arzoo the voice of every girl

arzoo the voice of every girl

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from arzoo the voice of every girl, Medical and health, .

29/09/2022

افسانچہ

بچپن سے سنتا ہوا آیا ہوں کہ مائیں کبھی اپنے بچوں سے جھوٹ نہیں بولتیں مگر کل رات کو ایک ایسی ماں بھی دیکھی جو چولہے کے آگے بیٹھی ہوئی تھی اور چولہے پر ایک خالی ہانڈی رکھ کر اس میں چمچ گھما رہی تھی اور سامنے تین ننھے بچے بھوک کی شدت سے مرجھائے ہوئے بیٹھے تھے ماں ان سے کہہ رہی تھی ، بچو ! بس تھوڑا اور صبر کر لو ابھی بھی سالن پکنے میں کچھ وقت لگے گا اور معصوم بچوں کو تسلی نے لوری سنائی اور ان کی آنکھ لگ گئی ، دیر گئے رات میں بھوک نے پیٹ میں پھر کروٹ بدلی تو آنکھ کھل گئی ۔
آواز دی ۔۔۔۔ اماں کھانا پک گیا کیا ؟
ماں نے کہا بچو کھانا تو پک گیا تھا مگر رات کو آسمان پر چندا ماموں کو شدید بھوک لگی تھی تو کھانا میں نے چندا ماموں کو کھلا دیا
بچوں نے پھر آسمان کی طرف نگاہ ڈالی تو چندا ماموں ہشاش بشاش مسکراتا نظر آیا ۔

✍️

Website