھانہ تورڈھیر کو اقدام قتل، لوگوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل سنیچنگ، راہزنی اور خوف و ہراس پھیلانے سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری خیام سکنہ جلبئی ہلاک*
*مجرم اشتہاری سے 02 پستول بمع 04 سپئر میگزین و 18 عدد کارتوس، 01 بوتل شراب، 02 موٹرسائیکل اور 02 عدد موبائل فونز بمع متعدد موبائل سمز برآمد*
مجرم اشتہاری خیام سکنہ جلبئی تھانہ تورڈھیر کو ذیل مقدمات میں مطلوب تھا؛
* مجرم اشتہاری خیام کے خلاف مورخہ 17.07.2021 کو مدعی شاہد انور سکنہ جلبئی سے رقم اور دیگر اشیاء چھیننے اور بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج تھا۔
* مورخہ 12.08.2022 کو مجرم اشتہاری خیام نے مدعی مرصاد اللہ سکنہ جلبئی پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرکے زخمی کیا۔
* مورخہ 19.08.2022 کو خیام نے دوسرے ساتھی ملزم کے ہمراہ عبدالوہاب سکنہ جہانگیرہ سے پستول کی نوک پر موبائل فون چھین لیا اور ساتھ ہی مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے زخمی بھی کیا۔
* مورخہ 21.08.2022 کو مجرم اشتہاری خیام نے مدعی مرصاد اللہ سکنہ جلبئی کے مکان پر خوف و ہراس پھیلانے کی خاطر فائرنگ کی اور رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
* مورخہ 13.10.2022 کو خیام نے دوسرے ساتھی ملزم کے ہمراہ مدعی روحان زیب سکنہ تورڈھیر سے پستول کی نوک پر موبائل فون چھین لیا۔
صوابی۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف صوابی پولیس کا کریک ڈاؤن، دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ برآمد*
*ملزمان شاکر اللہ ولد شاہ ولی اور وحید الرحمٰن ولد عزیز الرحمٰن ساکنان صوابی رات کے وقت اپنے دوست کی شادی میں میں ہوائی فائرنگ کرکے نہ صرف عوام کے سکون میں خلل ڈال رہے تھے بلکہ ایسی فائرنگ سے اکثر اوقات معصوم لوگوں کی جان بھی چلی جاتی ہے*
*ہوائی فائرنگ ایک خطرناک اور غیر قانونی فعل ہے جس سے بچوں سمیت متعدد معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی*: ایس ایچ او صوابی الطاف خان
*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف صوابی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
رات کے وقت ایس ایچ اوصوابی الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے دوران گشت فائرنگ کی آواز سن کر اس کی سمت میں جا کر جہاں دو مسلح افراد اپنے دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جن کو فوری گرفتار کرکے دو عدد پستول 9MM برآمد کئے گئے۔
ملزمان شاکر اللہ ولد شاہ ولی اور وحید الرحمٰن ولد عزیز الرحمٰن ساکنان صوابی کے خلاف مقدمہ درج کرا کر ان کو تھانہ لا کر حوالات میں بند کیا گیا۔
*تھانہ زیدہ پولیس کی کاروائی ، اراضی پر زبردستی قبضہ جمانے، ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار*
*مدعی عرب الاحسان کے مطابق ملزم فیض الاسلام نے اس کی ملکیتی اراضی میں زبردستی ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر قبضہ جمانے کی کوشش کی، مدعی کے منع کرنے پر اس نے قتل کی دھمکیاں دیں، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا*: ایس ایچ او زیدہ عجب درانی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی عرب الاحسان ولد شکور خان سکنہ ٹھنڈ کوئی نے مقامی تھانہ زیدہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ مسمی فیض الاسلام ولد محمد احسان سکنہ ٹھنڈ کوئی نے اس کی ملکیتی اراضی میں زبردستی ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر قبضہ جمانے کی کوشش کی، مدعی کے منع کرنے پر اس نے قتل کی دھمکیاں دیں۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی بمع پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیض الاسلام کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
*صوابی پولیس کی دوران سرچ آپریشن اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد*
*گرفتار مجرم اشتہاری ہارون رشید سکنہ مانیری سے 04 گرینڈ، 01 گرنیڈکوف، 01 کلاشنکوف بمع تین میگزین اور 01 پستول بمع تین میگزین و 60 عدد کارتوس برآمد*
