You Tv

You Tv

"Global Journalistic And Infotainment Content - Explore, Engage, Enlighten!"

29/02/2024
28/02/2024

Ken Doll aka Adnan Zafar breaks his silence on the criticism surrounding his dance moves at Sehar Mirza's wedding🕺💥🙏

29/01/2024

‏بریکنگ نیوز ، رات کے اس پہر سائفر کیس میں تمام 25 گواہوں پر سرکاری وکلا نے جرح مکمل کر لی ، اب 342 کا بیان ، حتمی دلائل ، فیصلہ 24 یا 48 گھنٹے کی دوری پر ۔۔۔ !!

29/01/2024

غیر ملکی سیاحوں کا پنجاب پولیس پر تشدد کرنے کا الزام، آئی جی کی تردید
سائیکلوں پر سفر کرتے ہوئے اٹلی، ایران اور برطانیہ کے تین سیاحوں نے صادق آباد سے رحیم یار خان کے سفر کے دوران ہراسگی اور تشدد کا الزام لگایا ہے۔

ایلکس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سڑک کنارے ناشتہ کر رہے تھے جب ایک پولیس اہلکار ان کی جانب بڑھا (سکرین گریب/ ایلکس)

اٹلی، برطانیہ اور ایران سے سائیکلوں پر پاکستان آنے والے تین سیاحوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں صادق آباد سے رحیم یار خان کے سفر کے دوران پولیس نے ’ہراساں‘ کیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین غیر ملکی سیاحوں نے پولیس کا حفاظتی دستہ ساتھ رکھنے سے انکار کیا اور گروپ میں شامل ایک ایرانی خاتون کی موجودگی کے باعث انہیں پولیس ایسکورٹ کے بغیر نہیں جانے دیا جا سکتا تھا۔

سبراہ پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’کسی نے ان سیاحوں پر حملہ یا تشدد نہیں کیا اور نہ ہی ہراساں کیا۔ یہ لوگ حفاظتی دستہ ساتھ نہیں رکھنا چاہتے تھے جو کہ سکیورٹی پروٹوکولز کے خلاف ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ان کے ساتھ ایران سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح بھی ہیں اور ایران میں پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کے تناظر میں ہم انہیں حفاظتی دستے کے بغیر نہیں چھوڑ سکتے۔‘

دوسری جانب اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایلکس نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ ایک سال قبل اٹلی سے روانہ ہوئے تھے اور ایران میں ان کی ملاقات مطاہرہ نامی ایرانی خاتون سے ہوئی جس کے بعد دونوں نے پاکستان کا سفر شروع کیا۔

کراچی پہنچنے پر ایلکس اور مطاہرہ کی ملاقات برطانوی سیاح چارلی سے ہوئی اور تینوں نے گروپ کی شکل میں آگے کا سفر شروع کیا۔

ایلکس کے مطابق: ’27 جنوری کو ہم نے سائیکلوں پر صادق آباد سے نیشنل ہائی وے فائیو کے ذریعے لاہور کا سفر شروع کیا۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ یہ محفوظ شاہراہ ہے۔

سربراہ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکی سیاحوں نے پولیس کا حفاظتی دستہ اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کیا تھا (: ایلکس)

’راستے میں ہم سڑک کنارے ایک ہوٹل پر ناشتے کے لیے رکے۔ پولیس کا حفاظتی دستہ ہمارے ہمراہ تھا اور وہ ہم سے تقریباً 10 میٹر دور بیٹھے تھے۔‘

ایلکس نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ناشتہ کرتے ہوئے انہیں 20 منٹ ہی گزرے ہوں گے کہ ایک پولیس وین اور اس میں سے تین پولیس اہلکار، جنہیں انہوں نے پہلے نہیں دیکھا تھا، اترے اور ان کی طرف بہت ٖجارحانہ اندازمیں آئے۔

’انہوں نے آتے ہی ہماری ایرانی خاتون ساتھی مطاہرہ پر چلانا شروع کر دیا اور انہیں کہا کہ وہ وہاں سے اٹھیں۔‘

ایلکس کے مطابق ’مطاہرہ نے ان سے پوچھا کہ وہ کیوں اٹھیں اور وہ ایسے پولیس والوں کو جواب نہیں دیں گی جو ان سے اس طرح غصے سے بات کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے صورت حال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے اپنے کیمرے سے ویڈیو بنانا شروع کر دی، جس کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار نے ان سے کیمرا چھیننے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان کے ویڈیو کیمرے کا ٹرائی پوڈ ٹوٹ گیا۔

