Dr.Farhat Hashmi Bayan

Dr.Farhat Hashmi Bayan

ہماری اسلامک ویڈیوز آپ کے علم ایمان اور عمل میں اضافہ ک?

ہماری اسلامک ویڈیوز آپ کے علم ایمان اور عمل میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں۔اسلامک ویڈیوز دیکھنے کے لیے۔شکریہ
Farhat Hashmi
Dr Farhat Hashmi bayan
Dr Farhat Hashmi videos

30/10/2023

اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے؟؟؟
وہ کیاگردوں تھاتوجسکاہےاک ٹوٹا ہوا تارا ۔۔
شاہ مدثر نو جوانی کی عمر انسان کی زندگی کا قوی ترین دُور ہوتا ہے۔ بلاشبہ نوجوان ہی امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہے۔ باہمت، باشعور، متحرک، پرجوش اور پرعزم نوجوان ہر زمانے میں اسلامی انقلاب کے نقیب رہے ہیں وہ قومیں خوش نصیب ہوتی ہیں جن کے نوجوان فولادی ہمت اور بلند عزم و استقلال کے مالک ہوتے ہیں۔ کامیابی ہمیشہ ان قوموں کا مقدر ہوتی ہے جن کے نوجوان مشکلات سے گھبرانے کے بجائے دلیری سے مقابلہ کرنے کا ہنر جانتے ہو۔ وہ قومیں ہمیشہ سرخرو رہتی ہیں جن کے نوجوان طوفانوں سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتے ہو۔ جوانی وہ عرصۂ حیات ہے کہ جس میں ہمتیں جوان اور حوصلے بلند ہوتے ہیں

30/10/2023

👈 ہم مسلمان بے چارے آ وارے ہارڈ ورک یا ٹیکنیکل ورک سے معذور اسرائیل یا امریکہ کی پروڈکٹ کا کیا بائیکاٹ کریں گے ؟؟؟ وہ فیسبوک جیسی ایپلیکیشن اناؤنس کر کے بلین ڈالرز کماتے ہیں ۔اور ہم صرف اور صرف ان پر انٹرٹینمنٹ یا ان کے خلاف بس ناکام کمپین کر تے ہیں 😢😢😢😢😢

30/10/2023

اے میرے پروردگار مظلوم فلسطینیوں کی مدد فرما۔ظالم اسرائیلیوں کو نست و نابود فرما ان کو ایک عبرت کانشان بنا۔اے میرے پروردگار فلسطین میں جتنے لوگ زخموں میں چور ہی ان تمام لوگوں کو عافیت عطا فرما۔اے بڑے رحمان اللہ ان کے حال پر رحم و کرم فرما ۔

21/07/2023

جب سيدنا عمرؓ پر حملہ کیا گیا تو ان کے لیے دودھ لایا گیا، جیسے ہی آپ نے دودھ پیا تو وہ آپ کی پسلیوں کے زخم سے بہہ نکلا۔ طبیب نے ان سے کہا: اے امیر المومنین وصیت فرما دیں، آپ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

تو انہوں نے اپنے بیٹے عبداللہ کو بلایا اور کہا کہ حذیفہ بن الیمان کو میرے پاس بلاؤ۔ حذیفہ بن الیمان حاضر ہو گئے۔ یہ وہ صحابی ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ نے منافقین کے ناموں کی فہرست عطا کی تھی اور ان ناموں کے بارے میں اللّٰہ پاک اس کے رسول ﷺ اور حذیفہ بن الیمان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تھا۔

حضرت عمرؓ نے پوچھا جبکہ خون ان کی پسلیوں سے بہہ رہا تھا، کہ اے حذیفہ بن الیمان میں آپ کو اللّٰہ کی قسم دے کر کہتا ہوں! کیا اللّٰہ کے رسول ﷺ نے میرا نام منافقین کے ناموں میں لیا ہے یا نہیں؟

یہ سن کر حذیفہ بن الیمان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور فرمایا! یہ میرے پاس رسول اللّٰہ ﷺ کا راز ہے جو کسی کو نہیں بتا سکتا۔ آپ نے پھر پوچھا! خدا کے لیے مجھے اتنا بتادیں،

اللّٰہ کے رسول ﷺ نے میرا نام شامل کیا ہے یا نہیں؟
حذیفہ بن الیمان کی ہچکی بندھ گئی اور کہتے ہیں اے عمرؓ! میں صرف آپ کو بتا رہا ہوں اگر آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو میں کبھی بھی اپنی زبان نہ کھولتا اور وہ بھی صرف اتنا بتاتا ہوں کہ رسول اللّٰہ ﷺ نے اس میں آپ کا نام شامل نہیں کیا۔

