Abbottabad 24Hd News
ایبٹ آباد 24 نیوز ( آپ کا اپنا چینل )
یوم شہادت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ
آقا عُمرؓ ______ رہبر عُمرؓ
مرشد عُمرؓ _____مولا عُمرؓ
اعلٰی عُمرؓ ______بالا عُمرؓ
ذاتِ نبی پاکﷺ پہ
سو جان سے شیدا عُمرؓ
اِیمان میں _____اِیقان میں
اِحسان میں یکتا عُمرؓ
بادِ بہاری کی طرح ____گُزرا اعراق و روم سے
ابرِ کرم بن کر اُٹھا ______اِیران پر برسا عُمرؓ
مَا بعد ختمُ المرسلینؐ
کوئی نبی آنا نہیں
یہ سِلسِلہ چلتا اگر _____اِک نبی ہوتا عُمرؓ
🌹❤🌹❤🌹❤
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ
یکم محرم الحرام کو امیر المؤمنین ،خلیفۃ المسلمین ،سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت ھوئی
اللّٰہ تعالیٰ ھمیں محبت صحابہ و اھلبیت عطا فرمائے۔
#آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ
🤍🥀🤍
..!!
..!!
❤❤❤
تاریخ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ..!!
جیسا بادشاہ نہیں دیکھا ہم نے..! 🥰🥀💓
عمر فاروقؓ نے نہیں کہا تھا میں نبی ہوتا محمدﷺ کے بعد
محمدﷺ نے کہا تھا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمرفاروقؓ ہوتے
یہ ہے شانِعمر فاروقؓ ؎
🥀🍂🌿
سردار فیصل زمان کی طرف سے پنجاب میں انتخابات ہوئے جس میں پاکستان تحریک انصاف کو فتح مبارک ہو
ایبٹ آباد ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ، ایس ایچ او نواں شہر کی کاروائی تین رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 05 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،
موٹر سائیکل چور محمد اعجاز ولد محمد ارشد سکنہ جوگن ، عمران عرف بلا ولد سلطان سکنہ کھڑیاں اور عبدالقدیر ولد جہانداد سکنہ اورش کالونی گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے نواں شہر ، کینٹ اور ہریپور سٹی کی حدود سے سرقہ شدہ 05 موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے، ملزمان کے خلاف تھانہ نواں شہر میں جرم 381A کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ ۔۔۔
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایس ایچ او میرپور کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، مبشر ولد اکبر سکنہ میرپور سے 03 کلو 184 گرام چرس اور شبیر ولد علی حیدر سکنہ جلکوٹ کوہستان حال جھنگی سیداں سے 01 کلو ہیروئن برآمد امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج ...
ایبٹ آباد جھنگی سیداں کا رہائشی خورشید ایک ماہ قبل لاپتہ ہوا مگر ابھی تک پولیس تعاون نہیں کر رہی پولیس والے کہتے ہیں آپ بھی دعا کرو ہم بھی کرتے ہیں یہ کیسا قانون ہے یہ کیسا انصاف ہے اس ملک میں غریب کی کوئی نہیں سنتا۔سلہڈ سے ملنے والی نعش کی نشاندھی بھی کی گئی وہ مشابہت رکھتی ہے۔لاپتہ شخص کے گھر کے سامنے مشکوک افراد آتے ہیں اور دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔پولیس کب جاگے گی۔اہلیان جھنگی سیداں کے عوام انصاف کے لئے سراپا احتجاج بن گئے۔
ایبٹ آباد پولیس سے گزارش کی جاتی ہے کہ مجرم کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور اس بھائی کو انصاف دلایا جائے شکریہ
ہم خبر ایبٹ آباد 24 نیوز کی خبر پر ایبٹ آباد پولیس نے نوٹس لے لیا ۔۔۔
گلیات کی عوام ، سردار سلیم اور تحریک صوبہ ہزارہ کی طرف سے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد صاحب ، ایس ایس پی قمر حیات صاحب ، انسپکٹر وسیم خان اور ان کی ٹیم ایبٹ آباد پولیس کی بہت مشکور ہے اور شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایبٹ آباد 24 نیوز کی خبر پر نوٹس لیا ایبٹ آباد سے مری جانے والی گاڑیاں ٹیوٹا ہائی روف جو گاڈی کی چھتوں پر سواریاں بٹھا کر لے کر جاتے تھے جو ان میں سے کسی کی جان بھی جا سکتی تھی جو ان کی گاڑیاں بند کی گئی اور کافی کے چلان بھی کاٹے گئے امید ہے ایبٹ آباد پولیس اس پر ایسی طرح ایکشن لے رکھے گئی ۔۔۔
زار سو چیے!