’اور پھر انہوں نے مجھے بالوں سے پکڑ کر پورے زور سے زمین پر گرا دیا۔‘

ایلکس نے بتایا کہ ’تقریباً ایک منٹ بعد پولیس ان کا کیمرا لے کر اپنی گاڑی کی طرف چلے گئے۔

’میں پولیس وین کی طرف بھاگا اور میں نے اپنا کیمرہ واپس مانگا۔ پولیس افسر ڈنڈے کے ساتھ میرے پیچھے بھاگا۔ میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت بھی موجود ہے۔ میں بھاگ گیا اور پولیس اہلکار واپس وین میں بیٹھ گیا۔‘

ایلکس نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سیاح مطاہرہ ان کا کیمرہ واپس لینے کی غرض سے پولیس وین کے سامنے کھڑی ہو گئیں، جس پر ’پولیس افسر نے اپنے ڈرائیور سے گاڑی مطاہرہ کے اوپر سے گزارنے کا کہا اور ڈرائیور نے حکم کے مطابق وین چلا بھی دی لیکن مطاہرہ عین وقت پر گاڑی کے سامنے سے ہٹ گئیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس موقع پر میں گاڑی کے پیچھے بھاگا اور پچھلے حصے پر چڑھ گیا اور پولیس والوں نے میری موجودگی کا جاننے کے باوجود وین ہائی وے پر دوڑانا شروع کر دی۔

ایلکس نے دعویٰ کیا کہ ایک پولیس اہلکار نے ان کی ایرانی ساتھی مطاہرہ پر پستول تانا تھا (ایلکس)
’مجھے میرا کیمرا واپس چاہیے تھا۔ اسی میں ہم پر حملے کا ثبوت تھا۔‘

ایلکس نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ ایک کلومیٹر کے فاصلے تک وین کے پیچھے لٹکے رہے اور پھر ہائی وے پر گر گئے، جس سے انہیں چوٹیں بھی لگیں۔

ایلکس نے کہا کہ پولیس والے ان کا کیمرہ لے کر چلے گئے۔

15/01/2024

chahat fateh ali khan
چاہت فتح علی خان ایک فنی کریکٹر ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں
انجینئر لقمان خان کا اس حوالے سے پوڈ کاسٹ
یہ معاشرے کا وہ ناسور ہے جس کو ختم کرنا چاہیے

12/01/2024

شہریوں کی سہولت، ٹریفک روانی میں بہتری کے جامع منصوبہ پر عمل درآمد جاری

سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ تجازات کا خاتمہ بھی جاری

ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر انسداد تجاوزات آپریشن میں تیزی

ویٹ مین روڈ اور بیگ پورہ کے علاقے میں انسداد تجاوزات آپریشن

چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں شالامار اور گلبرگ زون میں زونل افسر پارس زبیر نے آپریشن کی نگرانی کی

آپریشن کے دوران 2 سو سے زائد پختہ شیڈ اور تھڑے مسمار کردیئے گئے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر

3 ٹرک سامان ضبط کرکے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر

تجاوزات خلاف ورزیوں پر دس نوٹس اور 20 جرمانے کے ٹکٹ جاری۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر

تجاوزات مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رہے گی۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر

08/01/2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 8 جنوری سے ہو گا۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد الیاس گوند ل نے بتایا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران دو کروڑ 30لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،

دو لاکھ سے زائد ورکر پولیو مہم کا حصہ ہوں گے لاہور، فیصل آباد،ملتان حساس ترین شہروں میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پولیو گھروں پر نشان لگانے سے نہیں قطرے پلانے سے جائے گا،

تمام اسلامی ممالک کے علماء اکرام کا متفقہ فتوی ہے کہ پولیو کے قطرے حرام نہیں ہیں، جو والدین بچوں کو قطرے نہیں پلاتے وہ قصور وار ہیں۔