حضرت عمرؓ نے اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا کہ دنیا میں میرے لیے ایک چیز باقی رہ گئی ہے۔ حضرت عبداللہ نے پوچھا وہ کیا ہے ابا جان؟

حضرت عمرؓ نے فرمایا! بیٹا میں جوار رسول ﷺ میں دفن ہونا چاہتا ہوں۔ لہزا ام المؤمنين حضرت عائشہؓ کے پاس جاؤ، ان سے یہ مت کہنا کہ امیر المؤمنین عمر بلکہ کہنا کہ کیا آپ عمر کو اپنے ساتھیوں کے قدموں میں دفن ہونے کی اجازت دیتی ہیں؟

کیونکہ آپ اس گھر کی مالکن ہیں۔ تو ام المؤمنین نے جواب دیا کہ یہ جگہ تو میں نے اپنے لیے تیار کر رکھی تھی لیکن آج میں اسے عمر کے لیے ترک کرتی ہوں۔

عبداللہ ابنِ عمرؓ شاداں و فرحان واپس آئے اور عرض کی، اجازت مل گئی ہے۔ عبداللہ ابنِ عمرؓ نے دیکھا کہ حضرت عمرؓ کا رخسار مٹی پر پڑا ہے تو انہوں نے آپ کا چہرہ اٹھا کر اپنی گود میں لے لیا۔

حضرت عمرؓ نے اپنے بیٹے کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ کیوں تم میرا چہرہ مٹی سے بچانا چاہتے ہو۔ عبداللہ ابنِ عمرؓ نے کہا ابا جان لیکن حضرت عمرؓ نے بات کاٹنے ہوئے فرمایا کہ اپنے باپ کا چہرہ مٹی سے لگنے دو۔ بربادی ہے عمر کے لیے اگر کل اللّٰہ پاک نے اسے نہ بخشا۔

حضرت عمرؓ اپنے بیٹے کو یہ وصیت فرما کر موت کی آغوش میں چلے گئے،،،

اے میرے بیٹے میری میت مسجد نبوی میں لے جانا اور میرا جنازہ پڑھنا اور حذیفہ بن یمان پر نظر رکھنا اگر وہ میرے جنازے میں شرکت کرے، تو میری میت روضہ رسول ﷺ کی طرف لے جانا۔

اور میرا جنازه روضة الرسول ﷺ کے دروازے پر رکھ کر دوباره اجازت طلب کرنا اور کہنا،،،

اے ام المؤمنین آپ کا بیٹا عمر یہ مت کہنا کہ امیر المؤمنين، ہو سکتا ہے میری زندگی میں مجھ سے حیا کی وجہ سے اجازت دی گئی ہو، اگر اجازت مرحمت فرما دیں تو دفن کرنا ورنہ مجھے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دینا۔

عبداللہ ابنِ عمرؓ کی نظریں حذیفہ بن الیمان پر تھیں. وہ
کہتے ہیں کہ میں حذیفہ بن یمان کو ابا جان کی نماز جنازہ پر دیکھ کر بہت خوش ہوا اور ہم جنازہ لے کر روضہ رسول ﷺ کی طرف چلے گئے۔ دروازے پر کھڑے ہو کر میں نے کہا۔ "اے ہماری ماں آپ کا بیٹا عمر دروازے پر
ہے، کیا آپ تدفین کی اجازت دیتی ہیں؟

ام المؤمنین نے جواب دیا! مرحبا یا عمر۔ عمر کو اپنے ساتھیوں کی ساتھ دفن ہونے پر مبارک ہو۔ ام المؤمنین نے اپنی چادر سمیٹی اور روضہ رسول ﷺ سے باہر نکل آئیں۔

اللّٰہ پاک راضی ہو حضرت عمرؓ سے زمین کا چپہ چپہ جن کے عدل کی گواہی دیتا ہے، جن کی موت سے اسلام یتیم ہو گیا، جن کو اللّٰہ کے رسول ﷺ نے زندگی میں جنت کی خوشخبری دی ہو پھر بھی اللّٰہ کے سامنے حساب دہی اتنا خوف ہمارا کیا بنے گا؟ میں صدقے جاؤں عمر رضی اللہ پر

