Quetta News
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quetta News, Media/News Company, .
کوئٹہ
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نورمحمد شاہوانی نے حاجی جعفر خان کاکڑ ؛ حاجی عطاء اللہ کاکڑ ؛ ظاہر شاہ یوسفزئی ؛ حاجی محمد گل اور سہیل خان کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم صوبہ بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب ؛ سندھ ؛ پختونخوا جاتےہیں تو اپنے استعمال کیلئے 4 سے 6 سولیٹر ڈیزل ٹینکیوں میں ڈالتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہمارے ٹرانسپورٹروں کےساتھ کسٹم ؛ پولیس اور بارڈز فورس حکام ظلم اور ناجائز کرتےہیں اس وقت ہمارے 120 کے قریب ٹرکوں کو ڈیزل کے بہانے بند کیا ہوا ہے عرصہ ایک ماہ سے ان ٹرک مالکان ڈیرہ غازی خان کے ہر محکمے کے سربراہان کے پاس گئے مگر کوئی آواز سننے والا نہیں ہےاہلکار گاڑیوں کو کھڑا کرنے کا ذمہ داری بھی قبول نہیں کررہا ہے ہماری گاڑیاں کھڑے ہیں اس کے برعکس ڈیرہ غازی خان کے تمام محکموں کسٹم ؛ پولیس ؛ اور بارڈ فورس ڈیزل مافیا کےساتھ ہزاروں لیٹر ڈیزل سے بھرے گاڑیوں کو بھاری بھتہ لیکر پنجاب سندھ جانے کی اجازت دیتے ہیں یہ سلسلہ کئی مہینوں سے جاری تھا جب نگران حکومت نے آرمی چیف کے حکم کے مطابق سمگلنگ ڈیزل مافیا اور دیگر غیر قانونی چیزوں پر پابندی لگادی تو ڈیرہ غازی خان کسٹم پولیس اور بارڈر فورس والوں نے اپنا سابقہ کرتوں کو چھپانے کیلئے لوڈر ٹرکوں کو جوکہ پیاز سیب کوئلہ لیکر جاتے ہیں اسے کھڑا کرنا شروع کردیا اور اعلی افسران کو دکھانے کیلئے ناجائز ظلم کرنا شروع کردیا سندھ میں جیکب آباد کے مقام پر رینجرز اور پولیس اہلکار بھی بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کو ڈیزل کے بہانے بلاوجہ تنگ کررہےہیں کراچی میں سپرہائی وے کے مقام لنک روڈ پر وزن کے بہانے پرائیویٹ لوگوں ٹرکوں ٹرالروں اور آئل ٹینکروں سے پانچ سے دس ہزار بھتہ لےرہے ہیں اس ناروا ظلم کےخلاف ہمارے کراچی کے ٹرک آئل ٹینکرز منی مزدہ ٹرک ڈرائیوروں نے عرصہ دس دن سے احتجاجی دھرنا دیا ہواہے سندھ پولیس اہلکار قانونی طریقے سے بلوچستان آنے والا کھاد چینی سے لوڈ ٹرکوں کو بلاوجہ کئی دنوں تک روک لیتا ہے ہمارے بلوچستان کے ٹرک ٹرالر اور آئل ٹینکرز مالکان کےساتھ یہ ظلم و زیادتی کیوں کیا جارہا ہے کیا ہم پاکستانی شہری نہیں ہے یا بلوچستان پاکستان کا صوبہ نہیں ہے ہمارے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جان بوجھ کر یہ سلوک کیاجاتا ہے اگر ہمارے ان مسائل کو ایک ہفتے کے اندر حل نہیں کیاگیا اور ہمارے بند ٹرکوں کو نہیں چھوڑاگیا تو مجبوراً پنجاب جانے والے راستے کو داناسر سندھ جانے والے راستے کو بولان اور حب چوکی کے مقام پر دھرنا دیکر غیرمعینہ مدت تک بند کردینگے ہمارا نگران وزیراعظم وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان سے جانے والے ٹرانسپورٹروں کےساتھ سندھ اور پنجاب میں پولیس کسٹم اور بارڈر فورس کی طرف سے ہونے والے ظلم و زیادتی کا نوٹس لیاجائے ہم ٹرانسپورٹرز سمگلنگ اور ڈیزل مافیا و غیرقانونی کاروبار کے خلاف ہیں
سانحہ مستونگ کیخلاف کل بروز اتوار یکم اکتوبر 2023ء کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی کال دیتے ہیں۔ اتحاد اہلسنت بلوچستان الخراش واقعہ مستونگ جس میں جید علماء کرام حفاظ کرام اور عوام اہلسنت شہید ہوئے ، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں سوچھی سمجھی سازش کے تحت اہل سنت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ہمیشہ سے اہلسنت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھا گیا سیکورٹی معاملات کو معمولی لیا جاتا ہے اور جس کی وجہ سے ایسے دلخراش واقعہ پیش آتے ہیں، ہماری محب الوطنی کو کمزور نہ سمجھا جائے اس سانحہ کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سانحہ مستو جیمی جشن عید میلادالنبی اے کے جلوس پر دھما کہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے اور ایسا کرنے والے مسلمان کیا انسانیت کے لائق بھی