Voice Of Lassan Nawab

Voice Of Lassan Nawab

War against corruption and injustice specificly on tanawal hazara.

26/10/2020

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے بعد فرانسیسی صدر کا بیان ناقابل قبول ہے
اگر ہم لوگ حکومتی سطح پر کچھ نہیں کر سکتے تو بھی عوامی سطح پر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ہر فرانسیسی پروڈکٹ کا متبادل مقامی پروڈکٹ ضرور موجود ہے۔ ہمیں بس ضرورت ہے مقامی چیزیں اپنانے کی۔ اس سے ملکی معیشت بھی بڑھے گی اور گستاخ لوگوں کی پرودکٹس سے جان بھی چھوٹ جائے گی۔۔۔

26/10/2020

فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ دینا چاہیے۔۔ یہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔۔ #فرانس

20/10/2020

پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر کا خدشہ موجود ہے اسلیے آپ جہاں بھی ہیں۔۔۔احتیاط کیجیے!

12/10/2020

یوٹیلٹی سٹورز لساں نواب پر چینی دستیاب ہونے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور۔ سٹور مین چینی من پسند دکانداروں میں کمیشن لے کر بیچنے لگے کوئی روک ٹوک نہیں۔ تناول پریس کلب کے صحافی سب دیکھنے کے باوجود خاموش۔ عوام کی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی درخواست۔
Tanawal Press Club Lassan Nawab
Utility Stores

10/10/2020

علاقہ تناول یونین کونسل لدڑمنگ کہ کئی گاوں سے شکایات آرہی ہیں کہ بلدیاتی فنڈ برائے پختگی گلیاں ٹھیکیداروں سمیت غائب ہے۔ جبکہ متعلقہ ممبران اور ویلج کونسل سیکرٹریز مکمل خاموش ہیں۔ دال میں کچھ کالا ہے۔۔۔۔
Tanawal Press Club Lassan Nawab
Jahandad Khan Tanoli

22/07/2020

پاکستان میڈیکل سٹور لساں نواب میں کوئی ایک بھی فیمیل نرس نہیں. نوجوان لڑکے خواتین کو انجیکشن لگا رہے ہوتے ہیں. خدارا اپنی بچیوں کا خیال رکھیں اور ایسے سینٹرز پر جانے سے گریز کریں. مزکورہ میڈیکل سٹور پر چیک کرنے والے بھی کوئی ڈاکٹر نہیں بلکہ نوجوان اوباش لڑکے ہیں.

17/06/2020

RHC لساں نواب کے عملے کے بعض اراکین کا کورونا مثبت آنے کے بعد اب ذیادہ احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ ہسپتال کے اندر تاحال کوئی احتیاطی تدبیر اختیار نہیں کی گئی۔۔۔ عملے کے اراکین بغیر ماسک کے گھوم پھر رہے۔ سینیٹائزر کا کوئی استعمال نہیں اور نہ ہی ہسپتال میں کہیں سینیٹائزر کا وجود ہے۔۔عوام کی ارباب اختیار سے سخت ایکشن لینے کی درخواست۔

17/06/2020

لساں نواب بازار میں کورونا SOPs بالکل بھی عملدرآمد نہ ہونا علاقے میں کسی بھی سانحے کا باعث بن سکتا ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ ماسک پہنے۔ بار بار ہاتھ دہوئیں۔ اور مکمل سماجی دوری اختیار کریں۔ اپنے لئے اپنے گھر والوں کے لئے۔۔۔

Website