*مجرم اشتہاری ہارون رشید ولد شیر آمان سکنہ مانیری نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ پانی کے تنازعہ پر مدعی مہران سکنہ مانیری پر فائرنگ کرکے زخمی کیا جس پر اس کے خلاف اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ درج تھا، مجرم اشتہاری اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ سے بھی گریز نہیں کرتا تھا جس کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کیا گیا*: ایس ایچ او صوابی الطاف خان
تفصیلات کے مطابق مدعی مہران ولد طاؤس خان سکنہ مانیری کی رپورٹ کے مطابق ان کی ہارون رشید ولد شیر امان سکنہ مانیری کے ساتھ پانی پر تنازعہ چلا آرہا ہے، بروز وقوعہ وہ اپنے دیگر رشتہ داران کے ہمراہ کچہری شاہ منصور سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران ملزم ہارون رشید نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ ان پر فائرنگ کرکے جس کے نتیجے میں مدعی مہران لگ کر زخمی ہوا، ملزم وقوعہ کے بعد پر فرار ہوا۔
اس واقعہ پر ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان معہ ٹیم مجرم اشتہاری ہارون رشید و دیگر کی گرفتاری کے لئے مسلسل کاروائیاں کر رہے تھے جبکہ ملزم اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ سے بھی گریز نہیں کرتا تھا جس کو بالآخر ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع ٹیم نے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اس کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا۔
خطرناک مجرم اشتہاری ہارون رشید سکنہ مانیری سے 04 گرینڈ، 01 گرنیڈکوف، 01 کلاشنکوف بمع تین میگزین اور 01 پستول بمع تین میگزین و 60 عدد کارتوس برآمد ہو کر اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔
منشیات فروشوں کے خلاف صوابی پولیس کا آپریشن کلین اپ جاری، دو آئس فروش گرفتار، 638 گرام آئس برآمد*
*آئس فروشی کے دھندے میں ملوث ملزمان محمد ذیشان اور سبزعلی ساکنان مینئی سے دوران تلاشی باالترتیب 331 اور 307 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا*
*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح صوابی میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم اور صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان اور ایس ایچ او صوابی الطاف خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر مختیار خان بمع پولیس ٹیم نے دوران گشت دو مشتبہ لڑکوں کو قابو کرکے جن سے دوران تلاشی مجموعی طور پر 638 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ملزمان محمد ذیشان ولد محمد نقاب اور سبز علی ولد زرد علی ساکنان مینئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے حسب ضابطہ گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔
تھانہ صوابی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں تھانہ لاہور کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا، 01 عدد پستول برآمد*
*اشتہاری مجرم نظار علی سکنہ مانکئ نے رقم کے تنازعہ پر مسمی عدالت خان سکنہ مانکئ کو فائرنگ کے نتیجے میں قتل کیا تھا*
*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق مدعی محمد مروان سکنہ مانکئ کی رپورٹ کے مطابق سال 2014 کے دوران ملزم نظار علی سکنہ مانکئ نے رقم کے تنازعہ پر اس کے والد عدالت خان کے ساتھ زبانی تکرار کرکے طیش میں آکر پستول سے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں اس کے والد عدالت خان موقع پر جانبحق ہوا، مدعی وقوعہ کے بعد فرار ہوا۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرم کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم نظار علی کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم سے ایک عدد پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کی گئی ہے، ملزم کی گرفتاری کی بابت تھانہ لاہور کو اطلاع دی گئی ہے۔
صوابی: *تھانہ زیدہ پولیس کی کامیاب تفتیش، راہ چلتے شہری سے پستول کی نوک پر رقم چھیننے والے ملزم سے چوری شدہ رقم برآمد*
