Mehmoodabad PS 104 Ward 1
PS 104 Ward 1 Team has Resolving the Social Issues of the Area and Meeting with the Peoples.
"شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے"
شہید محترمہ بینظیربھٹو کے قریبی ساتھی #شہیدمنورسہروردی اور کی سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمہوری جہدوجہد کی عظیم جیالی محترمہ کی برسی 17جون شام 4بجے بروز جمعہ پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگی۔
آپ سے شرکت کی درخواست ہے.
فرحان غنی
جنرل سیکریٹری PS104
Nomination paper submit date extend
15/6/22 last date
اظہار تعزیت و دعائے مغفرت
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیر سندھ سعید غنی بھائی جان نے اپنے حلقے میں انتقال کر جانے والوں کی رھائش گاہوں پر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی۔
وزیر سندھ سعید غنی بھائی جان پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر جیالے اور گدی برادری کے رھنما ملک سلطان مرحوم کی رھائش گاہ پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ھوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ھوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے جنت الفردوس میں درجات بلند فرماتے ھوئے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے، آمین ثمہ آمین 🤲
انھوں نے کہا کہ ملک سلطان مرحوم کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات تھیں جنھیں ھمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
اس موقع پر سابق کونسلر آصف یامین، یو سی 4 وارڈ 1 کے صدر شیخ عامر کریم، نائب صدر عرفان, نعمان ستار، حماد، عاصم وارثی و دیگر بھی موجود تھے۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی جانب سے مشترکہ طور پر عمران نیازی کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف *کل 5 جون بروز اتوار شام 4 بجے پیپلز سیکریٹریٹ تا ایمپریس مارکیٹ “پاکستان کھپے” ریلی کا انتعقاد کیا گیا ہے* پیپلز یوتھ و خواتین ونگ کے عہدیداران و کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کریں ، ریلی کے شرکاء اپنے ہمراہ پلے کارڈز ، جھنڈے ضرور لائیں ۔ ریلی کے شرکاء ایمپریس مارکیٹ پر پی پی پی کراچی کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے میں شریک ہوں گے جہاں پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی و دیگر پی پی پی قائدین خطاب کریں گے
*پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن*
انتقال پُرملال
پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم جیالے اور گدی برادری رھنما ملک سلطان اظہر گدی اور مظہر گدی کے والد۔
انتقال پُرملال
پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم جیالے اور گدی برادری رھنما ملک سلطان کا قضائے الہیٰ سے انتقال ھو گیا ھے😥 اظہر گدی اور مظہر گدی کے والد۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مرحوم کانماز جنازہ ابھی بعد نماز عشاء رات 10 بجے جامع مسجد الفلاح لیاقت اشرف کالونی گیٹ پر ادا کی جائے گی، شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ جزاک اللہ
پاکستان پیپلز پارٹی محمود آباد کے سابق کونسلر آصف یامین بھائی، وارڈ 1 کے صدر شیخ عامر کریم، جنرل سیکریٹری عبدالرحمان آرائین، انفارمیشن سیکریٹری محمد اعظم تنولی و دیگر تمام عھدیداران نے مرحوم کے انتقال پر اپنے گھرے رنج و غم کا اظہار کرتے ھوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔😢
گلشن لیاقت ٹی پی ٹو کالونی میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں
گلشن لیاقت ٹی پی ٹو کالونی میں روزانہ صبح 6 بجے سے لیکر رات 12 بجے تک گیس کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ سے مہنگائی میں پسے ہوئے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے🔥
ایک تو گیس دستیاب نہیں اوپر سے بل ہیں کہ غریب بندہ بھرنے سے قاصر ہے، اس شدید گرمی میں گیس کی دکانوں پر لمبی لمبی قطاریں لگانا دوہرا عذاب ہے،😡
ہم گیس کمپنی کو متنبہ کرتے ہیں کہ اس سے پہلے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے ٹی پی ٹو کالونی کو گیس فراہم کی جائے۔✊
منجانب :
محمد اعظم تنولی
شہید بے نظیر بھٹو وہ لازوال کرشماتی شخصیت تھیں جو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، جئے بھٹو✌️
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ہاروڈ یونیورسٹی میں ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہید بے نظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا 🌹💖👏
محمد اعظم تنولی
مذمت مذمت مذمت نعر ہ بھٹو کی توہین کرنے کی مذمت کرتا ہوں👎
جس نعرے کیلئے ہزاروں جیالوں نے جانیں قربان کر دیں ، جس کی شان اونچی رکھنے کیلئے ہماری قیادت پھندوں سے جھول گئی ، سروں میں گولیاں کھا لیں شہادت قبول کی ، آج اس نعرہ بھٹو کی توہین کر کے جیالوں کی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا ہے ، اس نام نہاد پی پی ورکر نے آج ایک بار پھر ہماری قیادت کا مذاق اڑایا ہے 😡
انھوں نے گزشتہ جو ویڈیو گروپوں پر فاوروڈ کی تھی اس میں بھی روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کی توہین کی گئی تھی سندھ گورنمنٹ کو چور بولا گیا اور سردار آصف علی زرداری کی بھی توہین کی گئی اس پر بھی انھیں کوئی شرمندگی نہیں ۔
ہم اپنے عہدیداروں سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی نعرے جئے بھٹو اور روٹی کپڑ ا اور مکان سے زیادہ کیا اہم ہے کہ اس مسخرے کو جیالوں کی دل آزاری کرنے کی کھلی چھوٹ ہے ؟اور اب بات نعرہ بھٹو کی توہین پر آ گئی ہے
اس سے پہلے کہ کوئی سچا جیالا سڑک پر ہی اس مسخرے سے حساب لے عہدیداروں کو چاہیے کہ اس مسخرے کیخلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کاروائی کریں جس سے جیالے بھی مطمئن ہوں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن پی ایس 104، یوسی 4 وارڈ 1 کے صدر شیخ عامر کریم، نائب صدور، شیخ یاسر ، عرفان گجر، نائب صدر غلام مرتضی ، جنرل سیکریٹری عبد الرحمان آرائیں ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عاصم علی، انفارمیشن سیکریٹری محمد اعظم تنولی ، رابطہ سیکریٹری عمران علی صدیقی، فنانس سیکریٹری محسن علی نے اپنے مشترکہ بیان میں حاجی اشرف عرف چاچا مچھی کی جانب سے آج ایک مرتبہ پھر ویڈیو کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی نعرے کی توہین کرنے اور شہید بھٹو نعرہ کا مذاق اڑانے کی شدید ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے، اس توہین آمیز ویڈیو کو واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے ہزاروں لوگوں تک پھیلایا گیا جس سے جیالوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
وارڈ 1 کے عہدیداران ایک بار پھر یوسی 4اور پی ایس 104کے عہدیداران سے چاچا مچھی کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی شدید ترین خلاف ورزیوں پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
میں ,صدر وارڈ 1 یوسی 4 عامر کریم پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط اور سچا جیالا ھوں چا چا اشرف مچھی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرحوم شہید قائد ذولفقار علی بھٹو کے بارے میں جو الفاظ بولے میں ان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں مجھے دلی دکھ ہوا ہےپارٹی کے سینر عہدیداروں سے مطالبہ ھے کہ شخص کے فوری سخت ایکشن لیں جے پاکستان پیپلز پارٹی جئے بھٹو
