𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁

𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁

To share knowledge, problems,issues and be updated.

Photos from 𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁's post 29/03/2024

مورخہ 28 مارچ 2024 کو استور اسٹوڈنٹس کونسل کے آئی یو کی طرف سے کونسل کابینہ کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا،بعد میں صدر سکندر حیات کے زیر صدارت کابینہ کی اہم میٹنگ بھی رکھی گئی جس میں اتفاق رائے سے مختلف ایجنڈوں اور کونسل کے مسائل پر بات کی گئی۔جن میں سے چند یہ ہیں:

1:عید الفطر کے بعد ایک ایجوکیشن سیمینار رکھا جائے گا۔
2:بہت جلد دیگر شعبوں میں موجود استور کے سینئرز سے ملاقات کر کے کونسل کے ایشو اور مسائل پر بات کی جائے گی۔

شعبہ اطلاعات
استور اسٹوڈنٹس کونسل کے آئی یو

23/01/2024

Good effort team "Astore Youth Empowerment and Welfare".Golden opportunity for all students,keep it up,best wishes to the whole team.

استور یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر ۔ایواء

خوشخبری 💕💕💕💕

17/01/2024

کسی بھی تعلیمی ادارے میں طالب علم پڑھتا ہے دہشت گروہ نہیں،جامعہ کراچی میں ایک دہشتگرد گروہ کا جامعہ میں داخل ہو کر شیعہ طلبہ پر تشدد کرنا،مسجد و امام بارگاہ کی بے حرمتی کرنا اور تمام مقدس چیزوں کی بے حرمتی کرنا سندھ حکومت اور وفاقی حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔اور اس بےہودہ حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ترجمان:استور اسٹوڈنٹس کونسل کے-آئی-یو

Photos from 𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁's post 08/12/2023

03 دسمبر 2023 بروز اتوار کو استور اسٹوڈنٹس کونسل کے-آئی-یو اور ایواء استور کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سابق چیف منسٹر جناب خالد خورشید خان صاحب مہمان خصوصی تھے۔

عنوان:قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار!!

نوجوانوں کا کردار قوموں کی ترقی میں بہت اہم ہوتا ہے۔ وہ ملک کی مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں اور ان کی حکومت میں شمولیت اہم ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم، تربیت، اور مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ معاشرتی، سماجی، اور معاشی حوالے سے مدد کر سکیں۔ انہیں مہارتیں سکھائی جاتی ہیں تاکہ وہ ملک کے مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ان کی سمجھ اور حل تلاشی کا قابل بنایا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرت کے مسائل کا حل نکال سکیں اور ملک کی ترقی میں اہم حصہ بن سکیں۔

𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁?استور یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر ۔ایواءاورمنٹ اینڈ ویلفیئر ۔ایواءورمنٹ اینڈ ویلفیئر ۔ایواءء

03/12/2023

Astore Students Council KIU(Women) Nominated Cabinet Notification Released

𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁?

30/11/2023

استور اسٹوڈنٹس کونسل کے-آئی-یو شعبہ طالبات

آج بروز جمعرات 30 نومبر کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں استور اسٹوڈنٹس کونسل کے-آئی-یو شعبہ طالبات کی میٹنگ ہوئی۔

۔۔ایجنڈے۔۔

1۔ کابینہ کی حلف برداری
2۔ ماہانہ تعلیمی سیمینار کی منصوبہ بندی
3۔ سہہ ماہی پلاننگ
4۔ کونسل کی توسیع
5۔ ضرورت مند طلباء کی فیس کے معاملے میں مدد کرنے کی منصوبہ بندی۔
6۔ استور سے تعلق رکھنی والی طالبات کا ڈیٹا کلیکشن۔
7۔کور کمیٹی کا اجراء۔
ایک سینئر طلبہ نے طالبات کو لیکچر بھی دیا۔اور آخر میں کونسل گالرز کی صدر طیبہ بتول نے کابینہ سے حلف لیا۔

استور اسٹوڈنٹس کونسل شعبہ طالبات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی

23/11/2023

مذمتی بیان 𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁?

