Digi Skills Training Batch#02 2022
Free Training with free certificates for Students to make money all around in Pakistan.
ناکامی کامیابی ہے اگر ہم اس سے سیکھیں تو۔
آپ صرف اس وقت ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔ اگر آپ ہار نہیں مانتے اور محنت جاری رکھیں تو آپ انتہائی ناقابل یقین پوزیشن سے جیت جائیں گے۔
Failure is success if we learn from it.
You only lose when you give up. If you don't give up, you will win from the most incredible position.
اردو لکھنے کے لیے
SwiftKey Keyboard
انگلش سے اردو ڈکشنری کے لیے
Dic Box urdu
اور یہی ڈکشنری اردو سے انگلش کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے
جبکہ آفلائن اردو لغت کے لیے
Urdu Lughat (eagle ind)
تحریریں لکھنے کے لیے
Journey
ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے
Power Director
فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے
Snapseed
فوٹو میں کلر کوریکشن کے لیے
Adobe Lightroom
بیک گراؤنڈ ریموو کرنے کے لیے
Eraser
یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے
Tubemate
ٹورنٹ اور عام فائلز ڈاؤنلوڈنگ کے لیے
idm ( vicky bandick)
اور براؤزنگ کے لیے
Brave Browser
جبکہ فائل منیجر
Es file Explorer pro (older)
اور فونٹس کے لیے
zFont
کتابیں پڑھنے کے لیے
Anybooks
دوڑنے بھاگنے والی گیمز میں
Temple run oz
ہلکی پھلکی ویڈیو آڈیو ایڈیٹنگ کے لیے
Timbre
لوگو یا فوٹو ڈیزائن کے لیے
Canva
وال پیپرز اور رنگ ٹونز کے لیے
Zedge
گرافک ڈیزائننگ کے لیے
Pixellab
بہترین فوٹو رزلٹ کے لیے
Gcam
انگریزی کالمز کے مختصر ورژن کے لیے
DeepStash
انگریزی میں فوٹو پر ٹیکسٹ کے لیے
Geulgram
اردو شاعری ڈھونڈنے پڑھنے کے لیے
Rekhta
موبائل ٹو موبائل فائلز ٹرانسفر کرنے کے لیے
Shareme
اور ایڈز فری یوٹیوب ایکسپیرینس کے لیے
YouTube Vanced
استعمال کرتا ہوں
یہ میری ذاتی پسندیدہ ایپلیکیشنز ہیں
جو میرے ہر موبائل میں ہوتی ہیں
جن کو میں کئی سالوں سے استعمال کر رہا ہوں
اور انسے ملتی جلتی درجنوں ایپلیکیشن استعمال کرنے کے بعد انکو پھر بھی بہتر پایا ہے
Shaukat Khan Kakar
New batch will be starting soon Insha Allah
Follow this page for the daily update
Join free course with free Certificate
1۔ سکل/ہنر اور تعلیم سے بڑی کوئی پرچی نہیں ہے ۔ اگر آپ کا تعلق کسی بڑی کاروباری یا زمیندار فیملی سے نہیں ہے تو تعلیم اور ہنر ہی آپ کو خوشحال بنا سکتا ہے ۔ تعلیم سے مراد علم و ہنر ہے ڈگری نہیں ہے۔
2۔ کامیابی ایک پراسس کا نتیجہ ہے ۔ پراسس فارمنگ کی مانند ہے ۔ یعنی پہلے زمین تیار کریں۔ پھر بیچ بویں۔ پانی اور کھاد ڈالیں ۔ ناخوشگوار عوامل سے محفوظ رکھیں اور پھر نتیجے کا لطف اٹھائیں ۔