مذمت مذمت مذمت
جس نعرے کیلئے ہزاروں جیالوں نے جانیں قربان کر دیں، جس کی شان اونچی رکھنے کیلئے ہماری قیادت پھندوں سے جھول گئی، سروں میں گولیاں کھا لیں شہادت قبول کی، آج اس نعرہ بھٹو کی توہین کر کے جیالوں کی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، ایک بار پھر ہماری قیادت کا مذاق اڑایا گیا ہے 😡
انھوں نے گزشتہ جو ویڈیو گروپوں پر فاوروڈ کی تھی اس میں بھی روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کی توہین کی گئی تھی سندھ گورنمنٹ کو چور بولا گیا اور سردار آصف علی زرداری کی بھی توہین کی گئی اس پر بھی انھیں کوئی شرمندگی نہیں
ہم اپنے عہدیداروں سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی نعرے جئے بھٹو اور روٹی کپڑ ا اور مکان سے زیادہ کیا اہم ہے کہ اس مسخرے کو جیالوں کی دل آزاری کرنے کی کھلی چھوٹ ہے ؟اور اب بات نعرہ بھٹو کی توہین پر آ گئی ہے
اس سے پہلے کہ کوئی سچا جیالا سڑک پر ہی اس مسخرے سے حساب لے عہدیداروں کو چاہیے کہ اس مسخرے کیخلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کاروائی کریں جس سے جیالے بھی مطمئن ہوں ۔
محمد اعظم تنولی
انفارمیشن سیکریٹری
وارڈ 1، یوسی 4
*25مئی کو اسرائیل نے مسجد اقصی کا گنبدشہید کرنے کا اعلان کیا ہے*
*25مئی کو عمران خان پاکستان کا بیڑا غرق کرنے نکل رہا ہے*
*25مئی کو انڈیا یاسین ملک کو سزا دینےجارہا ہے یعنی سب کچھ یہودی مینج کرکے دھیان بانٹنے کے لئے ایک دن میں سب کروا رہے ہیں*
👊👊👊👊
* *
عوامی رہنما ہی عوام کے مسائل کا حل نکالتا ہے۔
سات ہزار طلبہ اور ان کے والدین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کے کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے جانے والے لاکھوں جیالوں اور جیالیوں میں شامل اس 70 سالہ خاتون نے مجھے بتایا کہ انھوں نے تمام حکمرانوں کو دیکھا صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہی ہمیشہ ملک و قوم کی سچی خدمت کی ہے👏
اور اب میں سارا دن اپنے پوتے اور نواسوں کے موبائلوں کے ذریعے سوشل میڈیا و دیگر چینلز پر صرف اور صرف مستقبل کے چیئر مین بلاول بھٹو کی خبریں اور ویڈیو ز دیکھتی ہوں💖💖💖
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم بلاول بھٹو کی کامیابی کے لئے دعائیں کرتی ہیں کیونکہ یہ نوجوان اپنے شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ملک و قوم سے مخلص بھی ہے اور اس میں صلاحیت بھی ہے 👌
ماں جی کی باتیں سن کر میرا یہ یقین مزید پختہ ہو گیا کہ ملک پاکستان میں حقیقی عوامی انقلاب بلاول بھٹو لے کر آچکا ہے اور بچے نوجوان بوڑھے عورتیں سب ہی بلاول بھٹو کو اپنا قائد سمجھتے ہیں✊🤲
بھلا اس جذبے کو کون شکست دے سکتا ہے۔💪
جئے بھٹو ✌️
محمد اعظم تنولی
وزیرخارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے وفات پر تعزیت پیش کرنے دبئی پہنچ گئے
جہاں سے نیویارک کےلئے روانہ ہونگے۔
کراچی؛ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی، معاون خصوصی وزیراعلٰی سندھ وقار مہدی کھارادر بم دھماکے میں شہید ہونے والی خاتون کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے شو مارکیٹ پہنچ گئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو کا کراچی ائیر پورٹ پر لاکھوں لوگوں نے تاریخی استقبال کر کے شاندار بے مثال تاریخ رقم کی ہے 👏✌️✌️
پی ایس 104 کے جنرل سیکریٹری فرحان غنی کی ہدایات کے مطابق، یوسی 4 صدر اسماعیل قمبرانی، جنرل سیکریٹری قمر احمد خان کی نگرانی میں وارڈ 1 کے صدر شیخ عامر کریم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹی پی ٹو کالونی کا تاریخ ساز کرائوڈ جمع کر کے ثابت کیا کہ ٹی پی ٹو کالونی بھٹو کا قلعہ بن چکا ہے💪✊
