SS Media Shewa Adda
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SS Media Shewa Adda, Media/News Company, .
باغیچہ (ضلع مردان) میں سادات فلاحی تحریک پشاور ڈویژن کے صدر اور باغیچہ ہوٹل کے مالک ملک نثار احمد باچا کے بیٹے سیئد عبدالله شاہ کے شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
ا س موقع پر ایک عظیم الشان مولید شریف کے بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا جسمیں علاقے کے لوگوں، جیئد علماء اور پورے کے پی کے سےدوست احباب اورسادات فلاحی تحریک کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے شرکت کی۔
اس بابرکت محفل کاآغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری وھاب صاحب نے حاصل کی۔
مولانا قاری احسان الله صاحب اس بابرکت محفل کے مہمان خصوصی تھے۔
پروگرام کےآغاز میں نثاراحمد باچانے تمام آنیوالے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا آور ان کا تہ دل سے کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے سٹیج سیکٹری کے فرائض جناب قاری مولانا طاہر علی حقانی صاحب نے انجام دئیے۔
قاری نسیم الرحمٰن صاحب اورمولانا احسان اللہ صاحب نے اس موقع پر خوبصورت نعتیہ کلام پیش کئیے۔
سادات فلاحی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر سیئد بہادر ھاشمی صاحب، مرکزی نائب صدر حضرت علی باچا، مرکزی جرگہ کونسل چیئرچیئرمین سیئد بختی شاہ باچا، سیئد محمد رفیق باچا اور سیئد میاں علی شاہ باچا نے اس موقع پراپنے دوست سیئد نثار احمد باچا کواسکے بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی اور سادات فلاحی تحریک پاکستان کے اعراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔
اسکے بعد حضرت مولانااحسان اللہ صاحب اور حضرت مولانا مفتی غلام اللہ صاحب نے نکاح سنت نبوی پر تفصیلی بیان کیا۔
سیئد نثار احمد باچا نے تمام آنیوالے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
حضرت مولانا سیئد محمد صاحب نے آخر میں تمام امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا مانگی اور اسی طرح یہ بابرکت محفل اپنے اختتام کو پہنچا۔
خصوص رپورٹ:- SS Media Shewa Adda
(Saeed Sheikh 0313 5685226)
تاجہ پل (علاقہ رستم) میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونین کونسل مچھی کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ عظیم الشان ختم نبوت اجتماع منعقد کیا گیا۔
جسمیں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ حضرت مولانامفتی رسال محمد صاحب، حضرت مولانا قاری اکرامالحق صاحب اور حضرت مولانا نورالہادی صاحب اس عظیم الشان ختم نبوت اجتماع کے مہمانان خصوصی تھے۔ اس اجتماع کی صدارت حافظ رفیق احمد صاحب نے کی۔
پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا اختر محمد صاحب اور مولانا ظاہر شاہ صاحب نے انجام دیئے۔
اس اجتماع کے سرپرست اعلیٰ مولانا مبارک احمد صاحب جبکہ نگران اعلیٰ مولانا حکیم سید صاحب تھے
اجتماع کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری ابراھیم صاحب نے حاصل کی۔
سیئد نورالامین باچا نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیئے۔
حضرت مولانا قاری اکرام الحق صاحب، حضرت مولانا مفتی رسال محمد صاحب اور حضرت مولانا نورالہادی صاحب نے ختم نبوت پر تفصیلی بیان کیا۔
حضرت مولانا مبارک احمد صاحب نے اجتماع کے احتتام پر تمام امت مسلمہ کیلئیے خصوص دعامانگی اور اسی طرح یہ عظیم الشان اجتماع اپنے احتتام کو پہنچا۔
خصوصی کوریج:- SS Media Shewa Adda
(Saeed Sheikh 0313 5685226)
تحصیل رزڑ کالوخان ضلع (صوابی) میں ایس ایس ٹی ٹیچر جناب گوھرزمان صاحب کی انتھک محنت اور کوشیشوں سے آج چالیس سال بعد دسویں جماعت کے طلباء کی ری یونین ہوئی۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کیا گیا جس میں تقریباً پچاس 50 سے ذائد کلاس فیلوز کی چالیس سال بعد ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی۔
ان میں زیادہ تر کلاس فیلوز آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں جن میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، سکول وکالج کے پرنسپلز، ھیڈ ماسٹرز، پروفیسرز، لیکچررز، انجینئرز، سکول کے اساتذہ کرام، پولیس آفیسرز، اور بزنس مین شامل تھے۔
1983 کے بعدآج پہلی بار ایک دوسرے سے ملے اور اپنے بال بچوں،موجودہ ایکٹیویٹیز کے حوالے سے ایک دوسے کو أگاہ کیا۔ خوب گپ شپ کی،اپنے سکول کے زمانے کے یادوں کو تازہ کیا۔ سب ایک دوسرے کو دیکھ کر اتنے خوش ہوئے کہ پھولے نہیں سما رہے تھے۔
ان کلاس فیلوز میں سے بعض اس فانی دنیا سے رحصت ہو چکے ہیں جن کے مغفرت کیلئے اس تقریب میں خصوصی دعا مانگی گیئں۔
یاد رہے کہ ان کلاس فیلوز کو ایک ساتھ اکھٹا کرنے کیلئے گوھر زمان صاحب نے تقریباً دو سال محنت کی۔
تمام کلاس فیلوز نے اپنے دوست ایس ایس ٹی ٹییچر جناب گوھر زمان صاحب کا تہدل سے شکریہ ادا کیا۔
گوھرزمان صاحب نے بھی تمام آنیوالے کلاس فیلوز کا شکریہ ادا کیا۔
خصوصی رپورٹ SS Media Shewa Adda Saeed Sheikh
Photography by Taufeeq Shah.