06/07/2023

لکھت پڑھت کیوں نہیں کی؟

پانچ مرد اور تین عورتیں، مفتی صاحب کے مدرسے میں آئی ہوئی تھیں۔ تعارف ہوا تو پتا چلا کہ یہ سارے بہن بھائی ہیں۔ باپ کو فوت ہوئے دو سال ہوگئے ہیں اور ابھی تک ترکے کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا ہے؛ ایک بہنوئی نے عدالت میں جانے کی بات کی تو کسی سیانے نے کہا، بھائی پہلے کسی مفتی سے بات کرلو، کیوں گھر کی بات کچہری میں لے جاتے ہو، لہذا اب یہ سارے مفتی صاحب سے پوچھنے آئے تھے کہ کیا کریں مسئلہ کیسے حل کریں؟

مفتی صاحب نے مختصر سا جواب دیا: "بھائی شریعت کا حکم بڑا واضح ہے، بیوہ کا حصہ نکالنا ہے اور بیٹوں کو دو دو اور بیٹیوں کو ایک ایک حصہ ملنا ہے۔ بس تقسیم کرو اور اپنا اپنا حصہ کے کر چلتے بنو۔"

مفتی صاحب نے تو بات ختم کردی، اب سارے بھائی بہن مفتی صاحب کو تک رہے ہیں، مفتی صاحب نے جب دیکھا کہ کوئی اپنی جگہ سے ہلا ہی نہیں تو پوچھا: "اب اصل بات بتاو، کیا رولا ہے؟"
لالا کہتا ہے پوری جائیداد میں سے آدھا حصہ میرا ہے اور باقی آدھی میں بھی میرا حصہ ہے، بڑی بہن نے سب سے بڑے بھائی کی جانب اشارہ کرکے "اصل مسئلہ" بیان کردیا۔
کیوں بھئی! چٹے وال (سفید بال) ہیں تمہارے یہ کون سی منطق ہے کہ آدھی جائیداد بھی تمہاری اور باقی آدھی میں سے بھی تم حصہ لو گے، یہ کونسا قانون ہے؟

آدھی جائیداد اس لیئے میری کہ ہے ہی میری، اور باقی آدھی میں سے میرا حصہ اس لیئے کہ وہ اباجی کا ترکہ ہے اور بیٹا ہونے کے ناطے ان کی طرح میرا بھی حصہ بنتا ہے۔

تو جو آدھی جائیداد آپ کی ہے اسے تو کوئی تقسیم نہیں کررہا، یہاں تو آپ کے والد کے ترکے کی بات ہورہی ہے۔ جہاندیدہ مفتی اصل بات سمجھ چکا تھا، لیکن پھر بھی کریدنا مناسب سمجھا۔

دیکھیں مفتی صاحب! اصل میں ساری جائیداد ابا جی کے نام پر تھی، ابا جی کی اپنی بھی اور میرے والی بھی، تو جو میری والی جائیداد ہے وہ تو تقسیم نہیں ہوگی نہ؟ میں تو زندہ ہوں کوئی مر تو نہیں گیا۔ لالے نے شدید غصے سے کہا۔

اور تمہاری جائیداد ابا کے نام پر کیوں تھی؟ مفتی نے بھنویں اٹھا کر پوچھا۔
بس جی جو کمایا ابا کے نام پر لکھتے گئے؟ لالے نے جواب دیا۔
بھائی! اب بات یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو قانونی طور پر مرحوم کے نام پر تھی، وہ ورثاء میں تقسیم ہوگی۔
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ آدھی جائیداد آپ کی تھی جبکہ آپ کے پاس کاغذی ثبوت نہیں تو کیسے یہ بات تسلیم کی جائے کہ آدھی جائیداد آپ کی ہے؟ مفتی صاحب نے پوچھا۔

مفتی صاحب! ابا کی ایک چھوٹی سی دکان تھی، بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا تھا۔ ابا کو دوسرے بندے کی ضرورت تھی، میں نے میٹرک کے بعد تعلیم چھوڑ کر ابا کے ساتھ دکان چلانی شروع کردی۔ دو سے چار ہاتھ ہوئے تو گھر میں خوشحالی آنے لگی۔ یہ پڑھتے رہے، میں دکان پر ابا کے ساتھ ہاتھ بٹاتا رہا۔ ایک ڈاکٹر بنا، ایک انجینئر، وہ وکیل بیٹھا ہوا ہے اور وہ بیس گریڈ کا یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور میں ٹھہرا میٹرک پاس دکاندار۔
ابا جی نے اسی دکان کی کمائی سے جتنے پلاٹ لیئے، جتنی زمینیں لیں، دکانیں بنائیں ان سے پوچھیں اس ساری کمائی میں ان کا کتنا حصہ ہے اور میرا کتنا؟ جب تک میں نہیں تھا ابا کی دکان میں گھر کا گزارہ مشکل سے ہوتا تھا، اماں سے پوچھ لیں، اور جب سے میں نے ابا کا ہاتھ بٹایا تو آج ہم مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان کی تعلیم، ان کی شادیاں سب اسی بزنس سے ہوئیں، اس بزنس سے جس میں آدھی محنت میری تھی، اور آج یہ میری محنت، میری قربانی کی نفی کرکے مجھے کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ ابا جی کا ہے اس لیئے تقسیم ہوگا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ یہ کہتے کہتے لالا کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