23/11/2023

ہم عمار حسین سابق صدر جامعہ قراقرم آئی-ایس-او کو طلبا ٕ تحریک کامیاب بنانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور آئندہ بھی اس کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں،کیونکہ ان کی رہنمائی میں طلبہ کو یہ ہمت ملی ہیں کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور اپنا حق حاصل کریں۔امید رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی طلبا ٕ کی توانا آواز بن کر طلبا کے حقوق کے محافظ بنیں گے۔

𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁?

20/11/2023
16/11/2023

November 16, 2023 Astore Students Council KIU Former President for Women and Chairman Syeda Zahra Zaidi addressing the sit-in regarding fee hike at KIU.

16 نومبر 2023 استور اسٹوڈنٹس کونسل کے آئی یو کی سابق صدر براۓ خواتین اور چیئرمین سیدہ زہرا زیدی کے آئی یو میں فیسوں میں اضافے کے خلاف دھرنے سے خطاب کر رہی ہیں۔

Proud Of You Sister 💙🖤

Photos from 𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁's post 13/11/2023

On November 13, 2023, a meeting of Astore Students Council was held at Bagh Zahra Sabzdar of KIU in which the newly elected cabinet of the council was sworn in.President of Astore Students Council Brother Sikander Hayat administered the oath to the cabinet.After that, the official notification of the cabinet was issued.

President ASC
Mr.Sikandar Hayat

01/11/2023

کل مورخہ 2 نومبر بروز جمعرات سے 9 نومبر بروز جمعرات تک قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہم انتظامیہ سمیت تمام اسٹوڈنٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ دوران کھیل اپنے دینی اقدار،اپنے کلچر کا خیال کرتے ہوۓ علاقہ کا صحیح چہرہ ثابت ہوجائیں۔اور فلسطین و پارہ چنار کے مومنین کے دکھ درد کا خیال رکھتے ہوئے ایسے امور کو انجام دینے سے گریز کرے جن سے ان کی دل آزاری ہو۔

ترجمان:
استور اسٹوڈنٹس کونسل کے-آئی-یو

25/10/2023

جامعہ قراقرم گلگت کے اندر طلبہ موقف کو تقویت بخشنے والی آل طلبہ الائنس کے آئی یو کے نام کو غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے طلبہ موقف کو مجروح کرنے اور طلبہ تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے پر ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ایسے ٹولے کو یکدم نظر انداز کرتے ہیں۔

استور اسٹوڈنٹس کونسل کے آئی یو

All Student Alliance Karakoram University

𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁?

20/10/2023

Sikandar Hayat Astori

20/10/2023

On 13 October 2023, an important meeting of the KIU Astore Students Council was held,during which voting for the presidential candidate was held, during which Sikandar Hayat became the President of the KIU Boys Astore Students Council, while Tayyaba Batool was elected as the ASC KIU Women's President.Official notification issued by Astore Students Council of KIU.

Best Of Luck!
𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁?

Photos from 𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁's post 18/10/2023

On October 18, 2023, a welcome party and graduate seminar was organized by Astore Students Council KIU with Islamic scholar Brother Imtiaz Hussain Kawish and EVA member Brother Jaan Alam as chief guests. This seminar was addressed by the special guests and founders of Astore Students Council, Brother Muhammad Haroon, Brother Ali Zafar and Sister Syeda Zahra Zaidi. A registration disk was also organized for the students during the program.At the end of the program, the newly elected President of Astore Students Council KIU (Boys) Brother Sikander Hayat and Astore Students Council KIU (Women) Sister Tayyaba Batool also spoke and thanked the Chief Guest and all the students.



