Zaib_Alam_Official

Zaib_Alam_Official

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zaib_Alam_Official, Tutor/Teacher, .

23/04/2023

𝗛𝗮𝗽𝗽𝘆 𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱 𝗟𝗮𝗯𝗼𝗿𝗮𝘁𝗼𝗿𝘆 𝗗𝗮𝘆 🌎🧫🏥💊🔬


Today is the moment to appreciate all the Medical Laboratory Scientists, Microbiologists, Virologists, Biotechnologists, Biochemists, Pathologists and other laboratory workers in their Selfless dedication and relentless effort to continuously serve amidst the threat of COVID-19 pandemic. We recognizes the vital role that laboratories play in advancing medical research and improving patient outcomes.

Truly the

We're grateful for the dedication and commitment of lab workers around the world. Thank you for all that you do!

In the lab, curiosity never rest...
Happy world laboratory day 2023 all of you..


GBIST
& Technology

01/04/2023

لکڑ ہارا woodpecker’
۔( کٹھ پھوڑا، ہد ہد، کھٹ بڑھئی۔ ترکھان۔)
پرندوں میں ایک واحد پرندہ ہے جسے قدرت نے ایک الگ صلاحیت سے نوازہ ہے دوسرے پرندوں کی نسبت ووڈ پیکر کی چونچ اس طرح سے ڈیزاینڈ ہے کہ سیدھی کھوپڑی کی ہڈی سے جا ملتی ہے جس سے ووڈ پیکر کو لکڑی جیسی سخت سطح پر اسڑروک لگاتے وقت دماغ ڈیمج نہیں ہوتا۔
دوسری صورت میں لکڑ ہارا کی سب سے غیر معمولی خصوصیات میں سے ایک اس کی زبان ہے۔ یہ اپنی چونچ سے تقریباً تین گنا لمبی ہے اور اس کے جسم کے 1/3 حصے کے برابر ہے۔
یہ لمبی اشتعال انگیز زبان اپنے آپ کو کھوپڑی کے گرد لپیٹ لیتا ہے وہ زبان ہے جو کھوپڑی سے آگے آنکھوں کے اوپر اور نتھنوں میں آرام کرتی ہے۔
یہ عجیب بات ہے کہ لکڑہارے کی زبان اس کی کھوپڑی میں کیسے ٹکی ہوئی ہے۔ لیکن یہ موافقت انہیں اپنے چوٹوں کے دوران چوٹوں سے اپنے سر کو بچانے میں مدد دیتی ہے۔
زبان کھوپڑی کے گرد لپیٹ لیتی ہے اور بار بار چونچوں کے دوران ایک انسولیٹر اور جھٹکا جذب کرنے والے کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ ان کے دماغ کو سر کی شدید چوٹوں سے بھی بچاتا ہے۔
تو یہ ان کے دماغ کی حفاظت میں ہیلمٹ کا کام کرتا ہے۔
ایک ووڈ پیکر جب لکڑی پر اپنی چونچ سے اسٹروک لگاتا ہے تو اس سے اتنی فورس پیدا ہوتی جتنی ایک کار 15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دیوار سے ٹکراے۔۔۔اگر اس فورس سے کوٸی انسان دیوار پر سر مارے تو موت واقع ہو جاۓ
جبکہ ایک ووڈ پیکر 1 منٹ میں 40 بار اور ایک دن میں 10000 سٹروکس لگاتا ہے وہ بھی ایک فورس سے قدرت کا کوی جواب نہیں۔
لیکن یہ سب کس لیے ۔؟
سب سے پہلے، وہ ایک مردہ درخت تلاش کرتا ہے اور خوراک (نٹس) کے لئے سوراخ کرنا شروع کر دیتا ہے. ہر سوراخ بہت سوچ سمجھ کر بناتا ہے، کیونکہ اگر سوراخ بڑا ہو تو دوسرے پرندے باآسانی اس کو چرا سکتے ہیں۔ اگر سوراخ تنگ ہے تو، نٹ ٹوٹ سکتا ہے اور خراب ہوسکتا ہے. موسم گرما کے اختتام تک، ووڈ پیکر کا "خزانہ جمع کرنے" کا کام ختم ہو جاتا ہے، اس وقت تک نٹس پک جاتے ہیں اور درخت میں اپنی جگہ لے لیتے ہیں۔ ایک بڑے درخت کے تنے میں تقریباً 50,000 نٹس جمع ہو سکتے ہیں، جس سے پرندے کو اطمینان بخش موسم سرما گزارنے میں مدد ملتی ہے۔
بے شک اللہ بہترین حکمت والا ہے۔

Photos from Zaib_Alam_Official's post 06/02/2023

SHAPES...

