GB Thinkerx

GB Thinkerx

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GB Thinkerx, Business Supply Service, .

03/10/2022

سپورٹس گالا
حالیہ دنوں اس ایشو پہ بہت سارے لوگ اپنے اپنے خیالات کے حساب سے پوسٹ کر رہے ہیں۔
اس ایشو کے حوالے سے چند ایک باتیں قابلِ غور ہیں۔
کیا لوگوں کو واقعی لڑکیوں کے کھیلنے سے مسئلہ ہے؟
نہیں ۔ لڑکیوں کے کھیلنے سے زیادہ ان کے لباس اور اس سے جڑی عریانیت سے تکلیف ہے۔ کیونکہ لوگوں نے دیکھا کہ جہاں جہاں لڑکیاں کھیلتی ہیں وہ ایسا لباس پہنتی ہیں جسے جی بی کی زیادہ تر پاپولیشن معیوب سمجھتی ہے۔ یہ پہلے سے جی بی کے کچھ علاقوں میں ہورہا تھا جس سے لوگوں کو اتنی تکلیف نہیں تھی لیکن اسکو وسعت دے کے ان علاقوں تک لایا جائے جہاں لگ بھگ 85٪ عوام اس لباس کو ممنوع سمجھتی ہے تو یہ حالات کوئی عجیب بات نہیں ۔
کسی بھی علاقے میں کوئی ایسی چیز متعارف ہو جو اس علاقے میں رہنے والے زیادہ تر لوگوں کے عقائد کے عین الٹ ہو تو حالات خراب ہی ہوتے ہیں ۔
کچھ لوگ مذہبی سکالرز کے خلاف بول رہے ہیں۔ ان کو ہماری طرح فیصلہ نہیں کرنا ہوتا ۔میں یہ نہیں کہتا کہ انکی ہر بات صحیح ہے مگر کھیل کا لباس، پھر اس سے دوسری لڑکیوں پہ اثر اور سپورٹس کے نام لڑکیوں کے ساتھ ماضی میں کچھ ہوا یا نہیں ایسی کافی چیزیں، اس طرح کی کافی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے لینا ہوتا ۔
کچھ لوگ اس کو لڑکیوں کی ڈیولپمنٹ سے اس طرح جوڑ رہے جیسے یہ نہ ہو تو لڑکیاں ان پڑھ ہی رہ جائیں ۔
کچھ لوگ (طنزاً) یہ بول رہے ہیں کہ کھیل نہیں ہونا چاہیے البتہ چرس، جوا، شراب ، مذہبی منافرت ہو کوئی بات نہیں ۔
کچھ لوگ ایران اور سعودیہ کی ٹیموں کے تصاویر دکھا کر بول رہے ہیں کہ انکی ٹیمیں ہیں تو آپکو کیا مسئلہ ہے ؟
یہ ایک عام طریقہ ہے اپنی بات منوانے کا جس کی کوئی اہمیت نہیں ۔ ایک چیز کا نام دے کر دوسری کسی چیز میں کمی یا اضافے کی کوشش۔
جیسے اگر لڑکیوں کی گرومنگ کی بات ہو تو کھیلوں کے حوالے سے سارا شوشل میڈیا بھر گیا مگر کبھی انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پہ کچھ نہیں کہا۔ جی بی کے بہت سارے علاقے ایسے ہیں جن میں لڑکیوں کی تعلیم صفر ہے اور کئی علاقوں میں نام کی تعلیم مگر مجال ہے کہ کوئی اس موضوع پہ آواز اٹھائے۔
اور جو لوگ (طنزاً) بول رہے کہ چرس شراب عام ہو مگر لڑکیوں کو کھیلنے نہ دیا جائے۔ ان سے میرا سوال ہے کہ کب کس نے چرس، شراب اور جوئے کو عام کرنے کا حکم دیا ہے؟ اگر یہ چیزیں عام ہورہی ہیں تو آپ نے کیا کیا؟ یقیناً کچھ نہیں۔
اور ایران اور سعودیہ سے اپکو صرف لڑکیوں کی ٹیمیں کیوں نظر آرہی؟
ایرانی بچے اولمپیاڑز میں یورپی بچوں کو پیچھے چھوڑ رہے مگر کوئی ان کی تصویر کو پوسٹ نہیں کرتا کہ ہمارے بچے بھی ایسے ہوں۔
اور ان ممالک میں چوری کرنے والے کے ہاتھ کاٹے جاتے ہیں اور زانی کو سر عام پھانسی دی جاتی ہے، اس قانون کو بھی یہاں لاگو ہونا چاہیے۔

المختصر یہاں زیادہ تر پاپولیشن کے عقائد کے منافی بات ہورہی ہے۔ جیسے کہ کوئی ہمسایہ اپنے ہمسائے کے گھر پہ اپنی من مانی کرے۔ صرف لباس اور عریانیت کی وجہ سے لوگوں کو کھیلوں سے نفرت ہورہی ۔
اگر لڑکیوں کی گرومنگ اور ان کو ہر سیکٹر میں کام کرنے کی بات ہو تو لڑکیوں کے لئے کھیل کا ایک ایسا ڈریس کوڈ متعارف ہونا چاہیے جس سے کسی کو مسئلہ نہ ہو۔ پھر لوگ دھیرے دھیرے دیکھیں گے کہ لوکل کھیلیں ہوں، ڈسٹرکٹ لیول، نیشنل یا انٹرنیشنل لڑکیاں مہذب لباس میں کھیل رہی ہیں تو آہستہ آہستہ سب کی سوچ بدل جائے گی ۔

اگر کسی کو میری باتوں سے اختلاف ہے تو اخلاقیات کے دائرے میں رہ کے بات کر لیں۔
شکریہ ۔

فرزند گلگت۔

Website