Cricket News
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Cricket News, Public Figure, .
Fastest 1 vs 3😎🥰 Please support me please 🥰❤️
Follow our page 😒💔
Assalamualaikum friends ❤️🥰 JUMMA MUBARAK ❤️
Ameen summa Ameen ❤️🥰
Please follow my page 🥰 Maryam 🤗
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے سے دوچار ہو گئی۔
بابر اعظم کی ایشیا کپ میں لمبی اننگز نہ ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں تبدیلی متوقع ہے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں، ان کی پوزیشن کو محمد رضوان اور بھارت کے سوریا کمار یادیو سے خطرہ ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کے 810، محمد رضوان کے 796 جبکہ سوریا کمار یادیو کے 792 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔
محمد رضوان اب تک ایشیا کپ کے 192 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے۔
نمبر ون پوزیشن کے لیے بابر اعظم، محمد رضوان اور سوریا کمار یادیو کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کا اعلان کل کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔
دبئی سے جاری بیان میں ٹیم ترجمان نے کہا کہ شاہنواز ڈاہانی کی فٹنس پہلے سے بہت بہتر ہے، میڈیکل ٹیم انہیں مسلسل مانیٹر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ کل موصول ہو گی، اس حوالے سے مزید کوئی بھی فیصلہ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔
ٹیم ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت محمد رضوان بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تمام فارمیٹس میں بابر اعظم کی کپتانی میں دلچسپ کرکٹ کھیل رہی ہے۔
27 سالہ بابر شاندار ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور نوجوان لڑکے تینوں شعبوں میں کپتان کو اچھا جواب دے رہے ہیں۔
بابر نے متعدد انفرادی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ٹیم کے ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹیم ہندوستان کو دو بار شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نہ صرف مقابلہ کرنے والی بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کھلے دل سے ٹیم پاکستان اور کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم مجھ سے بہت جونئیر ہیں۔ ان میں سیکھنے کا جذبہ ہے اوروہ بہت عزت کرتے ہیں۔
بابر اعظم کوہرفارمیٹ میں اچھا کھیلتے دیکھ کر حیرت نہیں ہوتی کیونکہ وہ ٹیلنٹڈ ہیں۔ان سے احترام کا رشتہ ہے۔
ویرات کوہلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔بابراعظم سمیت تمام پاکستانی کھلاڑی سویٹ اور فرینڈلی ہیں۔
PAKISTAN WON BY 5 WICKETS
پاکستان نے آج نیدر لینڈ کے خلاف 16 سے 21 اگست تک کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کے لیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جو متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
حسن علی کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دونوں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ون ڈے کے لیے 2021 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والے سلمان علی آغا کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، اور ان کی بحالی کے پروگرام کی نگرانی ٹیم ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کریں گے، جو ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بھی کریں گے۔
اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ٹیم میں نیدرلینڈز کے ون ڈے سکواڈ سے پانچ تبدیلیاں کی جائیں گی۔ عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔
Sri Lanka 96-2 at Lunch
پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جائے گا۔
قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔
قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں 3 نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔
پاکستان نے گال میں ریکارڈ ساز ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم اور نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق کی بدولت سری لنکا کو آرام سے شکست دی جنہوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری اننگز میں سنچری بنائی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی جانب سے اپنے دوسرے سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کے ساتھ ساتھ بطور کپتان 12 میچوں کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ فتوحات کے ساتھ بابر اعظم اب وقار یونس کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے عمران خان، سلیم ملک، مصباح الحق اور وسیم اکرم جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم اور وقار یونس نے اپنے پہلے 12 میں سے 8،8 ٹیسٹ میچز جیتے، عمران خان اور سلیم ملک 7، 7 ٹیسٹ جیت کر مشترکہ طور پر دوسرے جب کہ مصباح الحق 6 ٹیسٹ جیت کر تیسرے اور وسیم اکرم 5 ٹیسٹ میچز میں کامیابی کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔
اس ہفتے کے شروع میں آل فارمیٹ کپتان نے گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی ساتویں ٹیسٹ سنچری بنانے کے بعد پاکستانی کپتان کے طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے سابق کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ میں اپنے اب تک کے سب سے زیادہ سکور کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ سکور کا تعاقب کیا ہے۔ وہ مصباح الحق کے بعد دوسرے کپتان بھی ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کو ان کے گھر پر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دی اور 20 سال بعد اسی فارمیٹ میں آسٹریلیا پر فتح حاصل کی۔
حالیہ فتح کے ساتھ پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر چلا گیا اور ممکنہ طور پر اسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے بقیہ 6 میں سے 4 میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسٹوکس، جو منگل کو یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا آخری ون ڈے کھیلنے کے لیے گراؤنڈ میں گئے تھے، 50 اوورز کے فارمیٹ میں ان کی خدمات کے لیے گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔
اسٹوکس نے 104 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 39.44 کی اوسط سے 2919 رنز بنائے اور 74 وکٹیں بھی لیں۔ ان کی 84 رنز کی اننگز نے انگلینڈ کو 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں فتح دلائی۔
ون ڈے میں اچھے ریکارڈ کے باوجود، اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس فارمیٹ کو چھوڑ دیا۔
ICC World Test Championship
