HUM News SPAIN
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HUM News SPAIN, Media/News Company, .
بارسلونا میں میلہ جشن بہاراں اور پاکستانی صوفی میوزک
رضوان کاظمی نمائندہ ہم نیوزبارسلونا اسپین (جشن بہاراں میلہ )
بارسلونا کُاایک بڑا میلہ شمار کیا جاتا ہے۔ جو تقریبآ ایک ہفتہ جاری رہتا ہے اور اس میں دورو نزدیک سےہزاروں لوگ شامل ہوتے ہیں میلے کے آخری دن کی تقریبات میں حکمران سوشلسٹ پارٹی کے اسٹیج سے مختلف ممالک کے ثقافتی گروپس کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ اپنے اپنے ملک کا ثقافتی رنگ پیش کر سکیں تو ایسے میں کسال پاکستانی ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبدالرزاق جو کہ اسپین میں سوشلسٹ پارٹی کے اہم رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں انہوں نے پاکستان کا صوفی میوزک پیش کرنے کے لئے خصوصی کاوش کی اور قدیر اے خان اور ان کی مختصر سی ٹیم نے پاکستان کی نمائندگی کی اور صوفی میوزک پیش کیا کہ جسے حاضرین کی بڑی تعداد نے تالیاں بجا کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔اور پاکستانی صوفی میوزک کو سراہا۔
مہناج القرآن انٹرنیشنل بادالونا سپین کے زیر اہتمام نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع جس میں اہل آسلام کی بڑی تعداد میں شرکت امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبدالرشید شریفی نے خصوصی خطبہ اور باجماعت نماز ادا کروائی
اسپین اپنے تہواروں اور میلے ٹھیلوں کی وجہ سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے
(رضوان کاظمی ہم نیوز بارسلونا سپین سے)
اسپین کے بڑے صوبے کاتالونیا میں صدیوں سے23 اپریل کادن محبت اوررواداری کے طور پر منایا جاتا ہے۔جس میں دواشیاء تحائف کے طور پر دی جاتی ہیں جن میں مرد خواتین کو سرخ گلاب کا پھول اور خواتین مردوں کو کتاب تحفہ میں دینے کی روایت ہے جومحبت اور پیارکی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اس دن کو ’’سانت جوردی“ کا تہوار کہاجاتا ہے۔اس موقع پر کاتالونیا کے شہروں میں کتابوں اور پھولوں کے سٹالز جابجا نظر آتے ہیں۔جن پر لاکھوں یوروکی کتب اور پھول فروخت ہوتے ہیں۔اس تہوار کے موقع پر کاتالونیا کے شہروں میں میلے کا سماں ہوتا ہے اور لوگ اس دن کو روایتی جوش وخروش سے مناتے ہیں۔بارسلوناکے دل ’’لارمبلہ،رمبلاروال، شاہراہ دیاگونال اوردیگرشاہراؤں پر پھولوں اورکتابوں کے بڑے بڑے سٹال لگائے گئے تھے۔ ان اسٹالوں میں پاکستانی، مراکشی اوردیگرممالک کے سٹال بھی شامل تھے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی اس بات کی غماز تھی کہ بارسلوناکے لوگ ہرتہوارجوش وخروش سے مناتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی کے زیر صدارت عمران خان سے اظہار یکجہتی
یورپ بھر کی طرح سپین کے شہر بادالونا میں پی ٹی آئی اسپین ،مسلم لیگ ق سپین کے قایدین کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت
رضوان کاظمی نمایندہ ہم نیوز بارسلونا کی خصوصی کوریج
پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی کے زیر صدارت عمران خان سے اظہار یکجہتی کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت
رضوان کاظمی نمایندہ ہم نیوز کی کوریج
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سپین کے صدر کامران خان کے زیر صدارت کشمیر کانفرنس جس میں مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان مرزا سلیمان بابر بیگ اور چوہدری پرویز لوثر چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی شرکت رضوان کاظمی نمایندہ ہم نیوز کی کوریج
