Sanwal frm Bhakkar

Sanwal frm Bhakkar

ذائقے سرائیکی وسیب کے

06/03/2024

I have reached 200 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

05/05/2023

🍗🌶️(چکن ریشہ کلونجی)🫚🍗

مریضوں کیلئے انتہائی آسان اور ذائقہ داد کھانا جو ذائقہ کے ساتھ مریض خوش ہو کے جی بھر کے کھائے گا ۔۔ ہلکی غذا کم مصالحہ کم گھی سے تیار کلونجی سے بنایا گیا یخنی ٹائپ کھانا ۔۔۔ ویڈیو کچھ دن بعد انشاء اللہ تعالیٰ اپلوڈ کر دی جائے گی .

Photos from Sanwal frm Bhakkar's post 01/05/2023

☕ 💕 زند گی سے اگر چائے نکال دی جائے تو باقی صرف سر درد ہی بچتا ہے ..💕

30/04/2023

🌺🌺🌺🌺🌺🌹🌹🌹🌹🌹🌺🌺🌺🌺🌺

Photos from Sanwal frm Bhakkar's post 30/04/2023

تمہارے رزق میں سے دوسروں کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں تو تم بہت خوش نصیب ہو کے اللہ تعالیٰ تمہارے رزق کو پاک کر رہا ہے ۔۔۔۔ https://www.facebook.com/Ilam8888?mibextid=ZbWKwL

28/04/2023

چکن بوٹی کریلا ۔۔۔۔۔ایک کلو کریلا ۔کریلا بغیر چھیل کے باریک کٹنگ۔ ایک پاؤ چکن چھوٹی بوٹیاں بغیر ہڈی والی آسان ریسپی ۔

🌹 #سانول

15/04/2023

شربت تربوز 🍉🍉 ریسپی

10/04/2023

Shrbat e toot Ghar pae asan triqae say bnayaen

09/08/2022
06/08/2022

چیبھر:=
سرائیکی زبان میں ہم تو اس کو چیبھڑ بولتے ہیں کھیتوں میں آسانی سے مل جائیں گے , اس کی بہترین لذیذ ہانڈی بھی بنتی ہے اور اگر تھوڑی سی محنت کر کے ثابت چیبھڑ چھاؤں میں خُشک کر لیں گرنڈر میں پیس کر ڈبے میں رکھ لیں بہت مفید مصالحہ پوڈر جو کہ گوشت کو جلد گلانے میں مدد دے گا اور کھانے میں ٹیسٹ بھی بڑھائے گا ، ,،زیادہ تر تھر سندھ میں ایک مشہور (چبھر ہانڈی)کھانے کے طور پر کھايا جاتا ہے۔ میں نے پنجابی مصالحوں میں مزید اس کے ذائقے کو تبدیل کیا ہے نیکسٹ پوسٹ میں ہانڈی بنانے کی ویڈیو پوسٹ کروں گا

05/08/2022

پودینہ جوس:=
Mint juce:=
پودینہ ایک گٹھی ۔چینی پانچ چمچ ۔لیمن دو عدد ۔برف/ٹھنڈا پانی ۔پانی 4گلاس ۔کالی مرچ باریک پیسی آدھا چمچ۔ کالا نمک حسبِ ذائقہ ۔
طریقہ بنانے کا:=
پودینہ اچھی طرح دھوئیں پتے توڑ کر نرم ڈانڈی ساتھ جوسر جگ میں ڈالیں ۔پانی ٹھنڈا چار گلاس کالا نمک چینی کالی مرچ لیمن رس اچھی طرح گرینڈ کر لیں ۔ جگ میں چھان لیں لیمن جوس تیار ۔ ( مزید مزے دار بنانے کیلئے 7up cold drink مکس کر لیں)
فائدہ: معدہ کی جلن گیس معدہ کی بہت سی تکلیف کو دور کرتا ہے ۔ ۔گرم کھانا یا تیز مصالحہ کھانےسے چہرے پہ دانے نکل آئیں تو ۔ چہرے کے داغ دانے ہفتے میں ختم ہفتہ لگا تار پیئیں.
Sanwal frm Bhakkar

