Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur

Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur, Social Media Agency, .

23/11/2023
27/10/2023

Photos from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur's post 13/10/2023

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان کے اپنے دور حکومت کے شاندار اقدامات ، توانائی اور آبی وسائل کے شعبے میں آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کی گئی اصلاحات اور گراونڈ ورک پر ایک نظر

07/10/2023

Photos from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur's post 07/10/2023

03/10/2023

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان آزاد کشمیر کی معزز عدالتوں کے شکر گزار کیوں؟

ایسا کیوں لگتا کہ انوار الحق یا تو خودکشی کرے گا یا اسمبلی تحلیل کرے گا؟

کشمیری اپنی بہادر مسلح افواج کا ہر اول دستہ ہیں۔ بھارت اس وقت ریاست آزاد کشمیر کے خلاف کیا سازش رچا رہا؟

سیکیورٹی گارڈ کی آپ بیتی سن کر سابق وزیراعظم کے رونگٹے کیوں کھڑے ہوئے؟

سابق وزیراعظم و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا تقریب سے اہم ترین خطاب

07/09/2023

📌وزیراعظم انوارالحق کا ٹھکانا کونسا ہے؟
📌پر امن احتجاج میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں
📌آزادکشمیر میں حالات کس طرف جارہے ہیں ؟
📌چوہدری یاسین نے کس کو تھپڑ رسید کیا ؟
📌ریاست کی عوام کو اداروں کے سامنے کس نے کھڑا کیا؟
📌ایف آئی آر میں کیا تھا ؟ گاڑیاں کہاں گئی؟
📌سردار تنویرالیاس کے پیسوں سے کس نے الیکشن لڑا؟
📌راجہ فاروق حیدر نے کونسی زمہ داری پوری نہیں کی ؟
📌آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کو نیا چیلینج کونسا درپیش ہے ؟
*سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان کا سردار زاہد تبسم کو انٹرویو کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل پر*

https://fb.watch/mUi67qCm2D/?mibextid=Nif5oz

06/09/2023
14/06/2023

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں۔۔۔۔۔ ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
"سردارمحمد صغیر چغتائی شہید" کی یاد میں۔۔
از قلم: سابق وزیر اعظم آزاد حکومت جموں و کشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان

*قسط اول : فیس بک لنک*

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=801992624619963&id=100044276986991&mibextid=Nif5oz

*قسط دوم : فیس بک لنک*
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=802838737868685&id=100044276986991&mibextid=Nif5oz

13/06/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کا آزاد کشمیر کے معروف عالم دین ،ملت تشیع کے مایہ ناز مقرر ،مجلس وحدت المسلمین کے بانی سربراہ علامہ سید تصور نقوی الجوادی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرحوم کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باعمل عالم اور نیک انسان تھے، ان کی دینی، ملی، قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مرحوم نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری،امن و بھائی چارے کو فروغ دیا۔
الله تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین

12/06/2023

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے
اپنے چچا محترم سردار صغیر چغتائی شہید، میجر جنرل امجد شہید، برگیڈیئر ندیم شہید، سابق سپیکر وممبر کشمیر کونسل سردار سیاب خالد مرحوم، سردار عمران مقصود کی والدہ مرحومہ، نثار شائق کی والدہ مرحومہ، منیجر ایڈمن تاج رزیڈینشیا محمود کھوکھر کےکزن برگیڈیئر عبدالوحید مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے دعا کی۔
تھوراڑ سکول وین کے حادثہ، کوٹلی میں زائرین کی بس کے حادثے میں جانبحق ہونے والوں کیلیے بھی دعا کی۔

اس موقع پر سابق وزیرحکومت چوہدری علی شان سونی ،سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر سردار امتیاز خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Photos from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur's post 12/06/2023

ڈھونڈوں گے اگر ملکوں ملکوں۔۔۔۔۔ ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
"سردارمحمدصغیر چغتائی شہید" کی یاد میں۔۔ (قسط اول )
از قلم: سابق وزیر اعظم آزاد حکومت جموں و کشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان۔

