Online Work
Salaam. This page is created specialy for any kind of online work.
آن لائن موبائل فون کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ۔
السلام علیکم
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
گزشتہ دنوں کسی نے سوشل میڈیا پر پوچھا تھا کہ موبائل فون کے ذریعے کس طرح پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟
تو میں نے تاثرات میں مشورے کے طور پر کچھ باتیں عرض کی اور یہ بھی بتایا کہ میں کس طرح موبائل فون کے ذریعے گھر بیٹھے پیسے کما رہا ہوں۔
اس کے بعد مجھے ان باکس میں کافی لوگوں کے میسجز آنے لگے ہماری بھی مدد کریں ہمیں بھی سکھائیں وغیرہ وغیرہ۔ اب ہر ایک کو تفصیل کے ساتھ جواب دینا میرے بس میں نہیں تھا تو میں نے سوچا کہ اس موضوع پر ایک تحریر ہونی چاہئے۔
اس تحریر میں میں آپ کو کیا کچھ بتانے والا ہوں۔
1۔ کیا کام کرنا ہے۔
2۔ کیسے کرنا ہے۔
3۔کہاں سے سیکھیں۔
4۔ مہارت کیسے حاصل ہو۔
5۔ آرڈر کہاں سے لیں۔
6۔پیسے کس طرح ملیں گے۔
7۔ دھوکے سے کس طرح بچنا ہے۔
8۔ ہم ایسا کیا کریں کہ کلائنٹ ہر بار ہمیں ہی کام دے۔
9۔ کچھ بے حد مفید باتیں جو آپ کو ساری زندگی کام آئیں گی
وغیرہ وغیرہ۔
سب سے پہلے تو یہ واضح کرتا چلوں کہ اس طریقے میں کوئی ایڈ دیکھ کر یا ویڈیو دیکھ کر کوئی ایپ ڈاون لوڈ کر کہ رکھنے کے ذریعے پیسے کمانے کا کوئی چکر نہیں۔
یہاں آپ نے خود محنت کرنی ہے اور حق حلال کی روزی کمانی ہے۔ اور آپ کو کسی قسم کے انویسٹمنٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔
سب سے اہم بات۔
وہ کام کریں جس کی شریعت نے اجازت دی ہے۔
اب اگر کوئی کام سیکھنے کے بعد فلموں ڈراموں گانوں یا بے پردہ عورتوں والے اشتھارات وغیرہ بناتا ہے تو یہ گناہ اس کے سر پر ہے میں قطعا یہ تحریر اس کام کے لئے نہیں کر رہا۔
سوال: آپ کس طرح پیسے کماتے ہیں کیا کام کرتے ہے؟
جواب: میں آن لائن موبائل فون پر گرافک ڈزانگ کا کام کر کہ پیسے کما رہا ہوں۔
سوال: گرافک ڈزائنگ کیا ہے؟
جواب: آسان سا جواب یہ ہے کہ اگر دنیا سے گرافکس ڈزائنر اٹھا لئے جائیں توصرف سفید کاغذ رہ جائے گا۔ ہمارے آس پاس جتنے بھی اشیاء پر کچھ لکھا ہے یا کوئی ڈزائن بنی ہوئی ہے یہ سب گرافک ڈزائنگ ہی ہے۔ محافل وغیرہ کے اشتھارات۔ فیسبک پوسٹس۔ کور ڈی پی، بسکٹ وغیرہ کے ریپر وغیرہ وغیرہ الغرض ہمارے ارد گرد اکثر چیزوں میں آپ کو گرافک ڈزائنگ کا کام نظر آئے گا۔
سوال: موبائل پر گرافک ڈزائینگ کیسے کرتے ہیں اس پر بڑے بڑے سافٹ ویئر تو نہیں چلتے۔
جواب: جس کو چھکا لگانا آجائے وہ کپڑے دھونے والے بیٹ سے بھی چھکا لگا لے گا۔ اور ٹیلنٹ میں ہم پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں۔
موبائل پر کچھ ایپ ایسی ہیں جن کے ذریعے آپ اچھا خاصہ کام کر سکتے ہیں۔ باقی رہا ہائی لیول کا کام وہ تو ظاہر سی بات ہے کمپیوٹر پہ ہوگا۔
سوال: آپ کون کون سی ایپ استعمال کرتے ہیں اور ہم کونسے استعمال کریں؟
جواب: میں اکثر کام Pixllab پر کرتا ہوں اور بیکگراونڈ ہٹانے کے لئے Background Remover/Changer آپ کو مشورے کے طور پر چند ایپس کے نام بتاتا ہوں۔
Pixllab. Picsart. Urdu Designer. Imagitor.
