Shabqadar C O M R A D E S

Shabqadar  C O M R A D E S

Mission/Vision
Shabqadar Comrades aims to build self-reliance by improving the awareness level and promoting skills. Providing a platform to groom and enh

29/12/2022
01/05/2022

السَّلَامُ عَلَيْكُمْ

میرے طرف سے تمام دوستوں، مسافروں ، رشتہ داروں بلکہ تمام امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے "ایڈوانس عید" کی خوشیاں مبارک۔

چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور عید کے موقعہ پر ون ویلنگ، اوورسپیڈنگ ایک خطرناک، غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل ہے۔

چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور عید پر ون ویلنگ اوورسپیڈنگ سے اجتناب کرکے ایک باشعور اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ نشے سے انکار اور زندگی سے پیار کیجۓ

Photos from LifeWays Rehab Center KPK's post 26/06/2021
09/05/2021
01/05/2021

لائف ویز رہیب سنٹر مرکز علاج منشیات و نفسیات شبقدر میں مریض روزہ افطار کرتے ہوۓ۔

15/02/2021

آپکے مسائل اور انکا حل شیراز مہمند کے ساتھ روزانہ 3سے 4 بجے سہ پہر

15/02/2021

Free Online Consultation Service

08/02/2021
Photos from LifeWays Rehab Center KPK's post 25/10/2020

ہمارا عزم منشیات سے پاک معاشرہ
لائیف ویز رہیب سنٹر مرکز علاج منشیات و نفسیات شبقدر 03158900089///03349009531

Photos from Life Way's Trust's post 10/10/2020
07/10/2020
06/09/2020

28/05/2020

شبقدر میں اج آئس کے وجہ سے ایک اور نوجوان (راجہ) نے زندگی کی بازی ہاری۔ خدارہ ہمارے بچوں کی زندگی سے کھیلنا چھوڑ دے۔ نشہ کی وجہ سے اج پھر ایک گھر اُجڑ گیا۔ دو بچے یتم ہوۓ۔ ایسا آخر کب تک۔ مُخیر حضرات سے اپیل ہے خُدارہ اپنے علاقے کو اس زلالت سے نجات دلانے کے لۓ ہمارہ ساتھ دے۔ (راجہ ) اللہ پاک کی مغفرت نصیب کا۔

12/05/2020

. دہ ننگرہار دہ پیغلے چغہ تر خیبرہ راغلہ۔۔۔🇵🇰🇦🇫🇦🇫
Kids are stars then why war it's kills beauty and eyes full fear
.

04/05/2020

پلیز بابر علی کے ساتھ مدد کرے

Photos from ‎SHabqadar news- تازہ خبر‎'s post 24/04/2020

شکریہ شبقدر نیوز

16/04/2020

معاشرے میں ظلم و ناانصافی ہوتو دو قسم کے لوگ خاموش ہوتے ہیں________!
ایک خود غرض دوسرا بزدل,
( چی گویرا )

16/04/2020

خون کی عطیات میں کمی کا براہِ راست اثر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں پر پڑ رہا ہے جن کو دس سے پندرہ دنوں میں خون کی ضرورت پڑتی ہے۔اس وقت پاکستان میں تھیلیسیمیا کے ایک لاکھ مریض ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔

13/04/2020

موجودہ حالات (لاک ڈاون) کے پیشِ نظر حکومت اور عوام کی ذمہ داریاں :

11/04/2020

غربت کا دیمک سفید پوش کو لمحہ بہ لمحہ اندر سے کھوکھلا کرتا جا رہا ہے۔

09/04/2020

غربت کا دیمک سفید پوش کو لمحہ بہ لمحہ اندر سے کھوکھلا کرتا چلا جارہا ہے ، سوشل ایکٹیوسٹ , سماجی اور فلاحی ورکر محمد شیراز مہمند

پاکستان قوم کے استاعت رکھنے والوں سے خصوصی التماس ہے کے خدارا ان سفید پوش افراد کی خدمت کریں،

محنت سے کمائی ہوئی رقم کو کسی فراڈئیے فنڈ میں دینے کے بجائے اپنے رشتہ داروں ، گلی محلّے کے مستحق افراد کی مکمل ماہانہ آمدن کی تصدیق کے بعد اپنے ہاتھوں سے خود دیں۔

