Lakki Channel

Lakki Channel

Blog

05/11/2022
05/11/2022

آج اپنے ایک دوست کے آفس ملاقات کیلئے گیا، اسکا حج عمرہ کیلئے ٹریول ایجنسی کا آفس ہے۔۔
دفتر میں داخل ہوا تو میز پر یہ رقم دیکھی اور ایک انتہائی پرسکون اور نرم گفتار بزرگ کو بیٹھے دیکھا۔۔ دوست نے بتایا کہ یہ گلی گلی “پاپڑ اور مرونڈا” بیچ کر رقم جمع کرکے یہاں آئے ہیں ۔۔ اور وہ بزرگ خوشی اور سرور کے عالم میں بار بار یہ جملہ دہرا رہے تھے کہ
“میرے پیسے پورے ہو گئے ہیں ۔۔ مجھے اب جلدی سے مدینہ بھیج دیں۔۔”

یہ جملہ کتنا خوبصورت ہے ناں؟ لیکن میرے لئے بےدھڑک آنسوؤں کی وجہ بنا۔۔ کتنے لوگ ہیں جو اسطرح محنت مزدوری کرکے سالوں رقم جمع کرتے ہیں تاکہ محبوب کا شہر دیکھ آئیں۔۔۔ اور ہم، سب کچھ موجود ہونے کے باوجود بھی نجانے کیوں اس محبت سے عاری ہیں۔۔۔
اللہ ہر کسی کو اپنا اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا در دیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔
Copied

05/11/2022

😔😔😔آٹھ سالہ بچے کی ماں انتقال کرگئی،😢😢😢

والد نے دوسری شادی کر لی،ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا! بیٹا نئی والی ماں ٹھیک تھی یا پرانی والی؟....
بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا! پرانی والی ماں جھوٹی تھی نئی والی سچی ہے...!!!
باپ نے پوچھا! وہ کیسے؟
بیٹا بولا: جب بھی میں کوئی شرارت کرتا، تو ماں کہتی تھی! بیٹا آج میں تجھے کھانا نہیں دوں گی، لیکن جب بھی کھانے کا ٹائم ہوتا، سب سے پہلے میرے ہاتھوں کو دھلاتی اور اپنے ہی ہاتھوں سے مجھے کھانا کھلاتی❤️
نئی والی ماں نے ایک بار کہا تھا! اگر شرارت کی تو کھانا نہیں ملے گا، آج میں نے شرارت کی ہے صبح سے بھوکا اور پیاسا رکھا ھے😢
اللّٰہ پاک سب کی ماؤں کو سدا سلامت رکھیں، جن کے والدین اِس دنیا میں نہیں ہیں اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور جن کے والدین زندہ ہیں، اللّٰہ پاک اُن کی عمر دراز کریں اور سدا سلامت رکھیں.🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

Photos from Lakki Channel's post 05/11/2022

کردستان عورتیں، بچے، بوڑھے، جوانوں نے سورة الرحمن حفظ مع ترجمہ کے مقابلہ میں شرکت کی یاد رہے کردستان بہترین حفاظ بہترین قراء کرام رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

Photos from Lakki Channel's post 29/10/2022

حیرانگی اس بات کی ہے کہ ملک خداداد میں کسی کے خلاف پہلے تو انکوائری نہیں ہوتی اور جب ہوتی ہے تو تھوڑی دور جاکر غائب ہو جاتی ہے۔ آخر یہ ماجرہ کیا ہے۔؟ پاکستان میں وائس چانسلروں کے خلاف بھی انکوائری ہوئی ہیں لیکن بعد میں معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ ڈس مس کردیے گئے یا پروموشن دے کر کہیں باہر ملک assignment دے دی گئیں۔ آن لائن اخبارات کے چند تراشے دیے گئے ہیں۔