مفتی صاحب کچھ دیر خاموش رہے، پھر بولے : "آپ اپنے ابا کے ساتھ کس حیثیت سے کاروبار میں شریک ہوئے تھے؟"

کس حیثیت؟ کیا مطلب؟ میں بیٹا ہوں، باپ کا ہاتھ بٹایا ہے۔ لالا بولا۔
دیکھیں اگر ہاتھ بٹایا ہے تو پھر قانونی طور پر آپ حصہ دار نہیں، اور اگر آپ کہتے ہیں کہ آدھی جائداد آپ کی ہے تو پھر آپ کو بتانا پڑے گا کہ آپ اپنے والد کے بزنس میں ففٹی پرسنٹ کے پارٹنر تھے یا ان کے بزنس میں مینیجر تھے؟ اگر پارٹنر تھے تو اس کے ڈاکومنٹس، ہر مہینے منافع کی تقسیم وغیرہ، اور اگر مینیجر تھے تو کتنی تنخواہ پر؟ مفتی صاحب نے پوچھا۔

لالا منہ کھولے مفتی صاحب کو دیکھے جارہا تھا۔ ان سے کچھ بولا نہیں گیا۔
کوئی ڈاکومنٹری پروف ہے؟ مفتی صاحب نے پھر پوچھا۔
باپ بیٹے میں کونسی لکھت پڑھت؟ لالا نے بالآخر جواب دیا۔

دیکھو بھائی! شریعت میں ہے کہ جب بھی لین دین کرو، اسے لکھ لیا کرو۔ اگر آج آپ ثابت کردیتے ہیں کہ آپ اپنے والد کے ساتھ پارٹنر تھے تو یہ آدھا بزنس آپ کے نام ہوجائے گا اور اگر ثابت نہیں کرسکتے تو پھر یہ تمام ورثاء میں تقسیم ہوگا۔

مفتی صاحب! آپ ان سے مسجد میں پوچھیں کیا ابا کی ساری جائیداد ابا کی اپنی محنت کی ہے یا میری بھی محنت شامل ہے؟

یہ اس وقت مسجد میں ہی بیٹھے ہیں، اور ان کی خاموشی یہ بتارہی ہے کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں۔ مفتی صاحب نے دوٹوک انداز میں کہا۔

تو کیا یہ "خاموشی نیم رضامندی" اس بات کا ثبوت نہیں کہ آدھی جائیداد میری ہے۔ لالا نے کہا۔

یہ خاموشی ان کی کمینگی کا ثبوت ہے، جائیداد کا ثبوت ڈاکومنٹس ہوتے ہیں؛ عدالت کاغذ کو مانتی ہے۔ اور ان کو بھی یہ پتا ہے کہ تمہارے پاس کاغذ نہیں اس لیئے اب یہ اخلاقیات اور احسانوں کو بھول کر پوری جائیداد کی تقسیم کی بات کررہے ہیں۔ چاروں بھائیوں اور تینوں بہنوں کے بھنچے ہوئے ہونٹ دیکھ کر مفتی صاحب کو بھی غصہ آگیا تھا اور انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر سب کو منہ پر کمینہ کہہ دیا۔

ٹھیک ہے مفتی صاحب! آپ ساری جائیداد کی تقسیم کا حساب کردیں۔ اور میں آج اسی مسجد میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آج کے بعد میرا اور میرے بچوں کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا؛ لالا نے رندھے ہوئے لہجے میں کہا، اور جانے لگے۔

