Knowledge Bawa

Knowledge Bawa

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Knowledge Bawa, Education, .

17/03/2022

انسان اور انسانیت میں فرق ہے اور وہ فرق شعور کا ہے جو آپ کو حقیقت پسند بناتا ہے اور حقیقت پسند جذباتی ہونے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ جب انسان کے پاس شعور آجاتا ہے تو وہ سمجھ جاتا ہے کہ
كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ: ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے ۔

یقین جانیں قرآن پاک کی یہ آیت پوری کی پوری کائنات پر لاگو ہوتی ہے۔گویاکہ یہ آیت نہیں بلکہ کائناتی قانون(Universal law) ہو جو کائنات میں موجود ہر شے پر لاگو ہوتا ہے
میں نے سائنسی مطالعہ بھی کیا ۔
سیاروں ،ستاروں ، کہکشاؤں ، کلسٹرز ، سوپر کلسٹرز ، بلیک ہولز حتاکہ کائنات بھی ایک دن اپنی تمام روشنی(توانائی) کو کھوکر اندھیرے(موت) کے آگوش میں فنا ہوجائے گا ۔
یہ باتیں میری نہیں ہیں بلکہ سائنسی ریسرچ نے بتائی ہیں۔
لہذا اگر انسانوں نے آپ کا دل دکھایا ہو اور آپ کو ان سے نفرت ہوجائے تو آئیے قدرت سے محبت کرتے ہیں اور قدرت کے ذریعے خدا کو تلاشنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
یقین جانے جو راحت اور سکون آپ کو قدرت میں ملے گا شاید ہی آپ نے اپنی زندگی میں محسوس کیا ہو ۔
اس کی لامحدودیت اور فراوانی ذہنوں کو کھول دیتی ہے۔
رات کے پہر کبھی آسمان کی طرف نگاہ کر کے تنہائی میں سوچیے اور خود سے سوال کریں اور اُس کی وسعت کو سمجھنے کی کوشش کریں تب آپ ایک ناختم ہونے والی اور عجائبات سے بھرپور کائنات میں کھو جائیں گے ۔
قدرت سے محبت کریں اس کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ یقین جانیے آپ کو محسوس ہوجائے گا کہ میرا خدا کتنا دلکش اور حَسین ہے ۔
قدرت سے جڑی ہوئی ہر شے کا خیال رکھنا ہم پر لازم ہے کیونکہ ہم زمیں پر نائب خدا کے حیثیت سے آئے ہیں ۔جیسے ایک باغ کا مالک ایک مالی رکھتا ہے تاکہ باغ کی شان میں کمی نا ہو،
بالکل اسی طرح خدا جو اس کائنات کا مالک ہے اس نے ہمیں اپنی اس کائنات میں بطور مالی بھیجا ہے ہم اس میں موجود ہر شئے کا خیال رکھیں چھوٹی سے چھوٹی چیز کا اور اس کائنات کا اس باغ کا سب سے انمول حصہ اس کے انسان ہیں اور مت کسی کا دل دکھائیں کہ یہ تو اس خالق کائنات کا سب سے خوبصورت شاہکار ہے اور کسی کے خوبصورت شاہکار کو نقصان پہنچائیں گے تو آپ کو اس شاہکار کا خالق کیسے معاف کرے گا جو اپنے شاہکار سے بھت محبت کرتا ہے۔
وسلام
نوٹ : یہ پوسٹ میری پوری سابقہ تحقیق کی محنت ہے اس کو کاپی پیسٹ صرف میرے نام سردار کاشف منیرسے کر سکتے ہیں خلاف ورزی پہ میرا دل دکھے گا پلیز۔۔

28/11/2021
21/04/2021

محض چند گھنٹے قبل ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے والے نام نہاد عاشق رسول ریاست کے آگے لیٹنے پر مجبور
میں اب آپ سے پوچھنا چاہوں گا کیا حرمت رسول پر سودا کرلیا گیا ہے یا سافٹ وئیر اپڈیٹ ہونے کے بعد جنونیت سر سے اتری ہے۔..

20/03/2021

جیمز ویب ٹیلی سکوپ 10 بلین ڈالرز کی لاگت سے مکمل ہو چکی ہے، یہ اس سال اکتوبر میں خلا میں بھیجی جائے گی۔
یہ اتنی حساس اور جدید ہے کہ دس لاکھ کلومیٹر دوری پر موجود دمکتے جگنو کو بھی آسانی سے شناخت کرسکتی ہے۔ یہ ہبل خلائی دوربین کی جگہ لے گی اور کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھائے گی۔

جیمز ویب ٹیلی سکوپ زمین اور چاند سے دور سوج کے گرد گردش کرے گی، یہ زمین سے 15 لاکھ کلو میٹر دور رہے گی جبکہ زمین سے چاند کا فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار کلو میٹر ہے۔
جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی سن شیلڈ 70 فٹ لمبی اور 47 فٹ چوڑی ہے سن شیلڈ کا مقصد سورج، زمین، اور چاند کی روشنی اور حرارت کو روکنا ہے

ناسا گزشتہ دو عشروں سے اس خلائی دوربین پر کام کررہا تھا اور کئی طرح کے تجربات جاری تھے۔ اس طرح جیمز ویب خلائی دوربین انسانی تاریخ کی سب سے طاقتور، پیچیدہ، جدید ترین اورمدار میں بھیجی جانے والی سب سے بڑی خلائی دوربین کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔

یہ ہبل خلائی دوربین سے سات گنا زائد روشنی مجتمع کرکے ہمیں کائنات کی بہترین تصویر دکھائے گی اور انفراریڈ (زیریں سرخ) روشنی دیکھنے کی بدولت کائنات کے دوردراز اجسام کی تصویر بھی لے سکے گا اور شاید ہم قدیم کائنات کی وہ جھلک بھی دیکھ سکے جس کا آج کوئی وجود ہی نہیں ہے اور وہ کب کی ختم ہوچکی ہے۔

جیمز ویب خلائی دوربین کا ابتدائی منصوبہ 1990 کے عشرے میں بنایا گیا تھا ۔ لیکن اس سفر میں کئی بار یہ منصوبہ ڈانوڈال رہا اور کئی تکنیکی رکاوٹوں کی وجہ سے بار بار تاخیر کا شکار رہا۔ 2007 میں اس کی تیاری کا باقاعدہ منصوبہ شروع ہوا۔ اب اس کے تمام پرزے جوڑدیئے گئے ہیں اور اسمبلی مکمل ہوچکی ہے۔ اور سارے ٹیسٹس سے بھی کامیابی کے ساتھ گزر چکی ہے۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے جیمز ویب ٹیلی سکوپ کائنات کے رازوں کو سمجھنے کے لیے انسانی تارخ کی سب سے بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔ یہ ٹیلی سکوپ ہمارے کائنات کو دیکھنے کے انداز کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی۔

08/03/2021

اسلام میں چار شادیوں کی اجازت اسی لیے دی گئ ھے کہ انسان گناہ سے بچ جائے ۔ ھمارا معاشرہ دین سے طاقتور بنا بیٹھا ھے اسی لئے زناہ عام ھو رھا ھے ۔ شرعی لحاظ سے اگر انسان دو بیویوں میں انصاف کر سکے تو اسے دوسرا نکاح کر لینا چاھئے ۔ ھمارا معاشرہ دوسرے نکاح کرنے والے کو تو لچا لفنگا سمجھتا ھے ۔ لیکن اگر وہ شادی ایک ھی رکھے بے شک زناہ کر کے گناہ گار بنتا رہے ۔ معاشرہ اسے اچھا سمجھتا ھے ۔ حقیقت