شہادت کا مقام وہ ہے جس کے لیے ہر مسلمان تمنا کرتا ہے ،چونکہ رب کائنات نے اگلی زندگی اور ان کے رزق کےبارے میں خود فرمایا ایک شہادت تو وہ ہے جو میدان کارزار(یعنی کے جنگ کے میدان میں) ہو لیکن دوسری شہادتیں بھی ہیں اور پانی کی موت کو نبی پاک ﷺ نے شہادت قرار دیا ہے لیکن لوگوں کی خدمت کرنا معاشرے سے اضطراب اور پریشانی کو ختم کرنا لوگوں کے درمیان معاملات کو حل کرنا اور لوگوں کے دکھوں کا مداواکرنا "سردارصغیر چغتائی شہید" آخری دم تک یہی کرتے رہے تھے اور اُن کا اس دنیا سے جانا یقینی طور پر شہادت کی موت ہے ۔
ہماری شریعت مطعرہ نے شہادت کا جو مقام دیا ہے ہر کوئی مسلمان یہ چاہتا ہے کہ اُ س کو کسی نہ کسی صورت شہادت کی موت ہو۔ "سردارصغیر چغتائی شہید" کی شہادت اعلیٰ و عرفہ شہادتوں میں شمار ہوتی ہے۔ ربِ العالمین قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے (كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ) "ہر نفس کو موت کا مزا چکھنا ہے" حضرت آدم علیہ السلام سے لے کے رسالت مآب حضرت محمد ﷺ جو وجہ کائنات ہیں ہر ایک اس موت کے مرحلے سے گزرا ۔
رسالت مآب حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ مجھے حضرت آدم علیہ السلام جد بنی نوع انسان ہیں ان پہ دو چیزوں پر مجھے فضیلت حاصل ہے کہ ایک کہ میری بیویاں اچھائی اوربھلائی میں میرا ساتھ دیتی ہیں اور اُن کی بیوی نے غلطی کرنے میں اُن کا ساتھ دیا اور دوسرا یہ کہ اُن کے ساتھ جو شیطان تھا وہ کافر تھا۔ مجھ پر رب العالمین کی خصوصی رحمتیں ہیں جن کی وجہ سے میرے آگے پیچھے صرف بھلائی اور مسلمان ہیں۔
کچھ فیصلے اور کائناتی قوانین ایسے ہیں کہ ان میں انسان کو صرف اپنے رب کی رضا کے ساتھ راضی رہنا ہوتا ہے اُس میں سے ایک دنیاوی زندگی گزارنے اور اپنے وقت کے مکمل ہونے پر واپس ابدی اور ہمیشہ رہنے والے اپنے خالق کی طرف لوٹنا ہوتا ہے۔
"سردارصغیر چغتائی شہید" میرے چاچا محترم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے دوست اور غم گُسارمعاملات کو سمجھنے والے اور اُن کو حل کرنے والے تھے ۔ "سردارصغیر چغتائی شہید" کی کمی ایسی ہے کہ ہم سنبھل نہیں پا رہےاور آنسو کی لڑیاں تھم نہیں رہی ہیں۔
اللہ جانتا ہے کہ "سردارصغیر چغتائی شہید" کی شہادت کے بعد مجھے اپنے دادا کی اولاد میں سے ایک آدمی بھی ایسا نہیں ملتا جو کم از کم "سردارصغیر چغتائی شہید" کی 25 فیصد کمی کو بھی پورا کرے اُن کی شہادت نے ہمارے خاندان کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔
وہ فرسٹ ائیر میں تھے جب میں سکول شروع کیا لیکن بعد میں چونکہ انہوں نے پڑھائی میں وقفہ کیا وہ سیاست اور کرکٹ میں (Involve) تھے جب وہ ایل ایل بی کر رہے تھے میں میڑک میں تھا اور پھر جب وہ ایل ایل بی فائنل ائیر میں تھے تب میں سیکنڈ ائیر میں پہنچ گیا ۔ ہم راولپنڈی میں رہتے تھے میرے دوسرے چاچا سردار محمد رؤف صاحب، "سردارصغیر چغتائی شہید" اور میں بیچلر رہتے تھے اور اس طرح ہماری (Understanding) بہت اچھی تھی "سردارصغیر چغتائی شہید" کو میرا بولڈ بے باک انداز بہت پسند تھا جس کی وہ بہت حصلہ افزائی بھی کرتے تھےوہ اپنے تمام سیاسی و سماجی معاملات میں سب سے پہلے میرے ساتھ مشورہ کرتے تھے ۔ میری اور "سردارصغیر چغتائی شہید" کی (Understanding) اتنی اچھی تھی کہ ہماری باڈی لینگو ئج کو دیکھ کر دوسرا سمجھ جاتا تھا کہ یہ کیا سوچ رہے ہیں۔
