Alzahra public school

Alzahra public school

A school with mission

01/10/2023

کل2اکتوبر سے تمام اسکولز روٹین کے مطابق کھول دیے جائیں گے
آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو مکمل صحت یاب ہونے تک رخصت دی جائے گی ۔
حکومتی اجلاس میں فیصلہ

28/09/2023

Schools are officially closed from tomorrow until Monday because of Eye infection.

Stay safe everyone 😔

20/08/2023

حکومت پنچاب کےاعلان کےمطابق21 اگست 2023 (بروز سوموار) سے سکول کھلنے جا رہے ہیں
بچے کی وردی' بستہ' جوتےاور دیگر اشیا ٕ کی تیاری مکمل کرواٸیں اور بچوں کی سکول میں حاضری کو یقینی بناٸیں۔۔۔شکریہ

31/07/2023

اپنے بچوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں نمبر کم ہیں یا زیادہ

انہیں حقیقت میں اب آپ کی ضرورت ہے
باْپ کی تھپکی حوصلہ افزائی اور مستقبل کیلیے مشاورت

ماں کی محبت بھری مبارکباد بچے میں ایک نئی توانائی بھر دے گی

ماں باپ کا کردار ادا کریں لعن طعن کر کے شریکوں والا نہیں🙏

14/02/2023
Photos from Alzahra public school's post 20/01/2023
20/01/2023

Friday activity

Photos from Alzahra public school's post 20/01/2023

Friday activity making shoping bags

20/01/2023

Friday activity making shoping bags

08/01/2023

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں
چھٹیاں بڑھانے کی تمام تجاویز وزیر تعلیم نے مسترد کر دیں

11/12/2022

Children enjoying train

Photos from Alzahra public school's post 11/12/2022

رحیم یار خان ٹرپ

11/12/2022

Rahim yar khan trip

24/08/2022

صادق آباد شدید بارش کے باعث تمام اسکول کل بند رہیں گے 🌧

14/05/2022

Alzahra school feeling proud of its student Mujtba Nasir

11/05/2022

آپ نے کبھی شیر کو اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا ہے.؟ جب آپ دیکھیں گے تو ایک شیر سکون سے لیٹا ہوگا اس کے بچے اسے پنجے مار رہے ہوں گے. اپنے چھوٹے چھوٹے دانت اس بالغ شیر کی کھال پر آزما رہے ہوں گے. اس کے اوپر کھود رہے ہوں گے. ہر کچھ دیر بعد یہ بڑا شیر درد سے ایک دھاڑ مارے گا. بچے خوش ہو کر اور زیادہ اسے تنگ کریں گے.

اگر آپ سمجھتے ہیں بڑا شیر واقعی درد سے چیختا ہے تو آپ غلط ہیں. اس بالغ شیر کی کھال کا ان بچہ شیروں کے پنجوں دانتوں سے کچھ نہیں بگڑتا. وہ صرف اپنے بچوں کو تربیت دے رہا ہوتا ہے. ان کو یقین دلا رہا ہوتا ہے کہ تمہارے دانت تمہارے پنجے کتنے طاقتور ہیں. دیکھو جنگل کے بادشاہ کو بھی تم نے چیخنے پر مجبور کر دیا.

استاد تربیت کرتا ہے. استاد گنتی ہی نہیں سکھاتا نہ صرف حروف تہجی، بلکہ کیا گننا ہے.؟ اور ان حروف تہجی کا کیا استعمال کرنا ہے یہ سکھاتا ہے. اپنے شاگردوں کا یقین اور اعتماد بناتا ہے. صرف پڑھ پڑھ کر کوئی پڑھا لکھا نہیں بنتا. ہمیں ایک استاد کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں اس پڑھنے کو سمجھنے اور سمجھ کر اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانا سکھاتا ہے.

ہمارے ہاں اساتذہ کی شدید کمی ہے. کیونکہ ہمارے معاشرے میں جب کسی کو نوکری نہیں ملتی تب وہ ٹیچر بن جاتا ہے. مجبوراً ٹیچنگ کرنے والا یہ تنخواہ دار پھر پڑھنا ہی سکھاتا ہے. گنتی سکھاتا ہے. حروف-تہجی سکھا دیتا ہے. لیکن ہمارے بچے پڑھ لکھ کر جب باہر دنیا میں آتے ہیں تب ان کو یہ پتہ نہیں ہوتا کیا گننا ہے.؟ کیا بولنا ہے.؟ یہ بھی شیر کے بچوں کی طرح دوسروں کے ردعمل میں اپنی کامیابی ناکامی ڈھونڈتے ہیں.

اللہ رب العزت اس ہجوم کو اچھے اساتذہ کی ایک پوری نسل نصیب فرمائے جو ان کو قوم بننا سکھائے. دوسروں کا ردعمل نہیں تمہارے عمل کا تم سے حساب ہوگا. اس عمل کا سبق پڑھو کیونکہ عمل سے ہی زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

Website