04/08/2022

آلو بھجیاں
Alo bhujia
اجزاء-:
آلو تین عدد ۔گھی ایک چمچہ ۔ٹماٹر دو۔ ہری مرچ دو۔ ثابت دھڑا مرچ تین دانے ۔ثابت زیرہ ایک چمچ۔ نمک ایک چمچ ۔کلونجی آدھا چمچ ہلکی بھون کر۔کالی مرچ پسی ایک چمچ گرم مصالحہ ایک چمچ ۔پانی ایک گلاس لیمن جوس دو چمچ ۔اچار امبلی ایک پیس باریک کاٹ کر .
آلو گول کاٹ کر ۔ ٹماٹر چھلکا اتار کر کاٹ لیں ۔کلونجی۔ گھی نمک ۔ مرچ کاٹ کر زیرہ دھڑا مرچ کالی مرچ پانی سب اکٹھا ڈال کر ڈھکن لگا کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی خُشک کر کے امبلي گرم مصالحہ لیمن جوس ڈال کر مکس کریں مزے دار آلو بھجیا تیار ۔۔۔نوٹ بار بار چمچ نہ ماریں ہلکی آنچ پر پکائیں کوشش کریں نان سٹیک برتن استمعال کریں ویسے گھریلو کڑھائی استمعال کریں
Sanwal

03/08/2022

چکن مصالحہ/دال ماش
Chekn mesalha with daal mash ۔۔
اجزاء=»
چکن آدھا کلو ،دال ماش آدھا پاؤ ، گھی ڈالڈا آدھا پاؤ پیاز گرینڈ دو ،ٹماٹر چھ ایک ہری مرچ گرینڈ ، لہسن ادرک کا پیسٹ دو چمچ ، نمک لال مرچ ہلدی دھنیا پاؤڈر زیرہ پاؤڈر ایک ایک چمچ ، گرم مصالحہ ایک چمچ ۔دھی آدھا کپ، دھڑا مرچ آدھا چمچ ۔
طریقہ بنانے کا ""»
گھی گرم کریں گرائنڈ پیاز ڈال کر بھونیں لہسن ادرک پیسٹ ڈالیں پانی کا چھٹا لگا کر چکن بھونیں ٹماٹر پیسٹ ڈال کر مکس کریں نمک لال مرچ ہلدی دھنیا پاؤڈر زیرہ پاؤڈر دھڑا مرچ ڈال کر بھونیں دال ماش ہلکی گرینڈ کریں وہ ڈالیں دہی ڈال اچھی طرح مصالحہ بھونیں جب تک اوپر (تری) گھی اوپر نہ آئے تو بھونتے رہیں جب دال ماش ڈالیں ہلکی آنچ کر لیں بیس منٹ پکائیں گرم مصالحہ ڈال کر دم دیں چکن مصالحہ/دال ماش تیار

03/08/2022

چکن کڑھائی۔
اجزاء -""
چکن ایک کلو ۔گھی ایک کپ۔ لہسن ادرک پیسٹ دو چمچ۔پیاز آدھا۔ٹماٹر چھ عدد۔ہریمرچ تین۔کالی مرچ ایک چمچ پسی۔دھنیاپساایک چمچ۔لال مرچ ڈیڑھ چمچ۔نمک ایک چمچ۔زیرہ پسا ہوا ایک چمچ۔گرم مصالحہ ایک چمچ۔ہلدی ایک چمچ۔دھی آدھا کپ پانی ایک کپ.
طریقہ بنانے کا=
کڑھائی میں گھی ڈالیں گرم کریں پیاز براؤن کر لیں لہسن ادرک پیسٹ ڈالیں ہلکا سا پانی ڈال کر چکن ڈالیں ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کریں ٹماٹر بریک کر کے ڈالیں نمک ڈالیں لال مرچ ڈالیں پانی کا چھٹا لگا کر چکن میکس کریں ہلدی زیرہ دھنیا پاؤڈر ڈالیں ڈھکن لگا کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی آدھا کپ ساتھ دهی پھینٹ کر کڑھائی میں ڈالیں آہستہ آہستہ مکس کریں دھیان سے بوٹیوں کو ہلانا تاکہ ٹوٹیں نہیں،آخر پر کالی مرچ ڈال کر دم پر پکائیں گھی اوپر آنے تک پکائیں پھر گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں ہری مرچ کاٹ کر گارنش کریں کڑھائی تیار

Videos (show all)

🌺🌺🌺🌺🌺🌹🌹🌹🌹🌹🌺🌺🌺🌺🌺
چکن بوٹی کریلا ۔۔۔۔۔ایک کلو کریلا ۔کریلا بغیر چھیل کے باریک کٹنگ۔  ایک پاؤ چکن چھوٹی بوٹیاں بغیر ہڈی والی  آسان ریسپی ۔🌹...
شربت تربوز 🍉🍉 ریسپی
Shrbat e toot Ghar pae asan triqae say bnayaen

Website