تحصیل رزڑ گاؤں ادینہ محلہ خدر خیل( صوابی) میں مرحوم سیئد یعقوب علی شاہ کے بیٹےاور سیید عرفان علی شاہ کے بھائی سییئد فرحان علی شاہ کے شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیاگیا تھا۔
جسمیں فرحان علی شاہ کے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھیوں، دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
فرحان علی شاہ کے دوست سلیمان بہادر اس پر وقار تقریب کے آرگنائزر تھے جنہوں نے خصوصی طور پر اس تقریب کو آرگنائز کیا۔
تمام مہمانان گرامی نے فرخان علی شاہ اور انکے فیملی ممبرز کو انکے شادی کی مبارکباد دیں
سیئد فرخان علی شاہ اور ان کے فیملی ممبرز نے تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا تہ دل سے شکریہ اداکیا۔
خصوصی کوریج:- Saeed Sheikh SS Media Shewa Adda 03135685226
تحصیل رستم(ضلع مردان) گاؤں اورے(اوریا) میں میجر سیئدجاوید ترمذی کے بیٹے سیئد طفیل ترمذی کی شادی کے تیسرے دن دعوت ولیمہ میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
جسمیں پاکستان کے مختلف شہروں سے دوست احباب نے شرکت کی۔
اس موقع پر تمام مہمانان گرامی نے سیئد طفیل ترمذی، اسکے والد محترم اور تمام فیملی ممبرز کو شادی کی مبارکباد دیں۔
میجر صاحب انکے بیٹے طفیل ترمذی اور تمام فیملی ممبرز نے تمام أنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا اور ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
خصوصی کوریج:- Saeed Sheikh SS Media Shewa Adda 03135685226
جمعہ مبارک
جمعہ مبارک Dear Friends
جمعہ مو مبارک شہ گرانو مینہ والو۔
تحصیل رستم (ضلع مردان) گاؤں اورے (اوریا) میں ںسیئد طفیل ذادہ ترمذی کی شادی کے تیسرے دن ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیاگیا تھا۔
جسمیں پورے پاکستان سے ان کے دوستوں اور ان کے والد محترم میجر سیئد جاوید ذادہ کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
میجر صاحب کا اپنے دوست احباب کیساتھ گروپ فوٹوز اور اپنے آنے والےمہمانوں کو خوش آمدید دیکھیئے SS Media Shewa Adda کی خصوصی کوریج.
#تحصیل رستم (ضلع مردان) گاؤں اورے(اوریا) میں شھنشاہ اوریا مرحوم سیئد میاں ذادہ ترمذی کے نواسے، میجر سیئد جاوید ذادہ ترمذی کے بیٹے، سیئد شعیب ذادہ ترمذی، سیئد اورنگزیب ذادہ ترمذی، سیئد شاہد ذادہ ترمذی، اور سیئد محب ذادہ ترمذی کے بھتیجے سیئد طفیل ذادہ ترمذی کی شادی کے دوسرے دن باہر کے مہمانوں کے لیئے دعوت ولیمہ کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں باہر سے آنے والے مہمانان گرامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر تمام مہمانوں نے سیئد طفیل ذادہ ترمذی کو اور ان کے تمام فیملی ممبرز کوانکے شادی کی مبارکباد دیں۔
خصوصی کوریج۔
Saeed Sheikh SS Media Shewa Adda .