*ملزم ابوذر ولد پرویز سکنہ لاہور جو کہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل میں قید تھا، جس کو بغرض تفتیش لا کر دوران انٹاروگیشن ملزم نے پستول کی نوک پر راہ چلتے مسمی محمد اقبال سکنہ شاہ منصور سے رقم چھیننے کا اعتراف کرکے اس کی نشاندہی پر چوری شدہ رقم مبلغ 25000 روپے کی برآمدگی کی گئی:* ایس ایچ او زیدہ عجب درانی
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی معہ تفتیش ٹیم نے جیل میں قید ملزم ابوذر ولد پرویز سکنہ لاہور جو کہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار ہو کر پابند سلاسل تھا جس کو تفتیش کی غرض سے لا کر جس نے دوران انٹاروگیشن مدعی محمد اقبال سکنہ شاہ منصور سے رستے میں اسلحہ کی نوک پر رقم چھیننے کا اعتراف کر لیا۔
ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ رقم مبلغ 25000 روپے برآمد کئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔
صوابی: *تھانہ کالوخان پولیس کی اہم کاروائی ، فخر صوابی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار سے کئی اشیاء چوری کرنے والے 02 ملزمان چند دن کے اندر ہی گرفتار، چوری شدہ اشیاء برآمد*
*مدعی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مورخہ 16 اکتوبر کو بوقت شب نشان حیدر کا اعزاز پانے والے شہید کارگل کے مزار سے نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل سمیت کئی اشیاء چوری کرکے لے گئے، تھانہ کالوخان پولیس کی بہترین تفتیش و کاروائی کی بدولت ملزمان عماد سکنہ ترلاندی اور حمزہ سکنہ سوات حال کرنل شیر کلے کا سراغ لگا کر گرفتار کرلئے گئے جن کی نشاندہی پر نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ دس ہزار روپے برآمد کئے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری*: ایس ایچ او کالوخان عبدالولی
صوابی (پی آر او) تفصیلات کے مطابق مدعی نعمان شیر جو کہ شہید کرنل شیر خان کا بھتیجا ہے، نے تھانہ کالوخان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ مزار کی رکھوالی کرتا ہے، بروز وقوعہ مورخہ 16 اکتوبر کو حسب معمول رات کو گھر جا کر صبح مزار جا کر متعدد اشیاء عدم موجود پائیں۔
رپورٹ درج ہونے پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان اور ایس ایچ او کالوخان عبدالولی کو فوری ملزمان ٹریس و گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر انہوں نے مدعی کی نشاندہی پر کامیاب تفتیش کرتے ہوئے ملزمان عماد ولد سیار سکنہ ترلاندی اور حمزہ ولد عمر غنی سکنہ سوات حال کرنل شیر کلے کا سراغ لگا کر چند دن کے اندر ہی دونوں ملزمان گرفتار کرلئے۔
دوران انٹاروگیشن ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ دس ہزار روپے ریکور کئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
صوابی: *تھانہ صوابی پولیس کی کاروائی، گھریلو ناراضگی پر بیوی پر فائر کرکے قتل کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار*
*ابتدائی طور پر شوہر نے بیوی کی خودکشی کی رپورٹ کی جس میں انکوائری شروع ہو کر اس دوران مقتولہ کے بھائی محمد فہیم سکنہ زیدہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرا کر گھریلو ناچاقی کی بناء پر بہن کے قتل کی دعویداری اس کے شوہر اور دیور کے خلاف کی، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 14.10.2022 کو متوفیہ مسماۃ (ع) کے شوہر عمران ولد سید زمان سکنہ باجا نے مقامی تھانہ صوابی پولیس کو اپنی بیوی مسماۃ (ع) کی خودکشی کی رپورٹ درج کی جس کی بابت حقائق معلوم کرنے کے لئے انکوائری شروع کی گئی۔
دوران تفتیش مقتولہ کے بھائی مسمی محمدفہیم ولدعبد النعیم سکنہ زیدہ نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرتے ہوئے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بہن کے قتل کی دعویداری اس کے شوہر محمد عمران اور دیور ساجد زمان ولد سید زمان ساکنان باجا کے خلاف کی۔
ملزمان کے خلاف دعویداری ہونے پر ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان محمد عمران اور ساجد زمان ولد سید زمان ساکنان باجا کو گرفتار کرکے جن سے تفتیش جاری ہے۔
پریس ریلیز۔
*صوابی۔زیدہ پولیس کی کاروائی, چوری میں مطلوب ملزم کو گرفتار*
