PML- N Dadyal AJK Official

PML- N Dadyal AJK Official

PML-N

28/05/2023

سابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے کہا ہے کہ 28 مئی وہ دن ہے جب بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔
ہمارے اباو اجہداد نے اس مملکت خداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیئے بہت سی جانی و مالی قربانیاں دی ہیں
آج کے دن پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اسکے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے قومی وقار اور سالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے
یوم تکبیر کا تعلق سیاست سے نہیں بلکہ یہ قوم کی اجتماعی جدوجہد اور کامرانی کا استعارہ ہے۔ پاکستان کی قیادت نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر اسے قومی وحدت اور خودداری کا نشان بنا دیا جوہری پروگرام کا آغاز, ترقی اور انتہا تک پہنچانے والے ہر فرد کو قوم سلام پیش کرتی ہے

11/04/2022
11/04/2022

میاں محمد شہباز شریف بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر قوم کو بہت بہت مبارک ہو
مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ ہو یا تعمیر و ترقی کی تاریخ جتنی خدمت مسلم لیگ ن نے ملک کے عوام کی اتنی کسی دور میں نہ ہوئی
آج پاکستان کے تاریخ کی سب سے نااہل حکومت کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اس ساڑھے تین سال دور میں پاکستان کی معشیت کو لگ بھگ تباہ کردیا گیا ملکی قرضے دوگنے ہوگئے ہر اشیا خوردونوش کی قیمتیں دوگنی ہوگئ
عمران نیازی نے اپنی ہر بات پہ یوٹرن لیا آج اس حکومت کے خاتمے پر اپوزیشن رہنما داد کے مستحق ہیں جن کی کاوشوں اور قربانیوں سے ساڑھے تین سال تاریک دور کا خاتمہ ہوا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عہداران و کارکنان بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اس عرصہ کے دوران پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے رھنے والے ہمارا اصل سرمایہ ہیں, آج جتنا کردار اپوزیشن کا ہے اتنا ہی کردار پارٹی کارکنوں کا بھی ہے
انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ ملک کو ان تمام بحرانوں سے نجات دلائے گئ جو اس نااہل حکومت کی وجہ سے آئے اور عوام سکھ کا سانس لے گئ

Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 27/03/2022

ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین کا بڑھتا ہوا قافلہ یہ تاثر دے رہا ہے کہ عمران خان کی حکومت پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسا لگ رہا ہے عدم اعتماد سے پہلے عمران خان بھاگ جائے گا
ان خیالات کا آظہار تحصیل, سٹی, یونین کونسلز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جو کہ آج پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں ہوا, اجلاس میں سابق مرکری نائب صدر مسلم لیگ ن جاوید ظفر, سابق آیڈ منسٹر یٹر بلدیہ ساجد نزیر, تحصیل صدر محمد ادریس مغل, سٹی صدر مسلم لیگ ن وقار احمد میر, چیف آرگنائزر ملک فیاض, سابق چئیرمین زکواة چوہدری تجمل حسین, صدر یوتھ ونگ مبین مشتاق چغتائی, سینئر نائب صدر شبیر انصاری, اسماعیل شیخ فیاض مغل, ممبر طارق, ریاض سورکھی, توفیق چوہدری, مرزا ظفر اقبال, عبدالغفور چغتائی, سرور چغتائی, اختر خان, آعظم ڈار سمیت دیگر عہدیدرران کی شرکت
مقررین نے کارکنان سے کہا
"مہنگائی مکاؤ" مارچ میں بھرپور شرکت کریں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف کا روات کے مقام پر شاندار استقبال کیا جائے گا
پی ایم ایل این کے ہزاروں حامی آذادکشمیر کے مختلف علاقوں سے اس لانگ مارچ میں شریک ہوں گے ہمارا قافلہ سابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی قیادت میں 28 تاریخ دن 1 بجے عزیز میرج ہال سے روانہ ہوگا تمام یونین کونسلوں, سٹی, تحصیل صدر و کارکنان شرکت کریں ہاتھوں میں کشمیری اور جماعتی پرچم ہونے چائیے۔

Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 26/03/2022
Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 26/03/2022

سینئر مسلم لیگی رہنما جاوید ظفر
سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ساجد نزیز
عبدالغفور چغتائی

Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 26/03/2022

سٹی صدر وقار میر
چوہدری عزیز اکبر
چوہدری تجمل حسین

26/03/2022

سابق وزیر زراعت وآسماء چوہدری مسعود خالد

06/02/2022

مسلم لیگ ن سٹی ڈڈیال وارڈز کی سطح کی تنظیم سازی
وارڈ بھلوٹ
بشارت مغل صدر
عبدالجبار سینئر نائب صدر
محمد شفیق جنرل سیکرٹری
فیصل عباس جوائینٹ سیکریٹری
وارڈ بھلوٹ نیوجاگل ))
شوکت گجر صدر
معروف حسین جنرل سیکرٹری
وارڈ محلہ یوسف آباد ))
خواجہ لیاقت صدر
ارسلان چغتائی سینئر نائب صدر
اعجاز منہاس جنرل سیکریٹری
حاجی محبوب جوائینٹ سیکریٹری
وارڈ آڑہ جٹاں
چوہدری صادق صدر
ضمیر انصاری سینئر نائب صدر
نوید لطیف جنرل سیکریٹری
علی مرزا جوائینٹ سیکریٹری
وارڈ مہنڈی بھٹی چوک )
صمیم رفیق صدر
اکرم شباب سینئر نائب صدر
چوہدری ندیم جنرل سیکریٹری
دانش سلیم جوائینٹ سیکریٹری
وارڈ کنڈ )
اسامہ گجر صدر
حسیب لطیف سینئر نائب صدر
مطلوب حسین گجر جنرل سیکریٹری
زبیر حسین گجر جوائینٹ سیکریٹری
وارڈ محلہ چغتائیاں ))
غفور چغتائی عرف گرو صدر
مدثر چغتائی سینئر نائب صدر
بشارت قریشی جنرل سیکریٹری
عرفان چغتائی جوائینٹ سیکریٹری
وارڈ محلہ ملکاں ))
ماسٹر نسیم چغتائی صدر
ملک عبدالغفار سینئر نائب صدر
محمد رشید گجر جنرل سیکریٹری
بلال اسلم جوائینٹ سیکریٹری منتخب
وارڈ مدنی محلہ
شیخ اسماعیل صدر
احسن شفیق سینئر نائب صدر
وقار بشیر جنرل سیکرٹری
رانا قاسم جوائنٹ سیکرٹری

06/02/2022

سٹی تنظیم سازی
ملک فیاض چیف آرگنائزر
وقار احمد میر صدر
فیاض مغل سینئر نائب صدر
تصور شیخ محمد عرفان گجر
فاروق انصاری حبیب چغتائی بالترتیب نائب صدور
محمد سرور چغتائی جنرل سیکرٹری
رانا مسعود ڈپٹی جنرل سیکرٹری
شکیب رفیق ایڈشنل سیکریٹری
ایاز مغل سیکریٹری اطلاعات
اور تنویر چوہان سیکریٹری فنانس منتخب

Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 31/01/2022

مسلم لیگ ن آرگنآئزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا شہر کی تمام وارڈز کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں آرگنآئزنگ کمیٹی اور تمام نمائندوں نے متفقہ طور پر صدر, سینئر نائب صدر, جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کا انتخاب کیا گیا اس موقع پر چوہدری جاوید ظفر, وقار میر, ادریس مغل, ملک فیاض خالد کنڈ غفور چغتائی, مشتاق چغتائی, مرزا ظفر آقبال,ارسلان علی رانا , لالا اسرار, فیاض مغل ماسٹر نسیم چغتائی , رمیض گھگھڑ, طارق عقیل, رانا مسعود, عرفان گوگا, راجہ بلال, افتخار چغتائی, سرور چغتائی, یاسر کیانی, حبیب چغتائی ،غضنفر چوہان،،چوہدری رشید، طاہر چغتائی،افتحار خان چغتائی،ٹھکیدار سرور چغتائی،راجہ بلال اسلم،رانا بنارس، ،شیخ اسمعیٰل ،وقار بشیر ، دیگر نے شرکت کی