#03135685226 #
#تحصیل رستم (ضلع مردان) گاؤں اورے(اوریا) میں شھنشاہ اوریا مرحوم سیئد میاں ذادہ ترمذی کے نواسے، میجر سیئد جاوید ذادہ ترمذی کے بیٹے، سیئد شعیب ذادہ ترمذی، سیئد اورنگزیب ذادہ ترمذی، سیئد شاہد ذادہ ترمذی، اور سیئد محب ذادہ ترمذی کے بھتیجے سیئد طفیل ذادہ ترمذی کے شادی کے پہلے دن دعوت ولیمہ کی تقریب خصوصی طور پر گاؤں کے لوگوں کیلئے منعقد ہوئی۔
جس میں گاؤں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر گاؤں کے لوگوں نے سیئد طفیل ذادہ ترمذی اور ان کے تمام فیملی ممبرز کو انکے شادی کی مبارکباد دیں۔
خصوصی کوریج۔
Saeed Sheikh SS Media Shewa Adda .
#03135685226 #
#مدرسہ علوم الاسلامیہ چک تاجہ (علاقہ رستم) میں سات 7 طلباء نے قرآن پاک کو حفظ پر اور تیس 30 طلباء نے ناظرہ پر ختم کیا۔
اس حوالے سےمدرسہ علوم الاسلامیہ چک تاجہ (رستم ) میں ایک عظیم الشان محفل ختم القرأن کا انعقاد کیاگیاتھا۔
جس میں طلباء کے والدین، رشتہ داروں اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شیخ اعزازالحق صاحب ، مولانا محمد اکبر حقانی صاحب، مولانا مبارک حقانی صاحب اور مولانا ھارون حنفی صاحب اس بابرکت محفل کے مہمانان خصوصی تھے۔
مشھورومعروف نعت خوان عمران مداح اور اسکے ساتھی نعت خوان نے اس محفل میں پشاور سے خصوصی شرکت کی۔ اس بابرکت محفل کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت قاری ابراھیم صاحب نے حاصل کی۔
مولانا فرہاد صاحب اور مولانا آختر محمد صاحب نے سٹیج کی ذمہ داری سنبھال لی۔
اس موقع پر مدرسہ ھذا کے اساتذہ کرام مہتمم مدرسہ مولانا ظاہر شاہ صاحب، مولانا فرہاد علی صاحب ، قاری فاروق ذادہ صاحب، حافظ گوھر علی صاحب، حافظ اکرام صاحب، حافظ خلیل اللہ صاحب اور حافظ عمرذادہ صاحب بھی موجود تھے۔
قاری فاروق ذادہ صاحب نے اس موقع پر طلباء کو قرآن پاک کا ختم پڑھایا۔
شیخ اعزازالحق صاحب ، مولانا محمد اکبر حقانی صاحب اور مولانا محمد ھارون حنفی صاحب نے قرآن پاک کی عظمت پر تفصیلی بیان کیا۔
اسکے بعد مہمانان گرامی صاحبان نے قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی۔
اس موقع پر نعت خوان عمران مداح اور دوسرے ساتھیوں نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کئے۔
مولانا مبارک احمد حقانی صاحب نے اختتامی دعا کی
مدرسہ ھذا کے مہتمم مولانا ظاہر شاہ صاحب نے آخر میں تمام مہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور طلباء کے والدین کو مبارکباد دی۔
اور اسطرح قرآن پاک کی ختم کا یہ بابرکت محفل اپنے اختتام کو پہنچا۔
خصوصی کووریج۔ Saeed Sheikh SS Media Shewa Adda .
# # # 0313 5685226 # # #
اے اللہ پاک ! مسجد اقصی کی حفاظت فرما اور فلسطین کے مسلمانوں کی نصرت فرما۔ جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اور پیج کو فالو کر رہا ہے ، اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ثمہ آمین۔
#تحصیل رزڑ شیوہ اڈہ(صوابی) میں کچھ روز پہلے اے ایس آئی ساچد عالم اور موبائیل دکاندار عامرخان کے درمیان جو تنازعہ ہوا تھا ان کے درمیان باقاعدہ شیوہ اڈہ کے مرکزی مسجد میں صلح ہو گیا۔
اس جرگے کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
حاجی وھاب خان نے اس جرگے کی صدارت کی۔
حاجی حیات کوثر(سابقہ جنرل سکرٹری) نے سٹیج سکریٹری کے فرائض انجام دیئے۔
اس جرگے میں یارحسین اور شیوہ اڈہ کے جرگہ مشران، انجمن دکانداران شیوہ اڈہ کے صدر شاھی روان جنرل سکرٹری اخترعلی ، تمام کابینہ اور دکانداروں نے شرکت کی۔
جامع مسجد شیوہ اڈہ کے خطیب مولانا فاروق صاحب نے قرآن و سنت کی روشنی میں صلح کے اجر و ثواب پر تفصیلی بیان کیا۔ تھانہ کالو خان کے ایس ایچ اور ایڈوکیٹ سعیداللہ ترکئ نے بھی جرگے سے خطاب کیا.