1981 میں "سردارصغیر چغتائی شہید" جب فرسٹ ائیر میں تھےانہوں نے پی ایس ایف (PSF) سے اپنی سیاست کا آغاز کیا 1990،91 میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان رحمتہ اللہ علیہ کو جب وزیر اعظم نہیں بنایا گیا تو (JKPP) کی بنیاد الشمس ہوٹل راولپنڈی صدر میں رکھی گئی میرے ایک اور کزن سردار زاہد چغتائی اور "سردارصغیر چغتائی شہید" مظفر آباد میں غازی ملت کے وزیر اعظم نہ بننے پر دھاڑیں مار کر روئے۔ میرے کزن سردار زاہد چغتائی جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں جو مرتے دم تک یہ کہتے رہے کہ ہمارے لوگوں نے یہ کیسے برداشت کر لیاکہ یہ غازی ملت جیسی بڑی شخصیت کو وزیر اعظم نہیں بنایا گیا۔
جب سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) نے اسمبلی سیٹ اور سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا تو میں اور میرے ماموں سردار رفیق خان (مرحوم) "سردارصغیر چغتائی شہید" اُن کے گھر گئے وہاں پر تین سو زیادہ لوگ پونچھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تھے ۔ سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) اُس وقت ہری پور میں تھے اور تین چار گھنٹے بعد اپنے سفر سے لوٹے چونکہ اتنے بڑے لوگوں کے بیٹھنے کے انتظامات موجود نہ تھے لیکن لوگ انتہائی جذباتی اور محبت کا اظہار کر رہے تھے کہ نہ آپ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر سکتےا ور نہ ہی اسمبلی سے استفیٰ دے سکتے ہیں۔ جب سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) و اپس آئے تو انہوں نے بڑی تحمل مزاجی اور بُردباری سے ہر ایک آدمی کی بات سُنی خصوصاً پونچھ کے لوگ جذبات اور انتہائی محبت میں سراپا احتجاج تھے کہ آپ کو سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کرنے دیں گے لیکن سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) اپنی اس بات کے اوپر فرم تھے۔ میں نے کھڑے ہو کر بغیر کسی پلاننگ کے یہ کہا کہ جناب خالد صاحب چونکہ دوسرے حلقوں سے بھی لوگ یہاں آپ سے محبت کا اظہار کرنے آئے ہوئے ہیں لیکن ہمارے اس حلقے کے لوگوں نے آپ کو منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا آپ ان لوگوں کی مشاورت کے بغیر اسمبلی سیٹ نہیں چھوڑ سکتے اور دوسرا میں نے یہ کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ( جن کے مقام اور مرتبے اور اُنکی جیئد پوزیشن کا میں ذاتی معترف اور انتہائی احترام کرتا ہوں) لیکن مجاہد اول نے نواز شریف صاحب کو یہ ثابت کیا کہ پونچھ میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے۔ اور دوسرا یہ کہ انہوں نے غازی ملت اور آپ کے درمیان اختلاف پیدا کر دیئے یہ بات میں نے شاید تھوڑے سخت انداز میں کہی۔
واپسی پر "سردارصغیر چغتائی شہید" نے مجھے یہ کہا کہ تنویر صاحب آپ کو اتنے سخت انداز میں یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی جس پر میں نے جواب دیا کہ میرا اتنے سخت انداز میں بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا بس پونچھ کے لوگوں کے جذبات دیکھ کر میں بھی جذباتی ہو گیا ۔