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں وارڈ 1 کی ٹیم کی طرح مضبوط متحرک بھٹو ازم پر مٹنے والے جیالے ہی پارٹی کو پورے پاکستان میں مقبول ترین سیاسی جماعت بنا چکے ہیں ۔ محمد اعظم تنولی 👌👌
جئے بھٹو ✌️
عوام سے اپیل 🙏
ٹی پی ٹو کالونی کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں 🤝
پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 104 کے جنرل سیکریٹری فرحان غنی کی ہدایات پر گلشن لیاقت ٹی پی ٹو کالونی فیز 2 میں گھر گھر سے کچرا اکھٹا کرنے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی گاڑی مسجد فیضان اشرف والے 45 کے روڈ سے گلی نمبر 18 تک سے روزانہ کچرا اٹھا رہی ہے، جو کہ بالکل مفت سروس ہے آپ سے ایک پیسہ پائی طلب نہیں کرتے۔👍👏
برائے مہربانی کھلی جگہوں پر کچرا پھینکنے کے بجائے ان گاڑیوں کو کچرا دیں تا کہ آپ کا ہمارا علاقہ صاف ستھرا رکھا جا سکے۔✌️
خدمت میں سب سے آگے
پاکستان پیپلز پارٹی
شکریہ
محمد اعظم تنولی
انفارمیشن سیکریٹری
وارڈ 1 ، یوسی 4
پاکستان پیپلز پارٹی
*بم دھماکے کی مذمت*
کراچی بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافز کردی۔
اب تک 1 خاتون کے جاں بحق اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ، پولیس نے علاقے کو حصار میں لے لیا تحقیقات شروع کردی گئیں۔ 😢بم ڈسپوزل کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 104، یو سی 4 کے صدر محمد اسماعیل قمبرانی، جنرل سیکریٹری قمر احمد خان، انفارمیشن سیکریٹری احمد نواز، وارڈ 1 کے صدر شیخ عامر کریم سمیت وارڈ 1 کے تمام عھدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ھوئے اسے کراچی کا امن تباہ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ھے،😡
انھوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ھوئے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعا مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کے لئے دعا کی🤲۔
جاری کردہ
احمد نواز
انفارمیشن سیکریٹری
یو سی 4، پی ایس 104،
محمد اعظم تنولی
انفارمیشن سیکریٹری
وارڈ 1
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی ائیرپورٹ پر لاکھوں جیالوں کے تاریخی استقبال نے ثابت کر دیا ھے کہ عوامی جماعت صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ھے۔
عوام نے فیصلہ دے دیا ھے کہ مستقبل کا وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ھو گا، انشاللہ
پی ایس 104، یو سی 4 چنیسر گوٹھ، وارڈ 1 سے سینکڑوں موٹر سائیکلوں کا قافلہ روانہ ھوا، وارڈ 1 کے صدر شیخ عامر کریم نے نائب صدر شیخ یاسر، جنرل سیکریٹری عبدالرحمان آرائیں اور دبنگ جیالے شیخ الطاف بھائی کو ٹی پی ٹو کالونی سے پاکستان پیپلز پارٹی کےلئے سینکڑوں موٹر سائیکلوں کی ریلی پر ھزاروں لوگوں کو نکالنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انھوں نے انفارمیشن سیکریٹری محمد اعظم تنولی سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ انتہائی کم وقت پر بھی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو نکال کر ائیرپورٹ تک لے جانا ٹی پی ٹو کالونی کی تاریخ میں سنھری حروف میں لکھا جائے گا،
اس کے لئے وارڈ 1 کی پوری تنظیم نائب صدر شیخ یاسر، جنرل سیکریٹری عبدالرحمان آرائیں، جانباز جیالے شیخ الطاف کی مشکور ھے جبکہ نائب صدر عرفان گجر، نائب صدر غلام مرتضی، رابطہ سیکریٹری عمران علی صدیقی و دیگر تمام کارکنان نے دل جان سے اس ریلی کو کامیاب بنایا۔✌️
جئے بھٹو