آخر میں تمام جرگہ مشران نے دونوں فریقین کو آپس میں گلے ملایا ۔ اسطرح دونوں فریقین آپس میں شیروشکر ہوگئے
آخر میں مولانا فاروق صاحب نے تمام امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا مانگی۔
خصوصی کوریج۔ Saeed Sheikh SS Media Shewa Adda
#ضلع صوابی کے پرفضاء مقام ھنڈ میں S9 گیمنگ کمپنی کیطرف سے ایک گرینڈ ایونٹ آرگنائز کیا گیا ۔
اس موقع پر S9 گیمنگ کمپنی کیطرف سے ایک پر تکلف دعوت کا بھی اھتمام کیا گیا تھا
جسمیں پپ جی گیم کے نمایاں سٹارز مٹل، سماک، میتھ، مونسٹر، پیسٹ، ساقی، تخسین، ریئو، مجرم، سرپرائز، موذی، آلفاء، مھرو، دادا اور یوٹیوب بابا نے شرکت کی۔
معروف پپ جی سٹار ڈائنو اس شاندار ایونٹ کے آرگنائزر تھے جبکہ سٹیج کے فرائض بلاول خان نے انجام دیئے۔
پروگرام کے سٹارٹ میں ڈائنو نے تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد ڈائنو نے S9 کپنی کے خوالےسے تفصیلی بریفنگ دی۔
اسکے بعد پپ جی کیم کے سٹارز نے سٹیج پر آکر اپنے فینز پالورز سے اپنے خیالات شیئر کیئے۔
یاد رہے کہ پپ جی گیمز کے تاریخ میں یہ سب بڑا ایونٹ تھا
اس پروگرام میں پپ جی سٹارز سے ملاقات کیلئے پورے کے پی کے سے فینز فالورز نے بھر پور شرکت کی اور اس خوبصورت ایونٹ کو کامیاب بنایا۔
پروگرام کے آخر میں آرگنائزر ڈائنو نے تمام پپ جی سٹارز کو پھول آور تخائف دیئے اور ان تمام کا تہ دل سے شکریہ اداکیا
خصوصی رپورٹ۔ Saeed Sheikh SS Media Shewa Adda
نبی ﷺ کا فرمان
نبیﷺ کا فرمان
ثمہ آمین یا رب العالمین۔
کٹورہ جھیل( وادیٴ کمراٹ)
قرآن کا فرمان ؎
I've received 1,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉Thanks alot dear All
، ضلع صوابی کے گورنمنٹ و پرائیویٹ بوائز اور گرلز سکولز کے سربراہان اور اساتذہ کرام کیلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی میں بورڈ آف انٹر میڈیئٹ ایند سیکنڈری ایجوکیشن مردان کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ, بلوم ٹیکسانومی اور SLO پرپہلے دن میل اور دوسے دن فی میل کیلئے دو روزہ اوریئنٹیشن ورکشاپ منعقدکیا گیا.