بہرحال لکی مروت یونیورسٹی کے رجسٹرار/کنٹرولر آف اگزامنیشن/ڈائریکٹر فنانس انعام اللہ خان کے خلاف پچھلے روز پریس کانفرنس ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں ہوئی جس میں لکی مروت یونیورسٹی کے فارغ شدہ ملازمین نے اپنی بحالی کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ جہاں انھوں نے سب کیمپس لکی مروت سے لیکر فل فلیجڈ یونیورسٹی تک کے تمام مراحل اور حالات بیان کئے۔ لیکن حیرانگی کی بات ہے کہ انعام اللہ خان جس کا پوسٹ تک یہاں نہیں لیکن بیٹھا ایسا ہے کہ اگلا وائس چانسلر وہ بننے والا ہے۔



ایک بات تو طے ہے کہ جو اسے سپورٹ کررہے ہیں ان کے بارے میں اگر کچھ کہا جائے تو پھر ناراض ہونگے لیکن میری کتاب میں انکی قدر وقیمت بالکل ختم ہوچکی ہے۔ انعام اللہ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یونیورسٹی ملازمین میں انکی value زیرو سے بھی نیچے ہے بالکل اسی طرح ان عناصر کی قیمت بھی صفر سے نیچے گرچکی ہے۔ کچھ تو شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے لیکن ان میں نہ شرم ہے اور نہ حیا۔



یہ بات تو طے ہے کہ اب وہ خان خوانین اور مشران کے زمرے میں نہیں آتے جو کرپٹ عناصر کو سپورٹ کرتے ہیں اور سرپرستی کرتے رہتے ہیں۔ ان سے میرا ایک سوال ہے کہ اگر آپ لوگوں نے کسی ووٹر دوست رشتدار وغیرہ کو یونیورسٹی کے کسی کلاس فور پوسٹ سے oblige کروانا ہو تو کم از کم اسے permanent بنیاد بھرتی کروائیں تاکہ فیوچر تو سیکیور ہوسکے۔ اب مجھے جو لسٹ ملی ہے جس میں تقریبآ ہر خان نے اپنے اپنے بندے بھرتی کروائے ہیں لیکن سارے کے سارے بیچارے ڈیلی ویج اور فکسڈ پے پر بھرتی کروائے ہیں۔ بڑی افسوس کی بات ہے وہ عناصر اپنے اپکو کہتے تو خان اور مشران لیکن ایک کلاس فور تک کو مستقل بھرتی نہ کرواسکا۔۔۔۔!!!! واقعی رجسٹرار نے انہیں ایک ایک دو دو تین تین Lollipop تھمائی ہوئی ہیں۔

Photos from Lakki Channel's post 20/10/2022

لکی مروت یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں کی داستان ۔۔۔۔

20/10/2022

ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان کے خلاف خرد برد پر مبنی تحریری درخواست پر جانچ پڑتال کا احکامات جاری۔۔۔۔

15/10/2022

*شادی کیا ھے ؟*

• شادی ..;
وہ خوبصورت جنگل ھے ... جہاں ... "
*بہادر شیروں کا شکار .ہرنیاں کرتی ہیں.!!* 😜😜

• شادی مطلب .. *اجی سنتے ہو سے لیکر ..بہرے ہوگئے ہوکیا؟*
تک کاسفر .!! 😊😊

• شادی مطلب ...
*تیرے جیسا کوئی نہیں سے لیکر تیرے جیسا بہت دیکھے ہیں .!!* 😊😊

• شادی مطلب ...
*آپ رہنے دیجئیے ..*
*سے لیکر۔۔۔۔۔۔۔۔تم تو رہنے ہی دو*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تک کا سفر... 😊😊

• شادی مطلب ...
*کہاں گئے تھے جان ... سے لیکر ... کہاں مرگئے تھے ...*
تک کا سفر۔۔.. 😊😊

• شادی کا مطلب
*آپ نصیب سے ملے ہو !*
*سے لیکر ...میرا نصیب ہی پھوٹا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
تک کا سفر ... 😊😊

*• شادی شدہ زندگی کشمیر جیسی ھے*
*خوبصورت تو ھے۔۔۔۔۔۔لیکن دھشتگردی بہت ھے*
نوٹ،،,,,,,,,,
😂😂😂😂😂😂😂

یہ پوسٹ اس لیے سینڈ کی ہے کہ تھوڑا سا ہنس بھی لیا کریں

ہر وقت بندہ سیریس بھی اچھا نہیں لگتا 😂