18 اکتوبر 2023 کو استور اسٹوڈنٹس کونسل KIU کی جانب سے ویلکم پارٹی اور گریجویٹ سیمینار بعنوان(جدید تعلیم و تربیت اور اخلاق میں گریجویٹ کا کردار)کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسلامی سکالر برادر امتیاز حسین کاوش اور ایوا کے ممبر برادر جان عالم تھے۔ اس سیمینار سے مہمان خصوصی اور استور سٹوڈنٹس کونسل کے بانیان برادر محمد ہارون،برادر علی ظفر اور سسٹر سیدہ زھرا زیدی نے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران طلبہ کے لیے رجسٹریشن ڈسک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں استور اسٹوڈنٹس کونسل کے آئی یو (بوائز) کے نومنتخب صدر برادر سکندر حیات اور استور اسٹوڈنٹس کونسل کے آئی یو (خواتین) سسٹر طیبہ بتول نے بھی خطاب کیا اور مہمان خصوصی اور تمام طلباء کا شکریہ ادا کیا۔

Photos from 𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁's post 19/05/2023

فخر استور ڈائریکٹر کامرس گلگت بلتستان شاہد علی:

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 2 روزہ سیمینار کا انعقاد کیا ۔ ڈائریکٹر کامرس گلگت بلتستان شاہد علی نے شرکاء کو گلگت بلتستان کی مارکیٹس لیگل فریم ورک اور بارڈر ٹریڈ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت انویسٹرز کی آسانی کے لیے تمام قوانین کو آسان فہم بنا رہی ہے تاکہ انویسٹرز کے لیے آسانی پیدا ہو اور زیادہ سے زیادہ انویسٹمنٹ آجائیں اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کی تربیت کے لیے حکومت دن رات کام کر رہی ہے تاکہ CPCE کے پروجیکٹس سے یہاں کے لوگ مستفید ہوسکے

06/12/2022

کے سابقہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کاچو نادر مہدی کو صدر پی ایس ایف دیامر استور ڈویژن بنانے پہ بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں امید ہے پی ایس ایف کو فعال کرے گے۔۔
KaCho Nadir Mehdi Astori

Photos from 𝐀𝐬𝐭𝐨𝐫𝐞 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐨𝐮𝐧𝐜𝐢𝐥, 𝐊𝐈𝐔 𝐆𝐁's post 06/12/2022

گلگت بلتستان کمپٹیٹیو تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام کنڈیڈیٹس بالخصوص ضلع استور کے کنڈیڈیٹس کو کی طرف سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انٹرویو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں خداوند متعال آپ تمام کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے آمین

گلگت بلتستان کمپٹیٹیو تحریری امتحان میں ضلع استور سے کامیاب امیدوار

1. رانا عبدالقدیر چورت
2.رانا عبدالحفیظ چورت
3. رحیم اللہ چورت
4. محمد امتیاز منیمرگ
5. منہاج الدین ڈوئیاں
6.محمد سعید ڈوئیاں
7. مصباح اللہ ڈوئیاں
8. محمد ظہیر الحق رٹو
9. نعمان دلبر گدائی
10. اسامہ حبیب
11. قزافی احمد
12. نفیسہ
13. فوزیہ چورت
14.نوید ژونگرہ
15. سیدہ عروج عیدگاہ
16.شاہد ایوب ڈشکن
17.آصف نواز ڈشکن
18. سید زیغم عباس پکورہ
19. حفیظ الرحمن ہرچو
20.کائنات ملک میر ملک
21.فرحانہ پروین رٹو
22.ناظرہ افضل رٹو
23.شہزاد عالم لون درلے
24.شاہد ظفر میرملک
25.طاہر ایوب بونجی
26.عمر نواز بونجی
27.عمبر نواز بونجی
28.منیب بونجی
29.آصف امیری بلاچی استور
30.انعام الرحمن ڈوئیاں
31. سعیدہ عروج
32. سبین عزیز
نوٹ:
یہ نام ہم تک پہنچے ہیں استور سے مزید کوئی نام ہے تو تصویر کے ساتھ ہمیں انبکس کیا جاسکتا ہے.

