Mirza Jabbar official

Mirza Jabbar official

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mirza Jabbar official, Social Media Agency, .

18/12/2021

جہلم چیف جسٹس محمد امیر بھٹی لاہور ہائیکورٹ و دیگر ججز نے قائداعظم ہال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا افتتاح کیا

09/12/2021

9 دسمبر کرپشن ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال جہلم میں سمینار کا انعقاد کیا گیا

03/12/2021

یوٹیلٹی سٹور گھرمالہ میں ناقص دالوں کی وجہ سے صارفین پریشان

03/12/2021

بریکنگ نیوز
ڈی پی او جھلم شاکر حسین داوڑ تبدیل
راناطاہر الرحمن نئے ڈی پی او تعنیات ذرائع

01/12/2021

روہتاس روڈ گھرمالہ سے بہلولہ تک کارپٹ روڈ کا فراز چوہدری چیف کوآرڈینیٹر این اے 67 جائزہ لیا اہل علاقہ کے لوگوں بھی موجود تھے

30/11/2021

ملک ریاض چیئرمین بحریہ ٹاؤن کے بھانجے میڈم ناز صاحبہ کے صاحبزادہ عثمان سلیم کا دعوت ولیمہ نجی میرج ہال بحریہ ٹاؤن لاہور میں انعقاد کیا جس میں ملک بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی

28/11/2021

گھرمالہ سے بہلولہ تک روڈ کا کام شروع کروانے پر اہل علاقہ نے فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فراز چوہدری چیف کوآرڈینیٹر این اے 67 کا شکریہ ادا کیا

27/11/2021

ملک ریاض چیئرمین بحریہ ٹاؤن کے بھانجے عثمان سلیم رشتہ ازواج میں منسلک

26/11/2021

بریکنگ نیوز۔ بلدیاتی الیکشن کرانے کی تیاریاں تیز سیکرٹری بلدیات پنجاب صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی ملاقات بیلٹ پیپرز اخراجات اور حلقہ بندیوں کے بارے میں تبادلہ خیال ذرائع

26/11/2021

کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی فراز چوہدری چیف کوآرڈینیٹر این اے 67 اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید راجہ طارق محمود تھے

Photos from Mirza Jabbar official's post 23/11/2021

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 49 واں اجلاس: 4 گھنٹے طویل اجلاس میں متعدد اہم قوانین کی منظوری دی گئی۔

•کابینہ نے اتفاق رائے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی
"نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔نچلی سطح پر اختیارات کو حقیقی معنوں میں منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے"۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

•غیر منقولہ پبلک پراپرٹیز (تجاوزات کا خاتمہ) آرڈیننس 2021 کی اصولی منظوری
•سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ قبضہ مافیا سے تاوان بھی وصول کیا جا سکے گا
•سرکاری راضی پر قابضین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تاوان دینا ہو گا
•نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے لئے لینڈ ریونیو ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے قانونی امور کے سپرد
✓پنجاب کابینہ کا تاجر برادری کو ریلیف کے حوالے سے اہم اقدام
•کابینہ نے کمرشل پراپرٹی ٹیکس میں کئے گئے اضافے کے فیصلے کوکالعدم قرار دے دیا
•کمرشل پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے والوں کو آئندہ ٹیکس فیس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا
•کابینہ نے سکولز ایجوکیشن کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی منطوری دے دی
•محکمہ سکولز ایجوکیشن کو بھرتی کے لئے قواعد و ضوابط کے تحت مزید کارروائی کی ہدایت
•کابینہ نے پنجاب میں مزید 6 سیمنٹ پلانٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ان سیمنٹ پلانٹ کے قیام سے ہزاروں افراد کو روز گار ملے گا
•الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے پراونشل موٹروہیکلز آرڈیننس 1965ء میں ترمیم کی منظوری
•کابینہ نے محکمہ ایکسائز اور این آر ٹی سی کے درمیان گاڑیوں میں ریڈیو فریکوینسی ایڈنٹی فیکیشن ڈیوائس (وہیکلز پاسپورٹ) لگانے کے حوالے سے معاہدہ کرنے کی اصولی منظوری دے دی
•معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
•پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام فیز 1 کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ کے متاثرہ افراد کوسوشل سیف گارڈ پالیسی کے تحت 85 ملین روپے معاوضہ دینے کی منظوری
•محکمہ آبپاشی کے 5 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کیلئے خریداری اور مالیاتی مینجمنٹ کے انتظامات میں بہتری لانے کے اقدامات کی منظوری
•مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں واپڈا کی جانب سے چشمہ رائٹ بینک کینال کے زیریں حصے کا کنٹرول پنجاب کے حوالے کرنے کے معاہدے کے مسودے اور ذیلی امور کی منظوری
•چشمہ رائٹ بینک کینال کے زیریں حصے کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال محکمہ آبپاشی پنجاب کی ذمہ داری ہو گی
•تحصیل نور پور میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے 2020 میں ربیع کی فصل کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری
•پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے کے لئے قواعد و ضبوابط کی منظوری
•گزشتہ 2 برس کے دوران بنائی گئی پولیس چوکیوں، پولیس سٹیشنوں اور پولیس سرکلزکی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری
•اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروسز رولز 2013ء کے تحت سب انسپکٹر اور انسپکٹر کے شیڈول میں ترمیم کی منظوری
•ٹیکنیکل کیڈر، سپیشل برانچ پنجاب کی پوسٹوں کے بارے میں سروس رولز میں ترمیم کی منظوری
•ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس سٹیشن ساکڑ (Saakar) کے قیام کی منظوری
•پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرریوں کے لئے قواعد و ضوابط کی منظوری
•پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کی منظوری
•ایل ڈی اے کے رولز پنجاب کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں لاگو ہوں گے
•سرگودھا میڈیکل کالج اور میڈیکل کالج گجرات کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کرنے کی منظوری
•ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایجوکیٹرز کی 1142 (مرد و خواتین) خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری
•محتسب پنجاب نبیلہ خان کیلئے نظرثانی شدہ قواعد و ضوابط کی منظوری
•پنجاب کابینہ کے 48 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی
•کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 63 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی
•کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 70 ویں، 71 ویں، 72 ویں، 73 ویں اور 74 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی

صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصو صی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت

23/11/2021

Website