نہیں اس سانحے میں 70 سے زائد شہید ہوئے اور تقریباً 300 زخمی ہوئے بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے اہلسنت کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے اور ہر بار عید میلادالبنی تو اللہ کے حوالے سے سیکورٹی معاملات کو انتہائی معمولی لیا جاتا ہے اور ناقص انتظامات کی وجہ سے مستونگ جیسا دلخراش واقعہ پیش آیا جشن عید میلادالنبی منانے کے حوالے سے علماء اہلسنت تنظیمات اہلسنت کے تحفظات تھے لیکن انتظامیہ نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا اور اس حوالے سے کوئی تعاون بھی نہیں کیا اور غفلت برتنے والوں کیخلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے صرف معطلی اس کا ازالہ نہیں اور ایسی صورتحال میں اہلسنت کا اتحاد انتہائی ناگزیر ہے اس اہم مسئلے پر ایک کمیٹی اتحاد اہلسنت بلوچستان قائم کی جاتی ہے جو کہ 12 ارکان پر مشتمل ہے جو کہ سانحہ مستونگ سمیت بلوچستان میں اہلسنت کو در پیش مسائل کے حل کیلئے کام کرے گی سانحہ مستونگ جس میں اہلسنت کے عظیم رہنماء شیخ الحدیث مفتی سعید احمد حبیبی شہید ہوئے اور ان کے ساتھ دیگر عاشقان رسول جن میں علماء حفاظ کرام اور عوام اہلسنت بھی شہید ہوئے اور افسوس کہ 7 بہنوں کو اکلوتا بھائی بھی شہید ہوا اور ایسے کئی شہید ہیں جس میں بیٹا شہید اور باپ شدید زخمی پڑا ہے ایک گھر سے تین تین جنازے بھی اٹھائے گئے اس وقت مستونگ میں قیامت صغریٰ کا منظر اور ہو کا عالم ہے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اہلسنت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے اور ایسی حرکات ہمیں قابل قبول نہیں ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی بھی غیور سنی مسلمانوں کے دلوں سے مشق مصطفی ﷺ کو نکا نہیں سکتاہم نگراں وزیراعلی، وزیرداخلہ کورکمانڈر بلوچستان اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستونگ ہمیشہ دہشتگردی کی زد میں رہا ہے لہذا ان علاقوں میں فی الفور آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتارکر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ دھماکے کے بعد انتظامیہ
جانب سے اور بالخصوص محکمہ صحت کی جانب سے انتہائی لا پرواہی کا مظاہرہ کیا گیا ہسپتالوں میں زخمی بے یارومددگار پڑے تھے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں لائے گئے زخمیوں کے ورثا ء اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کی مرہم پٹی کر رہے تھے جبکہ کافی زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا شنید میں آیا ہے کہ آئی جی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہوا نہیں ڈی ایس پی کی شہادت پر انتہائی دکھ ہے لیکن آئی ہی بلوچستان کی اس بات کو مکمل رد کرتے ہیں کہ وہ ڈی ایس پی حملہ آور کورد کتے ہوئے شہید ہوا سوشل میڈیا پر دھماکے سے قبل والی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جس میں سیکورٹی دور دور تک نظر نہیں آرہی ۔ سانحہ مستونگ کیخلاف اتحاد اہلسنت بلوچستان کل بروز اتوار تیم اکتوبر 2023ء کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتی ہے اور تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ سانحہ مستونگ کے خلاف کل بروز اتوار یکم اکتوبر 2023 ء کو شٹر ڈاؤن کر کے احتجاجا اپنی دکانیں بند رکھیں ۔ اتحاد اہلسنت بلوچستان فی الحال اپنا احتجاج بلوچستان سطح تک ریکارڈ کروارہی ہے۔ حکومت ہماری خاموشی کو ہماری بزدلی نہ سمجھے ہم پر امن لوگ ہیں اور ہمیشہ امن کا دامن تھامے ہوئے ملکی مفاد میں سمجھوتہ کیا لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اور ہم 2006 ء سے علماء اہلسنت وعوام اہلسنت کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ہمارے علامہ کو مساجد و مدرسوں کے اندر گھس کر شہید کیا گیا لیکن افسوس کہ آج تک کسی ایک قاتل کو بھی حکومت گرفتار نہ کر سکی۔