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 30 رنز مکمل کرکے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
انہوں نے41 ٹیسٹ کی 73 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے، جس میں 21 نصف سنچریاں جبکہ 7 سینچریاں شامل ہیں۔
اس سے قبل اسد شفیق نے سال 2016 میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے 3 ہزار سے زائد رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
حال ہی میں دورہ سری لنکا کے دوران کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے باز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پانچواں روز
گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 158 اور محمد نواز 19 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے جبکہ محمد رضوان 40 اور سلمان علی آغا 12، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
چوتھا روز
سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوگئی، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 105 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ محمد رضوان 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، اوپنر امام الحق 35 رنز بناکر نمایاں رہے، اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے محض 6 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کپتان بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے۔
لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پربت جے سوریا نے 2 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں جبکہ 7 وکٹیں باقی ہیں۔
تیسرا روز
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنالیے جس کے نتیجے میں اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔
سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز اسکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی پہلی اننگز
میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوئی، جواب میں پاکستانی ٹیم 218 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پہلی اننگز میں دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پہلی اننگز
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر امام الحق 2 اور عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلےباز اظہر علی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے محض 41 گیندوں پر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 19، سلمان علی آغا اور محمد نواز 5، 5، یاسر شاہ 18، حسن علی 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا جبکہ نسیم شاہ نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔
سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا 5، رمیش مینڈس اور مہیش تھیکشنا نے 2،2 جبکہ کسن راجیتھا ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرا روز
دوسرے روز کے آخری سیشن میں سری لنکن اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان پر 37 رنز کی برتری حاصل کرلی، لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اوشادا فرنینڈو 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔
دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Win together. Celebrate together. 💚
Cake time for the boys 👌🎂
|
Pakistan win the 1st test match by 4 wicket vs Sarilanla 😬
Like cricket news page for more cricket update+News
دورہ سری لنکا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاہین آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا دیکھا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر قومی ٹیم کے فزیو کی جانب سے انہیں آئس ٹریٹمنٹ دی گئی تھی جبکہ انہیں فیلڈنگ سے بھی دور رکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ ہوا تھا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہین کی ٹانگ میں درد کم نہ ہوا تو ایم آر آئی کروایا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹس کا انتظار ہے، جس بعد دوسرے ٹیسٹ میں انکی شمولیت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
Player of the Match - Abdullah Shafique
Highest Successful Chase by Pakistan in Tests
1st Test, Day 5 : Pakistan beat Sri Lanka by 4 wickets
Abdullah 160* (408)
PAKISTAN WON BY 4 WICKETS
Play to resume at 2pm (PST)
Rain arrives with Pakistan just 11 runs away from victory in Galle 🌧️
|
1️⃣5️⃣0️⃣ up for Abdullah Shafique 💪
This has been a monumental effort 👏
پاکستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے اپنے بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر کا ایک شاندار آغاز دیکھا ہے۔
عبداللہ کی شاندار رن آف فارم نے انہیں اپنے کیریئر کی پہلی 11 ٹیسٹ اننگز کے بعد پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے میں لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
میانداد، جنہیں بڑے پیمانے پر پاکستان کا بہترین بلے باز سمجھا جاتا ہے، نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا کیونکہ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی 11 اننگز میں 645 رنز بنائے تھے۔
عبداللہ، جو اس وقت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کر رہے ہیں، اپنے مختصر کیریئر میں پہلے ہی 672 رنز بنا چکے ہیں۔ عبداللہ فی الحال 112* رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں 342 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کر رہا ہے۔
22 سالہ کھلاڑی نے 6 ٹیسٹ میچوں میں 74.11 کی اوسط سے 672 رنز بنائے ہیں۔ عبداللہ کی یہ دوسری ٹیسٹ سنچری تھی، جو اپنے کیریئر کے شروع میں ہی 4 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ان کی پہلی ٹیسٹ سنچری آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بنی۔
یاسر شاہ نے شین وارن کی بال آف سنچری کی یاد تازہ کردی۔
گال ٹیسٹ میں کم بیک کرنے والے لیگ اسپنر نے پچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی گھومتی گیندیں کرائیں، پاکستانی بولرز کے سامنے دیوار بنے رہنے والے کوشل مینڈس کو یاسر شاہ کی ایک گیند لیگ سے باہر پڑنے کے بعد اتنی اسپن ہوئی کہ آف اسٹمپ اڑاگئی،دنیا کا کوئی بھی بیٹر ہوتا شاید اسے سمجھنے میں ناکام رہتا۔
کوشل مینڈس نے کرکٹ کی کتاب کے مطابق تکنیکی طور پر گیند کو کھیلنے میں کوئی غلطی نہیں کی مگر ٹرن نے لاجواب کردیا،مبصرین اس گیند کا موازنہ شین وارن کی بال آف سنچری سے کرتے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھی صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے یاسر شاہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