ٹھہرو! مفتی صاحب نے لالا کو آواز دی؛ ابھی اور اسی وقت وکیل کو بلاو اور تمہارے جو جو بیٹے تمہارے کاروبار میں تمہارا "ہاتھ بٹا رہے" ہیں ان کی لیگل حیثیت کا تعین کردو۔ پندرہ بیس سال بعد تمہاری اولاد اسی طرح کسی مفتی سے مسئلہ پوچھ رہی ہوگی۔
جو غلطی تمہارے باپ سے ہوئی ہے اسے نہ دہراو۔
کل کو تمہارا بڑا بیٹا بھی اسی طرح اپنے باقی بہن بھائیوں سے قطع تعلقی جیسا غیرشرعی فیصلہ کررہا ہوگا۔ شریعت کےایک حکم پر عمل نہ کرنے کا دیکھو کہاں کہاں تک اثر جارہا ہے؛ بہن بھائیوں میں نفرت، خاندان ٹوٹ گیا، مارکیٹ میں ساکھ کو نقصان اور علاقے میں بدنامی الگ۔
ابھی جاو اور لکھت پڑھت کرلو۔ شریعت کے ہر حکم میں برکت ہے۔ جاؤ بیٹا! ابھی سے لکھت پڑھت کرلو۔

مفتی صاحب! چائے تیار ہے، ایک خادم نے آکر کہا؛ مفتی صاحب تھوڑی دیر خادم کو غصے سے دیکھتے رہے پھر اونچی آواز میں بولے، ان احسان فراموشوں کو چائے پلاونگا؛ نکالو ان کو یہاں سے، اتنا وقت ضائع کردیا ہے۔
مفتی صاحب! آپ ہماری بیستی (بےعزتی) کررہے ہیں؛ ڈاکٹر نے احتجاج کیا۔
چل اوئے! مفتی صاحب غصے سے بولے، ایک مرلے کی دکان تیری قیمت ہے اور بڑا آیا عزت بےعزتی کی بات کرنے والا۔

۔ اللھم صل علی محمد و علی آل محمد

25/05/2023

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️

25/05/2023

.

19/09/2022

ایک بار درود پاک ضرور پڑھیں ۔جو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرتے ہیں ۔

19/09/2022

دنیا کی زندگی کی حقیقت کیا ہے؟آپ بھی بتائیں ۔۔۔

12/07/2022

ہماری ساری رونقیں بلکہ سارے جہانوں رونقیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دم سے ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔💓💓💓💐

13/05/2022

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا..
جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللّٰہ تعالیٰ اُس پر دس بار رحمت نازل فرمائے گا..

08/07/2021

جنم دن منانا کیسا ہے؟اگر جائز ہے تو اس کی دلیل کیا ہے؟ضروری بیان۔ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ

Biwi Ke Huqooq | Shohar Ke Zimme Biwi ke Huqooq | islamic bayan | Dr.farhat Hashmi Bayan 07/07/2021

شوہر کے ذمہ بیوی کے حقوق وفرائض ۔بیوی کو پانی پلانا کیسا ہے؟ایک اچھا شوہر کیسا ہوتا ہے؟یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے کلک کریں ↙️⬇️ جزا ک اللہ خیر
https://youtu.be/6co8WR5za-k

Biwi Ke Huqooq | Shohar Ke Zimme Biwi ke Huqooq | islamic bayan | Dr.farhat Hashmi Bayan Biwi Ke Huqooq | Shohar Ke Zimme Biwi ke Huqooq | islamic bayan | Dr.farhat Hashmi BayanAbout This Video:🏝🏝🏡Is video main Dr.farhat Hashmi Bayan farmain g...

Kya Birthday Manana Jaiz Hai | Farhat Hashmi Lectures In Urdu | Dr.farhan Hashmi Bayan 21/05/2021

کیا سالگرہ یا جنم دن منانا جائز ہے؟جائز ہے تو اس کی دلیل کیا ہے؟

Kya Birthday Manana Jaiz Hai | Farhat Hashmi Lectures In Urdu | Dr.farhan Hashmi Bayan Kya Birthday Manana Jaiz Hai | Farhat Hashmi Lectures In Urdu | Dr.farhan Hashmi Bayan About This Video:🏝🏝🏡Is vedio main Dr.farhan hashmi Bayan farmaingi ...

29/11/2020

ماشااللہ سبحان اللہ تبارک اللہ۔۔
کرونا سے پہلے کی کعبہ پاک میں رونقیں ۔سبحان اللہ۔ ویڈیو لازمی دیکھیںاور شیئر کریں۔جزا ک اللہ خیر ہمارا

Kaba Sharif Inside Video | Kaba Sharif Before Covid 19 | Dr.Farhat Hashmi Bayan 29/11/2020

کرونا سے پہلے کی کعبہ پاک میں رونقیں ۔سبحان اللہ۔ ویڈیو لازمی دیکھیں اور شیئر کریں۔خیر۔یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے کلک کریں۔جزا ک اللہ خیر ہمارا

Kaba Sharif Inside Video | Kaba Sharif Before Covid 19 | Dr.Farhat Hashmi Bayan Kaba Sharif Inside Video | Kaba Sharif Before Covid 19 | Dr.Farhat Hashmi Bayan 🌾اسلام علیکم و رحمتہ ا...