نوٹ:۔ انتظامیہ ادارے حکومت صحافی کسی بھی حوالے سے اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماؤں سے رابطہ کریں نہ کہ غیر متعلقہ افراد سے سے رابطہ کیا جائے۔ اتحاد اہلسنت بلوچستان کے سربراہ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق القادری ہمفتی مختیار احمد جیبی ، علامہ شہزاد احمد عطاری، سید حبیب اللہ شاہ چشتی، حاجی محمد ظریف رضوی ، فقیر غلام محمد حسینی مولانا عبد القدوس جیبی ، مولانا احمد رضا قمبرانی مفتی محمد جان قاسمی اور حافظ محمد یوسف مسکانزئی ، علامہ غلام عباس قادری رکن ہیں۔ رابطہ نمبر: سید شجاع الحق شاہ 2216790-0333 مفتی محمد صدیق القادری 7922397-0333 مفتی بختیار احمد حبیبی 7861824-0333 علامہ شہزاد مدنی 8381114-0311
پرانا حلقہ پی بی 27 اب نیا پی بی 42 کوئٹہ 4 نئے حلقہ بندی چارج نمبر 8 اور چارج نمبر 9 پر مشتمل ہوگا جو کہ شالدرہ پشتوندرہ کاسی قلعہ بلوچی اسٹریٹ پشتون آباد کاکڑ کالونی اور سرکی کلاں پر مشتمل ہوگا پرانا پی بی 27 میں پہلے مری آباد بھی شامل تھا
کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی شہری پر تشدد
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر چوہدری اظہر منیر نے کہا ہے کہ منصوبہ کی ساکھ اور ساخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گامنصو بے کے تحت 56 سے 57 ہزار گھر بنائے جائیں گے کمرشل بلڈنگز اور منصوبے اس کے علاوہ ہوں گے،ڈی ایچ اے کوئٹہ کی بجا ئے ڈی ایچ اے بلوچستان سے منسوب کر نا چا ہئے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد منصوبے سے مستفید ہونے کیلئے آگے آئیں،پبلک بیلٹ کا نقشہ نومبر اور ارلی برڈ کمرشل کا نقشہ جنوری تک مارکیٹ میں آجائے گا، بجلی،پانی اور گیس کی فراہمی کے منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف غلام فاروق خلجی، صدر حاجی عبداللہ اچکزئی،نائب صدر سید عبدالاحد آغا ودیگر نے ڈی ایچ اے کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر اور ان کی ٹیم کا چیمبر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوئٹہ شہر میں دور جدید کی سہولیات سے ہم آہنگ رہائشی منصوبے کی روز اول سے ہی کمی محسوس کی جا رہی تھی ڈی ایچ اے جیسے منصوبے سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں البتہ بلوچستان کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد ودیگر کو اعتماد دینا ہوگا۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ بلوچستان کی عوام کو رہائش،صحت،تعلیم اور دیگر سہولیات دینے کیلئے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈی ایچ اے کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر چوہدری اظہر منیر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سیلاب نے بلو چستان کے مختلف اضلا ع اورکوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کی طرح ڈی ایچ اے کو بھی متاثر کیا البتہ اب 10اگست سے ڈی ایچ اے کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے 31دسمبر تک ارلی برڈ کا پوزیشن دیں گے ہماری پوری توجہ ڈی ایچ اے کے زون اے پر ہے اس کے بعد زون سی یعنی ہنہ جھیل والے زون میں اراضی لینے و دیگر پر کام شروع کریں گے ان کا کہنا تھا کہ 11کے وی کا گریڈ اسٹیشن بنایا جا چکا جس سے 5 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے بلکہ 4سے 5میگا واٹ مزید بجلی کی سہولت بھی جلد ہمیں میسر آئے گی جو ہماری چار پانچ سال کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کافی ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے ایکسپریس وے پر کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکا سیکٹر ون ٹو اور تھری میں ماڈل ہاؤسز پر کام جاری ہے کرکٹ گراؤنڈ کے ذریعے مقامی کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع بھی میسر ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے میں 56سے 57ہزار گھر بنائیں جائیں گے جبکہ کمرشل پلاٹس و دیگر اس کے علاوہ ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے میں 132کے وی کے گریڈ اسٹیشن کی ڈیزائننگ پر کام جاری ہے ایس این جی پلانٹ کی ڈیزائننگ دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے بلکہ اس پلانٹ سے 2024ء تک ڈی ایچ اے میں گیس سپلائی بھی بحال ہوگی ان کا کہنا تھا کہ پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے محکمہ واسا کے جیالوجیکل انجینئر ز کے ساتھ19ٹیوب ویلز لگانے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے بلکہ ہمیں مانگی ڈیم سے پائپ لائن دینے کی بھی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جدید اور سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انہیں صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ نادرا کے ریجنل آفس کیلئے ڈی ایچ اے سے اراضی لینے کیلئے رابطہ کیاگیا ہے بلکہ مختلف بنکس بھی اپنے برانچز کھولنے کیلئے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ہمارا اپنا سائٹ آفس بھی جلد مکمل ہوگا ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر کام میں تاخیر کی اصل وجہ ٹاؤن پلان کو روائز کرنے کی وجہ سے ہوا ہم دبئی کی طرز پر منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے میں اسپیشل اکنامک زون کیلئے ڈیڑھ سو ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہیں ایکسپو سنٹر کیلئے اراضی بارے بھی غور کریں گے اس وقت ہماری تمام تر توجہ تعمیراتی زون اے میں منصوبوں پر ہیں ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے آخر تک ٹاؤن پلان مل جائے گا جس کے بعد گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کریں گے۔نومبر تک پبلک بیلٹ کا نقشہ، جنوری 2024ء تک ارلی برڈ کمرشل منصوبے کا نقشہ مارکیٹ میں آ جائے گا انہوں نے کہا کہ نومبر میں سیکٹر کی بڑی مسجد پر بھی تعمیراتی کام کا آغاز ہوگاہم منصوبے کے ساکھ اور ساخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں صحت،تعلیم،کھیلوں اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی سہولیات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے صوبے میں قانونی تجارت کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
کوئٹہ() خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس کے زیر اہتمام معیشت کے تباہی کے ذمہ دار کون کے عنوان سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کی گئی قراردادیں
٭ یہ سیمینار گزشتہ رات گئے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتی ہے
٭ ہر نئے دن کے ساتھ بڑھتی مہنگائی نے غریب کا جینا تو حرام کردیا اب سرمایہ دار طبقہ بھی متاثر ہونے لگا ہے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری طور پر ریلیف کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں۔
٭ آج کا سیمینار اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں جعلی ادویات کی بھرمار ہے اور اشیاء خوردونوش میں کھلے عام ملاوٹ کی جاتی ہے جو انسانوں کے لئے زہر قاتل ہے ہم دہشت گردی سے پریشان ہیں لیکن یہ صورتحال دہشت گردی سے بھی خطرناک ہے جس پر خاموشی توڑنے کی ضرورت ہے
٭ آج کا سیمینار سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجے کے سہولیات کی عدم دستیابی اور ڈاکٹروں کے بھاری فیسوں کی خدمت کرتی ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے من پسند کمپنیوں کی ادویات تجویز کرنے کے عمل کو بددیانتی قراردیتی ہے کیونکہ من پسند کمپنیوں کے ادویات مہنگے داموں فراہم کیے جاتے ہیں
٭ ماضی کے لٹل پیر س کوئٹہ کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ اب یہ شہر انسانی رہائش کے قابل نہیں رہا شہر میں مسائل کے انبار ہیں شہر کی صفائی، ناجائز تجاوزات اور دیگر مسائل پر توجہ دی جائے
٭ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان عدم توجہی کی وجہ سے یتیم ہو کررہ گیا ہے یہاں کا سونا چاندی کہاں جارہا ہے کون استعمال کررہا ہے کوئی نہیں جانتا اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے یہ سیمینار عوام کے وسائل عوام پر استعمال کرنے کا مطالبہ کرتا ہے