*چوری شدہ سولر پینلز برآمد*
*مدعی شاہ جہان سکنہ زیدہ کے مطابق اس نے اپنی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے سولر پینلز لگائے تھے تا ہم ملزم محمد طیب سکنہ ڈوڈھیر ان میں سے دو عدد سولر پینلز چوری کرکے لے گیا، ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ پینلز برآمد کی گئیں*
*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق صوابی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔
گزشتہ ہفتہ مدعی شاہ جہان سکنہ زیدہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس نے اراضی سیراب کرنے کے لیے ڈی سی موٹر پمپ اور سولر پینلز لگائے ہیں تا ہم رات کے وقت نامعلوم چور نے دو عدد سولر پینلز 275 واٹ کے چوری کرلئے۔
اس واقع پر ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی بمع پولیس ٹیم اے ایس آئی صفدر خان نے دوران تفتیش مدعی کی نشاندہی پر ملزم محمد طیب سکنہ ڈوڈھیر محلہ دولت خیل کا سراغ لگا لیا جس کو کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس سے دوران تفتیش چوری شدہ سولر پینلز برآمد کیے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
صوابی۔ایس ڈی پی او رزڑ کی قیادت میں صوابی پولیس کا سرکل رزڑ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن*
*قتل اور اقدام قتل کےمقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان سمیت 12 مشتبہ افراد گرفتار، 12 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی جبکہ 20 موٹرسائیکلوں کی ویریفیکیشن*
*گرفتار ملزمان سے 01 کلاشنکوف, 01 کالاکوف، 01 ریپیٹر 12 بور اور 07 پستول معہ ایمونیشن برآمد*
*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے صوابی پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان عبدالولی بمع نفری نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن دیہہ اسماعیلہ، ادینہ، کالوخان، شیخ جانہ، ترکئی و دیگر ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔
سرچ آپریشن کےدوران کاروائیاں کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان سمیت 12 مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے، 12 افراد پابند ضمانت کئے گئے جبکہ 20 موٹرسائیکل تحویل میں لے کر ویریفیکیشن کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے 01 کلاشنکوف,01 کالاکوف، 01 ریپیٹر 12 بور اور 07 پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ سرچ آپریشن خیریت کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
صوابی: *تھانہ زیدہ پولیس کی کاروائی، سابقہ دشمنی کی بناء پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے ملزم اویس سکنہ زیدہ گرفتار*
*مدعیان کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے مابین سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے، بروز وقوعہ بمقام میاں ڈھیری لار کالا خورو ایک دوسرے پر فائرنگ کرکے جس کے نتیجے میں ایک فریق سے مسمی شاہد خان ولد سبز علی سکنہ کڈے لگ کر جانبحق جبکہ دوسرے فریق سے مسمیان اعزاز ولد میر اصغر شاہ، منصف ولد سید قیوم ساکنان مانیری، صلید ولد کمین سکنہ درہ زخمی ہوئے، دونوں فریقین کی جانب سے ملزمان اویس ولد عزیز الحسن و دیگر پانچ ملزمان اور اعزاز ولد سید اصغر شاہ بمع دیگر تین ملزمان کے خلاف دعویداری کرکے مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے ملزم اویس ولد عزیز الحسن کو مسلح بہ کلاشنکوف گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے:* ایس ایچ او زیدہ عجب درانی
تفصیلات کے مطابق صوابی پولیس کی مفرور ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی معہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری اویس ولد عزیز الحسن سکنہ زیدہ کو مسلح بہ کلاشنکوف گرفتار کرلیا۔