میں پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 4 اور وارڈ کی تنظیم کی جانب سے اہلیان ٹی پی ٹو کالونی کے غیور عوام کا شکر گزار ہوں جنھوں نے آج کے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے مخا لفین کو منہ توڑ جواب دیا۔ اور وارڈ کی تنظیم پر اپنا اعتماد قائم کیا۔ شکریہ اہلیان وارڈ 1 یو سی 4 پی ایس 104۔ جۓ بھٹو جۓ بے نظیر کے بلاول بھٹو 🇱🇾
پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 104 کے لاکھوں جیالے حنرل سیکریٹری فرحان غنی کی قیادت میں اکراچی ائیرپورٹ پر اپنے محبوب نوجوان مستقبل کے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال کرنے کے لئے رواں دواں ھے۔ صرف ایک ہی ایس سے فرحان غنی لاکھوں لوگوں کا سمندر نکال کر لایا ھے جو کہ عمران خائن کے 22 سال کے جلسوں میں شامل لوگوں سے بھی زیادہ ھے۔ رئیل فوٹیج 💖👌🏻👏🏻
یہ شھر کراچی بھٹو کا💪
جئے بھٹو🌹
شیخ عامر کریم کی قیادت میں وارڈ 1 ٹی پی ٹو کالونی سے بھت بڑا جلوس چئیرمینن بلاول بھٹو کے جلسے میں شرکت کے لئے روانہ
*شھداء سانحہ 12 مئی کے لئے فاتحہ خوانی*
پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 104 یو سی 4 چنیسر گوٹھ وارڈ 1 کے صدر شیخ عامر کریم کی ھدایت پر سانحہ 12 مئی 2007 کے شھداء کےلئے خصوصی فاتحہ کی گئی🤲۔
اس موقع پر وارڈ 1 کے نائب صدر شیخ یاسر، نائب صدر غلام مرتضی، جنرل سیکریٹری عبدالرحمان، انفارمیشن سیکریٹری محمد اعظم تنولی، رجب علی و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔
قبل ازیں علاقے کے صفائی ستھرائی و سیوریج کے مسائل کے حل پر گفتگو ھوئی اور بلدیاتی حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری کردہ
محمد اعظم تنولی
انفارمیشن سیکریٹری
وارڈ 1، یو سی 4
🥕🍆سستے نرخوں پر بہترین سبزی 🥒🥬
ٹی پی ٹو کالونی فیز 2 حضوری مسجد کے سامنے پلاٹ نمبر 3845 پر بہترین سبزی کم نرخوں پر دستیاب ہو گئی ہے،👏
سبزی فروش ملک عرفان نے پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 4وارڈ 1 کے انفارمیشن سیکریٹری محمد اعظم تنولی کو دستیاب سبزیوں کا معیار دکھا یا۔👍
محمد اعظم تنولی نے مہنگائی کے اس دور میں بہترین سبزیاں بازار سے سستے نرخوں پر عوام کیلئے دستیاب کرنے پر ملک عرفان کے جذبے کی تعریف کی جس سے مہنگائی سے پسے ہوئے غریب لوگوں کو بڑا فائدہ ہوگا،👏
محمد اعظم تنولی نے عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے ملک عرفان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔🤝
ٹی پی ٹو کالونی فیز 2 حضوری مسجد کی بند بوسیدہ سیوریج لائن کی شکایت پر صدر وارڈ 1 شیخ عامر کریم کی ہدایت پر یوسی 4 وارڈ 1کے جنرل سیکریٹری عبد الرحمان نے بذات خود جائزہ لیا انھوں نے اہل محلہ کو بتایا کہ صدر یوسی 4 اسماعیل قمبرانی بھائی کے علم میں یہ بات لائی جا چکی ہے اور جلد ہی وہ صفائی والوں کو بھیج کر اس لائن کو صاف کروا دیں گے،
اس موقع پر وارڈ 1 کے نائب صدر شیخ یاسر ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محسن علی،فنانس سیکریٹری عاصم علی ، انفارمیشن سیکریٹری محمداعظم تنولی ، عبد الوہاب بھائی ، حاجی عبد الرشید و دیگر بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں عبد الوہاب بھائی نے عہدیداران وہ اہل محلہ کی بہترین چائے سے تواضح کی۔
صدر شیخ عامر کریم کی قیادت میں چاک و چوبند متحرک وارڈ 1 اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 4 چنیسر گوٹھ کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے ، محمود آباد اور ٹی پی ٹو کالونی پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ بنتا جا رہا ہے ، جئے بھٹو
جاری کردہ
محمد اعظم تنولی
انفارمیشن سیکریٹری
وارڈ 1، یوسی 4