27/12/2023

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقے این اے 127 کے مرکزی انتخابی دفتر میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکی سولہویں برسی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے این اے 127 سے صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدوار واں فیصل میر، خرم فاروق، عدنان گورسی اور ملک عمران کھوکھر نے خطاب کیا۔
-نے کہا کے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے لئے ذولفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیربھٹو کوشہید کیا گیا۔ فیصل میر
-پیپلز پارٹی آج بھی بی بی اور بھٹو صاحب کے فلسفے روٹی کپڑا اور مکان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ فیصل میر
- اس مرتبہ این اے 127 لاہور سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ فیصل میر
- نواز شریف خاندان چار مرتبہ وزیراعظم رہا مگر اپنے ہمسائے میں این اے 127 کے غریب بچوں کو صاف پانی ، تعلیم اور صحت کی سہولتیں نہیں دے سکا ۔ فیصل میر
- این اے 127 کے الیکشن کا اثر پورے لاہور، پنجاب اور پاکستان پر پڑے گا اور پیپلز پارٹی پنجاب سے وزیراعلی اور وزیراعظم بنائے گی ۔فیصل میر
-

27/12/2023

27/12/2023

چاہت فتح علی خان نے بھی الیکشن لڑنے کا سوچ لیا ہے

26/12/2023

"How to plan sixty to seventy years of human life. Planning here means professional planning, meaning how a person should spend sixty to seventy years so that the person remains happy and healthy"
*******************
How to Plan your Life Goals? | By Motivational Speaker Engineer Luqman Khan | YouTV
https://youtu.be/D2uvc6sDUOk

24/12/2023

لاہور 21 دسمبر

تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا دوسرا روز، آپریشن منظم انداز میں جاری

ضلعی انتظامیہ لاہور، میونسپل کارپوریشن، پولیس ٹیموں کا سخت ایکشن

*شنگھائی روذ اور ملحقہ مارکیٹوں میں آپریشن کی تفصیلات جاری*

دوران آپریشن *60* افراد کو تجاوزات لگانے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر

30 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر

شہر کے مختلف مقامات پر آپریشن جاری ہے.۔ ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر

تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر

24/12/2023

حامد میر کی موجودگی میں بس کے اس ڈرائیور کو سلام اس نے اسلام آباد پولیس کو واضح کہے دیا
آپ جو بھی کر لیں میں ان بلوچ ماوں بہنوں کو بس میں لیکر کوائٹہ چھوڑنے نہیں جاؤنگا

24/12/2023

لاہور24دسمبر:……
٭ کرسمس کے موقع پرصوبائی دارالحکومت کے گرجا گھروں و دیگر اہم مقامات کی حفاظت کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

٭ لاہور پولیس مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے بھرپور سیکورٹی مہیا کر رہی ہے۔سی سی پی او لاہور

٭ اتوار کے روزلاہور بھر کے 622 گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 2794 افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ

٭ مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹکٹرز اور واک تھرو گیٹس استعمال ہونگے۔سی سی پی او لاہور

٭ لاہور کے622گرجا گھروں کو اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ سی سی پی او لاہورپولیس

٭ اے کیٹیگری میں 59، بی کیٹیگری میں 84، سی کیٹیگری میں 378 ڈی کیٹیگری میں 101گرجا گھر شامل ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

٭ حساس گرجاگھروں پرپولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

٭ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔سی سی پی اولاہور

٭ سی سی پی او لاہور کی پولیس افسران کو گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات پرسیکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کی ہدایت۔

٭ سی سی پی او کا ڈولفن اسکواڈ، پی آریو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو گرجا گھروں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کا حکم۔

٭ افسران وجوان الرٹ رہیں اورشرپسندعناصرپرکڑی نظررکھیں۔سربراہ لاہورپولیس

٭ جدیدآلات کی مدد سے مسیحی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کویقینی بنایاجا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ

٭ مسیحی عبادت گاہوں کی فول پروف سیکورٹی پر لاہور پولیس اورسی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کاخصوصی شکریہ اداکرتاہوں۔ ندیم کامران بشپ آف لاہور، چرچ آف پاکستان

٭ مسیحی عبادات اوردیگر تقریبات کے موقع پر لاہور پولیس پوری ذمہ داری کے ساتھ گرجاگھروں کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ ندیم کامران بشپ آف لاہور، چرچ آف پاکستان

٭ گرجاگھروں میں اتوار کے روز عبادت کیلئے آنے والے افراد کی حفاظت کیلئے لاہورپولیس کے جوان نہایت ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی اداکرتے ہیں۔مسیحی برادری کااظہارِ خیال