04/12/2021

سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال ساجد نزیز نے سانحہ کٹھاڑ پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور کنول مطلوب کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ساجد نزیز نے مزید کہا کہ پورا علاقہ ملزم کو اپنے منطقی انجام تک پہچانے تک آرام سے نہیں بیٹھے گا اس واقع کو اٹھانے, کنول مطلوب کی آواز اور انصاف کے حصول کے لیے جد وجہد پر سول سوسائٹی, وکلاء, صحافی برادری, اوورسیز کے ساتھ ساتھ پولیس کا کردار بھی قابل تحسین ہے
کنول مطلوب کو انصاف اور ملزم کو سخت سے سخت سزا ملنے تک تمام لوگ چین سے نہیں بیٹھے گئے اور آپنا کردار ادا کرتے رہیں گئے

28/11/2021

سابق اسپیکر اسملبی آذادکشمیر شاہ غلام قادر کا دورہ ڈڈیال
سابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد تحصیل صدر مسلم لیگ ن محمد ادریس مغل, عنصر صدیق کے ساتھ گروپ فوٹو

Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 07/10/2021

مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری جاوید ظفر, تحصیل صدر ادریس مغل, سٹی صدر وقار میر, چوہدری امجد کنڈ, سٹی نائب صدر شیخ اسماعیل, فیاض مغل, راجہ معظم, شمس جاوید ظفر, خواجہ غلام عباس, حفیظ میر, حسنین وقار میر, استاد صابر, عمران میر و دیگر کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کے ساتھ گروپ فوٹوز

Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 07/10/2021

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر جماعت پاکستان مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر کی ہمراہ سابق وزیر ہائر ایجوکیشن و ممبر اسمبلی وقار احمد نور, سابق وزیر لائیو سٹاک چوہدری محمد اسماعیل, فدا حسین کیانی, سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن وقار میر کی رہائش گاہ آمد
اس موقع پر مرکزی نائب صدر چوہدری جاوید ظفر, تحصیل صدر ادریس مغل, چوہدری امجد کنڈ, سٹی نائب صدر شیخ اسماعیل, فیاض مغل, راجہ معظم, شمس جاوید ظفر, خواجہ غلام عباس, حفیظ میر, حسنین وقار میر, استاد صابر, عمران میر و دیگر موجود تھے

Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 01/10/2021

سنئیر رہنما مسلم لیگ ن چچا فیاض مغل کے فرزند ارجمند حسنین فیاض ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے پر دوستوں کے آعزاز میں دعوت دی اس موقع پر مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن جاوید ظفر, تحصیل صدر مسلم لیگ ن محمد ادریس مغل, سٹی صدر مسلم لیگ ن وقار احمد میر, سٹی نائب صدر شیخ اسماعیل, ملک فیاض, تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ملازم گجر, پی پی کے رہنما وقار اسلم کیانی, چوہدری امجد کنڈ, راجہ ریاض عرف راجو, چئیرمین صدائے حق خواجہ افتخار صدیقی, جاوید اقبال انصاری, نوجوان صحافی ارسلان علی رانا, وقاص لاثانی, سید ابرار حسین شاہ آیڈووکیٹ, عابد مجید آیڈووکیٹ, جنید آیڈووکیٹ, عدیل اعجاز آیڈووکیٹ, صغیر غوری آیڈووکیٹ, نبیل جاوید, ظفر, عاکف عاقی سمیت دیگر کی شرکت چچا فیاض مغل نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا

15/09/2021

پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
ہور کوئی خدمت تبدیلی سرکار دے لائق

11/09/2021

جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ڈڈیال چوہدری جہانگیر اکبر اور چوہدری کبیر اکبر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ہم ن لیگ کے ساتھ ہیں اور رہیں گئے مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے
انشاءاللہ آنے والے دنوں میں ایک میٹنگ جنرل سیکرٹری پی ایم ایل ن یوتھ ونگ چوہدری جہانگیر اکبر کی طرف سے منعقد کی جائے گئی اور تمام چاہنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

10/09/2021

جس دن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان بن گئے اس دن یہ کمپنی نہیں چلنے والی