3۔ فوری نتیجہ حاصل کرنے کا خواہشمند آدمی کبھی خوشحال نہیں ہو سکتا ۔ "راتوں رات" کامیابیوں کے پیچھے کئ دہائیوں کا خون پسینہ شامل ہوتا ہے ۔ جذبات پر قابو رکھنا سیکھیں ۔ وقت سے پہلے کچھ نہیں ملتا ۔
4۔ دنیا میں سب سے بڑا فن اور ہنر لوگوں کو "قائل کرنا" ہے۔ جس نے یہ ہنر سیکھ لیا وہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہے۔
5۔ آپ کا سب سے بڑا اثاثہ آپ کی مثبت ذہنی کیفیت (mindset) ہے۔ مثبت سوچ والا بندہ ہی بیج بیجتا ہے اور نتیجے کا انتظار کرتا ہے۔
6۔ آپ کے دوست اور انفلوینسرز (Influencers) آپکے مستقبل پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اچھے دوست کا مطلب ہے اچھا مستقبل ۔ میں ہمیشہ دوستوں کے چناو میں انتہائی محتاط رہا ہوں ۔
7۔ زندگی میں کبھی فارغ اور ویلے آدمی سے لڑائی نہ کریں ۔ لڑائی کا چناو ہمیشہ سوچ سمجھ کر کریں ۔ میں نے ایک دفعہ ایک ریٹائرڈ اور فارغ آدمی سے پھڈا کر لیا اور اس نے مجھے بارہ سال تک عدالتوں میں ذلیل کیا ۔ اس کے فوت ہونے کے بعد میری جان چھوٹی ۔
کبھی اس بندے سے لڑائی نہ کریں جس کے پاس کھونے کو کچھ نہ ہو۔ وہ چلتا پھرتا خود کش بمبار ہے۔ خود بھی مرے گا اور آپ کو بھی لے ڈوبے گا۔
8- غربت ایک لعنت ہے۔ یہ ایمان اور شان کی دشمن ہے۔ خوشحالی اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔ میں نے ہمیشہ اللہ تعالی سے خوشحالی کی دعا مانگی ہے۔ ہمیشہ وہ کام کریں جس سے خوشحالی آے۔ صاحب نصاب بنیں تاکہ آپ زکوٰۃ دے سکیں ۔ "اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے"۔ اوپر والا ہاتھ بنیں۔
9- اپنے آپ کو شاہراہ عام مت بنائیں کہ جو چاہے جوتوں سمیت آپ پر چڑھ جائے۔ اپنے آپ کو قیمتی موتی کی طرح محفوظ رکھیں۔ اپنےآپ کو اس قابل بنائیں کہ لوگوں کو آپ کا وقت لینے کیلئے کوشش کرنی پڑے۔
10- جس گھر میں ہر وقت خانہ جنگی ہو وہاں رزق ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ گھر میں امن اور سکون کیلیے اپنی پوری کوشش کریں۔ امن لانے کیلئے اگر ایک آدھ بندے کو گھر سے یا زندگی سے بلاک بھی کرنا پڑے تو کر لیا کریں۔ منفی لوگوں کا ایک علاج۔ البلاک البلاک۔
11- اپنے اخراجات کو ہمیشہ اپنی انکم سے کم رکھیں۔ بچت کی عادت ڈالیں ۔ کریڈٹ کارڈ اور دیگر سودی لعنتوں سے دور رہیں۔ بچت کو انویسٹ کریں۔ برے وقت میں پیسہ بہترین دوست کا کام کرتا ہے۔
12- اگر آپ کی انکم کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے تو آپ بحران سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔ کوئی ایک جھٹکا یا کسی ایک بندے کا موڈ آپ کو معاشی بحران میں مبتلا کر سکتا ہے ۔ فیملی انکم کے کئی ذرائع پیدا کریں ۔
13- غربت اور خوش حالی دونوں صورتوں میں صدقہ دیا کریں ۔ صدقہ اللہ تعالی کے ساتھ کاروباری ڈیل ہے۔ اس ڈیل میں ہمیشہ منافع ہی منافع ہے۔