Hafiz Naveed ul Hasan official
interview
آج کی بات
عمران خان ایک پڑھے لکھے نوجوان کو بحث کرتے کرتے گالی گلوچ کرنا سیکھا گئے ہیں ۔
ادب کے دائرے میں رہ کر بحث و مباحثہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے ۔
لکھتا ہے وہی ہر بشر کی تقدیر
وَالـلّٰـہُ عَـلٰی کُـلِّ شَـیْـئٍ قَـدِیْــرٌ
جس کے تابع ہیں جِنّات و انسان
فَـبِــأَيِّ آلَاء رَبِّــكُــمَــا تُــكَــذِّبَــانِ
ابــتــدا ہے وہـی اور وہـی اِنــتــہــا
وَتُـعِـزُّ مـن تـشـاء وَتُـذِلُّ مـن تـشـاء
تنہائی میں بھی رہو گُناہ سے دور
ﻭَﺍﻟــﻠَّــﻪُ ﻋَــﻠِــﻴــﻢٌ ﺑِـﺬَﺍﺕِ ﺍﻟــﺼُّــﺪُﻭﺭِ
ہے تُجھکو بس طلب کی جوت
کُــلُّ نَــفْــسٍ ذَائــقــة الْــمَــوْتِ
انساں کو ہے لاحاصل کا جنون
قَـــدۡ أَفۡـــلَـــحَ ٱلۡـــمُـــؤۡمِـــنُـــونَ
غیب سے نِکال دیتا ہے وہ سبیل
حَـسْـبُـنَـا الـلَّـهُ وَنِــعْــمَ الْـوَكِـيـلُ
ہر ایک کو دیتا ہے صلہ بہترین
إِنَّ الـــلَّـــهَ مَـــعَ الــصَّــابِــرِيــنَ
اُس سے مانگو وہ ہے بڑا کریم
فَـــاِنَّ الــلّٰــهَ غَــفُــوْرٌ رَّحِــیْــمٌ
تخلیقِ انسانی کا ہے مقصد
قُــــلْ هُــــوَ الـــلّٰـــهُ اَحَــــدٌ
تـیـری رضـا میں ہی ہے سـُکـون
فَـإِنَّـمَـا يَـقُـولُ لَـهُ كُـن فَـيَـكُـونُ
✍🏻حافظ محمد نوید الحسن
لیڈر کرسی یا ووٹ کا محتاج نہیں ہوتا ۔
لیڈر اپنے کارناموں سے پہچانا جاتا ہے ۔
ازقلم۔
حافظ محمد نوید الحسن
23 مارچ کا دن وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے-
23 مارچ 1940 ء کو لاہور میں واقع ’’منٹو پارک‘‘ میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور 23 مارچ ہی کے دن 1956ء میں پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا- 23 مارچ کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کا اعلان سرکاری طور پر کیا گیا- ہماری جانب سے تمام اہل وطن کو یوم پاکستان مبارک ہو-
کیا ڈاہرانوالہ میں تیسرا پریس کلب بننے والا ہے ؟
اہل علم روشنی ڈالیں ،
بھٹو اسمبلی میں قمیض اتار کر کمر دکھائی، کہا ہم نے جمہوریت کے لئے کتنی ماریں کھائیں،ایوان میں جماعت اسلامی کے رکن ڈاکٹر نذیر بھی تھے،کہا وزیراعظم صاحب کمر پر چوٹیں بھاگنے والوں کو لگتی ہیں۔اگر زخم سینے پر کھایا ہے تو دکھائیں۔بھٹو خاموش ہو گیا اور چند روز بعد ڈاکٹر صاحب شہید!
اور اللہ نے بھی اس مرد درویش کی لاج رکھ لی، دو گولیاں سینے پر اور ایک پیشانی پر لگی !
Happy new year!!!!!! 🎊🎈🎆
Thanks for everyone who is willing to spend time on me or on my post!!!!!! I will deliver better contents next yr.
کاش آ جائے مجھے جان سے گزرتے دیکھے
اس کی خواہش تھی کبھی مجھ کو بکھرتے دیکھے
وہ سلیقہ سے ہوے ہم سے گریزاں ورنہ
لوگ تو صاف محبت میں مکرتے دیکھے
تم نے دیکھا ہے نکلتا ہوا سورج لوگو
تم نے کچھ خواب سہانے نہیں مرتے دیکھے
ایک سہمے ہوئے ساحل کی طرح آنکھوں نے
کتنے چڑھتے ہوئے طوفان اترتے دیکھے
وقت ہوتا ہے ہر اک زخم کا مرہم محسن
پھر بھی کچھ زخم ہیں ایسے جو نہ بھرتے دیکھےدیکھے
محسن نقوی