اگلے دن سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) نے "سردار صغیر چغتائی شہید" کو فون کیا کہ میں آج آپ کےگھر پر آپ لوگوں کے ساتھ لنچ کروں گا اور میرا بھی پوچھا کہ وہ گھر پر موجود ہونگے۔ میرے اندر تھوڑی یہ خلش موجود تھی کہ شاید میں نے اُس دن تھوڑے سخت انداز میں بات کر لی ہو لیکن میرے لیے یہ حیرت کی انتہا تھی کہ جب وہ آئے میرے ساتھ بہت محبت بھرے انداز میں ملاقات کی اور بیٹھنے کے بعد " سردار صغیر چغتائی شہید" کو مخاطب کرتے ہوئے مجھے کہا (جو کہ خالد صاحب کا ایک مخصوص انداز ہوتا تھا ، اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ایسے لوگ دنیا میں بہت کم ہوتے ہیں) کہ کل تو تنویر صاحب نے کمال کر دیا میں بلکل توقع نہیں کر رہا تھا کہ تنویر صاحب اس طرح بات کر دیں گےاس پر "سردار صغیر چغتائی شہید" نے کہا کہ میں نے کل واپسی پر ہی ان کو کہا تھا کہ (تسیں باوں ڈاڈیا ذباناں وچ گل کری شوڑی) خالد صاحب نے جواب دیا کہ نہیں تنویر صاحب جس انداز میں بات کہ اس انداز میں ہر کوئی یہ بات نہیں کر سکتا اس لیے مجھے یہ بہت اچھا لگا ویسے تو خالد صاحب بلکل ہمارے فیملی ممبر کی طرح تھے لیکن اس طرح کی بات ان سے پہلی دفعہ ہوئی جس کو انہوں نے بہت پسند کیا اور بہت حوصلہ افزائی کی ۔
چونکہ اس سے تین چار دن پہلے نواز شریف صاحب راولاکوٹ تشریف لے گئے تھے جس پر مجاہد اول سردار عبدلقیوم خان نے غازی ملت کے گھر پہ جا کے ان سے درخواست کی آپ جلسے میں تشریف لائیں چونکہ غازی ملت اور مجاہد اول کا آپس میں بڑی عزت و احترام کا رشتہ تھا اور ایک دوسرے کا بہت خیال بھی رکھتے تھے اس پر غازی ملت نے مجاہد اول کی درخواست پر اس جلسے میں چلے گئے اور اسٹیج پر بیٹھے جس پر سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ وہ یہ سمجھتے تھے ہمیں اس جلسے میں شرکت نہیں کرنی چاہیے ۔ اس کے نتیجے میں سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) نے غازی ملت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا تھا جو بعد میں انہوں نے وہ فیصلہ واپس لے لیا۔
ایک اور بات جو آپ کے ساتھ شئیر کرتا چلوں کہ سردار یعقوب خان (سابق صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر) میں اور "سردار صغیر چغتائی شہید" صاحب راولپنڈی اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے کہ اچانک سردار صاحب تشریف لے آئے ( چونکہ سردار صاحب سے چالیس پنتالیس سالوں پر محیط تعلق اور تعلق بھی ایسا کہ فیملی ممبر اور بہت عزت و احترام کا رشتہ ، سردار صاحب ایسے اوصاف کے مالک تھے کہ جب بھی انکو یاد کرتا ہوں تو ان کے لیے اچھے الفاظ اور اللہ تعالیٰ سے ان کےلیے خصوصی دعا کرتا ہوں)۔ دروازے سے اندر داخل ہوتے ہوئے سردار صاحب نے میری اور "سردار صغیر چغتائی شہید" کی طرف دیکھتے ہوئےسردار یعقوب خان کے حوالے سے کہا)اپنے دوستے کولا پوچھا اگر حلقہ ترے نہ ٹکٹ میں کی دینے تائے میں تیار دیس( میں اس پہ بہت خوش تھا کہ آپ یعقوب صاحب کو اپنے ساتھ لیں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ جنرل حیات صاحب کی پارٹی بھی یہ چلاتے تھے اور یعقوب صاحب مالی طور پر بہت بہتر پوزیشن پر تھے تو وہ سردار خالد صاحب کی بھی سپورٹ کریں گے۔لیکن خالد صاحب یہ کہتے تھے کہ میں کنڈیشنل پارٹی میں کسی کو بھی رکھنے کا قائل نہیں ہوں۔