05/10/2022

ہیپی :- ٹیچرز ڈے

دیکھا نہ کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیر
آتا نہیں ہے فن کوئی استاد کے بغیر

✍️

5 اکتوبر 1994 کے بعد آج کا دن ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے بڑے تزک و احتشام سے اور عقیدت سے منایا جاتا ہے ۔ بے حد خوشی کی بات ہے کہ کوئی ایک دن تو استاد کے ادب و احترام کے لیے مخصوص ہے لیکن دوسری طرف افسوس کا مقام ہے کہ صرف ایک ہی دن استاد کو بڑی محبت و عقیدت پیش کی جاتی ہے اور بقیہ پورا سال معاشرے میں اس استاد کی قدر نہیں ۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ہم روایتی مسلمان ہیں ۔ رمضان المبارک لگتے ہی نمازیں شروع کردیں اور پھر عید کا چاند چڑھتے ہی نماز چھوڑ دیتے ہیں ۔
اسی طرح مخصوص دن ہیں جو روایتی طور پر منائے جاتے ہیں ۔

استاد وہ ہستی ہے جسے اگر میں والد کہوں تو کوئی مضائقہ نہیں ۔ والد اپنی اولاد کی تربیت کرتا ہے اور ایک استاد اس وقت بچے کی تربیت کرتا ہے جب وہ تختی پر الٹی ٹیڑھی لائنیں لگاتا ہے تو استاد اسے سمجھاتا ہے "بیٹا الف لکھو اور لکھو الف سے اللہ ، ب سے بسم اللہ "۔ جب ایک استاد"الف اور ب" سکھاتا ہے اور جب طالب علم "الف" لکھتا ہے تو یہ اس کا ثبوت ہوتا ہے کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جو سب کچھ ہے اور "ب" لکھنے پر "بسم اللہ" یعنی ہمارے دین کا یا دنیا کا کوئی بھی کام ہو وہ بسم اللہ سے شروع ہوتا ہے۔

استاد وہ ہے جو تمیز سکھاتا ہے ۔ جو ادب سکھاتا ہے ۔ جو آداب معاشرت سکھاتا ہے۔ جو ایک نا بلد اور نا سمجھ کو انسان بنا کر انسانیت کا درس دیتا ہے ۔
استاد وہ ہے جو جنت کا راستہ دکھاتا ہے ۔ جو والدین کی قدر سکھاتا ہے۔ جو علم کی روشنی سے ہمارے قلوب کو منور و تابند فرما کر اسے دوسروں تک پہنچانے اور خود اس سے مستفید ہونے کا درس دیتا ہے ۔
استاد عزت سکھاتا ہے ۔ استاد محبت سکھاتا ہے ۔ استاد دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے درس دیتا ہے ۔
ایک استاد کی قدر مجھ نا چیز سے کیا ہو پائے گی۔ بس استاد کی اہمیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج اساتذہ کی محنت و مشقت اور پیار و محبت سے میں دو چار لفظ جوڑ لیتا ہوں ورنہ میری کیا مجال اور اگر اساتذہ نہ سکھاتے تو میں کہاں سے دو چار لفظ سیکھتا؟

استاد ہیرے تراشتا ہے اپنے علم سے ۔ وہ ایک دھول مٹی میں پڑے ہیرے کو دھو کر چمکاتا ہے اور اسے علم کی روشنی کے سامنے کرتا ہے باقی ہیرا اپنی چمک خود دکھاتا ہے اور نام استاد کا ہوتا ہے "یہ احسان استاد کا ہے" ۔

یہ تحریر بھی خالصتاً اساتذہ کی محبت میں لکھ رہا ہوں اور اگر اساتذہ مجھے قدر، عذت اور علم نہ سکھاتے تو کہاں ممکن تھا میں یہ نثر لکھنے کی جسارت کرتا ۔
آخر میں بس اتنا کہنا چاہوں گا اللہ میرے اساتذہ کو لمبی عمر عطا فرمائے صحت کے ساتھ جن کے احسانات کی وجہ سے آج میں نے لکھنا سیکھا ہے اور جو میرے اساتذہ فوت ہوگئے ہیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
جہاں بھی اساتذہ کرام ہیں اللہ ان کو صحت والی لمبی زندگی عطاء کرے اور ان کے مسائل کو ختم فرمائے۔

29/09/2022

Usman Wazeer, a renowned boxer from Pakistan and the Asian champion, has won World Youth titleafter defeating Somphot Seesa.