اگر بندوق کی زور پر پولیو کے قطرے پلوائے جاسکتے ہیں
تو اسی بندوق کے زور پر منشیات کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاسکتا
اگر حکومت چاہےتو معاشرہ ایک بڑی تباہی سے بچ سکتا ہے.
عام دکانوں سے لیکر تعلیمی اداروں تک منشیات آسانی سے پہنچتی ہے.
پولیو صرف ایک بندے کو معذور کرتا ہے
لیکن منشیات آنے والی نسلوں کو برباد کرتا ہے
حکو مت میں ہے کوئ
اس مظلوم قوم کا خیر حوا
Abbottabad 24 News
ایبٹ آباد ( ایبٹ آباد 24 نیوز ) گلیات کا ایک اور سپوت نے پاک بحریہ میں رئیر ایڈمرل کے عہدے پرترقی پائی ہے علاقہ گلیات کے گاؤں نگری بالا ڈونگ سے تعلق رکھنے سابق پرنسپل گونمنٹ ہائی سکول نتھیاگلی سردار محمد نزر( مرحوم) کے بتیجے بحریہ کے کموڈور امتیاز علی کو ترقی دے کر رئیر ایڈمرل کے عہدے پہ تعینات کر دیا گیا رئیر ایڈمرل امتیاز علی کو جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پہ دو بار تمغہ بسالت اور ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے انکی ترقی کو علاقہ گلیات میں خوب سراہا جا رہا ہے
ایبٹ آباد سے مین گیٹ اور ایبٹ آباد سے کالا پل اور سربن چوک سے کھڈی پانا چوک سے سوزوکی ڈرائیور حضرت من مانی فرنٹ سیٹ پر صرف ینگ لیڈیز کو ہی بیٹھا کر لیکر جاتے ھے اس پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد صاحب اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس قمر حیات خان اور انسپکٹر وسیم خان سے سخت نوٹس لینے کی گزارش کی جاتی ہے عوام لیڈیز ہم سے کی ان میں سے بہن ، بیوی ،ماں ،اور بیٹی ھو سکتی ھے ۔۔
ایبٹ آباد پولیس نے8 موٹرسائیکل چور دھر لئے,11 موٹرسائیکل برآمد.
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر تھانہ میرپور پولیس نے ضلع کے شہری علاقوں سے چوری ہونے والے 11 موٹر سائیکل برآمد کرکے بین الاضلاعی گروہ کے 8 رکنی گینگ کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 11موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔ایبٹ آباد میں تھانہ کینٹ،تھانہ مانگل،تھانہ نواں شہر اور تھانہ میرپور کی حدود سے متعدد موٹر سائیکل چوری کے واقعات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے خصوصی ہدایات جا ری کیں۔اس ضمن میں تھانہ میرپور پولیس نے رمیض ولد اکرام،مراد خان ولد نعمت اللہ کے موٹر سائیکل چوری کی تحریری درخواست پر مقدمات زیر دفعہ 411/381 مقدمات درج کئے اور بہترین حکمت عملی کا اپناتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے دوران تفتیش مانسہرہ،کاغان اور ایبٹ آباد کے رہائشی ملزمان کاشف،زاہد سمیع اللہ،بلال، معاویہ اسماعیل،واجد عرف بادل اور عمران اللہ کو گرفتار کرلیا ہے جب ایک سرغنہ سلیم افغانی جو افغانستان فرار ہے تاحال گرفتار نہیں ہوا جس کی گرفتاری کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔چور گروہ میں شامل ملزمان راولپنڈی میں چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔تھانہ میرپور میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عارف جاوید نے ڈی ایس پی سرکل کیڈٹ حفیظ اور ایس ایچ او تھانہ عبدالغفور خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایبٹ آباد کے شہری علاقوں کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہوئے تھے جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی جس پر پولیس نے مختلف مقامات پر رہائش پذیر چوروں کو حراست میں لیکر 11 موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں۔ جن میں ہنڈا 125 اور 70 سی سی موٹر سائیکل شامل ہیں۔ ایس ایس پی ہیڈکوارٹر عارف جاوید کا کہنا تھا جن شہریوں کے موٹر سائیکل چوری ہوئے ہیں وہ اپنے کاغذات کے ہمراہ متعلقہ تھانہ جات سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ برآمد کئے جانے والے موٹر سائیکل میں دو موٹر سائیکل بغیر کاغذات کے بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا ہے۔
رہنما و صدر ضلع ایبٹ آباد مسلم لیگ ن حاجی ملک مہابت اعوان شدید علیل ہیں آج انکو ATH سے AFIC راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔
اللہ و تبارک تعالی جتنےبھی بیمار ہیں سب کو صحت شفاء کاملہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
کچھ دیر کے لئے میرے رب کی شان ملا حظہ فرمایں
اَللّهُ اَكْبَر
سردار شمھون خان اور سجاد اکبر خان شہیدبابر شاہ کےاھل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے۔۔۔۔
تھانہ ناڑہ پولیس کی کاروائی 03 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
*ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی مقتول بچے کے ورثاء کے ملاقات انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی*
مقدمہ کی شفاف تفتیش یقینی بنانے کے لیے ڈی ایس پی حویلیاں سجاد خان کی نگرانی میں ، ایس ایچ او ناڑہ ، انوسٹگیشن آفیسر تھانہ سمیت دیگر ماہر پولیس افسران کی تفتیشی ٹیم مقرر
تفصیلات کے مطابق 11 جولائی دن دو بجے گاؤں چندو میرا حدود تھانہ ناڑہ سے تین سالہ بچہ عبدالہادی شاہ لاپتہ ہوا تھا ، جس پر تھانہ ناڑہ میں لاپتہ بچے کی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش کا آغاذ کیا گیا اور ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں کوششیں شروع ہوئیں اور بچے کے والد کے ماموں مظیر حسین کے بیٹے مدثر حسین شاہ کو گرفتار کیا گیا سرسری تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر ملزمان کے گھر سے ملحقہ علاقہ چھوئی جنگل سے بچے کی لاش برآمد کر لی گئی مزید تفتیش پر بچے سے جنسی زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی جس پر ملزم نے بتلایا کہ اس نے سابقہ زمین کے تنازعے کی رنجش پر باپ کی مشاورت سے تین سالے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور سارا واقعہ والد کے نوٹس میں لگایا جس پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 363/302/377/201/202/109/311 پی پی سی اور 53CPA کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکزی ملزم مدثر شاہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا ۔ جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے بچے کے ورثاء سے ملاقات کے دوران انصاف کی فراہمی کی یقینی دہانی کروائی اور انوسٹگیشن افسران کو مقدمہ کی تفتیش کے دوران تمام تر امور کی باریک بینی سے چھان بین کی ہدایات دی ہیں تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے اور انصاف کا بول بالا ہو۔
پکھوال چوک: میجر ایوب روڈ پر نوجوان کو چار گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ لواحقین نے ملزم کی گرفتاری تک پکھوال چوک سے مین شاہراہِ ریشم کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
عید کے دوسرے روز لاپتہ ہونے والے بچے عبدالہادی کی لاش برآمد
ظالم رشتہ دار نے بچے سے زیاتی کے بعد قتل کردیا لاش قریبی کھیت میں دفنا دی تھی بچے کو زیادتی کے بعد گلہ دباکر قتل کیا گیا میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگی تفصیلات کے مطابق عبد الہادی ولد سخاوت شاہ جو کہ عید کے دوسرے روز 11 جولائی دن دو بجے تھانہ ناڑہ کی حدود گاؤں چندو میرا ڈھیری سیداں سے لاپتہ ہوا تھا پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر حویلیاں ہسپتال منتقل کردیا
ملزم بچے کو دکان سے کھانے کے لیے کچھ لے کر دینے کے بہانے ساتھ لے کرگیا تھا
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں عید کے دوسرے روز بھوک سے برا حال ہونے پر بغیر پوچھے فریج سے گوشت نکال کر کھانے پر 2 کمسن بھائیوں گھریلو ملازمین پر بدترین تشدد، 1 بھائی ہلاک دوسرے کو شدید زخمی کر دیا گیا
ملزمان گرفتار
دونوں بھائیوں پر تشدد کے الزام میں گھر کے سربراہ،2خواتین سمیت5افراد گرفتار
ایبٹ آباد : تحصیل شیروان یو سی جرل میں اشتیاق نامی نوجوان کو گولی لگنے کی اطلاع۔
ایبٹ آباد : اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوراََ جائے حادثہ پر پہنچی۔
ایبٹ آباد : اشتیاق نامی نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی۔
ایبٹ آباد : ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔
خانسپور سوار گلی بوئی روڈ پر کرواٹ کس کے قریب سیاحوں کی ایک گاڑی حادثہ کا شکار ھوگئی جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد زخمی ھوئے ھیں جنہیں مقامی افراد فوری ریسکیو کیا ۔ 1122 بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا
سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی ملک مہابت اعوان شدید علیل ہیں تمام دوستوں بزرگوں سے دعاؤں کےلیےخصوصی اپیل کی جاتی ہے
اللّٰه کریم حاجی صاحب کو شفاءکاملہ وعاجلہ دے۔آمین