مجرم اشتہاری اویس نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ مسمیان اعزاز و منصف ساکنان مانیری اور صلید سکنہ درہ پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں فریقین کے مطابق سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے جبکہ دونوں فریقین کی مدعیت میں درج مقدمات کے مطابق بروز وقوعہ بمقام میاں ڈھیری لار کالا خورو دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کرکے جس کے نتیجے میں ایک فریق سے مسمی شاہد خان ولد سبز علی سکنہ کڈے لگ کر جانبحق جبکہ دوسرے فریق سے مسمیان اعزاز ولد میر اصغر شاہ، منصف ولد سید قیوم ساکنان مانیری، صلید ولد کمین سکنہ درہ زخمی ہوئے، دونوں فریقین کی جانب سے ملزمان اویس ولد عزیز الحسن و دیگر پانچ ملزمان اور اعزاز ولد سید اصغر شاہ بمع دیگر تین ملزمان کے خلاف دعویداری کرکے مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔
ملزمان میں سے مجرم اشتہاری اویس ولد عزیز الحسن کو مسلح بہ کلاشنکوف گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
صوابی۔اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، زیدہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا*
*کلاشنکوف بمع کارتوس برآمد*۔
*ہوائی فائرنگ ایک قبیح فعل ہے جو کہ معصوم لوگوں کی زندگی ختم کرنے کا باعث بنتا ہے، ایسے جرم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی*
*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق اسلحہ نمائش ، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کے خلاف صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی بمع نفری پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بے جا ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں قابو کرلیا۔
ملزم عمر زمان سکنہ مرغز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جس سے کلاشنکوف بمع کارتوس و میگزین برآمد کرکے حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف تھانہ زیدہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
سرکل صوابی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن*
*05 اشتہاری مجرمان اور 04 ملزمان سمیت 20 مشتبہ افراد گرفتار*
*ایک کلاشنکوف،دو پستول، ایک شارٹ گن اور ایک رائفل سمیت درجنوں کارتوس برآمد*
*13 موٹرسائیکلوں کی ویریفیکشن کی گئی جبکہ 19مشکوک مقامات پر چھاپہ زنی کی گئی*
*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق سرکل صوابی میں اشتہاری مجرمان و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا گیا۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان اور ایس ایچ او زیدہ عجب درانی بمع بھاری نفری پولیس نے دیہہ مانیری، پیرتاب بانڈہ، زیدہ، شاہ منصور، پنج پیر، ہنڈ بیلا جات، بام خیل، باجا اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا۔
اس دوران پانچ اشتہاری مجرمان اور چار ملزمان سمیت 20 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے مشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ گرفتار شدہ افراد سے مختلف بور کا اسلحہ ایک کلاشنکوف، دو پستول، ایک شارٹ گن اور ایک رائفل بمع درجنوں کارتوس برآمد کئے گئے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ سرچ آپریشن بخیریت اختتام پزیر ہوئی۔
صوابی: *تھانہ زیدہ پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد ملزم سمیت 02 مسلح ملزمان بھی گرفتار*
*ملزمان سے 02 کلاشنکوف بمع 146 عدد کارتوس، ایک بندوق 12 بور بمع 04 عدد کارتوس، 02 عدد پستول بمع 14 عدد کارتوس برآمد*
*دوران گشت اطلاع ملنے پر زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل صوابی و ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی کرتے ہوئے بمقام گجو خان میرہ تین مسلح افراد کو قابو کرکے جن میں سے ایک دہرے قتل میں نامزد ملزم ہے جن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری*: ایس ایچ او زیدہ عجب درانی
صوابی (پی آر او) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او زیدہ عجب درانی کو دوران گشت مسلح افراد کی بابت اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی زیر قیادت، ایس ایچ او زیدہ عجب درانی معہ ٹیم نے فوری طور پر سپاٹ پر پہنچ کر بمقام گجو خان میرہ تین مسلح افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کی شناخت شاہد کمال ولد عبدالریان، حبیب الرحمٰن ولد میر حسن اور اسلام گل ولد حسین خان ساکنان باچائی سے ہوئی۔ جن میں سے ملزم اسلام گل سکنہ باچائی تھانہ زیدہ کے افسر اقبال و اورنگزیب کے دہرے قتل کیس بھی نامزد ملزم ہے۔