Photos from Zaib_Alam_Official's post 06/02/2023

Important Modal verbs...

Photos from Zaib_Alam_Official's post 06/02/2023
06/02/2023
25/08/2022

🔘منقول
*استاد کیوں مارتا ہے* 🔘

میرے "ٹیچر" نے ایک دن مجھے بہت مارا ۔۔۔
میں دل میں انہیں جتنی "گالیاں" دے سکتا تھا
دیں.....
ارادہ کیا....
جب بھی زرا بڑا ہوا تو انہیں قتل کر دو گا۔۔۔۔۔۔اور لازماً کروں گا۔۔۔۔۔

لیکن وہ مجھے "سکھا" گئے....
ایک دن ملے "سائیکل" پر تھے ، کافی بزرگ ہو چکے تھے ۔۔۔
ان کے پاؤں شوگر کی وجہ سے سوجی رہتی
(کبھی کبھی بنا جوتوں کے سائیکل چلاتے ۔۔۔۔۔)

مجھے دیکھتے ہی بولے "بابو بیٹا۔۔"۔۔۔
میں "گاڑی" سے بھاگ کر اترا......

بڑے خوش ہوئے
مجھے دیکھ کر ۔۔۔
ایک دم ہاتھ جوڑ کر بولے
(کمزور آواز میں)
یار......
مجھے "معاف" کر دینا.....
تجھے بہت "مارتا تھا"۔

پر اس لیے مارتا تھا کہ تم "کچھ بن" جاؤ اور آج تمہیں کسی "مقام" پر دیکھ کر رو پڑا ہوں کہ میرا شاگرد آج "بڑی گاڑی" میں بیٹھا ہے ۔۔

بیٹا تم میری خوشی کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔
اور رو پڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے سینے پر "گھونسہ" لگا ۔۔۔
"تڑپ" کر انہیں "سینے" سے لگا لیا ۔۔۔
سارا روڈ یہ منظر دیکھ رہا تھا ۔۔۔
پھر ان کے پاؤ چومے ۔۔

ہم--دونوں استاد---شاگرد
گلے لگ کر روتے رہے۔۔۔

عجب سی "مہک" تھی ان کے "سینے" سے آتی ،
مجھے ان کی "چھاتی میں سکون" محسوس ہو رہا تھا ۔۔
ابدی سکون ۔۔۔

جس جس راہ چلتے بندے کو پتہ چلا...
وہ بھی رو پڑا
استاد شاگرد کا پیار دیکھ کر

بات یہ ہے کہ آپ "اچھے نمبرز" نہ بھی لیں ۔۔
اچھے "گریڈز" نہ بھی لیں ۔۔۔

صرف اپنے "ٹیچر" کا "ادب" کریں....
تو 'اجر" ٹیچر نہیں "اللہ" دیتا ہے ۔۔۔

میں یہ "ملاقات" کبھی نہیں بھول سکتا ۔۔۔
مجھے "تراشنے" والے وہی تو تھے ۔۔۔
میں اک "گمنام", "بے شکل" *پتھر* تھا......

اس لیئے جتنا ہو سکے صرف *"استاد کے احترام"* کو ترجیح دیں اور یہی فقط "کامیابی" کی "سیڑھی" ہیں۔۔۔۔

آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے اساتذہ کرام کی وجہ سے میں اس مقام پر کھڑا ہو اللہ تعالیٰ میرے تمام اساتذہ کرام کو اچھی صحت کے ساتھ ساتھ لمبی زندگی اور خوشحالی والی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمیـــــــــــــن یارب العالمین۔“

منقول

مجھے خوشی ہے کہ میں اس عظیم پیشے سے وابستہ ہوں۔

30/06/2022

غیر سیاسی پوسٹ

26/06/2022

Workshop was held as Career Counseling at Northland Public School Jagair Basin which Rehmat Sadaa (Principal NPS) well guided teachers and students.

Photos from Zaib_Alam_Official's post 18/06/2022

Morning Assembly 18Th June 2022

13/05/2022

Eid______Mubarak______❤

Photos from Zaib_Alam_Official's post 13/05/2022

Eid festival is a celebration for sharing joys and happiness.
Our students also shared their joys with each others. Specially thanks to mothers who supported in organizing these events by introducing traditional dishes of Gilgit-Baltistan.