The first boxer from Pakistan to compete for the WBO Youth title is Wazeer, who is 22 years old.

27/09/2022

استور سٹوڈنٹ کونسل کے سابقہ جنرل سیکرٹری ثاقب کو محکمہ پولیس میں اپوائنمنٹ ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں برادر ثاقب کو خداوندمتعال مزید ترقی دیں آمین ثم آمین

27/09/2022

آج مورخہ 27 ستمبر بروز منگل بوقت 4 بجے استور سٹوڈنٹ کیبنٹ کا ایک اہم اجلاس سبزازار کے آئی یو میں منعقد ہوا جس کی صدارت استور سٹوڈنٹ کونسل کے آئی یو جی بی کے صدر حامد علی میر نے کی.
جس میں مندرجہ ذیل فیصلے اور نقاط مرتب کیے گئے ہیں
١-نئے سٹوڈنٹ جو ایڈمیشن کے حوالے سے اس وقت یونیورسٹی آ رہے ہیں ان کی بھرپور مدد کی جائے گی اس سلسلے میں ہمارے ہر ڈپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹرز ان کی مدد کریں گے
٢- نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو ایک اچھے انداز میں بھرپور طریقے سے گائیڈ لائن کی جائے گی اور انہیں یونیورسٹی کے اندر پیش آنے والے معاملات یونیورسٹی کے قوانین و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا
٣- نئے آنے والے سٹوڈنٹ کو ٹیکنیکل ورک سکھایا جائے گا جس میں پی پی ٹی، ورڈ، ایم ایس ایکسل وغیرہ جو ان کو اسائنمنٹ بناتے وقت کام آئے گا
٤- نئے آنے والے سٹوڈنٹس کو ایل ایم ایس (LMS) کے حوالے سے فری لانسنگ کے حوالے سے گائیڈ کیا جائے گا
٥-اگر کوئی سٹوڈنٹ سمسٹر فیس ادا نہیں کر سکتا اس کی بھرپور مدد کی جائے گی

منجانب :استور اسٹوڈنٹ کونسل کے آئی یو جی بی

18/09/2022

فخر استوار
ماہر قانون جسٹس جوہر علی خان اور دیگر ججز صاحبان کو مستقل ججز بننے پہ مبارک باد پیش کرتے ہیں انصاف کی فراہمی , قابلیت اور ماہرین قانون ججز کی مستقلی گلگت بلتستان عدلیہ اور عوام کے لیے نیک شگون ہے۔
اللہ مزید انصاف پہ مبنی فیصلے کرنے کی توفیق دے۔ آمین

17/09/2022

طلباءکوکھانا نہیں معیاری تعلیم دیں

✍️اعوان احمد ڈیکےاستوری!

حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے ایک وقت کا مفت کھانا دینے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے جو کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرسری طور پر غریب بچوں کی ایک وقت کی کفالت کی کوشش ضرور ہو سکتی ہے مگر ایک عام یا غریب بچے کیلئے سکول میں ایک وقت کے کھانے سے زیادہ اہم لفظ معیاری تعلیم کی فراہمی ضروری ہے ۔ بدقسمتی سے پورا ملک اور بالخصوص گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو دیکھ کر دلی صدمہ ہوتا ہے کہ حکومتی سطح پر چلنے والے تمام کے تمام تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہمارے بچے جدید دور کی تعلیم جیسی دولت سے یکسر محروم ہیں اور ان سرکاری سکولوں کا حکومتی یا عوامی سطح پر کوئی پرسان حال نہیں ۔ کتنی ہی افسوس کی بات ہے کہ سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے بڑی عمارتیں تو بنائی جاتی ہیں اور محکمہ تعلیم کا پورا ادارہ موجود ہے اس کے علاوہ اساتذہ کو ہزاروں سے لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات بھی ہیں لیکن وہ اساتذہ جو ایک سرکاری سکول میں بحیثیت معلم یا معلمہ تعینات ہیں اپنے بچے کو سرکاری سکول پڑھنے کیلئے نہیں بھیجتے ۔
کیا اس قوم کا اتنا حق ہے نہیں کہ وہ حکومت ‘محکمہ تعلیم کے ذمہ داران یا ایک سرکاری اسکول کے استاد یا استانی سے یہ پوچھ سکے کہ حکومت کی جانب سے اتنی ساری مراعات کے باوجود آپ خود اپنی معلمی سے کیوں مطمئن نہیں ہیں؟
آپ اپنے بچوں اور عزیزوں کو سرکاری سکول میں کیوں نہیں داخل کرواتے؟
کیوں آپ کے بچے اچھی تعلیم کیلئے پرائیویٹ سکولوں کا رخ کرتے ہیں؟
جبکہ گلگت بلتستان کے اکثر نجی اسکولوں کے اساتذہ کو وہ سہولیات بھی میسر نہیں جو آج ایک سرکاری سکول کے ٹیچر کو حاصل ہیں۔
"نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ مجھ معلم بنا کر بھیجا گیا ہے تاکہ لوگوں کو کتاب حکمت اور تزکیہ نفس کی تعلیم دوں"
اس حدیث کے مطابق معلمی کا پیشہ کتنا عظیم اور متبرک ہے جس کا تصور بھی ممکن نہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس دور میں ایک غریب مزدور اپنے بچے کو اس فرض شدہ میراث کا حصول کیسے ممکن بنائے جبکہ اس کے محلے کے سکول ٹیچر نے اپنے بچے خود نجی سکول داخل کر رکھے ہیں وہ عام غریب آدمی ضرور سوچتا ہے کہ میرے بچے کو سرکاری سکول میں معیاری تعلیم میسر ہوگی یا نہیں؟
حکومت کے موجودہ فیصلے سے عام آدمی کیا تاثر لے کہ ایک عام آدمی اپنے بچے کو ایک وقت کے کھانے کیلئے سکول بھیجے یا علم کی بھوک مٹانے؟
شاید ہمارے حکمرانوں اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو احساس نہیں ہے کہ پچھلی تین دہائیوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کا جو بیڑا غرق ہے اس کا تعین کس نے کرنا ہے؟
اس جھلستی مہنگائی کے دور میں اپنا پیٹ کاٹ کر تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کے حصول کیلئے غریب عوام آخر بھاری فیسیں دیکر سرکاری سکول کی نسبت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہی کیوں ترجیح دیتے ہیں؟
لہذا دیر آیا درست آیا کے مصداق اب بھی معاشرے کے اہل افراد کو لیکر اس اہم اور بنیادی ادارے کی از سر نو تعمیر کرے تاکہ معاشرے کا ہر بچہ اچھی اور معیاری تعلیم سے مستفید ہو سکے جو کھانا دینے سے زیادہ اہم ہے ۔
لیکن بدقسمتی سے آج وقت کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار آخری حد تک گر گیا ہے اور حالت یہ ہے کہ سرکار بچوں کو کتابیں بھی مفت دے رہی ہے ایک وقت کا کھانا بھی ہے لیکن ایک غریب بچے کو دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دینے میں ایک استاد اور حکومت دونوں قاصر ہیں۔
حکومت گلگت بلتستان بالخصوص اور محکمہ تعلیم بالعموم معاشرے سمیت ہماری نسلوں اور ہمارے بچوں پر رحم کریں ان کو ایک وقت کے کھانے سے زیادی جدید تعلیم کی ضرورت ہے۔ آج ہمارے معاشرے کے والدین آپ سے ملتمس ہیں کہ ایک پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ اور استاد کم وسائل رکھنے کے باوجود وہ کونسی ایسی تعلیم دے رہا ہے جو آپ زیادہ وسائل کے باوجود دینے سے قاصر ہیں اس وقت دنیا کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں تعلیم دلا رہے ہیں کیونکہ وہاں کا تعلیمی نصاب دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے لیکن کتنی بدقسمتی ہے کہ گلگت بلتستان جیسے پسماندہ خطے میں غریب لوگ سرکاری سکولوں کی موجودگی کے باوجود مجبور ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو نجی سکولوں میں تعلیم دلوانا ضروری سمجھتے ہیں ۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سمیت ارباب اختیار اور محکمہ تعلیم کو اگر فرصت ملے تو اس اہم بنیادی مسئلے کی جانب توجہ دے ہمارے بچوں کو آپ کے کھانے کی نہیں اچھی مفت تعلیم کی ضرورت ہے آپ اچھی اور معیاری تعلیم دیں جو بچوں کا حق ہے ہمارے بچے ایک وقت کا کھانے کے لئے اسکول نہیں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول بھیج دیتے ہیں بھوک برداشت کر لینگے لیکن اب تعلیم میں کوتاہی برداشت نہیں کر لینگے۔