28/11/2020

ٹیڑھی بیوی کیسے ٹھیک کریں ۔بیوی کے حقوق شوہر کیلئے ۔اللہ تعالی کی مردوں کو خاص نصیحت۔۔۔Video Watch on YouTube:https://youtu.be/u4S9D0XHhxM

27/11/2020

حضرت بلال کی اذان 💘😢😥تب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ یاد آگیا ۔تو کئی اصحابہ کرام بے ہوش ہو گئے۔

13/11/2020

صدقہ و خیرات اور جہاد سےزیادہ ثواب پانے والا عمل۔Video Watch on YouTube:https://youtu.be/v_nkXwgzKDI

صدقہ و خیرات جہاد سےزیادہ ثواب پانے والا عمل|Short Islamic Videos For Whatsapp Status |Farhat Hashmi 12/11/2020

صدقہ و خیرات اور جہاد سےزیادہ ثواب پانے والا عمل۔ثواب کی نیت سے شیئر کریں۔جزا ک اللہ خیر ۔ایسی ویڈیو دیکھنے کے لیے پیج کو فالو کریں۔شکریہ

صدقہ و خیرات جہاد سےزیادہ ثواب پانے والا عمل|Short Islamic Videos For Whatsapp Status |Farhat Hashmi صدقہ و خیرات جہاد سےزیادہ ثواب پانے والا عمل|Short Islamic Videos For Whatsapp Status |Farhat Hashmi 🌾...

10/11/2020

خانہ کعبہ پاک،حرم شریف،اور الصفا والمرو لائیو دیکھیں۔ثواب کی نیت سے شیئر کریں ۔

07/11/2020

بیوی کا شوہر کو حقیر سمجھنا کیسا ہے؟شیطان کی بہت بڑی چال....Video Watch on YouTubehttps://youtu.be/ENVMHEv4DwA

Mard Aur Aurat Mein Kon Afzal Hai | Shetan Ki Bahot Bari Chal | Shaitani Chaal | Farhat Hashmi 06/11/2020

شیطان کی بہت بڑی چال.۔۔بیوی کا شوہر کو حقیر سمجھنا کیسا ہے؟

Mard Aur Aurat Mein Kon Afzal Hai | Shetan Ki Bahot Bari Chal | Shaitani Chaal | Farhat Hashmi Mard Aur Aurat Mein Kon Afzal Hai | Shetan Ki Bahot Bari Chal | Shaitani Chaal | Farhat Hashmi About This Video:🏝🏝🏡 Is Video main Dr.Farhat Hashmi bayan farm...

28/10/2020

اسم اعظم کی برکت وفضیلت اور اس کی طاقت کیا ہے؟
https://youtu.be/XdSjCCw5r98

Daulat Paane Ke Liye Wazifa ,Dolat Ke Liye Wazifa In Urdu | Farhat Hashmi | Dr.Farhat Hashmi Bayan 26/10/2020

اسم اعظم کی برکت و فضیلت اور پاور کیا ہے؟ اس ویڈیو میں دیکھیں۔

Daulat Paane Ke Liye Wazifa ,Dolat Ke Liye Wazifa In Urdu | Farhat Hashmi | Dr.Farhat Hashmi Bayan About This Video:🏝🏝🏡 Daulat Paane Ke Liye Wazifa ,Dolat Ke Liye Wazifa In Urdu | Farhat Hashmi | Dr.Farhat Hashmi Bayan ...

24/10/2020

اگرچہ ہر رشتے کی اپنی اہمیت ہے پر بیوی کے لئے شوہر سب رشتوں سے زیادہ اہم ہے کیونکہ شوہر سے ہی اولاد پیدا ہوتی ہے اور میاں بیوی کو اسلام نے ایک دوسرے کا لباس کہا ہے بیوی شوہر پر کسی دوسرے رشتے کو اہمیت نہ دے تو ہی گھر بہتر رہتا ہے اسی طرح شوہر کو بیوی کو اہمیت دینا بھی ضروری ہے لیکن پچھلے 15 سے 20 سال کے ڈراموں نے آہستہ آہستہ جو زہر خواتین میں بھر دیا ہے اس نے میاں بیوی کے درمیان تعلق کو بہت کمزور کر دیا ہے أنے والے سالوں میں یہ صورت حال بہت زیادہ خراب ہو سکتی ہے بہرحال ہر رشتے کو مضبوط رکھنے کے لیے اسلام نے اصول بتا دئیے ہیں جنہیں فالو کر کے ہر رشتے کو مضبوط کیا جا سکتا ہے