٭ میں ہر اتوارکو عبادت کیلئے چرچ آتا ہوں،خداوند کا شکر ہے کہ سیکورٹی کے انتظامات نہایت اطمینان بخش ہوتے ہیں۔ایک مسیحی بھائی کے تاثرات

٭ اتوارکے روز جب میں عبادت کیلئے چرچ آتی ہوں، سیکورٹی پر تعینات لاہورپولیس کو دیکھ کرتحفظ کااحساس ہوتا ہے۔،لاہورپولیس زندہ باد۔ایک مسیحی خاتون کا اظہارِخیال
٭٭٭٭٭

09/12/2023

ٹیکرز
7 دسمبر 2023

شفیق آباد پولیس کی کاروائی ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کی اور ویڈیو بنائی

شفیق آباد پولیس نے کاروئی کرتے ملزم جواد کو گرفتار کر لیا

ملزم جواد کے قبضہ سے اسلحہ برآمد مقدمہ درج

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا کی شفیق آباد پولیس کی ٹیم کو شاباش

ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے, ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا

07/12/2023

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،لاہور
ہینڈ آوٹ 197
لاہور یکم دسمبر:
خبردار! کیمرے کی آنکھ آپ کو دیکھ رہی ہے!

بزرگ شہری کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیور قانون کی گرفت میں!

شہری نے شاہ عالم مارکیٹ سے سامان لوڈ کرنے کیلئے آٹو رکشہ کرائے پر لیا

بزرگ شہری کچھ فاصلے پر مزید خریداری کیلئے رکشے سے اترا

رکشہ ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان سمیت فرار ہو گیا

سیف سٹی ٹیم نے رکشے کے روٹ کو ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور ڈھونڈ نکالا

سامان چرانے والے رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو اور تصاویر انویسٹی گیشن افسر کو دی گئیں

لوہاری گیٹ پولیس نے فراہم کردہ شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا

شہری اپنے گرد قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فورا 15 پر اطلاع دیں، ترجمان سیف سٹیز

07/12/2023

اسلام آباد
قومی حقوق کےمحافظوں نےقوم کی بیٹی اوریتیم اورلاوارث بچی کےساتھ اپنی حوس کانشانہ بنانےکی کوشش اوردفاع کرنےپرخاتون پرجسمانی تشددکی انتہا۔ تفصیلات کےمطابق 20نومبر2023 F10مرکزصبانازنامی خاتون جوکہ یتیم ہےوالدین فوت ہوچکےہیں اسلام آبادپارلرمیں گٸی ٗ اسی دوران پولیس تھانہ شالیمارکےSHOسمیت دیگرپولیس اہلکاربناکسی یونیفارم کےپہنچےاورمارپیٹ کرناشروع کردی اورپارلرمیں موجودخاتون صبانازکوبغیرکسی FIRکےبالوں سےپکڑکےجسم پرتشددکرتےرہے ٗ خاتون ہاتھ جوڑتی رہی لیکن کسی نےنہ سنی ,پاس موجودتمام نقدی رقم50000اور150000اکاٶنٹ سےگن پواٸینٹ پہ اپنےاکاٶنٹ میں بھیج دیے ٗموباٸل فون ٗ Earpods اورتمام چیزیں چھین لی اوربناکسی جرم اورFIRکےہتھکڑی پہناکرزمین پرگھسیٹتےہوۓباہرلےگٸےاور
پراٸیوٹ گاڑی میں بٹھاکرتھانےلےگٸےاورتھانےلےجا
کربھی جسم پرتشددکیاگیا ٗ سرپرشدیدچوٹیں آٸیں ٗ جسم کےپراٸیویٹ پارٹس پربےدردی سےلاتیں ماری گٸیں اورپوری رات بناکسی FIR ٗبناکسی ثبوت کےتھانےمیں بندکرکےتشددکیاجاتارہااوررات تین بجےکےبعداکیلی خاتون کوباہرچھوڑدیاگیا۔ جس کےبعداگلےدودن خاتون صبانازجسمانی تشددکی انتہاکی وجہ سےدودن اپنےگھرمیں بےہوش پڑی رہی...