سردار صغیر چغتائی شہید معتدل مزاج اور عاجزی و انکساری کا عملی نمونہ تھے انکی شخصیت کے کئی گوشے اور اوصاف ہیں جس سے بہت سے لوگ واقف نہیں ہیں جو کہ ایک مضمون میں یقینی طور بیان نہیں کیے جاسکتے اسی لیے قارئین کے لیے قسط اوّل کے بعد سردار صغیر چغتائی شہید کی شخصیت کے کئی اہم پہلو اور حسین یادوں کا تذکرہ


جاری ہے۔۔۔

11/06/2023

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کا ٹویٹر پیغام

"انشامشتاق کو امتیازی نمبروں سے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کرنے پر میری طرف سے مبارکباد۔ انشا اور اُن جیسے اور بہت سے بچے بھارت کی جارحیت کا شکار ہونے کے باوجود حوصلہ نہیں ہارے۔ بھارت نے اُن کی آنکھوں کی روشنی چھین لی تو انھوں نے علم کی روشنی سے اپنی زندگی کو مُنوّر کر لِیا۔"

10/06/2023

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کا نائب امیر جماعت اسلامی نثاراحمد شائق کی والدہ محترمہ اور کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کی ساس محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Photos from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur's post 09/06/2023

لاہور:سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی معروف بزرگ کاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹیو ( ملہی کاٹن فیکٹری اینڈ فلور ملز رحیم یارخان) سمدھی آڈیٹر جنرل آف پاکستان چوہدری محمد ناصر ملہی کی وفات پر تعزیت کرنے انکی رہائش گاہ آمد

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مرحوم کے فرزند چوہدری مجتبیٰ انور سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی

اس موقع پر سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار امتیاز شاہین اور سردار عمر تنویر بھی موجود تھے۔

Photos from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur's post 09/06/2023

لاہور: سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی ملک کے ممتاز قانون دان اور بلند پایہ ماہر آئین و قانون عرفان قادر سے انکے چیمبر میں اہم ملاقات

ملاقات میں آئین و قانون کے حوالہ سے اہم مشاورت کی گئی

اس موقع پر سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار امتیاز شاہین اور سردار عمر تنویر بھی موجود تھے۔

08/06/2023

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے مقاصد سمیت دیگر امور پر سینئر اینکر پرسن ارشاد عارف سے خصوصی گفتگو

Photos from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur's post 08/06/2023

لاہور: جہانگیر خان ترین نے پریس کانفرنس کے دوران نئی قومی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی" کے قیام کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر سینیر رہنماء سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، عبدالعلیم خان، اسحاق خان خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، عمران اسماعیل، عامر کیانی، علی زیدی، محمود مولوی، فردوس عاشق اعوان،فیاض الحسن چوہان و دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے

Photos from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur's post 08/06/2023

استحکام پاکستان پارٹی کا قیام

ترقی ،تعمیر اور خوشحالی ہمارا عزم

جہانگیرترین، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سمیت نامور سیاسی شخصیات استحکام پاکستان پارٹی کی پہلی تقریب میں سٹیج پر موجود

مستحکم پاکستان کا سفر شروع ہو چکا ہے ، سیاسی تقسیم ختم کریں گے، قوم میں امید پیدا کریں گے۔

Photos from Team Tanveer Ilyas Khan Mirpur's post 08/06/2023

استحکام پاکستان کا سفر شروع ہونے کو ہے!

مستحکم پاکستان ہی عوام کے معاشی تحفظ کا ضامن ہے۔ہمارا مقصد نفرت کو مٹانا اور محبت کو پھیلانا ہے

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین اور سابق ترجمان ڈاکٹر عرفان اشرف سمیت دیگر موجود ہیں

07/06/2023

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا تہلکہ خیز انکشاف
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نمل یونیورسٹی کے لیے 16 کروڑ روپے فنڈز دیے، وہ فنڈز کہاں خرچ کیے گئے اسکا کوئی حساب کتاب نہیں دکھایا گیا۔ رفاعی اداروں میں کی گئی کرپشن توشہ خانہ کے کیس سے کئی گناہ زیادہ ہے۔
عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں نمل یونیورسٹی سے ملحقہ کئی ہزار کنال جگہ شاملات دیہی کے نام سے منتقل کی ۔ نمل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنس میں اعلی تعلیم شخصیات کی جگہ رشتہ داروں کو لگایا گیا ہے

06/06/2023

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حالات حاضرہ اور اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالہ سے ڈان نیوز کے اینکر پرسن عادل شاہ زیب کیساتھ تفصیلی انٹرویو

Videos (show all)

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان آزاد کشمیر کی معزز عدالتوں کے شکر گزار کیوں؟ ایسا کیوں لگتا کہ انوار الحق یا تو خودک...
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بانی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے اپنے چچا محترم سردا...
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے مقاصد سمیت دیگر امو...
#SardarTanveerIlyasKhan
#sardartanveerilyaskhan
#sardartanveerilyaskhan
#sardartanveerilyaskhan
#sardartanveerilyaskhan
#sardartanveerilyaskhan
#sardartanveerilyaskhan
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حالات حاضرہ اور اپنے آئ...
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا پاکستان کی روز بدلتی سیاسی صورتحال ، اپنی حالیہ ملاق...

Website