24/10/2020

السلام علیکم ضرور پڑھیں۔
الفاظ تھوڑے سخت ہیں، لیکن سچ ہیں۔
یاد رکھیں! اسلام میں موسیقی سختی سے حرام ہے۔
*جو لوگ موسیقی کو اپنی روح کی غذا کہتے ہیں، میرا ان سے سوال ہے کہ کسی فوت شدہ کی میت پہ گانے کیوں نہیں بجائے جاتے؟ تب کیوں
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعائیں مانگی جاتئ ہیں؟ حالانکہ تب ہی لبرل (آزاد خیال، ماڈرن) لوگوں کے لیے صحیح وقت ہوگا نا کہ وہ گانے بجائیں اور مرنے والوں کی روحوں کو غذا دیں۔ ان کو سکون پہنچائیں۔*
*صرف ایسے ہی موقعوں پہ ہمارے اندر کا روایتی مسلمان جاگتا ہے۔افسوس صد افسوس!!*
*یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ گانا بجانا شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔*
*سکالر کہتے ہیں کہ "موسیقی شیطان کا ہتھیار ہے"۔ یہ انسان کے دل پہ غلبہ پالیتا ہے۔ اور اس کو یاد الہی سے غافل کردیتا ہے۔ آپ نے غور کیا ہوگا کہ ہم اپنے فون کی ساری موسیقی 2-3 گھنٹوں میں سن لیتے ہیں اور بعض اوقات تو اپنی نمازیں بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ دل کرتا ہے کہ اور گانے سنوں۔*
*سکالرز کا متفقہ موقف ہے کہ موسیقی کالے جادو، جنات کے غلبے کا سبب بنتی ہے کیونکہ یہ ھے ہی شیطان کی چیز!!*
آج کی دھن فحاش ہے، عریاں ہے، گندی ہے، گھٹیا ہے۔ یہ آپ کو ناچنے پہ مجبور کرتی ہے۔ تھڑکنے پھڑکنے پہ مجبور کرتی ہے۔ اور یہ حقیقت ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمائے۔*
*بہت سے ایسے کیسز بھی ہیں جن میں مرنے والے شخص کی زبان پہ کلمے کی بجائے گانے تھے۔ اور وہ گانے بولتے ہوئے ہی مرگیا۔*
*کچھ واقعات ایسے بھی ہیں جن میں سفر کے دوران گاڑی میں گانے لگے تھے اور گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ آپ خود سوچیں، کیا وہ لوگ ایمانی حالت پہ مرے ہوں گے؟ اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرتے ہوئے مرے ہوں گے؟*
*آپ خود ذرا ایسی موت کا تصور کریں۔ کیا جنت کہیں نظر آرہی ہے؟؟*
🔥🔥🔥🔥🔥
حدیث; بیہقی نے جابر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت کی، کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم نے فرمایا کہ ’’گانے سے دل میں نفاق اوگتا ہے، جس طرح پانی سے کھیتی اُوگتی ہے۔‘‘
حدیث : طبرانی نے ابن عمررضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت کی، کہ ’’رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم نے گانے سے اور گانا سننے سے اور غیبت سے اور غیبت سننے سے اور چغلی کرنے اور چغلی سننے سے منع فرمایا۔‘‘
حدیث : بیہقی نے ابن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت کی، کہ رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم نے فرمایا کہ ’’ﷲ تعالیٰ نے شراب اور جوا اور کوبہ (ڈھول) حرام کیا اور فرمایا: ہر نشہ والی چیز حرام ہے۔ؓ
*☆ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دلی توبہ کریں۔ اور پختہ ارادہ باندھیں۔*
*☆ اپنے موبائل کی گیلری اور باقی تمام آلات سے گانے ڈیلیٹ کردیں۔ ان گانوں کی بجائے قرآن خوانی اور نعتیں ڈاون لوڈ کرلیں۔*
*(یاد رکھیں جن نعتوں میں موسیقی آلات استعمال ہوئے ہیں، وہ بھی ناجاٸز ہیں)*
*☆ جب بھی دل میں گانے سننے کا خیال آئے تو سوچیں کہ "اللہ تبارک و تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے۔ کیا میں واقعی شیطان کو خوش کرکے،
اللہ تبارک و تعالیٰ کی ناراضی مول لے کے صحیح کررہا ہوں؟"
*کٸی گانوں میں کفریات ھوتے ھیں
مثلاً اللہ تبارک و تعالیٰ کو معاذاللہ ظالم کہنا مثلا معاذاللہ ”تونے یہ ظلم کیوں کیا“
اللہ تبارک و تعالیٰ پر اعتراضات کرنا مثلا
” کاہے کو دنیا بناٸ“ وغيرہ
اور کٸی گانوں میں(معاذاللہ)
اللہ تبارک وتعالی کو اوپر والا کہا جاتا ھے جو کہ بعض صورتوں میں کفر ھے۔
اللہ تبارک ہم مسلمانوں کو گانوں میوزک اور تمام گناہوں سے بچنے کی توفيق عطا فرمائے ۔
*ہمیشہ اس بات کو یاد رکھیں:*
*" جو شخص اللہ تبارک و تعالیٰ کے لیے کسی چیز کو چھوڑتا ہے،
اللہ تبارک و تعالیٰ اسے اس چیز سے بہتر اُس کو عطا کرے گا"۔*
🌹🌹🌹سبحان اللہ والحمد اللہ