07/12/2023

لاہور ٹریفک پولیس
06 دسمبر 2023

*پولیس خدمت مراکز/ ریکارڈ سروسز*

پولیس خدمت مراکز کا سروسز کی فراہمی میں منفرد ریکارڈ قائم،

پولیس خدمت مراکز سال 2017 میں قائم کئے گئے، سی ٹی او لاہور

گزشتہ پانچ سالوں میں ایک کروڑ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کیں گئیں، مستنصر فیروز

صرف 2023 میں01 کروڑ 05 لاکھ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کیں گئیں، سی ٹی او لاہور

97 فیصد شہریوں سے خدمت مراکز کی سروسز پر اظہارِ تشکر،

ہم پولیس سروسز پر اظہارِ اطمینان پر شہریوں کے مشکور ہیں، سی ٹی او لاہور

پنجاب پولیس سروس ڈلیوری سے بلاوجہ پھیلائے جانے والے منفی تاثر کو ختم کرے گی، سی ٹی او لاہور

شہر لاہور میں 08 پولیس خدمت مراکز 24/7 سروسز فراہم کررہے ہیں، مستنصر فیروز

پنجاب خصوصاََ لاہور میں مزید نئے خدمت مراکز قائم کئے جائیں گیں، سی ٹی او لاہور

تمام خدمت مراکز جدید طرز اور پبلک فرینڈلی بنائے گئے ہیں، مستنصر فیروز

05/12/2023

لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کا کام جاری
کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں

04/12/2023

‏حامد میر، کیپٹل ٹاک
اس پروگرام کے بعد آف ائیر کر دیا گیا ہے۔🙄

04/12/2023

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، لاہور
ہینڈ آوٹ 195
لاہور 30 نومبر:
کیمروں کی آنکھ کا کمال؛ نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والا کار ریسر گرفتار

سیف سٹی نے ریس لگاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والے کی ویڈیو جاری کر دی

لاہور لٹن روڈ پر 2 کار سواروں نے ریس لگاتے ہوئے نوجوان کو کچل ڈالا تھا

نوجوان کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا

سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے ریس لگاتی گاڑیوں کے روٹ کو ٹریس کیا

شہری کو کچلنے والی گاڑی کی ویڈیو اور تصاویر انویسٹی گیشن آفیسر کو دی گئیں

انویسٹی گیشن آفیسر نے فراہم کردہ شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کر لی، ملزم گرفتار

شہری اپنے گرد قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فورا 15 پر اطلاع دیں، ترجمان سیف سٹیز

04/12/2023

76 سالوں میں یہ ترقی کی اس ملک نے

Videos (show all)

*‏🚨آپ صحافی نہیں آپ ایک بہت بڑے لیڈر بننے جا رہے ہیں علیمہ خان کی عمران ریاض کو تھپکی اور پیار۔*#PTIofficial #PTItiger #...
#race #racecar #racetrack #dronevideo #fpvdrone #aerialviews #aerial #Dangerous #ThrillingRides #thrift #thrifting
#funnyvideosdaily #funnypictures #funnyclips
مولانا فضل رحیم تھانوی  صاحب لقمان صاحب کی تعریف کرتے ہوئے ال ٹیک انجینیئرز جامعہ ا شرفیہ کے بے شمار پروجیکٹس پر کام کر ...
"لاہور دا پاوا اختر لاوا" کا اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کو انوکھا خراج تحسین....!!!!!#sehernaqwi#IGPunjab #policeoffice...
Ken Doll aka Adnan Zafar breaks his silence on the criticism surrounding his dance moves at Sehar Mirza's wedding🕺💥🙏#Akb...
Maryam Nawaz Sharif #MaryamNawazSharif Maryam Nawaz Sharif.Official #MaryamNawaz
Ken Doll aka Adnan Zafar breaks his silence on the criticism surrounding his dance moves at Sehar Mirza's wedding🕺💥🙏#Akb...
وضاحت🤪
غیر ملکی سیاحوں کا پنجاب پولیس پر تشدد کرنے کا الزام، آئی جی کی تردیدسائیکلوں پر سفر کرتے ہوئے اٹلی، ایران اور برطانیہ ک...
غیر ملکی سیاحوں کا پنجاب پولیس پر تشدد کرنے کا الزام، آئی جی کی تردیدسائیکلوں پر سفر کرتے ہوئے اٹلی، ایران اور برطانیہ ک...
غیر ملکی سیاحوں کا پنجاب پولیس پر تشدد کرنے کا الزام، سائیکلوں پر سفر کرتے ہوئے اٹلی، ایران اور برطانیہ کے تین سیاحوں نے...

Website