Photos from Zaib_Alam_Official's post 12/05/2022

Eid festival is a celebration for sharing joys and happiness.
Our students also shared their joys to each other. Special thanks for mothers who supported in organizing these events by introducing traditional dishes of Gilgit-Baltistan.
#

08/02/2022

قیمت
6 سال کا ایک بچّہ اپنی 4 سالہ چھوٹی بہن کے ساتھ بازار سے گزر رھا تھا۔ چلتے چلتے جب اُس نے مڑ کر دیکھا تو اُس کی بہن پیچھے رہ گئی تھی۔ وہ ایک کھلونوں کی دوکان کی کھڑکی سے اندر کسی چیز کو بڑے شوق اور انہماک سے دیکھ رھی تھی۔
لڑکا اُس کے قریب گیا اور پوچھنے لگا: "کیا تمہیں کوئی کھلونا چاھیے؟" لڑکی نے ایک گڑیا کی طرف ھاتھ سے اشارہ کیا۔ وہ بہن کے ساتھ دوکان کے اندر گیا اور ایک ذمّہ دار بڑے بھائی کی طرح وہ گڑیا اُٹھا کر اپنی بہن کے ھاتھ میں تھما دیا۔ک بہن کی آنکھیں خوشی سی چمک اٹھیں۔
دوکاندار یہ سارا منظر بڑے غور سے دیکھ رھا تھا کہ اِتنا چھوٹا سا بچہ کس قدر محبّت اور ذمہ داری سے اپنی بہن کی خواھش پوری کر رھا ھے۔
وہ لڑکا دوکاندار کے پاس آیا اور کہنے لگا: "جناب! اِس گڑیا کی قیمت کیا ھے؟"
دوکاندار ایک جہاندیدہ شخص تھا اور زندگی کے اتار چڑھاؤ دیکھ چکا تھا، اُس نے بڑی شفقت سے پوچھا: "تم اِس کی کتنی قیمت دے سکتے ھو؟"
لڑکے نے اپنی جیب سے وہ ساری سیپیاں نکالیں جو اُس نے ساحل سے چنے تھے اور دوکاندار کے سامنے میز پر رکھ دیئے۔ دوکاندار اُن سیپیوں کو ایسے گننے لگا جیسے پیسے گن رھا ھو۔ اُس نے لڑکے کی سمت نظر اٹھا کر دیکھا۔ لڑکے نے پریشان ھو کر پوچھا: "کیا کم ھیں؟"
"نہیں نہیں، یہ اِس گڑیا کی قیمت سے زیادہ ھیں" یہ کہہ کر دوکاندار نے چار سیپیاں رکھ لیں اور باقی اُس لڑکے کو واپس لوٹا دیں۔ لڑکے نے سیپیاں اپنی جیب میں ڈالیں اور خوشی خوشی اپنی بہن کا ھاتھ پکڑ کر دوکان سے نکل گیا۔
دوکان کا ایک کاریگر یہ سارا ماجرا بڑے غور سے دیکھ رھا تھا۔ دوکاندار کے پاس آ کر کہنے لگا: "جناب آپ نے اِتنی قیمتی گڑیا صرف چار سیپیوں کے عوض اُس بچے کو دے دیئے؟"
دوکاندار کہنے لگا: "یہ ھمارے لئے سیپیاں ھیں، لیکن اس لڑکے کے لئے یہ بہت قیمتی ھیں۔ اس عمر میں شاید اُسے اندازہ ھی نہیں کہ پیسوں کی اھمیت کیا ھے، لیکن جب یہ بڑا ھو گا تو اُسے بھی ھماری طرح سمجھ آ جائے گا۔ اور جب اُسے یاد آئے گا کہ کبھی اُس نے اپنی بہن کے لئے ایک گڑیا صرف چار سیپیاں دے کر خریدی تھیں تو وہ سمجھے گا کہ دنیا اچھے انسانوں سے بھری پڑی ھے۔
اِس سے اُسے ایک اچھا سبق ملے گا اور ممکن ھے کہ یہ واقعہ اُسے بھی کسی کے ساتھ کچھ اچھا کرنے کی ترغیب کا باعث بن جاے..

06/02/2022

ﻗﺼﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﺣﺠﺎﺏ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﮬﺎ
ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ، ﻭﮦ ﺟﻨﺎﺏ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﮬﺎ

ﻣﺪﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﺤﺒﺖ ﺷﺮﻭﻉ کئیے
ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺎﺏ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﮬﺎ

ﻃﻮﻝ ﮐﻼﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ کئیے ﺳﻮﺍﻝ
ﻭﮦ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﮬﺎ

ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﻨﮓ ﻭ ﺧﺸﺖ ﮐﮯ ﻗﻠﻌﮯ ﺑﻨﺎ لئیے
ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺤﻞ ﺗﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﮬﺎ

ﺭﺧﺴﺎﺭ ﮐﺎ پتہ ﻧﮩﯿﮟ آنکھیں تو خوب ﮨﯿﮟ
ﺩﯾﺪﺍﺭ ﺍﺑﮭﯽ ﻧﻘﺎﺏ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﮬﺎ.

28/01/2022
28/01/2022

Website