13/09/2022

ہر دل عزیز انسان فخر استور فرزند لوس پریشنگ جناب حبیب اللہ بھائی کو اسسٹنٹ انجینئر استور سے ایگزیکٹو انجینئر (XEN) ضلع نگر تعینات ہونے پر مبارک بہت بہت ہو۔
محکمہ اور لوگوں کے لے آپ کی انتھک محنت اور لگن اس کامیابی کے مستحق تھی اور امید ہے آپ مزید ترقی حاصل کر کے گلگت بلتستان کی قوم کی خدمت اسی جذبے سے جاری رکھیئے گا۔
ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں
اللہ رب العزت آپ کو ایمان والی زندگی دے (امین)

✍️

08/09/2022

قوم گندم کوٹے میں اضافہ کیلے دھرنا دۓ
معیاری تعلیم کیلے دھرنا دۓ
معیاری صحت کیلے دھرنا دۓ
اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلے دھرنا دۓ
روڈ کی خراب صورت حال کو ٹھیک کرنے کیلے دھرنا دے
اور نظام کی بہتری کیلے دھرنا دے
استور اے وی آر کی تعمیر کیلے دھرنا دۓ
قراقرم یونیورسٹی کے کمپس کیلے دھرنا دے
معیاری پینے کا صاف پاک اور شفاف پانی کی ترسیل کیلے دھرنا دے
پراجیکٹ میں کرپشن کے خلاف دھرنا دے
استور کے تمام ہسپتالوں میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلے دھرنا دۓ
اداروں میں سیاسی اقربا پروری کے خاتمے کیلے دھرنا دۓ
اور مسلکی بنیادوں پہ تعیناتانی
اور قابلیت کی بنیادپہ تیعناتی کلیے دھرنا دے
باقی ہماری گزارش ہوگی کہ دونوں مسالک کے علما کرام اور تمام شعبہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہ مسلکی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں
اور صدیوں سے ہمارے لوگ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ آپس کے خونی رشتوں میں بندھے ہوۓ ہیں
اور ہمساٸگی میں رہتے ہوے ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام لازمی کرٸیں
اور جو بھی چھوٹے مساٸل جو آپس میں مل بیٹھ کے حل کر سکتے ہیں ان کو بڑے مساٸل بناننے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم نے استور کی موجودہ نسلوں سمیت آنے والی نسلوں کیلے بھی محبت امن بھاٸی چارگی کی فضا کو منتقل کرنا ہے اور استور جو کہ پوری گلگت بلتستان کیلے امن کا ایک رول ماڈل ضلع ہے اس کو مزید پورے ملکی سطح پہ اس کو رول ماڈل بنانا ہوگا والسلام
بندہ حقیر محمد سعید فاروقی
استور زندہ باد
استوری قوم پاٸندہ باد

23/08/2022

If any students needs guidance regarding the new admission and subject selection for the year 2022-2023 feel free consult with us
thank you

Videos (show all)

November 16, 2023 Astore Students Council KIU Former President for Women and Chairman Syeda Zahra Zaidi addressing the s...
In the history of GilGit Baltistan, he is the youngest columnist
𝐈𝐭'𝐬 𝐧𝐨𝐭 𝐨𝐯𝐞𝐫 𝐮𝐧𝐭𝐢𝐥 𝐈 𝐰𝐢𝐧 🌏.

Website