چارسدہ سوشل ایکٹیوسٹ محمد شیراز مہمند نے کہا کہ اپنے معاشرے کے سفید پوش عوام جو نا کل سوال کرتے تھے نہ آج سوال کرتے ہیں پر غربت دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ان سفید پوش طبقہ کی ذہنی صحت اور جسمانی صحت کو جیسے دیمک ایک تناور درخت کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔ ویسے ہی غربت سفید پوش افراد کو اندر سے کھوکھلا کرتی چلی جاتی ہے پر ظاہری حالت اور کسی سے سوال نہ کرنا سفید پوشی یعنی تناور درخت کی سی مثال ہے۔ میرا مقصد تنقید کرنا نہیں کے مختلف سنٹرز اور NGO's اپنی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے شاید کہ %100 میں سے %20 حقدار کو حق ملتا ہے باقی %80 وہ آبادی ہے جس میں سے %1 بھی شاید سفید پوش لوگوں کا حصّہ با مشکل ہوتا ہو گا۔ اس پاکستان قوم کے استاعت رکھنے والوں سے خصوصی التماس ہے کے خدارا ان سفید پوش افراد کی خدمت کریں ان کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہوتے ہیں ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے امداد کریں اور ان کی بنیادی ضروریاتِ اشیاء مہیّا کریں۔ اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم کو کسی فراڈئیے فنڈ میں دینے کے بجائے اپنے رشتہ داروں ، گلی محلّے کے مستحق افراد کی مکمل ماہانہ آمدن کی تصدیق کے بعد اپنے ہاتھوں سے خود دیں۔اب سوال یہ ہے کہ ان سفید پوش افراد کی پہچان کیسےہوگی؟ بہت آسانی سے کیونکہ یہ سفید پوش افراد ہماری قوم کے وہ فرد ہیں جو daily wedges پر چھوٹی موٹی پرائیویٹ کمپنی ، فیکٹری میں محض چند روپوں کی اجرت پر دن رات محنت میں لگے رہتے ہیں اور کچھ کے اپنے نہیات مختصر سے کاروبار جیسے عام سی کریانہ کی دُکان یا ریڑھی لگانا۔ ان سفید پوش طبقہ میں تعلیم یافتہ افراد جو کسی پرائیویٹ اسکول میں استاد کے کردار میں اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ پر اب لاک ڈاون کے دوران ایسے تمام محنت مزدوری کرنے والے گھروں میں تو بند ہو گئے پر اب ان کو اپنی زنگی کی سانسوں کو رواں رکھنے کےلئیے ضروریاتِ زندگی کی اشد ترین ضرورت ہے۔ پر یہ اب لاک ڈاون میں نہ ممکن ہے۔ کیونکہ انکی ماہانہ تنخواہئیں روک لی گئیں اور ساتھ میں دھمکیاں اور وارننگ لیٹر جاری کیئے گئے کہ اگر تنخواہ کا مطالبہ۔کیا تو نوکری سے نکال دئیے جائیں گے بلکہ اکثریت نے تو نکال بھی دیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کے اگر نوکری چلتی رہی تو ملازمین تنخواہوں کا مطالبہ کریں گے۔ان تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات سے سوال ہے کہ اگر ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے تو پھر طالبات کے والدین سے اسکول فیس کا مطالبہ کیوں؟ یہ وہ سفید پوش لوگ ہیں جو کہیں دور پرے میں بلکہ ہمارے ارد گرد میں قریب رہنےوالے ہیں ایسے لوگوں کی مدد کرنا بھی چاہیئے یہ وہ لوگ ہیں جو خود محنت کر کے کماتے ہیں تو یہ خوب علم رکھتے ہیں کے دوسروں کی طرف سے دی گئی محنت کی کمائی کا استعمال کیسے دیانتداری کے ساتھ کرنا ہے۔ایسے ہاتھ نہ پھیلانے والوں کی مدد کریں کیونکہ جو تقسیم کے وقت آگے دوڑتے ہاتھ پھیلاتے ہیں ایسے لوگ professional ہیں جو پہلے بھی محنت کرنے سے کتراتے تھے اور اب تو لاک ڈاون کا عذر مل گیا میں حکومت سے خصوصی اپیل کرتا ہوں کہ ان سفید پوش کی امداد ایسے منظم طریقے سے کی جائے کہ ان کی امداد کے نام پر تذلیل نہ ہو عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔
محمد شیراز مہمند سوشل ایکٹیوسٹ شبقدر چارسدہ۔

Website