Pixllab n Picsart کو آپ آف لائن استعمال کر سکتے ہیں۔
سوال: ہم ان ایپس کو کہاں سے استعمال کرنا سیکھیں؟
جواب: یوٹیوب پر آپ ان کی کلاسز لیں اور مفت میں سیکھیں۔ مہارت حاصل کرنے کے لئے پریکٹس شرط ہے۔
روزانہ ایک یا دو ویڈیوز غور سے دیکھیں اس کے بعد دو تین مرتبہ پریکٹس لازمی کریں۔ آپ ان کی ورڈس کے ذریعے سرچ کریں گے تو امید ہے کوئی اچھا چینل ملے گا۔
Key words: How to use Pixllab. Pixllab complete classes. Pixllab complete course in urdu.
سوال: مہارت کیسے حاصل ہو۔
جواب: پریکٹس بار بار کریں۔
اپنے آس پاس کی چیزوں کے ڈزائن چیک کریں۔
ان میں کلر میچنگ وغیرہ دیکھیں۔
آپ اس ڈزائن کو کن ٹولز کی مدد دے بنا سکتے ہیں۔
آج کل کونسے کلر اور ڈزائن چل رہے ہیں۔
اگر ان چیزوں کو مد نظر رکھیں گے تو کافی فائدہ ہوگا۔
سوال: گرافکس سے متعلقہ مواد کہاں سے لیں جس سے ڈزائن کہ خوبصورت بنیں؟
جواب: آپ گوگل سے رنگین بیکگراونڈ۔ png امیجز وغیرہ ڈاون لوڈ کر لیں۔ جیسے فیسبک واٹس ایپ وغیرہ کے آئی کون۔
بیک گراونڈ آپ pintrest سے بھی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔
سوال: مواد کیسے رکھیں اور کونسی چیزیں رکھیں؟
جواب: آپ گوگل سے فری والی ویب سائیٹ سے png images یعنی بغیر بیگراونڈ والی تصاویر ڈائون لوڈ کر لیں۔ مختلف چیزوں کی کر لیں جو اکثر اشتھارات میں استعمال ہوتی ہیں۔ جیسے اسلامک۔ ہوائی جہاز۔ گاڑیاں۔ کارنرز۔ شیپس۔ عمارتیں۔ الیکٹرونک، سوشل میڈیا وغیرہ وغیرہ۔
پھر ان کے الگ الگ فولڈرز بنا لیں ان کو usb یا میموری کارڈ وغیرہ میں محفوظ کر لیں تا کہ اگر موبائل بدلنا پڑ جائے تو ڈیٹا اپنے پاس رہے۔
سوال: ہمیں آرڈر کہاں سے ملیں گے؟
جواب: آرڈر آپ فریلانسگ پلیٹ فارمز سے لے سکتے ہیں مگر وہاں آرڈر بھی قسمت سے ملتے ہیں۔ مگر ہم موبائل فون کے ذریعے کام کریں گے تو ہم ان طریقوں کو دیکھیں گے جو ہماری پہنچ میں ہیں۔
جیسا کہ سوشل میڈیا اور آس پاس کے واقف لوگ۔
سوال: سوشل میڈیا کے ذریعے کام کیسے تلاش کریں؟
جواب: آپ فیسبک، انسٹاگرام، ٹوئیٹر وغیرہ پر سرچ کریں۔
Need a Graphic Designer. Job for Graphics Designer. Need a logo Designer. etc
آپ فیسبک کے گرافکس ڈزائنگ کے بڑے بڑے گروپ جوائن کر لیں، گروپ جوائن کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ وہاں سینئر لوگ بھی ہوتے ہیں ان کے کام کرنے کا اندز بھی دیکھیں کوئی مشکل ہو تو ان سے پوچھ سکتے ہیں۔ کبھی کبھی ان کے پاس کام زیادہ آ جاتا ہے تو وہ گروپ میں دوسروں کو کام دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف پیجز جو پاکستان کے ہوں ان پر ان باکس میں جا کر انہیں میسج کریں اور اپنی سروسز کے بارے میں بتائیں خوش اخلاقی سے بات کریں۔ اگر وہ سیمپل مانگے تو ان کو اپنے گذشتہ کام کے سیمپل بھیجیں۔ ہو سکتا ہے وہ آپ سے ایک سیمپل بنوا کر بھی دیکھیں۔
یاد رہے شروع میں جو آپ نے پریکٹس کی اور جو پوسٹس اچھی بنی ان کو سنبھال کر رکھیں یہ آپ کو سیمپل کے طور پر کام آئیں گے۔