23/10/2020

صبح بخیر۔۔۔

22/10/2020

انسان کی المناک فطرتوں میں سے ایک فطرت یہ ہے کہ
اسے مکمل ہو جانے والی چیز سے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے 🤦‍♂️

21/10/2020

حجامہ کے فائدے کیا ہیں؟حجامہ کیسے کروائیں۔ڈاکٹر زکیہ ہاشمی صاحبہ

12/10/2020

میں نے پسند ذات محمد ﷺ کو کرلیا۔۔۔
لائے کوئی مثال میرے انتخاب کی ۔۔۔

10/10/2020

حقیقی تبلیغ کیا ہے؟

09/10/2020

سب سے زیادہ مظبوط اور بہترین تعلق۔۔بندے اور رب تعالی کا تعلق ہے

06/10/2020

نمازجمعہ اور جمعہ کے دن کی فضیلت وعظمت کیا ہے بہترین بیان لازمی سنیں۔ جزا ک اللہ خیر Video Watch on YouTube:https://youtu.be/ukaJ2YhYiUY

Juma Ki Azmat | Jumma Ke Din Ki Fazilat Aur Is Main Karne Wale Aamal | Dr.Farhat Hashmi Bayan 03/10/2020

نمازجمعہ اور جمعہ کے دن کی فضیلت وعظمت کیا ہے بہترین بیان لازمی سنیں۔ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے👇 کلک کریں۔ جزاک اللہ خیر

Juma Ki Azmat | Jumma Ke Din Ki Fazilat Aur Is Main Karne Wale Aamal | Dr.Farhat Hashmi Bayan Juma Ki Azmat | Jumma Ke Din Ki Fazilat Aur Is Main Karne Wale Aamal | Dr.Farhat Hashmi Bayan About This Video:🏝🏝🏡 Is Video main Dr.Farhat Hashmi bayan farma...

01/10/2020

جلدی شادی کا وظیفہ اچھے رشتہ کا انتخاب کیسے کریں۔Watch on YouTube:https://youtu.be/HmCFtEL6Cz0

30/09/2020

الحمداللہ رب العالمین پڑھ کر شیئر کریں جزا ک اللہ خیر

Jaldi Shadi Hone Ka Powerful Wazifa | Achche Rishton Ke liye Wazifa | Dr.Farhat Hashmi Bayan 30/09/2020

جلدی شادی کا وظیفہ۔ اچھے رشتہ کا انتخاب کیسے کریں؟ نکاح مشکل سے مشکل کیو؟ ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے👇 کلک کریں

Jaldi Shadi Hone Ka Powerful Wazifa | Achche Rishton Ke liye Wazifa | Dr.Farhat Hashmi Bayan Jaldi Shadi Hone Ka Powerful Wazifa | Achche Rishton Ke liye Wazifa | Dr.Farhat Hashmi Bayan About This Video:🏝🏝🏡 Is Video main Dr.Farhat Hashmi bayan farmai...

Videos (show all)

Bache Ko Doodh Pilane Se Wazu Toot Jata Hai | Dr.Farhat Hashmi Bayan  | Dr.Farhat Hashmi Videos
Hazrat Umar Farooq Ka Waqia | Dr.Farhat Hashmi Bayan | DR.FARHAT Hashmi Videos|Islam m Aurat Kamaqam