٭ بلوچستان بدترین غربت کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بدترین بے روزگاری کے شکار ہو چکا ہے لاکھوں پڑھے لکھے جوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے دربدر ہیں اگر سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے مواقع آ جائیں تو وہ عدالتی سسٹم کے نذر ہو جاتے ہیں ان پر پابندی لگ جاتی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے اس کا تدارک ہونا چاہئے سیمینار بلوچستان میں روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کرتی ہے
٭ آج کا سیمینار جعلی ڈومیسائل اگر گھوسٹ ملازمین کی جانب شرکاء کا توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے حالانکہ جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں اور گھوسٹ ملازمین کا اعتراف پر حکومت کرتی رہی ہے
٭ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور بلوچستان فورم آف انوائرمنٹل جرنلسٹس آج کے سیمینار کے توسط سے عوامی مسائل پر ہر طرح کے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ آ پ ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے
٭ آج کا سیمینار بارڈر ٹریڈ کی بندش فی الفور خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ یہ بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے۔
٭ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں صحافیوں کے خلاف کارروائی بند کیا جائے اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ڈاکٹر ثناء اچکزئی کو باعزت طریقے سے رہا کیا جائے۔
بورےوالا سکولز کی پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیا ں بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی۔
صرف بورےوالا نہیں ہے بلکہ پنجاب کی اکثر علاقوں میں سکول کے بچوں ویگنوں اور سوزوکیوں کی چھتوں پر بیٹھاکر انکی زندگیوں سے کھیلا جارہاہے ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار اداکررہی پنجاب ۔ سندھ ۔ بلوچستان ۔ خیبرپختونخوا تمام صوبوں کا یہی صورتحال ہے مگر اس وقت باقی صوبوں کی بہ نسبت پنجاب میں سکول کے بچوں پوساڑہ پرانی گاڑیوں میں بیٹھائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
سکول کے ننھے طلبا کو گاڑیوں کی چھتوں اور پیچھے کھڑے کر کے سکول لیجانے لگے ویڈیو موصول
بورےوالا سکولز کی پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیا ں بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی۔
سکول کے ننھے طلبا کو گاڑیوں کی چھتوں اور پیچھے کھڑے کر کے سکول لیجانے لگےطلبا کو سکول لیجانے والی وین کی ویڈیوز موصول ہوگی ویڈیو میں بچوں کو گاڑی کی چھتوں اور ڈگی کے نیچے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے اور بچوں نے ڈگی کو اپنے بازوں سے سہارا دیا ہوا ہے جو کیسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
یہ ہے وہ تبدیلی جو آنی تھی
کراچی: محکمہ بلدیات میں بڑے پیمانے پرافسران عہدوں سے فارغ
18نومبر کی سماعت سے قبل بلدیاتی اداروں سے اوپی ایس افسران فارغ
عدلیہ نے محکمہ بلدیات کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے
سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے مختلف نوٹیفیکیشن کے ذریعے او پی ایس افسران کو فارغ کیا ہے
پہلے نوٹیفیکیشن میں 98 افسران فارغ کئے گئے ہیں
دوسرے نوٹیفیکیشن میں 9 اور تیسرے نوٹیفیکیشن میں ایک افسر کو فارغ کیا گیا ہے
ان افسران کا تعلق ایس سی یوجی کی مختلف برانچز سے ہے
کونسل سروس افسران کو بھی ہٹایا گیا ہے
108 افسران اہم پوسٹوں سے فارغ کر دئیے گئے
بلدیاتی اداروں میں اہم پوسٹوں پر افسران کی فراغت کے بعد
اہم پوسٹوں پر افسران کی کمی ہونے کا اندیشہ ہے
ان کی فراغت کے بعد بلدیاتی امور تعطل کا شکار ہو جائیں گے
108 افسران میں میونسپل کمشنرز، چیف افسران اور ٹاؤن افسران شامل ہیں ۔
پسند کی شادی کرنے والی نویں جماعت کی طالبہ کا لرزہ خیز قتل
کراچی : سوپر ہائی وے حاجی زکریا گوٹھ میں خاتون قتل
نوجوان حسن نے اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا
کائنات نامی خاتون نے 10ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی
پولیس نے ملزم محسن علی کو گرفتار کرلیا