09/09/2021

کوٹلی
ضمنی انتخابات الیکشن کمپین شروع

Photos from PML- N Dadyal AJK Official's post 09/09/2021

کوٹلی (09-09-2021)
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ چڑہوئی اور میرپور کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن پوری قوت کے ساتھ لڑ ے گی اورانشاء اللہ کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ ن کو تمام تر دھاندلی اور عمران نیازی حکومت کی مداخلت کے باوجود پانچ لاکھ سے زائد ووٹ پڑھے ہیں ان ضمنی انتخابات میں اس بار مینڈیٹ کسی کو چرانے نہیں دینگے۔مسلم لیگ ن کے کارکنان اورعہدے داران جو مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ کھڑے رہے وہ جماعت کا اثاثہ ہیں۔عمران نیازی کی حکومت نے پاکستان میں جو تباہی لائی اُسے اب آزادکشمیر میں دہرائے جانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ آزاد کشمیر کے اندر ہمارے دور کے شروع کیے جانے والے عوامی مفاد کے منصوبہ جات کے ساتھ اگر چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے خلاف بھرپوراحتجاج کرینگے اس کے لیے ایوان کے اندر،باہراور تمام قانونی و آئینی فورمز پر جائیں گے۔ وہ اپنے تین روزہ دورہ کے دوران کوٹلی میں مسلم لیگ ن کے عہدے داران اور کارکنان سے بات چیت کر رہے تھے اس سے قبل کوٹلی پہنچنے پر بڑالی کے مقام پر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا جماعتی زعماء اور کارکنون نے شاندار استقبال کیا۔ کوٹلی ریسٹ ہاؤس میں جماعتی رہنماؤں اور کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو اپنے دور حکومت میں باوقار بنایا اور اُن کے بنیادی حقوق حاصل کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے آئین میں تاریخی ترامیم کیں، ختم نبوت کے قانون کو آزاد کشمیر کے آئین میں تحفظ دینے کا تاریخی اعزاز بھی ہمیں حاصل ہوا، قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی خصوصی شفقت اوردلچسپی کی وجہ سے آزادکشمیر کی تاریخ میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے وہ کام کیے جس کے خواب تمام بڑی شخصیات نے دیکھے تھے لیکن ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رب العزت نے ہمارا انتخاب کیا جو ریاست کی تاریخ میں سنہری باب کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے بڑی محنت سے آزاد خطے کے اسٹیٹس کو نہ صرف قائم کیا بلکہ تمام تر سازشوں کے باوجود اس کی حفاظت کی ہے، عمران حکومت اس اسٹیٹس اور ریاست جموں وکشمیر کے تشخص پر شب خون مارنے کی تیاریاں کر رہی ہے لیکن مسلم لیگ ن اس کے راستے میں ایک مظبوط چٹان بن کر کھڑی ہو گی اور ریاست کا تشخص ختم کرکے تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کرنے والوں کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے سابق وزیر حکومت، سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نثار احمد خان، چڑہوئی سے امیدوار اسمبلی راجہ محمد ریاست، سابق امیدوار اسمبلی راجہ محمد اقبال خان، سابق امیدوار اسمبلی اوور مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی، سابق امیدوار اسمبلی راجہ محمد ایاز خان، سابق ایڈمنسٹریٹرراجہ محمد ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چڑہوئی کے ضمنی انتخاب میں جماعت کی حکمت عملی اور جماعتی تنظیم سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیالات کیا۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بانی صدر انجمن تاجراں گل پور حاجی راجہ محمد عارف خان کی زوجہ محترمہ اور سابق صدر یونین آف جرنلسٹس ضلع کوٹلی راجہ آفتاب عارف، راجہ عمران عارف اور راجہ ابرار عارف ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ 5 چڑھوئی راجہ ریاست خان، صدر حلقہ راجہ آفتاب حسین پوتا چئیرمین راجہ عزیز خان، راجہ شفیق پوتا راجہ زاھد محمود راجہ افتخاراور راجہ لیاقت کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین و جماعتی رہنما موجود تھے

09/09/2021

پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں عمران خان
صحیح بات ہے اگر ملک میں قانون کی بالادستی ہوتی تو آپ وزیراعظم نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس میں جیل کی ہوا کھا رہے ہوتے

09/09/2021

کٹھ پتلی وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے گوجرانوالہ اور لاھور کینٹ میں کونسلرز کے الیکشن مہم شروع کر کہ اس بات کی تصدیق کر دی کہ انکو اپنے عہدے کی آئینی حثیت کا کوئی اندازہ نہیں
صرف کٹھ پتلی ھیں

08/09/2021

میرپور اور چڑھوئی میں ضمنی انتخاب 10 اکتوبر کو ہوگا الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے شیڈول جاری کردیا

Website