اس ورکشاپ کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ کریجویٹ کالج صوابی کے پرنسپل جناب ڈاکٹر محمد فیاض صاحب کے تاثرات۔
دیکھیئے خصوصی رپورٹ ۔ (SS Media Shewa Adda)
(Muhammad Saeed Sheikh 03135685226)
، ضلع صوابی کے گورنمنٹ و پرائیویٹ بوائز اور گرلز سکولز کے سربراہان اور اساتذہ کرام کیلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی میں بورڈ آف انٹر میڈیئٹ ایند سکنڈری ایجوکیشن مردان کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ, بلوم ٹیکسانومی اور SLO پرپہلے دن میل اور دوسے دن فی میل کیلئے دو روزہ ورکشاپ منعقدکیا گیا
دیکھیئے خصوصی رپورٹ ۔ (SS Media Shewa Adda)
(Muhammad Saeed Sheikh 03135685226)
، ضلع صوابی کے گورنمنٹ و پرائیویٹ گرلز سکولز کے سربراہان اور اساتذہ کرام نےآج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوالی میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایند سکنڈری ایجوکیشن مردان کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ اور SLO پر ایک ورکشاپ منعقدہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈی ای او فیمل محترمہ صوفیہ تبسم نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔۔اور ایسے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔
پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ پروفیسر فضل سبحان صاحب نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔
پروگرام کے سٹیج سکرٹری کے فرائض میڈم زینت شکیل نے انجام دیئے۔
چئیرمین مردان بورڈ جناب فرید خٹک صاحب نے افتتاحی تقریر کی اور اِس ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ اور سکول پرنسپل کو امتحانات کے سلسلے میں مزید معاونت اور ورکشاپ کی پیش کش کی۔۔۔چئیرمین صاحب نے شرکاء سے فرمایا کہ بورڈ سکولز کے انٹرنل امتحانات میں بھی تعاون کیلئے تیار ہیں۔اس کے بعد جناب عشرت علی کنٹرولر امتحانات نے آنے والے امتحانات کی ساخت و انعقاد پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر طارق محمود (ڈائریکٹر COPIC عبدالولی خان نے بلوم ٹیکسانومی پر پریزنٹیشن پیش کی۔
جناب فرفیسر ذوالفقار علی SS جی ایچ ایس ایس اسماعیلہ نے SLO امتحانات پر پر پریزینٹیشن دی۔
ریڈ مارکر تنظیم کے محترمہ ارسا سمیر نے جماعت نہم کے پرچہ فزکس اور انگریزی کیلئے ان سکرین مارکنگ اور Answer sheet پر سیشن لی۔۔
اس اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی تقریر میں کنٹرولر امتحانات جناب عشرت علی صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔۔پروگرام کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوئی۔
خصوصی کووریج۔ (SS Media Shewa Adda)
(Muhammad Saeed Sheikh 03135685226)
، ضلع صوابی کے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز کے سربراہان اور اساتذہ کرام نےآج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوالی میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایند سکنڈری ایجوکیشن مردان کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ اور SLO پر ایک ورکشاپ منعقدہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ محمد طاہر صاحب نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔
پروگرام کے سٹیج سکرٹری کے فرائض اسٹنٹ کنٹرولر جناب اقتدار علی نے انجام دیئے۔
پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوالی پروفر محمد فیاض صاحب نے افتتاحی تقریر کی اور اِس ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔اس کے بعد جناب عشرت علی کنٹرولر امتحانات نے چئیرمین مردان بورڈ جناب فرید خٹک صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا اور آنے والے امتحانات کی ساخت و انعقاد پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر طارق محمود (ڈائریکٹر COPIC عبدالولی خان نے بلوم ٹیکسانومی پر پریزنٹیشن پیش کی۔
جناب ذوالفقار علی SS جی ایچ ایس ایس اسماعیلہ نے SLO امتحانات پر پریزینٹیشن دی۔
ریڈ مارکر تنظیم کے محترمہ ارسا سمیر نے جماعت نہم کے پرچہ فزکس اور انگریزی کیلئے آن سکرین مارکنگ اور Answer sheet پر سیشن لی۔۔
اس اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی تقریر میں کنٹرولر امتحانات جناب عشرت علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔۔پروگرام کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوئی۔
خصوصی کووریج۔ (SS Media Shewa Adda)
(صوابی) تحصیل رزڑ شیوہ اڈہ میلہ گراوٴنڈ میں پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کا ایک عظیم الشان جلسہ۔
اس عظیم الشان جلسے کی صدارت اشفاق ایڈوکیٹ (صدر اے این پی تحصیل رزڑ) نے کی۔
جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں صوبائی
رہنماؤں،ضلعی رہنماؤں، ورکرز اور ضلع بھر کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔
جن میں مرکزی جنرل سیکریٹری غازی میاں افتخار حسین،
صوبائی جنرل سیکریٹری سردارحسین بابک، صدر اے این پی ضلع بونیر کریم بابک، اول شیرخان سابقہ وزیر جنگلات
، سینئر نائب صدر وتحصیل چئرمین ملک غلام حقانی، امیدوار این اے 20 وارث خان، صوبائی اسمبلی امیدوار توصیف اعجاز، ذاھد خان امیدوار PK53.
انہوں نے موجودہ حالات میں پختون عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات کی۔
بارش اور خراب موسم کے باوجود عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت اور قائدین کو غور سے سنا۔
خصوصی رپورٹ۔ SS Media Shewa Adda
سخاکوٹ غاور کلے میں الطاف استاد کے بیٹے اور ھدایت اللہ کے بھانجے زبیر خان کی شادی کی تقریب کے موقع پر انکے ساتھ انکے رشتہ داروں کے چند یادگار عکس۔
Our new Worldcup Kit.
Best of luck Pakistan Team 🇵🇰🇵🇰
Tarbiyat || New Pashto Drama 2023 Full Pashto Drama "Tarbiyat"..Directed By : MZ Sagar