پریکٹس میں آپ اپنے لئے پوسٹ بنائیں۔ اپنے دوست احباب کے لئے اسکول دکان مکان وغیرہ کے اشتھارات بنائیں۔ فرضی طور پر کسی بھی نام سے بنائیں کوئی مسئلہ نہیں۔
سوال: ہم کلائنٹ سے کس طرح بات کریں کیا کہیں؟
جواب: آپ اردو اور انگلش میں ایک خوبصورت اور مختصر میسج لکھیں۔
اس میں کلائنٹ کو اپنا نام اور کام بتائیں اپنی سروسز کے بارے میں بتائیں۔
سوال: کس سے رابطہ کریں؟
سوال: اگر آپ کسی پیج پر رابطہ کرنے جا رہے ہیں تو پہلے یہ دیکھیں کہ اس پیج پر وہ کتنے دن بعد پوسٹ کرتے ہیں۔ کس طرح کے پوسٹ کرتے ہیں۔ کیا ان کو گرافک ڈزائنر کی ضرورت ہے جو ان کو اچھی پوسٹس بنا کر دے اور ان کے پیج کی گروتھ ہو، تو ایسے پیج پر آپ لازمی رابطہ کریں۔
کچھ لوگ صرف اپنے پراڈکٹ کی تصویر کھینچ کر اس پر اپنا موبائل نمبر لکھ کر پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں ایسے لوگوں کو گرافک ڈزائینر کی ضرورت ہوتی ہے آپ اگر مناسب آفر کریں گے تو یہ لوگ آپ کو ضرور کام دیں گے۔ اگر آپ نے عمدہ کام کیا تو سمجھیں کلائنٹ پکا۔۔۔۔
سوال: پیسوں کی لین دین کس طرح کریں؟
جواب: اپنے ملک کے لوگوں سے کام لیں تاکہ پیسے لینے میں اپنے ملک میں رائج طریقے سے وصولی ہو سکے۔ جیسے ہم پاکستان میں ایزی پیسہ یا جیز کیش وغیرہ کے ذریعے رقم کی وصولی کرتے ہیں۔
باہر کے ممالک سے بھی کام لے سکتے ہیں مگر اس کے لئے payoneer ya paypal پر اکاونٹ بنانا پڑے گا اس کا طریقہ بھی یوٹیوب پر موجود ہے۔
سوال: پیسوں کے معاملے میں دھوکے اور فراڈ سے کیسے بچیں؟
جواب: کام کی قیمت طے کرنے کے بعد، ان سے کہیں کہ 50% یا 30% ایڈوانس میں بھیجے۔ اگر وہ اس پر راضی نہ ہو تو آپ کی مرضی آپ کام کریں یا نہ کریں۔ مگر میرا مشورہ یہ ہے آپ ارڈر لیں جب کام مکمل ہو تو آپ اسکرین شاٹ لے کر اس پر دو ی تین لائنیں لگا کر کلائنٹ کو سینڈ کریں اور کہیں کہ اوریجنل کاپی پیمنٹ کے بعد ملے گی۔ اس سے ان کو یقین ہوگا کہ آپ نے واقعی کام کیا ہے تو وہ پیسے بھیج دے گا۔ اگر وہ دھوکے باز نکلا تو بھی آپ کا اس میں کوئی نقصان نہیں آپ کو اس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اللہ پاک کسی کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیتا وہ آپ کو اس کے بدلے میں ضرور کچھ عطا فرمائے گا۔
سوال: کیا ہم پیکچز بھی دے سکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں اگر کسی کے ساتھ کام کرتے کرتے کافی عرصہ ہو جائے اور بھروسہ قائم ہو تو آپ ہفتہ وار یا پندرہ دن یا ماہانہ کا پیکج دے سکتے ہیں۔
سوال: ایک پوسٹ کے کتنے پیسے لیں؟
جواب: اس کا انحصار آپ پر۔ آپ کے کام پر اور کلائنٹ پر ہے۔
مناسب یہ ہے 100 200 300 500۔ اب دن میں آپ کتنی پوسٹس بناتے ہیں ہہ آپ پر ہے۔ جیسا کام ویسے دام۔ اچھا کام اگر کم پیسوں میں کریں گے تو کلائنٹ کا دل خوش ہوگا وہ نہ صرف آپ کو اور کام دے گا بلکہ اپنے دیگر دوستوں کو بھی آپ کے بارے میں بتائے گا۔ اور یوں آپ کا کام بڑھتا جائے گا۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔
سوال: ایسا کیا کریں کہ کلائنٹ ہر بار ہمیں کام دے؟
جواب: خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
مناسب قیمت پر کام کریں اور صفائی کے ساتھ کام کریں۔
کبھی کبھی کلائنٹ کو کوئی کام مفت میں بھی کر کہ تحفے کے طور پر دیں۔ جیسے کوئی بزنس کارڈ یا جمعہ مبارک کی پوسٹ وغیرہ۔ مگر یاد رہے اسلامک پوسٹ میں اگر قرآنی آیت یا حدیث وغیرہ لکھیں تو پہلے اصل کتاب میں میچ کر کہ دیکھ لیں کہ واقعی وہ چیز موجود ہے یا نہیں۔ یا پھر صرف خوبصور بیک گروانڈ لگا کر جمعہ مبارک لکھ کر کلائینٹ کا نام نمبر کمپنی اور فیسبک پیج وغیرہ کا نام لکھ کر دے دیں۔
سوال: ہم کلائنٹ کا بار بار استعمال ہونے والا ڈیٹا کہاں محفوظ رکھیں؟
جواب: آپ Keep Notes نامی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔ اس میں کلائنٹ کا نام نمبر کمپنی نام واٹس ایپ فیسبک پیج کا نام۔ ایڈریس وغیرہ جو اکثر وہ ہر پوسٹ میں لکھنے کا کہتے ہیں محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کو آپ کروم براوزر سے اپنے لیپ ٹاپ وغیرہ میں کھول سکتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی یوٹیوب ہر آسانی سے سیکھا جا سکتا ہے۔
سوال: موبائل فون کے ذریعے پیسے کمانے کے جو دوسرے کام ہیں جن کے اشتھارات نیٹ پر چل رہے ہیں ان میں کیا حرج ہے؟
جواب: سب سے پہلی بات، کمائی کے جو ذریعے شریعت کی نظر میں جائز نہیں وہ کام نہ تو آن لائن کر سکتے ہیں اور نہ ہی آف لائن۔ حلال کمائیں حلال کھائیں اسی میں برکت اور ثواب ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ آج کل بیشمار اشتھارات چل رہے ہیں موبائل فون کے ذریعے گھر بیٹھے پیسے کمائیں۔ فلاں ایپ ڈاون لوڈ کریں۔ ایڈ دیکھیں پیسے کمائیں۔ ویڈیو دیکھیں پیسے کمائیں۔ اتنے پیسے لگا کر اتنے کمائیں لاکھوں کمائیں یہ کمائیں وہ کمائیں۔ کیا آپ ماہانہ اتنے لاکھ کمانا چاہتے ہیں اگر ہاں تو ان باکس میں آجائیں اور ان باکس میں لے جا کر جھوٹ موٹ کی چیزیں ویڈیوز دکھا کر لنک دے کر لوٹ لیتے ہیں۔
آپ نے ان دھوکے بازوں سے بچنا ہے اپنا پیسا بھی بچائیں اور ان فضول کاموں سے دور رہ کر اپنا وقت بھی ضائع ہونے سے بچائیں۔
آخری چند باتیں۔
اگر آپ نے اس حوالے کچھ پوچھنا ہے تو میسج کریں مگر میں اس بات کا جواب دوں گا جو اس تحریر میں مذکور نہیں۔
کچھ جلد باز لوگ مکمل پڑھے بغیر میسج کرنا شروع کرتے ہیں اور وہی باتیں پوچھتے ہیں جو پہلے سے تحریر میں موجود ہیں۔ اور جب ان کو جواب نہیں دیا جاتا تو ناراض ہو جاتے ہیں۔
کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
اللہ حافظ
For contact plz click on whafsapp link.
https://wa.me/message/SIFZS4EKV2SLL1
Chalo bhai chhuti khatam kam shuro. have a nice Monday
Click to contact with us on whatsap
https://wa.me/message/SIFZS4EKV2SLL1