ملزمان سے 02 کلاشنکوف بمع 146 عدد کارتوس، ایک بندوق 12 بور بمع 04 عدد کارتوس، 02 عدد پستول بمع 14 عدد کارتوس برآمد ہوئے جن کے خلاف تھانہ زیدہ میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
صوابی: *آئی جی خیبر پختونخواہ کے احکامات کے پیش نظر منشیات فروشوں کے خلاف نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم اور ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری*
*تھانہ صوابی پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروش گرفتار کرلئے، 2137 گرام چرس اور 573 گرام ہیروئن برآمد*
*منشیات فروشوں میں سے افتخار نبی ولد محمد نبی سکنہ بام خیل چوری چکاری کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھا جس سے 2137 چرس، جبکہ ملزم اختر نواز ولد کامل خان سکنہ مانیری بالا سے 573 گرام ہیروئن برآمد، دونوں کے خلاف مقدمات درج*
تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے وژن "منشیات سے پاک خیبرپختونخواہ" کے تحت صوبہ بھر کی طرح صوابی میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم بمع سب انسپکٹر مختیار خان و سب انسپکٹر شاہی ملک علاقہ میں موجود تھے کہ اس دوران انفارمیشن ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش افتخار نبی ولد محمد نبی سکنہ بام خیل جو کہ تھانہ صوابی کو چوری چکاری کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھا جس کو قابو کرکے دوران تلاشی 2137 چرس برآمد کی گئی۔
اسی طرح ملزم اختر نواز ولد کامل خان سکنہ مانیری بالا کو دوران ناکہ بندی قابو کرکے اس کے قبضہ سے 573 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انٹاروگیشن جاری ہے۔
صوابی۔زیدہ پولیس کی بروقت کاروائی, زبانی تکرار پر دوسرے شخص پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم آلہ ضرر پستول سمیت گرفتار*
*مدعی کے مطابق دونوں کے مابین کسی بات پر تکرار ہو کر جو کہ بعد میں ملزم افتاب عالم نے اسے گھر سے بلا کر اس پر فائرنگ کرکے زخمی کیا، مدعی عمران سکنہ شاہ منصور کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا*
*صوابی* تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔
مدعی عمران ولد روح الامین مین سکنہ شاہ منصور نے زخمی حالت میں مقامی تھانہ زیدہ پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ گھر خود موجود تھا کہ اس دوران ملزم آفتاب عالم نے آواز دی جونہی وہ گھر سے باہر نکلا تو ملزم نے اپنی پستول سے اس پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرکے جسکے نتیجے میں وہ لگ کر زخمی ہوا۔
اس کیس کے حوالے سے ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی اور سب انسپکٹر محتاج خان بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم آفتاب عالم سکنہ شاہ منصور کو مسلح بہ پستول گرفتار کر لیا جس سے انٹاروگیشن شروع کی گئی ہے۔
صوابی: *معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے صوابی پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کا گرینڈ آپریشن جاری، 02 منشیات فروش گرفتار*
*دونوں منشیات فروشوں سے 2238 گرام چرس اور 764 گرام آئس برآمد*
*گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سوار عماد ولد انور خان سکنہ قدرہ سے دوران تلاشی 2238 گرام چرس اور 361 گرام آئس جبکہ منشیات فروش عبداللہ ولد شیرداد سکنہ طوطالئ بونیر سے 403 گرام آئس برآمد، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج*
تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے وژن "منشیات سے پاک خیبرپختونخواہ" کے تحت صوبہ بھر کی طرح صوابی میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم نے دوران گشت مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش گرفتار کرلئے جن میں سے منشیات فروش عماد ولد انور خان سکنہ قدرہ جو کہ موٹرسائیک پر جا رہا تھا جس کو روک کر اس سے دوران تلاشی 2238 گرام چرس اور 361 گرام آئس جبکہ منشیات فروش عبداللہ ولد شیرداد سکنہ طوطالئ بونیر کو قابو کرکے دوران تلاشی 403 گرام آئس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔
صوابی: *تھانہ صوابی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار، پستول برآمد*
*مجرم اشتہاری نسیم ولد جانے سکنہ مانیری نے اپنے بھائی عمیر کے ہمراہ تیمور ولد رئیس خان سکنہ مانیری پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کو گرفتار کرکے ایک عدد پستول بھی برآمد کی گئی ہے*
تفصیلات کے مطابق صوابی پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان نے تھانہ صوابی کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری نسیم ولد جانے سکنہ مانیری کو ایک عدد پستول سمیت گرفتار کرلیا۔
مجرم اشتہاری نسیم نے اپنے بھائی عمیر کے ہمراہ سابقہ دشمنی کے نتیجے میں مدعی تیمور سکنہ مانیری پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا ،جس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ابتدائی طور پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تا ہم بعد میں مدعی زخموں کی تاب نہ لا کر جانبحق ہوا جس پر مقدمہ قتل میں تبدیل ہوا۔
ملزم نسیم کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پریس ریلیز۔
*تھانہ صوابی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن*
*بھاری مقدار میں 2030 گرام چرس،448 گرام ہیروئن اور 1087 گرام آئس برآمد*
*منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزمان سلیمان سکنہ پابینی ،شاہد خان سکنہ صوابی،مختیار شاہ سکنہ ادینہ اور ہارون محمد خان سکنہ مانیری پایاں کو گرفتار کرکے باالترتیب 448 گرام ہیروئن،335 گرام آئس،401 گرام آئس اور پستول، 2040 گرام چرس اور351 گرام آئس برآمد کی گئی*
*صوابی*(پی آر او) تفصیلات کے مطابق منشیات کے جڑ سے خاتمے اور منشیات فروشوں کا مکمل صفایا کرنے کے لئے صوابی پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی فاروق زمان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے سماج دشمن منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
منشیات فروش سلیمان سکنہ پابینی ،شاہد خان سکنہ صوابی،مختیار شاہ سکنہ ادینہ اور ہارون محمد خان سکنہ مانیری پایاں کو گرفتار کرکے باالترتیب 448 گرام ہیروئن،335 گرام آئس،401 گرام آئس اور پستول، 2040 گرام چرس اور351 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ملزمان میں سے اشتہاری مجرم مختیار شاہ سکنہ ادینہ تھانہ کالوخان کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔تمام گرفتار شدہ منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔
صوابی: *تھانہ زیدہ پولیس کی کاروائی، خاتون کو دھمکی آمیز فون کالز، میسجز و دیگر مختلف طریقوں سے قتل و اغواء کی دھمکیاں دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار*
*مدعی کے مطابق ملزم عبدالرحیم ولد سلطان جان سکنہ کرم خیل درہ اس کی بیٹی کو موبائل فون پر کالز، میسجز اور گھر میں کاغذ کے اوراق پھینک کر قتل و اغواء کی دھمکیاں دے کر ہراساں کر رہا تھا، رپورٹ درج ہونے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا*: ایس ایچ او زیدہ عجب درانی
تفصیلات کے مطابق صوابی پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کا فریضہ نبھاتے ہوئے ایسے قانون شکن افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔
اس سلسلے میں مدعی ہمایون سکنہ زیدہ نے مقامی تھانہ زیدہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کی بیٹی کو ملزم عبدالرحیم ولد سلطان جان سکنہ کرم خیل درہ اس کے موبائل فون پر کالز و میسجز کے ذریعے قتل اور اغواء کی دھمکیاں دیتا ہے اور ساتھ ہی کاغذ کے اوراق جس پر دھمکیاں تحریر ہوتی ہیں ان کے گھر میں پھینک کر ہراساں بھی کرتا ہے۔
رپورٹ درج ہونے پر ایس ڈی پی او صوابی فاروق زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او زیدہ عجب درانی معہ پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الرحیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