سپین کے شہر بارسلونا میں کاسا ایشیا اور سٹی کونسل کے اشتراک سےچائنیز نئے قمری سال کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں چائنیز کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ثقافتی فن پاروں کا مظاہرہ کیا،
رپورٹ رضوان کاظمی ہم نیوز نمایندہ بارسلونا سپین سے
بارسلونا میں کاسا ایشیا اور سٹی کونسل کے اشتراک سے مشہور سیاحتی مقام" آرک دے ترونف " پر نئے چینی سال کا جشن منایا گیا۔ نئے سال کے آغاز پر شاندار تقریبات دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد "آرک دے ترونف "جمع ہوئے۔
نئے چینی سال کے آغاز کی مناسبت سے بارسلونا کی سڑکوں پر رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئیں، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نےبھرپور شرکت کی۔
حاضرین اس موقع پر چائنیز مارشل آرٹس، کنگ فو کے مظاہروں کے علاوہ چائنیز فنکاروں کے ڈانس پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ فنکاروں نے روایتی موسیقی اورچینی دھنوں کو پیش کیا، تو لوگوں نے دل کھول کر ان کی پرفارمنس پر تالیاں بجا کر داد پیش کی
اس موقع پر چائنیز کمیونٹی کے علاوہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے فیسٹیول میں شامل ہوکر چائنیز شہریوں کو نئے سال کے آغاز کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
(رضوان کاظمی نمایندہ ہم نیوز بارسلونا سپین سے)
سپین میں نئے سال کے آغاز پہ جادوئی بادشاہوں کا تہوار منایا جاتا ہے ۔بگھیوں میں سوار بادشاہوں کا روپ دھارےبینڈ باجوں کے ساتھ ناچتے گاتے ایک بڑا قافلہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہے ۔شہر بھر کے لوگ اس کے استقبال کے لئے سڑک کی دونوں جانب جمع ہوتے ہیں اور تالیں اور سیٹیاں بجا کر اس قافلے کا استقبال کرتے ہیں ۔مختلف تنظیمیں اور ادارے اپنے اپنے فلوٹ اپنے اپنے انداز میں سجاتے ہیں اور قافلے کے ہمراہ چلتے ہیں ۔یہ مناظر قابل دید اور قابل داد ہوتے ہیں ۔روایت ہے کہ حضرت عیسی کی پیدائش پہ ایشیاء یورپ اور افریقہ سے 3 بادشاہ حضرت عیسی کے پاس آئے اور تحائف پیش کئے یہ تہوار اسی واقعہ کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ بچے شہر کے مئیر کو خط لکھتے ہیں جس میں اپنی خوہشات کا اظہار کرتے ہیں قافلے کے اختتام پر میئر اور اور بادشاہ بچوں کی خواہشات کی تکمیل کرتے ہیں اور انھیں ٹافیاں اور تحائف بانٹتے ہیں ۔ اسی طرح والدین بچوں کی خواہشات کے مطابق ان کے تحائف صبح جاگنے سے پہلے ان کے کمروں میں رکھ دیتے ہیں ۔اور بچوں کو بتایا جاتا ہے کی رئیو ماغوس یعنی جادوئی بادشاہ یہ تحائف لائے ہیں ۔ اسے خواہشوں کی تکمیل کا تہوار بھی کہا جاتا ہے جسے منانے کے سب انداز ہی خوبصورت اور منفرد ہیں ۔
سپین میں کرسمس کی رونقیں عروج پر ہیں۔
مزید تفصیلات رضوان کاظمی نمائندہ ہم نیوز بارسلونا سپین کی اس رپورٹ میں۔۔۔
سپین میں کرسمس کی رونقیں عروج پر ہیں۔کرسمس کے موقع پر بارسلونا میں تمام سیاحتی مقامات کو لائٹنگ سے سجا دیا گیا ہے۔
سیاحتی مقامات اور شاپنگ سنٹرز میں لوگوں کا بے پناہ رش ہے۔ہر طرف لوگوں کا ہجوم دکھائی ہے۔
مختلف سیاحتی مقامات پر یہ لائٹنگ 24 نومبر سے روشن کی گئی ہیں اور 6 جنوری تک سجی رہیں گی ۔ یہ لائٹنگ اتوار سے جمعرات شام 5:30 بجے سے رات 11:00 بجے تک روشن کی جاتی ہیں اور جمعہ اور ہفتہ کو یہ مزید ایک گھنٹہ یعنی رات 12 بجے تک روشن رہتی ہیں ۔
سرد موسم کے باوجود لوگ اپنی فیملیز، اپنے بچوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شہر کی سیر کرنے نکلتے ہیں، شاپنگ کرتے ہیں اور شہر کی روشنیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
روشنیوں کے شہر بارسلونا میں کرسمس کے موقع پر لگائی جانے والی لائٹنگ سے شہر کی رونقیں اور اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